Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:وزیر اعلی پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER)  انقلابی پروگرام ہے,منشاء بٹ

    سیالکوٹ:وزیر اعلی پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) انقلابی پروگرام ہے,منشاء بٹ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما / رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) انقلابی پروگرام ہے، ٹارگیٹڈ سبسڈی کو اصل حقدار تک پہنچانے کیلئے صوبہ کے عوام کی معاشی بنیادوں پر ڈیٹا بیس کی اشد ضرورت تھی،

    حکومت پنجاب کے فلاح و بہبود اور امدادی پروگرامز سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے مستحق خاندان کا سربراہ اپنی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ یوسی میں قائم رجسٹریشن سنٹر میں شناختی کارڈ اور ‘ب’ فارم کے ہمراہ دفتری اوقات میں تشریف لائیں، سماجی و اقتصادی معلومات کی بدولت لوگوں کی معاشی حیثیت اور مسائل کا تعین کیا جاسکے،

    حکومت پنجاب PSER کے سروے اور تحقیق کی بنیاد پر مستقبل کے ترقیاتی اور سماجی بہبود کے پروگرام مرتب کرے گی جس سےحقیقی مستحق خاندانوں کو ان کا جائز حق امداد اور سبسڈی کی صورت میں مل سکے۔ یہ بات انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں جاری رجسٹریشن کا جائزہ لینے دوران کیا۔

    رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کے علاؤہ تمام متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پی ایس ای آر 2024 سروے کیلئے ضلع سیالکوٹ کی 148 یونین کونسلز میں رجسٹریشن سنٹر قائم کر دیئے گئے جہاں پر یوسی سیکرٹریز نے کوائف درج کررہے ہیں جبکہ شہری از خود بھی موبائل ایپ پر خود کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ 8 جولائی سے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ۔

    اب تک یونین کونسل میں رجسٹریشن سنٹر میں 4 ہزار 43 خاندانوں کے کوائف رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں جب کے 13724 خاندان نے براہ راست خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے اس طرح مجموعی طور پر ضلع سیالکوٹ کے 17 ہزار 767 خاندان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

  • کشمور :جن شہریوں کے ووٹ درج نہیں ہیں وہ اپنے ووٹ کا اندراج کرالیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

    کشمور :جن شہریوں کے ووٹ درج نہیں ہیں وہ اپنے ووٹ کا اندراج کرالیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

    کشمور،باغی ٹی وی(نامہ نگارمختیار احمد اعوان)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ ستار سردار کی زیر صدارت دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ہمراہ ممبران کمیٹی منعقد ہوا، ممبران ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ساتھ مختلف سماجی تنظیموں اور سوِل سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ستار سردار نے تمام شرکاء کو ویلکم کیا اور اجلاس کے اغراض ومقاصد بیان کئے ، شرکاء کی توجہ خاص طور پر ووٹ کے اندراج، درستگی اور اخراج کے طریقہ کار کی طرف مبذول کرائی گئی اور یہ بتایا گیا کے وہ تمام افراد جن کا ووٹ کسی بھی وجہ سے اب تک درج نہ ہو پایا ہے وہ ضرور ہی ووٹ کا اندراج کروائیں۔

    اس سلسلہ میں بِلا معاوضہ فارم جات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں میسر ہیں جو کے ضرورتمندافراد اپنے اور اپنے گھرانے کے کسی بھی فرد کے ووٹ کے اندارج کیلئے حاصل کر سکتے ہیں۔

    حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کے ایسے تمام افراد جن کا شناختی کارڈ نادراے جاری ہوچکا ہے، اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درجہ مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق یقینی بنانے کیلئے شارٹ میسج سروس SMS (8300) پر اپنے شناختی کارڈ کا نمبر بھیجیں اور اگر انکا ووٹ درجہ نہ ہو تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفترسے رجوع کریں ۔عوام الناس اپنے ووٹ کا اندراج قومی شناختی کارڈ پر موجود مستقل / موجودہ پتے پر یقینی بنائیں۔

    آگاہی مہم کے لئے سول سوسائٹی اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ وہ اس قومی فریضے میں الیکشن کمِشن آف پاکستان کا ساتھ دیں۔ تمام شرکاء اپنے اپنے علاقوں میں مہم چلائیں تاکہ ہر فرد تک یہ اہم پیغام پہنچ سکے ،شرکت کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے الیکشن کمیشن کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا عہد کیا۔

    اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کی طرف سے بھرپور تعاون کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا۔

  • ڈسکہ :گذشتہ رات بڈیانہ روڈ پر کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

    ڈسکہ :گذشتہ رات بڈیانہ روڈ پر کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک عمران سے)گذشتہ رات تھانہ موترہ کے علاقہ بڈیانہ روڈ ڈھلن چیمہ گاؤں کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر
    5افراد جاں بحق

    ایک تیز رفتار کار نے موٹر بائیک کو پیچھے سے ہٹ کیا،جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ۔دونوں گاڑیاں بھلووالی سے موترہ کی طرف جا رہی تھیں ۔ حادثہ کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والوں میں24سالہ عثمان ، 19سالہ گلفام خان اور 22سالہ حسنات موٹرسائیکل پر سوار تھے ،جبکہ 25سالہ عدنان گجر اور 35سالہ علی کار میں سوار تھے۔

    ریسکیورز نے لاشوں کو تحصیل ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا اور مقامی موترہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے.

  • میہڑ: تنیہ اور بروہی برادری میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ: تنیہ اور بروہی برادری میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) تنیہ اور بروہی برادری میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ کےنواحی ساحلی علاقے مجھن میں زرعی زمین کے تنازعے پر تنیہ اور بروہی برادری کہ دو گروپ میں جھگڑا فائرنگ کا تبادلہ گولیاں لگنے سے 22سالہ نوجوان قدیر احمد جسکانی جاں بحق

    علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ،علاقہ مکین سخت پریشانی کاشکار ہیں ،مقامی لوگوں نےایس ایس پی دادو سےنوٹس لینے کے اپیل کی ہے.

  • سرگودھا :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈی پی او کی قیادت میں تفتیشی معیار کو بہتر بنانے کیلئے  ایک روزہ ورکشاپ

    سرگودھا :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈی پی او کی قیادت میں تفتیشی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ

    سرگودھا ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شاہنوازجالپ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈی پی او سرگودھا کی قیادت میں تفتیشی معیار کو بہتر بنانے اور تفتیش میں نئی اصطلاحات کے حوالہ سے آرٹس کونسل سرگودھا میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

    ورکشاپ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل نے پولیس افسران کو مقدمات کے اندراج تفتیش میں خامیوں کو دور کرنے اور تفتیشی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے طریقہ کار واضح کیا ورکشاپ میں تفتیشی پیچیدگیوں اصلاحات اور ترجیحات سے تفتیشی افسران کو آگاہ کیا

    پولیس افسران کی طرف سے ان موضوعات پر سوالات بھی کئے گئے جن کےانہوں نے تفصیلی جوابات بھی دئیے

    اس موقعہ پر ڈی پی او سرگودھا اسد اعجاز ملہی نے کہا ورکشاپ کا مقصد تفتیشی افسران کی رہنمائی کرنا ہے انصاف کی فراہمی کا براہِ راست تعلق معیاری تفتیش سے منسلک ہے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے آئندہ بھی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا

    ورکشاپ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صبغت اللہ ٫ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر کاشف مظفر ٫ڈسڑکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا نوید اور ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات رانجھا نے افسران کو لیکچر دئیے

  • گوجرانولہ :کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل رائس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا

    گوجرانولہ :کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل رائس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی )کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل رائس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس،
    ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانولہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد نے چاول کی فصل کے متعلق تفصیلی گفتگو کی ۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں اس وقت تقریباً 70% رقبہ پر چاول کی کاشت مکمل کی جا چکی ہےجبکہ گوجرانولہ ڈویژن میں سال 2024-25کے لیے چاول کی فصل کا ٹارگٹ 9لاکھ 7680 ایکڑ ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پنجاب حکومت نے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئی منصوبے شروع کیے ہیں ۔جن میں کسان کارڈ، سموگ کے کنٹرول کےلئے سپر سیڈر کی فراہمی اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے زرعی گریجویٹس کی انٹرن شپ جیسے پروگرام قابل ذکر ہیں ۔

    کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے محکمہ زراعت توسیع کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی کاشت کو مقررہ وقت پر یقینی بنایا جائے اور کاشتکاروں کے مسایل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں تک پہنچائیں ۔

    اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران ،کاشتکاروں، کھادوں اور زرعی زہروں کے نمائندوں نے شرکت کی

  • گوجرانوالہ: کھاد مقررہ نرخوں سے زائد یا غیر معیاری فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے گا،اعظم مغل

    گوجرانوالہ: کھاد مقررہ نرخوں سے زائد یا غیر معیاری فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے گا،اعظم مغل

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزرگوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے موڑ ایمن آباد کا دورہِ کیا اور اس دوران کھادوں کی دکانوں پر قیمتوں اورمعیار کے ساتھ ساتھ دوکانوں پر موجود سٹاک کو بھی چیک کیا ۔تمام دوکاندار کھاد حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کنٹرول ریٹ پر فروخت کر رہے تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کامقصد کسانوں اور زمینداروں کی فلاح و بہبود اور انہیں اعلیٰ قسم کی کھادوں کی سرکاری ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے تاکہ خریداری کے وقت کسانوں کو کسی قسم کی سفارش نہ ڈھونڈنا پڑے انہوں نے کہا کہ اسں ضمن میں ٹیمیں تحصیل میں مسلسل ڈیلرز کی چیکنگ کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اسی سیزن میں اعلیٰ ومعیاری کھاد مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں میسرآرہی ہے

    انہوں نے اس موقع پر ڈیلروں کو تنبیہ کی کہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے یا غیر معیاری فروخت پر انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر محمد اعظم مغل نے زمینداروں کی شکایت پر مختلف مقامات پر کھاد کی دکانیں چیک کیں۔ کھاد کے معیار اور وزن بھی چیک کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر کھاد میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف تحصیل بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

  • کشمور:زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم،فائرنگ سےایک ہلاک

    کشمور:زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم،فائرنگ سےایک ہلاک

    کشمور،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )کشمور میں زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے ،فائرنگ سےایک ہلاک ہوگیا ہے

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ کشمور کی حدود نواحی علاقہ گاؤں قاضی کلواڑ میں کلواڑ برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پرتصادم ہوا،اس تصادم کے نتیجے میں میں دونوں گروپوں کی ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ،فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک شخص عیدن کلواڑ جاں بحق،

    مقتول کے بھائی شعبان کلواڑ کا کہنا ہے کہ کشمور پولیس کی نااہلی کے وجہ سے نوجوان قتل ہوا، رات گئے کشمور پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے ایکشن نہ لینے کی وجہ سے یہ اندوہناک وقوعہ رونما ہوا

    دوسری طرف پولیس نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو کشمور ہسپتال منتقل کردیا ہےجبکہ دونوں گروپوں میں کشیدگی برقرار ہے ،اس کشیدگی کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوچکی ہے.

  • کندھ کوٹ:کچے کے بےرحم ڈاکووٴں کے ہاتھوں  تاوان نہ  ملنے پر مغوی کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کندھ کوٹ:کچے کے بےرحم ڈاکووٴں کے ہاتھوں تاوان نہ ملنے پر مغوی کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)کچے کے بےرحم ڈاکووٴں کے ہاتھوں تاوان نہ ملنے پر مغوی کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کندھ کوٹ کے تھانہ کچو کیٹی کے حدود بی ایس فیڈر کے مقام پر لاوارث لاش برآمدہوئی ہے ، لاش کے کپڑوں کی جیب میں شناخت کارڈ ملا جس کے مطابق خیبر بختون خواہ وزیر ستان کا رہائشی ہے

    اہل علاقہ نے لاش کو دیکھ پولیس ک کواطلاع دی ، پولیس نے لاش کو اپنے تحویل میں لیکر تفشیش شروع کردیا،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمور کے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس سیکنڑوں مغوی قید ہیں،اس افسوس ناک واقعہ کے بعد مغویوں کے ورثا ء خوف کاشکار ہوگئے ہیں

  • قصور،لاہور،اوکاڑہ،سیالکوٹ اور کراچی میں ٹریول ایجنسیوں کے نام پر دو بھائیوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹ مار

    قصور،لاہور،اوکاڑہ،سیالکوٹ اور کراچی میں ٹریول ایجنسیوں کے نام پر دو بھائیوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹ مار

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)لاہور،قصور،اوکاڑہ،سیالکوٹ اور کراچی میں ٹریول ایجنسیوں کے نام پر لوگوں کو سبز باغ دکھا کر لوٹنے والے دو سگے بھائی سرعام فراڈ کرنے لگے،متاثرہ لوگوں کو ایف آئی اے سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کے گاؤں 11 ون آر کے رہائشی دو سگے بھائی محمد الیاس اور محمد اعجاز نے واٹس ایپ گروپ بنا رکھے ہیں اور اس میں لوگوں کو ایڈ کرکے سبز باغ دکھا کر باہر بھیجنےکا جھانسہ دے کر لوگوں سے فراڈ کر رہے ہیں

    ذرائع کاکہنا ہے کہ ان دونوں بھائیوں نے لاہور میں جدہ ٹریول ایجنسی،کراچی میں دشت ٹریول ایجنسی اور ایک سیالکوٹ کی ٹریول ایجنسی کے نام پر واٹس ایپ گروپس بنائے ہوئے ہیں

    ان گروپس میں لاہور،قصور،اوکاڑہ،ساہیوال،سیالکوٹ،کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے لوگوں کو ایڈ کیا ہوا ہے اور ان کو ان گروپس میں بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور پھر پیسے وصول کرکے گروپ سے نکال دیا جاتا ہے

    متاثرہ لوگوں نے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ ان فراڈیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرہ لوگوں کی رقوم واپس دلوائی جائیں.