Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ:صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں ذیشان رفیق کا عیدالاضحی کیلئے قائم مویشی منڈیوں کا دورہِ

    گوجرانوالہ:صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں ذیشان رفیق کا عیدالاضحی کیلئے قائم مویشی منڈیوں کا دورہِ

    گوجرانوالہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا گوجرانوالہ میں قربانی کے سیل پوائنٹس کے دورہ کے دوران عارضی مویشی منڈیوں میں پارکنگ، صفائی ستھرائی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ،سلمان خالد بٹ ،اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندر ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر چٹھہ،سی او ضلع کونسل محمد خرم،اے ڈی ایل جی ذوالقرنین حیدر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران انکے ہمراہ تھے

    وزیر بلدیات نے چن دا قلعہ اور کھیالی میں قائم عارضی مویشی منڈیوں کا معائنہ کیا ،اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ منڈیوں میں شکایات کے ازالے کیلئے ٹھوس اور متحرک نظام ہونا چاہئیے،

    لائیوسٹاک کے کیمپس سے سپرے کے بغیر کوئی جانور شہر میں داخل نہ ہو،سیل پوائنٹس میں خرید و فروخت کے لئے آنے والے جانوروں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور پارکنگ کو منظم رکھیں تاکہ خریداروں کو دشواری نہ ہو انہوں نے کہا کہ سیل پوائنٹس کے میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپس میں ادویات، ڈاکٹر موجود ہونے چاہئیں اورسخت گرمی میں منڈیوں میں پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے

    انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں صفائی اور پارکنگ کے انتظامات بہتر بناتے ہوئے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں اور جانوروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کریں، اس کے علاؤہ عید پر صفائی اور مویشی منڈیوں کے حوالے سے ہر شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے،

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قربانی کے جانوروں کی خریداری پر کوئی چارجز وصول نہ کئے جائیں اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں 13 اور وزیر آباد میں 2 عارضی منڈیاں قائم کی گئیں ہیں

    منڈیوں میں آنے والے جانوروں پر سپرے کو سوفیصد یقینی بنایا جا رہا ہے اور جانوروں کا تمام ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنانے ہوئے مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

  • تنگوانی: ڈاکو ؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اوردوسرے کو شدید زخمی کر دیا

    تنگوانی: ڈاکو ؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اوردوسرے کو شدید زخمی کر دیا

    تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصوربلوچ) ڈاکو ؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اوردوسرے کو شدید زخمی کر دیا

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب باہو کوسا کے نزدیک سرفراز لاڑو کے پاس مسلح ڈاکوؤں نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان عاشق کھوسہ کو گولیاں مارکرقتل کر دیا جبکہ مہراب کھوسہ کوشدید زخمی کر دیا گیا ہے

  • پاک افغان تجارت ، تاجروں کو ٹی اے ڈی پلان کے تحت سامان کی نقل و حمل کی اجازت دیئےجانے کا امکان

    پاک افغان تجارت ، تاجروں کو ٹی اے ڈی پلان کے تحت سامان کی نقل و حمل کی اجازت دیئےجانے کا امکان

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پاکستان وزارت تجارت نے پاک افغان تجارت سے وابستہ تاجروں کو ٹیمپراری ایڈمیشن ڈاکومنٹس(ٹی اے ڈی) پلان کے تحت سامان کی نقل و حمل کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرادی

    یہ یقین دہانی وزارت تجارت کی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ ماریہ قاضی نے پشاور میں منعقدہ(ٹی اے ڈی) کے نفاذ سے متعلق ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کرائی۔یاد رہے کہ پاکستان نے 2 جون 2024 کو ایک منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا جس کے تحت افغان ٹرانسپورٹرز کو سرحدی مقامات پر عارضی داخلہ دستاویز (TAD) پر داخل ہونے کی اجازت دی گئی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تیز رفتار دوطرفہ تجارت کو آسان بنایا جا سکے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی اے ڈی پر معاہدہ ہوا تھا کیونکہ ٹرانسپورٹرز کی دستاویزات ایک پیچیدہ مسئلہ تھا جس کی وجہ سے جنوری 2024 میں طورخم بارڈر کو کئی دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔فی الحال دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کی نقل و حمل کی اجازت ہے جو جون 2024 سے شروع ہونے والے ایک سال کی مدت کے لیے ہے۔

    جوائنٹ سکریٹری کامرس نے یہ یقین دہانی تاجر برادری کے مطالبات کے جواب میں کرائی جس میں TAD کے تحت ٹرانسپورٹ ٹرانزٹ ٹریڈ گڈز کی منظوری مانگی گئی تھی۔

    سیمینار کا اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کیا تھا اور اس میں نعمان بشیر ڈائریکٹر TDAP، ارباب قیصر ڈائریکٹر (ٹرانزٹ ٹریڈ) کسٹم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے شرکت کی۔ کوآرڈینیٹر پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) ضیاء الحق سرحدی، افغان قونصلیٹ کے کمرشل اور ٹرانسپورٹ اتاشی، سابق سینئر نائب صدر ایس سی سی آئی منظور الٰہی ،صدر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن طورخم حاجی عظیم اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

    سیمینار میں ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹم ڈیپارٹمنٹ ارباب قیصر نے TAD کے کام اور اس کے مقاصد اور فوائد کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔
    انہوں نے بتایا کہ حکومت نے یہ فیصلہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کی سہولت اور اس پورے خطے میں تجارت کے حجم کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ منصوبہ ایک سال کے لیے نافذ ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ اس کی پیشرفت اور فوائد کے جائزہ پر کیا جائے گا۔

    اس موقع پر PAJCCI کے کوآرڈینیٹر ضیاء الحق سرحدی نے پاکستان کی جانب سے پاک افغان تجارت میں رکاوٹ کو دور کرنے کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کے لیے ویزا حاصل کرنے کی شرط بہت مشکل کام ہے اور اس نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بہت مشکلات پیدا کی ہیں۔

    ضیاء سرحدی نے کہا کہ تاجر برادری نے یہ تجویز پیش کی کہ پاک افغان تجارت سے وابستہ ڈرائیوروں کو خصوصی پاس جاری کیے جائیں اور انہیں چند ماہ کے وقفے کے بعد ویزے کے حصول سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

    انہوں نے ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹی اے ڈی کو بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ سینکڑوں ٹرک روزانہ کی بنیاد پر سرحد عبور کرتے ہیں اور اب بھی ویزا کی پابندی کے اسی مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ فی الحال ٹی اے ڈی پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت تک محدود ہے اور اس میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت سامان لے جانے والی ٹرانسپورٹ بھی شامل ہونی چاہیے،

  • تنگوانی : ٹریکٹر ٹرالی نے  13 سال بچے کو کچل دیا،موقع پرجاں بحق

    تنگوانی : ٹریکٹر ٹرالی نے 13 سال بچے کو کچل دیا،موقع پرجاں بحق

    تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ ) ٹریکٹر ٹرالی نے 13 سال بچے کو کچل دیا،موقع پرجاں بحق

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے 13 سال بچے کو کچل دیا،بچے کاتعلق قریبی گاؤں نور اللہ خان باجکانی تھا ،ٹریکٹرٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے 13 سالہ لڑکے کی شناخت بلاول ولد سونو پھیار کے نام سے ہوئی ہے

    لڑکے کے اچانک حادثاتی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا.

  • اوکاڑہ:پنجاب چوری ڈکیتی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ڈاکٹر بابر رشید

    اوکاڑہ:پنجاب چوری ڈکیتی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ڈاکٹر بابر رشید

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید نے کہا ہے کہ پنجاب چوری ڈکیتی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    وزیر اعلٰی پنجاب ٹک ٹاک کی دنیا سے باہر نکل کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے عملی اقدامات اٹھائیں ۔ ان خیالات کا اظہار وہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کل اوکاڑہ ہونیوالا احتجاجی مظاہرہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا ۔ ہم آئی جی پنجاب آر پی او ڈی پی او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اوکاڑہ کی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ۔

    جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی

  • پاکستان میں زراعت کا زوال

    پاکستان میں زراعت کا زوال

    پاکستان میں زراعت کا زوال
    تحریر:ملک ظفراقبال
    پاکستان میں زراعت کا زوال متعدد عوامل کی وجہ سے ہو رہا ہے جو ملکی معیشت اور خوراک کی فراہمی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں،یہاں چند اہم وجوہات بیان کی جا رہی ہیں،جن کا جاننا بہت ضروری ہے ۔

    پاکستان میں زراعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے مگر اس وقت صورتحال کچھ الٹ ہے حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر ہر آنے والا دور ملک پاکستان اور عوام کے لئے ایک نئی سوچ لے کر آتا ہے جی ہاں وہ سوچ صرف اور صرف اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کی خیر خواہی ۔
    ملک پاکستان پچھلے 76 سالوں سے اپنی کوئی مناسب منصوبہ بندی نہیں کر سکا ۔جسکی وجہ سے آج بھی پاکستان دنیا کے کئی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے جسکی سب سے بڑی وجہ اقتدار میں نااہلوں اور وزارتوں کی بندر بانٹ ۔

    ہم نے دیکھا وزارتوں کا منصب ان لوگوں کو عطا کیا گیا جو اس کی الف ب بھی نہیں جانتے اور ان نااہل لوگوں کی وجہ سے تمام تر فیصلے بیوروکریسی کرتی آرہی ہے ۔ایک دور ایسا بھی آیا جب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جیسی وزارت کا قلمدان انڈر میٹرک وزیر کے ہاتھ میں تھا ملک خاک ترقی کرے گا ۔
    اہلِ اقتدار والوں کو اہل لوگوں کو وزارتوں کا منصب دینا ہو گا جو اس وزارت کی الف ب بھی جانتے ہوں

    سیاسی رسہ کشی نے ملک کو بہتر مستقبل کی طرف نہیں جانے دیا اور آج ہم پوری دنیا میں اپنا کشکول لئے پھرتے ہیں مگر امید نہیں کوئی خیر کا سکّہ اس میں ڈالے ۔دنیا کو اپنے اپنے مفادات عزیز ہوتے ہیں اور وہ ہمیشہ ہمیں اپنے مقاصد کے لیے ہمارے کشکول کو بھرتے ہیں

    آج چند بنیادی زراعت کی وجوہات پر بات چیت کرتے ہیں جو زراعت کی ترقی میں رکاوٹ ہے
    1. پانی کی کمی ۔
    پانی کی قلت پاکستان کے زراعتی زوال کا سب سے بڑا سبب ہے۔ نہری نظام کی بوسیدگی، بارشوں میں کمی، اور زیر زمین پانی کے ذخائر کی کمیابی نے زراعت کو شدید متاثر کیا ہے۔اور سب سے بڑھ کر نہری نظام میں کرپشن
    2. جدید ٹیکنالوجی کی کمی۔
    پاکستان میں زرعی پیداوار کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کا فقدان ہے۔ نئی اور جدید مشینری، بیج، اور کھادوں کی عدم دستیابی سے پیداوار کم ہو رہی ہے۔ اس میں زراعت کی فیلڈ ٹیم اپنے من پسند لوگوں کو نوازتی ہے اور سب اچھا کی رپورٹ وجہ کرپشن ۔
    3. مالی مسائل۔
    کسانوں کو زرعی قرضے حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے وہ جدید ٹیکنالوجی اور وسائل خریدنے سے قاصر ہیں۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی سخت شرائط بھی اس مسئلے کو بڑھا رہی ہیں۔چھوٹا کسان کوئی خاطر خواہ سرکار سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتا وجہ سفارش اور کرپشن
    4. موسمیاتی تبدیلی۔
    موسمیاتی تبدیلی نے بھی زراعت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ غیر متوقع موسمی حالات، جیسے کہ زیادہ درجہ حرارت اور بے وقت بارشیں، فصلوں کی پیداوار کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
    5. زرعی زمین کی کمی۔
    شہری آبادی میں اضافہ اور زرعی زمینوں کی غیر قانونی تقسیم نے قابل کاشت زمینوں کو کم کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں زرعی پیداوار میں کمی آ رہی ہے۔اور جگہ جگہ زرعی زمینوں پر حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کالونیاں بنائی جا رہی ہیں
    6. حکومتی پالیسیوں کی ناکامی ۔
    حکومتی سطح پر زراعت کی ترقی کے لیے مناسب پالیسیاں اور ان پر عمل درآمد کی کمی بھی ایک اہم وجہ ہے۔ حکومت کی جانب سے مناسب سبسڈی نہ ملنے کی وجہ سے بھی کسان مشکلات کا شکار ہیں۔
    7. مارکیٹ تک رسائی
    کسانوں کو اپنی پیداوار مارکیٹ تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مناسب قیمت نہیں ملتی۔ اس سے ان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور وہ زراعت سے دستبردار ہو جاتے ہیں۔اس کی بڑی وجہ سرکار کی عدم دلچسپی ۔
    8. تعلیم اور تربیت
    زرعی تعلیم اور تربیت کی کمی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ کسان جدید زرعی تکنیکوں اور طریقوں سے ناواقف ہوتے ہیں، جس سے پیداوار کم ہوتی ہے۔

    ان عوامل کے مجموعی اثرات کی وجہ سے پاکستان میں زراعت کا زوال ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت اور خوراک کی فراہمی مستحکم ہو سکے۔

    حکومتی اداروں کو زراعت کے حوالہ سے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرنا چاہیے اور چھوٹے زمینداروں کو زرعی پیداوار کے لئے قرضہ جات میں آسانیاں پیدا کرنا ہوگیں اور ساتھ ساتھ جدید زراعت کے حوالہ سے جدید تعلیم اور ایڈوانس زرعی پیداوار کے طریقوں کی طرف لانا ہوگا

    ہمارا کسان آج بھی زراعت کے شعبہ میں حکومتی اداروں کی طرف سے نامناسب رویوں کی وجہ سے دل برداشتہ ہے جو ملک پاکستان اور کسانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے.

  • سیالکوٹ:قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے ضلع میں 5 سیلز پوائنٹس قائم کر دیئے گئے

    سیالکوٹ:قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے ضلع میں 5 سیلز پوائنٹس قائم کر دیئے گئے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے ضلع سیالکوٹ میں 5 سیلز پوائنٹس قائم کر دیئے گئے، عارضی مویشی منڈیوں کے فعال کردی گئیں۔

    ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز کے زیر اہتمام سیالکوٹ اگوکی روڈ، اکبر آباد چوک سیالکوٹ، نزد اے پی زیڈ سمبڑیال، شیری کوٹ جیسروالہ ڈسکہ اور پسرور سیالکوٹ روڈ پسرور پر قربانی کے جانوروں کیلئے قائم سیل پوائنٹس پر سائبان، پینے کے صاف پانی، انتظار گاہ اور صفائی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ محکمہ لائیو و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ویٹرنری میڈیکل کیمپ اور ایمرجینسی ریسکیو اسٹیشنز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے داخلی راستوں پر لائیو سٹاک چیک پوسٹوں سے قربانی کے جانوروں کو چیک کئے بغیر کوئی جانور سیل پوائنٹس میں نہیں آئے گا جس کیلئے لائیو سٹاک کے عملہ کی حاضری کی سختی سے چیکنگ و مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیل پوائنٹس بغیر نفع نقصان کے اصول کے تحت چلیں گے اور کسی جانور کی کوئی پرچی فیس وغیرہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں داخلی راستوں پربھی چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں جہاں باہر سے آنیوالے جانوروں کو مویشی منڈی میں آنے سے قبل تفصیلی چیک اور چراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر نے سمبڑیال، سیالکوٹ منڈیوں کی چیکنگ کے دوران لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عیدالاضحی پر شہروں میں زیرو ویسٹ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشنز/ کمیٹیز ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال اور سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور عید الاضحیٰ کے تیسرے روز تک بلا تعطل صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کیلئے زیرو ویسٹ آپریشن جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں جانور خریدنے والے شہریوں کو پلاسٹک بیگ بھی دیا جائے گا جس میں جانوروں کی آلائشوں کو ڈال کر سالڈ ویسٹ کمپنی اور متعلقہ سینٹری ورکرز کے سپرد کریں گے اور ضمن میں ان کی قربانی کے اوقات کار کو بھی نوٹ کیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا عید الاضحیٰ پر ضلعی پولیس تمام سیل پوائنٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنائیں گی جبکہ ایک پوائنٹس کو جانے والے راستوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائے گا اور ٹریفک پلان پر عملدرآمد کیلئے ٹریفک پولیس اسپشل ڈیوٹی انجام دی گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع میں صرف نوٹیفائیڈ عارضی مویشی قائم کرنے کی اجازت ہے اس کے علاوہ کوئی مویشی منڈی نہیں لگانے دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور بیک اپ جنریٹرز بھی رکھے جائیں گے۔

  • ڈسکہ: معذور محنت کش کے گھر چوری کی بڑی واردات،نامعلوم چور 12 لاکھ روپے اور 6 تولے سونا لیکر فرار

    ڈسکہ: معذور محنت کش کے گھر چوری کی بڑی واردات،نامعلوم چور 12 لاکھ روپے اور 6 تولے سونا لیکر فرار

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک عمران )تھانہ صدر کے علاقہ جیسروالہ میں معذور محنت کش کے گھر چوری کی بڑی واردات،نامعلوم چور 12 لاکھ روپے اور 6 تولے سونا لیکر فرار

    جیسر والا گاوں کے اہل خانہ اپنی گھر کی چھت پر سورہے تھے کہ نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے چار نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور لاکر کے تالے توڑ کر نقدی 12لاکھ اور چھ تولے زیور لوٹ کر فرار۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی۔

  • تلہ گنگ: گذشتہ روزگم ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد

    تلہ گنگ: گذشتہ روزگم ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک)گذشتہ روزگم ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد

    تفصیل کے مطابق تلہ گنگ تھانہ ٹمن کی حدود میں چوکی میال کے علاقے ڈھوک فتح شاہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، گزشتہ روز 12سالہ انیس الرحمن گھر سے مسجد کے لئے نکلا تھا کہ لاپتہ ہو گیا، جس کی لاش ایک روز کے بعد ویران حویلی کے گٹر سے بر آمد ہو گئی ہے،

    اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹمن چوہدری لیاقت حسین نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کےلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ بھیجوا دیا گیا،

    قتل کی لرزہ خیز واردات پر ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود بھی رات گئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، تھانہ ٹمن پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ٹمن چوہدری حسین کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • قصور: ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، مریضہ تڑپتی رہی،ڈاکٹرکاویڈیوبنا کر چیک کروانے کا حکم

    قصور: ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، مریضہ تڑپتی رہی،ڈاکٹرکاویڈیوبنا کر چیک کروانے کا حکم

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) بلھےشاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں مریضہ تکلیف سے تڑپتی رہی مگر ایمرجنسی میں ڈاکٹر نے مریضہ کو بیڈ پر چیک کرنے کی بجائے مریضہ کی ویڈیو بنا کر چیک کروانے کا حکم سنا دیا

    تفصیلات کے مطابق بلھےشاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں اقرا نامی خاتون جو انتہائی تکلیف میں مبتلا تھی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا مگر ڈاکٹراپنے دفتر سے نکل کر مریضہ کو چیک کرنے سے انکار کر دیا ،جس پر ایم ایس ڈاکٹر نیاز سے رابطہ کیا گیا انہوں نے ڈی ایم ایس کو ریفر کر دیا مگر اسکے باوجود بھی ڈاکٹر نے مریضہ کو چیک نہ کیا

    ڈیوٹی پر موجود نرسز نے مریضہ کو طبی امداد فراہم کی جبکہ اس صورت حال کے بارے میں مریضہ کے ورثا نے جب میڈیا کو آگاہ کیا تو ڈاکٹر سیخ پا ہو گئے اور میڈیا کو آگاہ کرنے کے جرم میں مریضہ کو طبعی امداد فراہم کرنے کی بجائے اس کو لاہور ریفر کردیا

    مریضہ کے ورثا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں مریضوں کے ساتھ انتھائی ناروا سلوک کیا جاتا ہے طبعی امداد کی بروقت فراہمی تو دور کی بات ڈاکٹرز مریض کو چیک کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے جبکہ ان ڈاکٹرز نے اپنے پرائیویٹ ہسپتال کلینک بنا رکھے ہیں ہسپتال میں ڈاکٹرز کے نامناسب رویے سے تنگ آئے مریض ان کے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں

    انھوں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ناگفتہ بہ صورت حال اور مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک ان کے علاج معالجہ میں غفلت کا نوٹس لیا جائے اور ہماری مریضہ کا علاج نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے.