Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کہاں کی صحافت

    کہاں کی صحافت

    کہاں کی صحافت
    تحریر:حاجی محمدسعید گندی
    صحافت سے وابستگی کی وجہ سے روزانہ کچھ نہ کچھ لکھنا پڑتا ہےجوکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اورمختلف قومی وریجنل اخبارات میں شائع ہوتا رہتا ہے۔ آج جی چاہا کہ اپنے شہر کی صحافت پر بات کروں ،ڈیرہ غازیخان 25 لاکھ سے زائد نفوس کی آبادی پرمشتمل شہر ہے یہاں کم و بیش پانچ سے سات پریس کلب اور درجنوں صحافی کہلانے والے معزز دوست موجودہیں۔

    حقیقت یہ ہے کہ ڈیرہ غازیخان کے اکثر صحافی پر خلوص جذبوں والے دوست ہیں لیکن کچھ لوگ ہماری صفوں میں بلیک میلر بھی ہیں جو اپنی دیہاڑی لگانے کے لیے پوری محنت کرتے ہیں وہ بھی ایمانداری کے ساتھ ۔

    ڈیرہ غازی خان ایک قدیمی شہر ہونے کی وجہ سے یہاں صحافتی سلسلہ بھی قدیم ہے۔ ڈیرہ غازیخان کی دھرتی نے نامور قلم کاراور دانشور پیداکئے ہیں اس وقت شہر وگرد نواح کے اکثر صحافیوں کی تیسری نسل اسی پیشہ سے منسلک ہےاور صحافیوں کے حوالے سے یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ یہاں بمشکل درجن بھر صحافیوں نے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے ۔صحافی بننے کے لئے دوسرے ملکوں باقاعدہ قانون ہیں،ان ممالک میں لوگ کٹھن مراحل سے گزر کر صحافی بنتے ہیں

    اگر بات کریں اسلامی ملک سعودی عرب کی تو آپ سعودی شہری ہیں، صحافی بننا چاہتے ہیں تو آپ کو انتہائی سخت مراحل سے گزرنا ہوگا،سب سے پہلے آپ کی صحافت میں تعلیمی ڈگری اوراہلیت چیک ہوگی ، اس کے بعد آپ کی فصاحت، بلاغت، کتابت، اِملاء، کے ساتھ ساتھ وطن سے محبت کا معیار تک چیک کیا جاتا ہے کہ آیا یہ شخص وطن دشمن ایجنسیوں کا ایجنٹ تو نہیں ہےپھر سعودی وزارتِ اطلاعات و نشریات آپ کا تمام ڈیَٹا، ہاتھ پاؤں کے فنگر پرنٹ لےکرکمپیوٹرائزڈ کارڈ جاری کرتا ہےاتنے طویل صبر آزما مراحل کے بعد سعودی حکومت آپ کو اپنے متعلقہ اخبار / چَینل کے ساتھ کام کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دیتی ہے۔

    اگر آپ امریکی شہری ہیں اور صحافی بننا چاہتے ہیں تو امریکی حکومت کو جرنلزم میں ماسٹر ڈگری یا اس کے مساوی ڈگری پیش کرنا ہوگی، پھر اس کے بعد مختلف قسم کے تحریری امتحانات کے بعد آپ کو گورنمنٹ آف امریکہ کارڈ جاری کرتی ہے۔جس میں سٹیٹ سے وفاداری کا حلف نامہ بھی شامل ہوتا ہے۔

    اگر آپ سکینڈے نیون کنٹریز (ناروے، سویڈن، ڈنمارک) کے شہری ہیں اور صحافی بننا چاہتے تو آپ کو سب سے پہلے صحافت میں 70فیصد مارکس کے ساتھ شعبہ صحافت کی ماسٹر ڈگری ،وزارت اطلاعات کو دکھانا ہوگی، وزارت اطلاعات جانچ پڑتال کے بعد آپ کو کسی بھی اخبار چینل کا رپورٹر بننے سے پہلے 180 دن کے تربیتی کورس پہ بھیجتی ہے جس کا خرچہ کورس کرنے والا خود اٹھاتا ہے

    اب ذراہمارے پیارے ملک پاکستان کا معیار بھی دیکھ لیں، آپ کے پاس صحافتی ڈگری نہ بھی ہو، حتی کہ آپ اَن پڑھ ہیں، ویسے ان پڑھ صحافیوں کی تعداد اس وقت بہت زیادہ ہے اور انہوں نے بڑے بڑے اخبارات کی نمائندگی بھی حاصل کی ہوئی ہے انہوں نے خبروں کیلئے پرائیوٹ منشی بھی رکھے ہوئے ہیں۔

    بہرحال آج کے دور میں پاکستان میں صحافی بننا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے،آپ کے پاس ایک اچھا سا موبائل فون کیمرہ والا ہونا چاہئے, اور کِسی بھی برسوں سے بند پمفلٹ ٹائپ دَو وَرقی یا پی ڈی ایف اخبار کی یا ڈمی چینل کی نمائندگی جس کے لیے آپ کو دو فوٹو اور چند ہزار روپے ایڈیٹر کو بطور نذرانہ دینا ہونگے، اگلے روز آپ کا کارڈ بن کر آجائے گا،جلد مشہور ہونے کے لئے قریبی دوستوں سے مبارکباد کی پینافلیکس بنوا کے چوک چوراہوں میں لگوا دینے سے چند ماہ نہیں بلکہ چند دنوں میں سینئر صحافی تیارہوکر مارکیٹ میں آجاتا ہے

    توبات ہورہی تھی ڈیرہ غازیخان کی صحافت کی یہاں صحافیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے ۔ان سینکڑوں صحافیوں میں سے اخبارات میں ریگولر کالم لکھنے یا لائیوٹاک شو زمیں بیٹھ کر قومی و بین الاقوامی ایشوز پر بات کرنےوالے نا ہونے کے برابر ہیں،شہر گردو نواح میں بہت اچھے صحافی بھی موجود ہیں جو لگن کے ساتھ ہر مسئلہ اجاگر کرتے رہتے ہیں ۔

    ایسے صحافی بھی موجود ہیں زیادہ ہیں جنہوں نے اپنے ذمہ یا دوسرے لفظوں میں کچھ محکموں کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، محکمہ بلڈنگ، تھانوں, بجلی , گیس و کھالوں اورنالیوں کی کوریج و نبض شناسی شہر میں گٹر اوبل رہے ہیں متعلقہ محکمہ سے زیادہ ان صحافیوں سے بہتر کوئی نہیں جانتا

    کچھ صحافی انکی کارکردگی کو سراہتے ہیں تو کوئی انکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت پیش کررہے ہوتے ہیں کسی نے دبنگ تو کسی نے کرپٹ لکھا ہوتا ہے ۔اگر آپ کو کوئی مسئلہ یا کام ہوتو صحافی ڈھونڈنے کی یا کہیں دور جانے کی بالکل ضرورت نہیں یہ ڈیرہ غازی خان کے ہر گلی محلہ کالونیوں چوک چوراہوں میں صحافی با آسانی وافر تعداد میں آپکو میسر ہوں گے ۔

    زیادہ تر بے چارے بےروزگار صحافی ہیں جن کی گزر بسر دوسروں کی جیبوں سے ہوتی ہے، صحافت میں کالی بھڑیں بھی موجود ہیں جوکہ انتہائی طاقتور ہیں غلط دھندوں کی وجہ سے صحافت کا معیار روز بروز گرتا ہی جارہا ہے،آدھے درجن کے قریب مختلف ناموں سے پریس کلب بھی بنے ہوئے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان شہر میں صرف ایک رجسڑڈ پریس کلب ہے جسکی اپنی عمارت بھی ہے

    باقی ماندہ پریس کلب چوباروں، دکانوں ،ہوٹلوں یاکسی کی بیٹھک میں بنے ہوئے ہیں۔ جہاں آدھے درجن ڈمی اخبارات یا ڈمی چینل کے نام نہاد صحافی اکٹھے ہوں وہاں پریس کلب بنا کر صدر بن بیٹھتے ہیں پھر فلاں زندہ باد… فلاں زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں

  • اوچ شریف:حکومت کےسستی روٹی کے احکامات ہوا میں اُڑ گئے، روٹی کاوزن 86 گرام اورقیمت 20 روپے

    اوچ شریف:حکومت کےسستی روٹی کے احکامات ہوا میں اُڑ گئے، روٹی کاوزن 86 گرام اورقیمت 20 روپے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان)نان بائیوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے، روٹی سستی کرنے والے نان بائیوں نے 100 گرام کے بجائے روٹی کا وزن 86 گرام کردیا، روٹی کا ریٹ 15 روپے کی بجائے 20 روپے اور نان 27 روپے میں فروخت، ضلعی انتظامیہ کی زبانی جمع خرچ پر مبنی پھرتیاں جاری، چند ایک مقامات پر ریٹس کے بینرز آویزاں کروانے کے بعد خاموشی، عوام کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،

    اوچ شریف سمیت گردونواح میں تندور اور ہوٹل مالکان نے نان و روٹی کے من مرضی نرخ مقرر کرکے مہنگے داموں نان و روٹی کی فروخت شروع کر رکھی ہے، روٹی کے مقررہ وزن 100گرام کی بجائے 86 گرام اور روٹی کی قیمت 15 روپے کی بجائے 20 روپے میں فروخت جاری ہے،

    اسی طرح نان کے مقرر کردہ وزن 120گرام کی بجائے 100گرام پر 20 روپے کی بجائے 27 روپے وصول کی جارہی ہے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بااثر تندور و ہوٹل مالکان کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں انتظامیہ نے صارفین کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ تاہم روٹی کے ریٹس پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے دوہری مشکل کھڑی کردی ہے،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے قیمت پنجاب ایپ پر روٹی کی قیمت 15روپے جبکہ نان کی قیمت 20روپے مقرر کررکھی ہے لیکن اوچ شریف شہر سمیت گردونواح میں تندور و ہوٹل مالکان من مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کو متعلقہ افسران کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے گراں فروشوں نے اپنی الگ ریاست قائم کر رکھی ہے۔

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں اور ان کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاہے

  • ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کو روک کر آڈٹ ہونا چاہیے ،ڈاکٹر شذرہ

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کو روک کر آڈٹ ہونا چاہیے ،ڈاکٹر شذرہ

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)متروکہ وقف املاک کی زمینوں پرغیر قانونی تعمیرات کوروکناچاہیے,غیرقانونی تعمیرات کا آڈٹ ہونا چاہیے تاکہ ذمہ داران کا پتہ چل سکے, ننکانہ صاحب کے شہریوں کے لیے بہت جلد ہاوسنگ کالونی کا اعلان کیا جاۓ گا,ڈاکٹر شذرہ

    تفصیلات کے مطابق کنوینئر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کھرل نے ضلع کونسل میں موجود اپنے آفس میں رکن صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار,رکن صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر کےہمراہ ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر غیر قانونی طور پر ہونے والی تعمیرات کی بالکل میں نے آواز اٹھائی ہے تاکہ جو غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں ان کو روکاجاۓ

    جو دن رات تعمیرات جاری ہیں ان کا ایک آڈٹ ہونا چاہیے جس میں یہ دیکھا جاۓ کہ کون لوگ اس میں ملوث ہیں اس غیر قانونی تعمیرات میں میری آواز اٹھانے کا مقصد یہ تھا کہ ننکانہ صاحب کے شہریوں کو قانونی طور پر ہاؤسنگ کالونی بنا کر دی جاۓتاکہ ننکانہ صاحب کی عوام عزت کے ساتھ اپنے گھر تعمیر کر سکیں اور اس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کام شروع کر دیا ہے

    یہ بھی پڑھیں

    ننکانہ :متروکہ وقف املاک کرپٹ ترین محکمہ ، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتارکریں،بار ایسوسی ایشن

    ننکانہ :باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم

    ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط

    ننکانہ:تیکھےسوالات کاخوف چیئرمین متروکہ وقف املاک صحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے بھاگ گئے

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد

    ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل

    ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا

    ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال

    میں اور مہر کاشف پڈھیار بہت جلد ننکانہ صاحب کی عوام کے لیے ایک ہاؤسنگ کالونی کا اعلان کریں گے,ڈاکٹر شذرہ منصب نے مزید کہا کہ متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات صرف اس وقت رک سکتی ہیں جب ان زمینوں پر ننکانہ صاحب کے شہریوں کی ضروریات کے مطابق ڈویلپمنٹ کی جاۓ,

    ننکانہ صاحب میں پوری دنیا سے سکھ یاتری یہاں ننکانہ صاحب آتے ہیں بابا گورونانک دیو جی کی تقریبات کے سلسلہ میں,جس طرح دوسرے شہروں میں ڈویلپمنٹ ہوتی ہے اسی طرح ننکانہ صاحب میں بھی ہونی چاہیے یہاں پر ہوٹل ہونے چاہیں سٹی ننکانہ صاحب ٹورازم کا حب ہے اور ننکانہ صاحب کی ترقی کے لیے میں أور مہر کاشف رنگ الہی دن رات کوشش میں مصروف عمل ہیں

  • اوکاڑہ:ضلعی انتظامیہ کا کارنامہ ،گٹروں کے ڈھکن کی جگہ درخت اُگنے لگے

    اوکاڑہ:ضلعی انتظامیہ کا کارنامہ ،گٹروں کے ڈھکن کی جگہ درخت اُگنے لگے

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ضلعی انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ جی ٹی روڈ کے درمیان بنے گٹروں میں درخت اگنے لگے

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر ہر دوسرے گٹر کا ڈھکن غائب لیکن گٹروں میں درخت لگ گئے ، لاہور ملتان روڈ پر گزرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔

    شہریوں کا کہناہے کہ رات کے اوقات میں یہاں ڈرائیور اچانک پریشانی کے عالم میں بریک لگاتے ہیں اور کئی دفعہ تو حادثات بھی ہو چُکے ہیں
    شہریوں کے مطابق اندرون شہر جی ٹی روڈ پر ہر دوسرے گٹر کا ڈھکن غائب ہے

    اوکاڑہ کا مصروف ترین روڑ جی ٹی روڈ ہے اور یہاں پر گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث روزانہ حادثات معمول ہیں، مسافروں کو حادثات سے بچانے کے لیے شہریوں نے گٹروں میں بڑے بڑے پودے لگادئیے ہیں

    پودے لگانے کا مقصد مسافروں کو حادثات سے بچانا ہے مگر اوکاڑہ انتظامیہ اسی میں خوش ہے کی جی ٹی روڈ پر درخت اگ آئے ہیں شہریوں نے ڈی سی اوکاڑہ اور سی ای او بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے

  • اوکاڑہ : ریسکیو1122 کا ماہانہ اجلاس،کارکردگی رپورٹ جاری

    اوکاڑہ : ریسکیو1122 کا ماہانہ اجلاس،کارکردگی رپورٹ جاری

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 18295کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 4274ایمرجنسی کالز ہیں۔11004غیر متعلقہ اورمس کالز، 2985 معلوماتی،9رونگ کالزاور 23فیک کالز ہیں۔

    ایمرجنسی کال کا تناسب142کالز فی دن ہے۔4274 ایمرجنسیز میں 1032روڈ ٹریفک حادثات، 2753میڈیکل، 55آگ لگنے کےواقعات،138 کرائم، ڈوبنے کے واقعات 01 اور295متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔

    روڈ ٹریفک حادثات میں 1111افراد متاثر ہوئے جن میں 12 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ549 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور550متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    آگ لگنے کے 55واقعات ہوئے جن میں 03کمرشل ایریا،09رہائشی علاقے اور 43واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (20)،گیس لیکج(02)، نامعلوم (01)، دیگر(10)، فائر ورکس(01)، موم بتی (01)، کچن (01) اور لاپرواہی (19) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ45 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

    ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 1707ایمرجنسیز پر3.62 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے1690 افراد کو مدد فراہم کی۔

    پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 330مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 145مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ185افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

  • سیالکوٹ:ساہووالہ،باراتیوں کی بس یوٹرن لیتے ہوئے،الٹ گئی،31 افراد زخمی

    سیالکوٹ:ساہووالہ،باراتیوں کی بس یوٹرن لیتے ہوئے،الٹ گئی،31 افراد زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( مدثر رتو کی رپورٹ)ساہووالہ،باراتیوں کی بس یوٹرن لیتے ہوئے،الٹ گئی،17 افراد زخمی

    ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے مطابق ساہووالہ فارورڈ اسپورٹس کے سامنے ساہواالہ گاؤں کی طرف جاتے ہوئے بس الٹ گئی،

    ابتدائی اطلاع کے مطابق بس شادی بارات لیکر ساہووالہ سے سمبڑیال میرج ہال جا رہی تھی جا رہی تھی کہ یو ٹرن لیتے ہوئے دو سے تین فٹ گہرائی میں چلی گئی اورالٹ گئی

    ریسکیو نے 17 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہےجبکہ 14افراد کو موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔تاہم کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ،مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے

  • سیالکوٹ:قمرو گینگ کے  4 ملزمان  گرفتار ،لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد

    سیالکوٹ:قمرو گینگ کے 4 ملزمان گرفتار ،لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( رپورٹ مدثر رتو)تھانہ مراد پور پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث قمر عرف قمرو گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،10موٹر سائیکلیں، 01 چاند گاڑی نقدی1 لاکھ 10 ہزار روپے، اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر تھانہ مراد پور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق کی ٹیم نے دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے ڈکیتی اور راہزانی 30 سے ذائد وارداتوں میں ملوث قمر عرف قمرو گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں قمر عباس ولد منور حسین قوم ماچھی سکنہ گلی نمبر 2 محلہ اسلام پورہ جڑانوالہ ضلع فیصل آباد حال مراد پور، فرحان ولد شوکت حیات قوم چیمہ سکنہ چک نمبر 2 بھہلوال ضلع سرگودھا ،حماد ارشد ولد ارشد جٹ سکنہ بو چڑخانہ رنگپورہ اورشہباز ولد غلام رسول قوم پٹھان سکنہ پکا گڑھا شامل ہیں

    لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،10موٹر سائیکلیں، 01 عدد چاند گاڑی نقدی1 لاکھ 10 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03عدد پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔

  • پیرعادل:علاقائی میلہ دربارپیرعادل اختتام پذیر ہوگیا

    پیرعادل:علاقائی میلہ دربارپیرعادل اختتام پذیر ہوگیا

    پیرعادل باغی ٹی وی (نامہ نگارباسط علی)حضرت سلطان غیاث الدین المعروف عادل پیر سرکار کا سالانہ چار روزہ 1024 واں عرس و میلہ اپنی روائتی اندازمیں پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا

    سجادہ نشین دربار حضرت پیر عادل مخدوم سید شہر یار عباس کاظمی،سابق چیئرمین یو سی پیر عادل سید نادر امام کاظمی کی طرف سے بہترین سیکورٹی فرائض انجام دینے پر ایس ایچ او تھانہ شاہصدردین عمران خالد اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوا کہا کہ وسیب کے تمام لوگوں ،عقیدت مندوں دور دراز سے آئے زائرین اور معزز مہمانانِ گرامی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں

    اس حوالے سے اہلیانِ علاقہ جن میں باسط خان گاڈی ،حاجی محمد سعید گندی، محمد علی بروہی ،سجاد خان سکھانی، حاجی محمد اسلم پرہار نےکہا کہ نادر امام کاظمی کے تہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایسے ملکی حالات میں احسن طریقے سےعرس و میلہ منعقد کروایابلکہ اپنے وسیب کے لوگوں کو ایک بہترین ماحول میں بہترین تفریح مہیا کی.

  • میہڑ: گھروں کو اچانک آگ لگ گئی ،سامان جل کر خاکستر

    میہڑ: گھروں کو اچانک آگ لگ گئی ،سامان جل کر خاکستر

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)کئی گھروں کو اچانک آگ لگ گئی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا

    گاؤں سید جو گوٹھ میں اچانگ گھروں کو آگ لگ گئی، آگ نے گلاب خاصخیلی اور ساجد چانڈیو کوگھروں لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث گھروں میں رکھا ہوا گھریلوسامان اناج اور دیگر اشیاء مکمل جل کر خاکستر ہوگئیں.

    دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کہ تحت آگ پر قابو پاکر مزید نقصان ہونے سے گاؤں کو بچالیا ،اطلاع دینےکے ایک گھنٹے کہ بعد فائربریگیڈ پہنچی.

    متاثرین نے الزام لگایا کہ کچھ شرپسندوں نے ہمارے گھروں کو آگ لگائی ہے، آگ لگنے کہ باعث ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیاہے، گھر جل کر خاکستر ہونے کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں

    متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گھروں کو آگ لگانے والے نامعلوم شرپسندوں کو تلاش کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلایاجائے اور ہمارے ہونے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے.

  • سیالکوٹ: سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈکیت گرفتار

    سیالکوٹ: سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈکیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض بیوروچیف) سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈکیت گرفتار

    سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ کی کارروائی، ثھانہ سول لائن سے اشتہاری پرویز مسیح سکنہ متیکے بوگرے ڈکیت کو گرفتار کر لیا

    جامکے چیمہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کے ہیڈ کانسٹیبل فیصل امتیاز بمعہ ہمرائیوں نے دوران چیکنگ ناکہ بندی مشکوک شخص کو جدید پولیس أیپ کے ذریعے چیک کیا گیا تو وہ تھانہ سول لائن سیالکوٹ کا مقدمہ نمبر 171/16 کا اشتہاری نکلا

    جسکو فوری گرفتار کرکے تھانہ موترہ کے حوالے کرکے تھان سول لائن کو گرفتاری سے مطلع کردیا.