Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا:صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

    سرگودھا:صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی(ملک شاہ نواز جالپ سے)یونین آف جرنلسٹ دستور کے زیر اہتمام ضلع سرگودھا کے صحافیوں کے اعزاز میں یونین آفس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع سرگودھا اور تحصیلوں کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹ ذوالفقار ہاشمی اور دیگر صحافیوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کر کے ہی صحا فیوں کے مسائل حل کرائے جا سکتے ہیں، صحافیوں میں موجود کالی بھیڑیں بدنامی کا باعث ہیں ان کا سد باب ہونا چاہئے، ہمیں مل کر تمام جونیئر اور سینئر صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ،صدر ذوالفقار ہاشمی کا کہنا تھا کہ جلد ہی یونین کے آفس میں صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاجائے گا،جس میں ضلع بھر کے تمام صحافیوں کے مدعو کیاجائے گا

    ضلع سرگودھا کے کسی بھی ورکر صحافی کو مسائل درپیش ہوں تو سرگودھا یونین آف جرنلسٹ دستور کے آفس آسکتا ہے، ان کے جائز حقوق کے لئے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    اس موقع پر سینئر نائب صدر خالد محمود بھٹی، نائب صدور ملک جاوید، رانا رشید، جنرل سیکرٹری زوار کاظمی، صفیان وحید،حنیف ضیاء،امجد پرویز، محمد بلال،ضیاء الدین لالی، قمر جاوید، محمد عاصم، عبدالحنان چوہدری، سیف خان، رائے حسن محمود ڈھڈی،ظہور شاہد، رانا محمد اقبال،ملک اعجاز،مرزا اسلم بیگ، رانا اسلم،اکرام آزاد،جی حسنین شاہ،رانا طاہر مسعود، ذوالفقار کمبوہ،رانا اشرف،ملک فضل جنجوعہ،محمد عمر،رانا اسلم فاروقی،مرزا فیصل جاوید، راجہ امتیازاحمد، سید مجاہد بخاری،شاہ نواز جالپ، تصور ملیانہ، ہدایت اللہ ہاشمی،سیف اللہ ہاشمی، اشعر نوید اشعر،ملک امان اللہ چھینہ،ملک نواز اعوان، آصف جوئیہ، عمران علی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی بہتری کیلئے ہم اپنی ہر طرح کی خدمات سرانجام دیں گے۔

  • منڈی بہاؤالدین : پولیس مقابلہ،ایس ایچ او گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی،2 مجرمان ہلاک

    منڈی بہاؤالدین : پولیس مقابلہ،ایس ایچ او گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی،2 مجرمان ہلاک

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی (محمد افنان طالب نامہ نگار )پولیس مقابلہ،ایس ایچ او گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی،2 مجرمان ہلاک

    تھانہ صدر کے علاقہ ڈھوک سہارن میں دو گروپوں میں شدید فائرنگ،ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر حسن حمزہ موقع پر پہنچے،پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی

    ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر حسن حمزہ گردن پر گولی لگنے سے شدید ذخمی ، ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات منتقل کردیا گیا،

    دوران فائرنگ درجنوں مقدمات میں ملوث دو انتہائی خطرناک مجرمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،ہلاک مجرمان کی شناخت جابر اور ریاض کے نام سے ہوئی

    پولیس کے مطابق مجرمان قتل ، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث تھے

  • سیالکوٹ میں کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقرر

    سیالکوٹ میں کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقرر

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ امسال ضلع سیالکوٹ کے کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے ضلع سیالکوٹ میں 10 گندم خرید مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گندم خرید مراکز کے دورہ کے دوران گندم کی خریداری کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی گندم خرید پالیسی کے مطابق کاشت کاروں سے گندم 3900 روپے فی 40 کلوگرام کی مقررہ قیمت پر خریدی جائے گی، کاشتکار باردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کی درخواست دے سکیں گے۔

    پی آئی ٹی بی کی باردانہ ایپ پر 13 سے 17 اپریل تک باردانہ کے حصول کے لیے درخواستیں موصول کی جائیں گی، باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024 سے ہوگا اور پیر 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوگی، جس کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر گندم کی خریداری کے تمام پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کاشتکاروں کو تصدیقی میسج کیا جائے گا۔ کاشتکاروں سے گندم 3900 روپے فی 40 کلو گرام کی مقررہ قیمت پر خریدی جائے گی۔

    گندم کی قیمت کے علاوہ ہر کاشتکار کو 30 روپے فی 100 کلوگرام ڈلیوری چارجز بھی ادا کیے جائیں گے۔چھوٹے کاشتکاروں کے تحفظ کے لیے باردانہ حصول کی اہلیت 6 ایکڑ تک رکھی گئی ہے جبکہ فلورملز، پرائیویٹ سیکٹر اور سیڈ کمپنیوں کو بھی مقررہ نرخ پر خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔

    گندم خریداری مہم کے دوران شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول روم اور ٹال فری نمبر 080013505 پر اطلاع دیں۔

  • سیالکوٹ :صوبے کے عوام کا معیاری زندگی بہتر بنانے ، ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ذیشان رفیق

    سیالکوٹ :صوبے کے عوام کا معیاری زندگی بہتر بنانے ، ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ذیشان رفیق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی کابینہ صوبے کے عوام کا معیاری زندگی بہتر بنانے اور ان کو ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور جس کی ثمرات آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں کمی اور میونسپل سروسز کی اربن اور رورل ایریا میں یکساں فراہمی کیلئے صورت میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں،

    پنجاب حکومت خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے اور اپنے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام مسائل بالخصوص مہنگائی کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 51 کے موضع بیڑھ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ملک نواز، حاجی فیض، ملک طاہر اور طاہر عباس کے علاؤہ علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔

    صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ کر خرچ کی جائے گی اور منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور منصوبہ بندی سے علاقہ کے ترقیاتی کام درجہ بہ درجہ اپنی نگرانی میں مکمل کرواؤں گا اور الیکشن میں ان سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرونگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اس کی کماحقہ انجام دہی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کی موضع بیڑھ آمد پر اہل دیہہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی

  • ننکانہ :باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم

    ننکانہ :باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے حکم پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نےانکوائری کمیٹی کے آرڈ جاری کر دیۓ ہیں جس کا لیٹر نمبر 2796 ہے جو 17 اپریل کو جاری ہوا جس کے مطابق پانچ رکنی اعلی سطحی انکوائری کمٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناءاللہ خاں, ڈائریکٹر لیگل عظمیٰ شہزادی, ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹیز جاوید شیخ, ڈپٹی سیکرٹری لینڈ رشید احمد اور ڈپٹی سیکرٹری ویجی لینس شاہد بشیر پر مشتمل ہے

    ننکانہ صاحب میں ناجائز تعمیرات پر چیئرمین متروکہ وقف املاک نے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنانے کاحکم دے دیا, ننکانہ شہر اور گردونواح میں متروکہ وقف املاک کی زمین پر ناجائز قبضے عروج پر پہنچ گئے، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کے مطابق تمام تعمیرات سیکرٹری اور چیئرمین کے علم میں ہیں, متروکہ وقف املاک زون ننکانہ کے افسران دفاتر سے غیر حاضر اور اہلکار وسائل کی کمی کا بہانہ کرنے لگے.اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر ویجیلنس احسن خان کی چونکا دینے والی رپورٹ کا متن

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر ویجیلنس احسن خان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور دفتر کی خصوصی ٹیم نے چند روز قبل عیدالفطر کی چھٹوں میں 10 اپریل سے 13 اپریل تک ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور متروکہ وقف املاک کی زمین پر ہونے والے ناجائز قبضے کا جائزہ بھی لیا اور تین روز کے قیام کے بعد اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسرویجیلنس احسن خان نے قائم مقام چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے آفس میں جو رپورٹ جمع کروائی ہے

    یہ بھی پڑھیں
    ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط
    ننکانہ:تیکھےسوالات کاخوف چیئرمین متروکہ وقف املاک صحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے بھاگ گئے
    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد
    ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل
    ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا
    ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال

    اس انکوائری رپورٹ کے متن کے مطابق احسن خان نے تحریر کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں 14 مختلف افراد نے حالیہ دنوں میں محکمہ اوقاف کی قیمتی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے ،انہوں نے تحریر کیا کہ عید کی چھٹیوں میں محکمہ کی زمین پر بےتحاشہ قبضہ کیا گیا ہے اور جب ہماری ٹیم نےآفس متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب زون اور ڈسٹرکٹ آفس کے دفاتر کو چیک کیا تو وہاں کوئی بھی آفیسر موجود نہیں تھا ،جبکہ وہاں موجود تین سیکیورٹی گارڈز نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی بھی ٹرانسپورٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ صرف دفاتر کی سیکیورٹی ہی کرتے ہیں

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ ملک زاہد صرف عید کے دوسرے روز 11 اپریل کو دفتر آکر چلا گیا تھا،جب اس سے محکمہ کی زمین پر قبضوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ یہ سب معاملات چئیرمین اور سیکرٹری بورڈ کے علم میں ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر ویجیلنس احسن خان کو رپورٹ جمع کروانے سے بھی روکا گیا تھا اور سیکرٹری بورڈ سمیت دیگر آفیسر اس رپورٹ کو لینے سے انکاری تھے

    جس پر احسن خان نے تھک ہار کر تیار کی رپورٹ کو ڈائری پر جمع کروا دیا اور اس رپورٹ کو 17اپریل کو 6163 نمبر لگا کر چیئرمین آفس بھجوا دیا گیا,چیئرمین ارشد فرید خان نے رپورٹ میں کیے جانے والے انکشافات کو مدنظر رکھتے ہوۓ فوری طورپر رپورٹ کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے,

    ذرائع نے بتایا کہ ننکانہ صاحب زون میں تعینات ایڈمنسٹریٹر زون چوہدری تنویر احمد ,ڈپٹی ایڈنسٹریٹر فضل الرحمن بٹ اور انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد جو کہ شہر بھر میں ہونے والی مبینہ طور پر تعمیرات میں ملوث ہیں اور انہوں نے اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیۓ ہیں

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے حکم پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نےانکوائری کمیٹی کے آرڈ جاری کر دیۓ ہیں جس کا لیٹر نمبر 2796 ہے جو 17 اپریل کو جاری ہوا جس کے مطابق پانچ رکنی اعلی سطحی انکوائری کمٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناءاللہ خاں, ڈائریکٹر لیگل عظمیٰ شہزادی, ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹیز جاوید شیخ, ڈپٹی سیکرٹری لینڈ رشید احمد اور ڈپٹی سیکرٹری ویجی لینس شاہد بشیر پر مشتمل ہے

    پانچ رکنی کمیٹی آج 23 اپریل کو ننکانہ صاحب پہنچ گئی ہے اور رپورٹ کی روشنی میں تعمیرات کا جائزہ لے رہی ہےتوقع ہے کہ آج ہی اپنی تحریری رپورٹ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان کے پاس جمع کروائے گی،

  • ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل

    ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد کے الزامات بے بنیاد ہیں,ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا جس کو روکا تو الزامات کی بارش کر دی,انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل خود ناجاٸز تعمیرات میں ملوث ہے ,راۓ آصف کھرل

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں متروکہ وقف املاک زون ننکانہ صاحب میں تعینات انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک امجد زاہد نے سیکرٹری بورڈ کو ایک لیٹر لکھا جس میں مقامی ایم این اے کے قریبی عزیز راۓ آصف علی خاں کھرل پر الزمات لگاۓ تھے کہ وہ ناجائز تعمیرات میں ملوث ہے

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ رائے آصف کھرل نے بتایا کہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کے تمام الزمات کو مسترد کرتاہوں انہوں نے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ ملک زاہد امجد خود تعمیرات میں ملوث ہے اور ان تعمیرات کی آڑ میں لوگوں کو ہراساں کرتا ہے

    رائے آصف کھرل نے بتایا کہ پچھلے دنوں زاہد ملک ننکانہ صاحب کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی کے گھر میں اپنے آدمیوں کے ہمراہ داخل ہوا اور عورت کو زدوکوب کر کے کپڑے بھی پھاڑے دے اور اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر اس خاتون نے ایک درخواست سٹی تھانہ ننکانہ صاحب میں جمع کروائی

    انہوں چیئرمین متروکہ وقف املاک اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس مظلوم خاتون کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی جاۓ اور اس کے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کیا جاۓ,

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک زاہد امجد اور ان کےساتھ موجود ملازمین کو فوراََ یہاں سے تبدیل کیا جاۓ اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جاۓ،جس سے دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہوجائے اور یہ بھی معلوم ہوجائے گا قبضہ مافیاء کا سرغنہ کون ہے؟ اور کومتروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے.

  • ننکانہ:میونسپل کمیٹی وار برٹن کے ملازمین کی وجہ سے ناجائز تجاوزات عروج پرپہنچ گئیں

    ننکانہ:میونسپل کمیٹی وار برٹن کے ملازمین کی وجہ سے ناجائز تجاوزات عروج پرپہنچ گئیں

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی وار برٹن کے ملازمین کی وجہ سے ناجائز تجاوزات عروج پرپہنچ گئیں،مین شاہراہوں اور بازاروں میں قبضہ مافیا کا راج، بازاروں سےخواتین اور شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا,ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی واربرٹن کے حدود میں واقع مین شاہراہوں اور مرکزی بازار سمیت ملحقہ شاہجہان بازار،بانوبازار،مین ننکانہ روڈ ،چوک کھوکھا سٹاپ اہم تجارتی اور کاروباری مرکز غلہ منڈی میں میونسپل کمیٹی واربرٹن کے افسران کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعٹ ملازمین میونسپل کمیٹی واربرٹن کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا بلا خوف وخطر تجاوزات کئے ہوئے ہیں

    واربرٹن کے مرکزی بازار سے چند برس قبل اٹھائے گئے کھوکھے ختم کر کے بازار کو توسیع دی گئی تھی، میونسپل کمیٹی واربرٹن کے ذرائع کے مطابق مرکزی بازار کی خوبصورتی کے لیے لاکھوں روپے مالیت کی گرین بیلٹ بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے مبینہ طور پر میونسپل کمیٹی واربرٹن کے ملازمین اور افسران نے بازار کی خوبصورتی کیلئے بنائی گئی گرین بیلٹ پردوکانداروں کو ملی بھگت سے بیٹھا دیا ہے

    ذرائع کے مطابق ان دکانداروں سے ماہانہ فی دکان ہزاروں روپے وصول کیے جاتے ہیں، قبضہ مافیا کے باعث خواتین اور شہریوں کا ان بازاروں سے گزرنا محال ہو گیا ہے،جبکہ دکانداروں نے بھی اپنے سامنے موجود گزر گاہ پر بھاری کرایوں کے عوض کاؤنٹر ،ریڑھیاں اورٹھیلے لگوارکھے ہیں اور اس وقت تجاوزات کا خاتمہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے لیے کھلا چیلنج بن چکا ہے ,

    شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن لاہور, ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد , ممبرصوبائی محتسب پنجاب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر نوٹس لینےاور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • ننکانہ:فرینڈز ہیلتھ گروپ  ڈی ایچ کیو ہسپتال کے زیراہتمام عیدملن پارٹی

    ننکانہ:فرینڈز ہیلتھ گروپ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے زیراہتمام عیدملن پارٹی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)فرینڈز ہیلتھ گروپ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام جس میں خصوصی دعوت پر قائم مقام چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر عمران شاہ و رائے اصغر علی نے شرکت کی ۔

    تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ننکانہ سے فرینڈز ہیلتھ گروپ کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں قائم مقام چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر عمران شاہ ایم ایس ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور رائے اصغر علی نے بطور مہمان خصوصی نے شرکت کی

    عید ملن پارٹی میں سیدوالا مرکز سے عبدالقدوس ملک کے ہمراہ ہیلتھ ملازمین کے علاوہ معروف قانون دان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محمد اکرام نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر رائے اصغر علی کو عمرہ ادائگی کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی گئی

    شرکت کرنے والے مہمانوں کا فرینڈز گروپ کی جانب سے پھولوں کے ساتھ پر تپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کےگلدستے بھی پیش کئے اور پر تکلف ضیافت سے تواضع کی گئی

  • بھارتی سکھ یاتری اپنی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے بعدآج واہگہ بارڈر کے راستے  واپس جائیں گے

    بھارتی سکھ یاتری اپنی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے بعدآج واہگہ بارڈر کے راستے واپس جائیں گے

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)بھارتی سکھ یاتری اپنی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے بعدآج واہگہ بارڈر کے راستے واپس جائیں گے

    تفصیلات کے مطابق گردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کے دوران بھارتی یاتریوں نے گریٹر اقبال پارک شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد کی سیر کی اور انار کلی شاہ عالم مارکیٹ و دیگر ملحقہ بازاروں سے شاپنگ کی،

    سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ یہاں عزت و احترام ملا،لاہوریوں نے ہمارے دل جیت لیے ہیں، واقعی ٹھیک کہتے ہیں "لاہور ،لاہور ہے”

    یا تریوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک کی خوبصورتی لاجواب ہے ہمیں یہاں ا کر اپنے گھر جیسا محسوس ہو ا، ہماری مہمان نوازی کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ،سکیورٹی رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔

    خصوصی طور پر رہا ئش کے انتظامات بہت اچھے تھے ہمارے گوردوارا صاحبان کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جس پر ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں پاکستان سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے لاہور میں یاتریوں کےدو روزہ قیام کے دوران یہاں کا دورہ کیا اور کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور یاتریوں سے انتظامات بارے آگاہی لی

    بورڈ کے ایڈیشنل سیکٹری شرائن رانا شاہد نے کہا کہ یاتریوں نے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ہے اور نارووال سے لاہور سفری سہولیات کے لیے ٹرین کے آغاز پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ تمام تر انتظامات پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی مشاورت سے کیے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں

  • اوچ شریف میلہ ، عوام مشکوک افراد کے بارے میں فوری پولیس کو آگاہ کریں، ایس ایچ او سجاد حسین لغاری

    اوچ شریف میلہ ، عوام مشکوک افراد کے بارے میں فوری پولیس کو آگاہ کریں، ایس ایچ او سجاد حسین لغاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)تاریخی قدیمی میلہ اوچ شریف کے تمام تر انتظامات مکمل سیکورٹی کے سخت انتظامات بھر پور ہجوم میں اپنے موبائل فون اپنی جیب پرس کی خود احتیاط کریں اپنی موٹر سائیکل کار وغیرہ کو یونہی چھوڑ کر نہ جائیں لڑائی جھگڑے سے مکمل پرہیز کریں مشکوک افراد کے بارے میں فوری پولیس کو اگاہ کریں ایس ایچ او سجاد حسین لغاری

    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سجاد حسین لغاری ایس ایچ او تھانہ اوچشریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں میڈیا کو بتایا کہ تاریخی میلہ اوچشریف کی رسومات جاری ہیں ڈی پی او بہاولپور کے احکامات کے مطابق میلے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے ہیں شہر بھر میں فول پروف سیکیورٹی تعینات ہوچکی ہے شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت اہم پوائنٹ پر ناکہ بندی ،گشت ڈیوٹیاں سر انجام دی جارہی ہیں

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 18اپریل کو شروع ہونے والا میلہ 24اپریل کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فل انتظامات کئے گئے ہیں ۔زائرین کو واک تھروگیٹ سے گزار کرتلاشی لینے کے انتظامات بھی ہیں

    سیکورٹی کے حوالے سے زائرین نے ایس ایچ او سجاد لغاری کی خراج تحسین پیش کیا سجاد لغاری ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف نے کہا کہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ میلے کے تمام تر انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں میلے کی نگرانی اور عوام کی حفاظت کیلئے ٹریفک پولیس پٹرولنگ پولیس ایلٹ فورس کے جوان پنجاب پولیس اہلکاروں سمیت خفیہ ایجنسی اشپیشل برانچ سیکیورٹی برانچ اہلکار تقریبا 400 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

    ایس ایچ او سجاد لغاری نے پیغام دیا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ میلے میں آے والے افراد اپنے آس پاس احتیاط کریں، اپنی جیب پرس اپنے موبائل فون کو محفوظ رکھیں تاکہ چوروں سے محفوظ رہ سکیں، ارد گرد اپنی گاڑی موٹر سائیکل کو ہر گز اکیلا نہ چھوڑیں

    کسی محفوظ جگہ پر کھڑی کریں تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کسی بھی مشکوک فرد کے بارے میں فوری پولیس کو اطلاح دیں، میلے میں کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز نہ کریں.