Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف : تاریخی میلہ میں لکی ایرانی سرکس ،فحش ڈانس اورعریاں لباس ،غیر معیاری پروگرام  ،شائقین نے خیربادکہہ دیا

    اوچ شریف : تاریخی میلہ میں لکی ایرانی سرکس ،فحش ڈانس اورعریاں لباس ،غیر معیاری پروگرام ،شائقین نے خیربادکہہ دیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) تاریخی میلہ آنے والے شائقین لکی ایرانی سرکس سے مایوس، سالہا سال سے ایک طرح کے کرتب کو دکھانے والے عوامی رش کو گھیرنے میں ناکام، 30 سالہ پرانے غیر معیاری پروگرام پیش کرنے پر بچوں ، بوڑھوں اور خواتین نے خیر باد کہہ دیا، نیو سرکس دھوم کی خاصی پزیرائی،

    اوچشریف میلہ پر پرانی لکی ایرانی سرکس فلاپ شو ثابت ہورہی ہے، سرکس کے غیر معیاری پروگراموں کی وجہ سے عوام کا اعتماد کھو بیٹھی ہے، ذرائع کے مطابق عوام کو پرفارمنس کی بجائے فحش ڈانس اور عریاں لباس میں ملبوس ہوکر اشارے کرتی فنکارائیں اپنی جانب لبھانے میں ناکام نظر آتی ہیں،

    عوام کا لکی ایرانی سرکس کے بوڑھے فنکاروں کے پرانے غیر معیاری پروگراموں کی وجہ سے لکی ایرانی سرکس کے مقابلے میں دھوم سرکس پر عوام کا ریکارڈ توڑ رش لگ گیا، شائقین کا کہنا ہے کہ لکی ایرانی سرکس کی مقابلہ میں دھوم سرکس نۓ اور نوجوان فنکاروں کے ساتھ عوام کو معیاری تفریح فراہم کر رہی ہے، جسکی وجہ سے عوام میں دھوم سرکس بھر پور پزیرائی سمیٹ رہی ہے

    گذشتہ شب لکی ایرانی کے پہلے شو میں پنڈال تقریباً خالی ہونے پر پہلا شو 9 بجے کی بجائے ساڑھے دس بجے شروع ہوا ،لکی ایرانی سرکس والے اپنی ناکامی پر غمگین ہو گئے، جبکہ دیگر کھیل تماشہ کرنے والوں کی بھی خوب چاندی لگی ہوئی ہے، مقامی شائقین نے لکی ایرانی سرکس انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ فحش جگت بازی یااشاروں کی بجائے اپنے پروگراموں میں فیملی طرز کو سپورٹ کریں.

  • کمشنر سرگودہا  کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    کمشنر سرگودہا کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ضلع سرگودہا کی 8 مختلف سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دے دی ۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب علی اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے علاؤہ تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں تعمیر ومرمت سٹرک گجرات روڈ سے آبادی شیر محمد والا ، اللہ بخش والا براستہ آبادی عطا آباد کل لمبائی ساڈھے تین کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک سردار پور روڈ سے چک نمبر 15 شمالی ڈرین کے ساتھ لمبائی تقریباً ساڈھے تین کلومیٹر ،

    تعمیر ومرمت سٹرک پرانا بھلوال سے چک نمبر 10 شمالی براستہ چک نمبر 11 شمالی ،چک نمبر 10 شمالی راجباہ مٹھہ لک کل لمبائی پانچ کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک پرانا سٹلائٹ ٹائون بلاک نمبر اے، بی ،سی اور ڈی لمبائی تقریباً اڑھائی کلومیٹر ،

    تعمیر ومرمت سٹرک میاں دا بنہ روڈ سے کلس شریف براستہ چک سیدا لمبائی 7 کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک شاہدرہ سے دھیوال براستہ کوٹ موسی لمبائی 7 کلومیٹر اور تعمیر ومرمت سٹرک چک نمبر 104 شمالی سے کوٹ امیر لمبائی 4.70 کلومیٹر شامل ہیں۔

  • سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا

    سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایس ایچ او عارف حسین چیمہ اشتہاریوں کیخلاف ان ایکشن ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں چوہدری عارف حسین چیمہ نے چارج سنبھالتے ہی اشتہاری مجرمان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔

    تھانہ جھال چکیاں پولیس نے دو سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم نے 2022 میں ایک شہری کو قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلیئے دوبئی فرار ہو گیا تھا ۔

    اشتہاری مجرم کو دوبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او عارف حسین چیمہ کے مطابق گرفتار ہونیوالے اشتہاری مجرم کے خلاف باضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

    گرفتار اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عارف حسین چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔

    سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ،سائلین بنا کسی سفارش میرے دفتر آ کر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں ۔ سائلین کے تمام مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کیا جائے گا

  • سیالکوٹ: تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں تشدد زدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ: تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں تشدد زدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے

    تفصیل کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کی حدود پل ایک کنارے ایک 40 سالہ شخص کی نعش ملی ہے جوکہ شکل وصورت اور کپڑوں سے کسی پٹھان کی نعش کی ہےجوکہ نصف پانی اور جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی

    ذرائع کے مطابق نعش تشدد شدہ تھی اور ناک سے خون بہہ رہا تھا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش سول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم ہاؤس منتقل کروادی .مزید تحقیقات جاری

  • ٹھٹھہ:گھارو واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی 6 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق

    ٹھٹھہ:گھارو واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی 6 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں)گھارو واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی 6 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق،بچی کو پانی سے نکالنے کے بعد واٹر پارک انتظامیہ نے ایمبولینس نہیں منگوائی، ورثاء پرائیویٹ گاڑی میں بچی کو ہسپتال لے گئے ،جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی، واٹر پارک انتظامیہ صحافیوں کے سوال پرہتک آمیز رویہ

    گھارو کے قریب سن وے واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی معصوم چھ سالہ بچی صنم جوکہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیرو تفریح کی غرض سے آئی ہوئی تھی ڈوب گئی ،بچی کو پانی کے تالاب سے نکالا گیا، ورثاء نے واٹر پارک انتظامیہ سے کئی دفعہ گذارش کی کہ ایمبولینس منگوا دیں، مگر انتظامیہ نے ایمبولینس نہیں منگوائی

    واٹر پارک انتظامیہ نےبچی کے ورثاء سے کہا کہ پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال لے جائیں، بچی کو پرائیویٹ گاڑی میں گھارو رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی

    صحافیوں نے جب واٹر پارک انتظامیہ سے ایمبولینس نہ منگوانے کی وجہ پوچھی تو واٹر پارک انتظامیہ نے صحافیوں سےتضحیک آمیز رویہ پر اتر آئی

    گھارو کے شہریوں اور صحافیوں نے بچی کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کی اور لاش کراچی منتقل کرنے کے انتظامات بھی کروائے

    شہریوں نے ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سن وے واٹر پارک انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے تک واٹر پارک کو سیل کیا جائے اور بچی کے قتل کی ایف آئی آر واٹر پارک انتظامیہ اور مالکوں کے خلاف درج کی جائے.

  • منڈی بہاؤالدین: ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں،ناصر اقبال بوسال

    منڈی بہاؤالدین: ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں،ناصر اقبال بوسال

    منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی (محمد افنان طالب نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر کمیٹی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ضلع منڈی بہاوالدین میں جاری ترقیاتی سکیموں، سپیشل سی ایم انیشیٹوز، لاء اینڈ آرڈد،صفائی ستھرائی ، محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی اور تجاوزات کے خاتمے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

    ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر ناصر اقبال بوسال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی سطح پر اعلی سطحی کوآڈینیشن کمیٹی منڈی بہاوالدین کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اعلیٰ ومعیاری تعلیم فراہم کرنے، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی، صفائ ستھرائی ، سیورج ،صاف پانی کی فراہمی سمیت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں عوامی نمائندے اور متعلقہ ادارے آن بورڈ ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی کمیٹی میں تمام صوبائی، وفاقی اور لوکل باڈیز کے محکموں سمیت عوامی نمائندوں کی بھرپور نمائندگی موجود ہے، اس فورم کا مقصد ضلع میں عوام کی بہتری، فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لانا ہے اور پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایائے تکمیل تک پہنچانا اور نئے منصوبوں کے آغاز کے لیے عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانا ہے۔

    اجلاس میں عوامی نمائندوں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل جن میں خستہ حال روڈز، سیوریج سکمیوں، تجاوزات سمیت دیگر امور بارے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

  • تنگوانی کے قریب  مبینہ  پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک

    تنگوانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) کشمور میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک . تھانہ بی سیکشن کندھ کوٹ کی حدود انڈس ہائی وے کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے ۔ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں دو نامعلوم ڈاکو ہلاک اور تین ڈاکو زخمی۔ زخمی ڈاکوؤں کو اپنے ساتھی لے کر فرار۔ پولیس مقابلہ جاری،کشمور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، سرچنگ آپریشن جاری ہے

    پولیس سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے بتایا کہ گزشتہ رات اغوا ہونے والے نجی بینک کے عملے کو ڈاکو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے تو خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس پی عتیق الرحمان کی سربراہی میں پولیس ٹیم تنگوانی اسٹاپ والے علاقے میں پہنچی تو ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں پولیس اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچائیں جبکہ ڈاکوؤں کے کچھ ساتھی زخمی ہونے کے اطلاع ہیں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے

    ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے بھیو گینگ کے ڈاکو ہیں جن کی شناخت بابل بھیو اور بگو بھیو کے نام کی معلومات ملی ہے

    ۔

  • تنگوانی: گذشتہ اغوا ہونے والے مغویوں کی ڈاکوؤں نے وڈیو بناکر وائرل کردی

    تنگوانی: گذشتہ اغوا ہونے والے مغویوں کی ڈاکوؤں نے وڈیو بناکر وائرل کردی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ) گذشتہ اغوا ہونے والے مغویوں کی ڈاکوؤں نے وڈیو بناکر وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق تین روز قبل اغوا ہونے والے مغوی بس ڈرائیور سردار کنرانی اور کلینر الطاف پہوڑ کی ڈاکوئوں نے ویڈیو وائرل کر دی ہے،

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ڈاکوئوں نے مغویوں کو زنجیروں سے جکڑ کر بہیمانہ تشدد کررہے ہیں مغویوں کی جانب سے ایس ایس پی کشمور جیکب آباد سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈاکوئوں کی گرفتار شدہ عورتوں کو رہا کیا جائے ، پھریہ ہمیں چھوڑیں گے،

    گذشتہ دو دن میں پانچ بنک ملازمین سمیت آٹھ افراد کو ڈاکووئں نے اغوا کرلیا ہے ،پولیس کی جانب آپریشن تو جاری ہے لیکن تاحال پولیس اور رینجرزکوئی کامیابی نہیں مل سکی ۔

  • حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے،وزیر تعلیم

    حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے،وزیر تعلیم

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے، سکولوں میں ریشنلائزیشن کے بعد خالی پوسٹوں پر بھرتی کا میکنزم وضع کیا جائے گا، ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ کرام کی پرموشن کا نظام آسان کرے اور ترقیوں کے عمل میں پرفارمنس کو بھی بنیاد بنایا جائے،

    یہ ہدایات انہوں نے ڈی سی کمپلکس میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں،ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، سابق صوبائی وزیر و رکن اسمبلی منشا اللہ بٹ، ارکان پنجاب اسمبلی فیصل اکرام، شکیلہ جاوید آرتھر بھی موجود تھے، سی ای او جاوید اقبال نے بریفنگ دی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، ہیڈ ٹیچرز اور ٹیچرز یونین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

    صوبائی وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ ضلع سیالکوٹ کے 1790سرکاری سکولوں میں 2لاکھ23یزار964طالبات، 1لاکھ81ہزار 186ہزار طالب علم زیر تعلیم ہیں، 12618اساتذہ کرام تعینات ہیں جبکہ رواں سال 41435سٹوڈنٹس کی انرولمنٹ کی گئی ہے، نان فارمل سکولوں کے طلبہ و طالبات کو یونیفارم کی سپلائی کیلئے آرڈر دیدیا گیا ہے190ٹیچرز کی پرموشن کیلئے تمام کاروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں سے لاکھوں بوگس سٹوڈنٹس انرول تھے جنکی انرولمنٹ ختم کر دی گئی ہے، دور دراز علاقوں میں سکولوں میں تعینات ٹیچرز کے لئے اضافی سہولیات کی پالیسی وضع کرنے کیلئے کام جاری ہے،

    حکومت پنجاب کی موٹر سائیکل سکیم میں بھی ان ٹیچرز کو اضافی پوائنٹس دینے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں، دیہی سکولوں میں درجہ چہارم سٹاف متعلقہ دیہات سے ہی بھرتی کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے باقاعدہ میکنزم وضع کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پیفما سمیت پرائیویٹ پارٹنرز کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کے حوالے سے ارکان اسمبلی سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور اسکی روشنی میں مستقبل کے فیصلے کئے جائیں گے،

    ایجوکیشن اتھارٹی ادغام کے بعد سکولوں کی خالی عمارتوں کے موزوں ا ستعمال کی پالیسی بنائے، جن سکولوں کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے انکا از سر نو جائزہ لیا جائے۔

    انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں 132ملین روپے لاگت سے 12سکولوں میں اضافی بلاکس کی تعمیر، 49سکولوں میں واش رومز کی تعمیر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ اورچیمبر آف کامرس کے تعاون سے کوچنگ سنٹرز کے قیام،75 کمپوٹر و سائنس لیبز کے قیام کے منصوبوں کو زبردست سراہا اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے زیر انتظام امتحانات میں سرکاری سکولوں کی نمایاں پرفارمنس پر سی ای او ایجوکیشن اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

    سابق صوبائی وزیر منشا اللہ بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں کی کارکردگی کا دارومدار اساتذہ کرام کی پرفارمنس پر ہے، حکومت پنجاب ہر سطح پر ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

  • ٹھٹھہ:دھابیجی میں پانی کا بحران،خواتین کابچوں سمیت قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

    ٹھٹھہ:دھابیجی میں پانی کا بحران،خواتین کابچوں سمیت قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ) دھابیجی میں پانی کا بحران،خواتین کابچوں سمیت قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

    دھابیجی میں پانی کے بحران پر خواتین اور بچوں نے مین قومی شاہراہ پر احتجاج دھرنا دیا ،خواتین کاکہنا تھا کہ نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی ہے اور مچھروں کی بہتات ہے

    دھرنے کے سبب کراچی سے ٹھٹھہ ، سجاول، بدین اور حیدرآباد جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی

    دھابیجی سے 550 ملین گیلن پانی کراچی کو سپلائی ہوتا ہے مگر مقامی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور یہ نا انصافی کب تک جاری رہے گی ،

    خواتین نے حلقہ کے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے میں پانی کے بحران کو فوری حل کرائیں .