Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :رمضان المبارک  ایثار و ہمدردی اور انفاق فی سبیل اللہ کا مہینہ، مزمل عون بخاری

    اوچ شریف :رمضان المبارک ایثار و ہمدردی اور انفاق فی سبیل اللہ کا مہینہ، مزمل عون بخاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان)رمضان المبارک میں اللہ کی راہ میں خرچ کریں ، چیف آف سادات پاک وہند مخدوم سید مزمل عون بخاری نے اپنے ولی عہد چیف آف سادات مخدوم سید حسنات مزمل عون بخاری نے عوام الناس کے نام پیغام انہوں نے کہا کہ
    خوش نصیب ہوگا وہ شخص جسے ایک بار پھر رمضان المبارک کی ساعتیں میسر آئیں اور انتہائی بد نصیب ہوگا وہ شخص جسے یہ ماہ رمضان المبارک ملے اور وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

    رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اْٹھائیں انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک سے قبل زیادہ روزے شعبان میں رکھا کرتے تھے۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ شعبان کا مہینہ جو رمضان المبارک سے بالکل متصل ہے تیاری کے لیے موزوں مہینہ ہے۔ ہم سب مل کر عہد کریں کہ اس ماہ مبارک کی خوب زیادہ سے زیادہ قدر کریں ایک فیصلہ یہ کریں کہ اس ماہ مبارک کو اپنی زندگی کا آخری رمضان المبارک سمجھ کر زندگی گزارینگے نہ معلوم آئندہ سال ہمیں یہ ماہ ملے یا نہ ملے ۔

    اس مرتبہ ہم پورے ماہ میں اتنی عبادت کرینگے کہ ہماری پوری زندگی عبادت میں مشغول رہے ہمارا جسم اور دل و دماغ نیکیوں کا عادی ہو جائے اور برائی سے نفرت ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے ذہن کو رمضان المبارک کی تیاری کے لئے اس طرح تیار کریں کہ جس طرح سالانہ امتحان کے لیے پہلے سے تیار رہنا پڑتا ہے۔ اسی طرح اپنے آپ کو رمضان میں اتنی عبادت کریں کہ اللہ تعالیٰ سے اپنا انعام کا مستحق خود کو بنا نا ہے۔

    سب سے پہلے عبادت میں پانچوں وقت کی نماز کی جماعت سے پابندی کر نی ہے اس کے بعد نفلی نماز خاص طور سے تہجد کی نماز صیح صیح قرآن کریم کی تلاوت کرنی ہے جیسے قرآن کریم کا حق ہے پڑھنے کا سحری کی افطار کی اور قیام اللیل کی اور تینوں عشرے کی دعا رمضان کی راتوں میں جب سجدے میں گر کر اور دن میں روزے کی حالت میں جب دعا مانگیں گے تو رب العالمین کتنے خوش ہونگے۔ شب قدر کو تلاش کریں شب قدر کی بہت بڑی فضیلت آئی ہے۔ رمضان المبارک میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنا اور غریبوں کی مدد کرنا بہت بڑی فضیلت اور ثواب ہے۔ خاص طور پر پہلے اپنے رشتے داروں میں تلاش کریں پھر پڑوس پھر اپنے تعلقات میں غریب مسکین کو کھانا کھلائیں اور روزے دار کو روزہ افطار کر ائیں

    مخدوم سید حسنات مزمل عون بخاری نے کہا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ یہ میرا مہینہ ہے اور اس مہینے کے اجر و ثواب بھی میں خود اپنے بندے کو دوں گا۔ رمضان میں کثرت سے صدقہ و خیرات کرکے ہم دوسروں کی بھوک و پیاس اور تکلیف کو کم کرسکتے ہیں۔ ویسےبھی ایک پیسہ یاایک دانہ بھی جواللہ تعالی کی راہ میں خرچ کیاجاتا ہے،اس پر دس گنا سے لےکر سات سوگناتک اجرکا وعدہ ہے

    انہوں نے خاص طورپر نوجوان نسل کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بری باتوں، بری عادتوں اور جھوٹ وچغلی سے بچا جا ئے ۔اور اپنی زبان نگاہ اور دل کی بھی کڑی نگرانی کریں رمضان میں غیر ضروری کاموں سے اپنے آپ کو فارغ کر لیں تاکہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کا وقت مل سکے۔

    ہر وقت دعا کا اہتمام کریں کیونکہ کوئی بھی کام اللہ کی مدد اور توفیق کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا تمام تیاریوں کے ساتھ ساتھ آئے ہم اپنے رب کریم سے دعا کریں اور کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے زیادہ سے زیادہ مالا مال اور فیضیاب ہونے کا موقع اور توفیق دے آمین

  • گوجرہ:مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اربو ں روپے کا ریلیف پیکج دیا ہے،چوہدری خالد جاوید وڑائچ

    گوجرہ:مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اربو ں روپے کا ریلیف پیکج دیا ہے،چوہدری خالد جاوید وڑائچ

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ ) پا کستا ن مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو مہنگا ئی سے بچانے کیلئے اربو ں روپے کا ریلیف پیکج دیا ہے، یو ٹیلیٹی سٹوروں پر مستحق افراد کیلئے خصوصی رعا ئتی پیکج دیا گیا ہے ان خیا لا ت کا اظہارپا کستا ن مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یو ٹیلیٹی سٹور کے معائنہ کے دوران کیا

    چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ حکومت نے رمضا ن المبارک میں عوا م کی مشکلا ت میں کمی لانے کیلئے اربو ں روپے کی خطیر رقم مقرر کی ہے ساٹھ ہزار روپے سے کم آ مدن والے شہریو ں کیلئے پا کستا ن کے تما م یو ٹیلیٹی سٹورز پر اشیا ء خو ردونوش کی تما م اشیاء پر خصوصی سبسڈی کا اعلا ن کیا ہے جس سے کر وڑو ں لوگ مستفید ہو رہے ہیں

    انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم میا ں شہباز شریف جلد ملک کو مسا ئل سے نکا ل کر ترقی کی راہو ں پر گا مزن کریں گے

    یو ٹیلیٹی سٹور کے باہر دھوپ میں کھڑی خوا تین کو دیکھ کرچوہدری خالد جاوید وڑائچ نے برہمی کا اظہار کیا اور سٹور انتظا میہ کو کہا کہ سٹور کے باہر فوری طور پر ٹینٹ اور کر سیو ں کا انتظا م کیا جا ئے اور شہریو ں کو ٹوکن سسٹم کے ذریعے سا ما ن فراہم کیا جا ئے

    خواتین کا لا ئنو ں میں لگنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے جس پر یو ٹیلیٹی سٹور انتظا میہ نے جلد سٹورز کے باہر ٹینٹ اور کرسیا ں لگا نے کی یقین دہا نی کروا ئی۔

    اس موقع پر یو ٹیلیٹی سٹورز کے افسرا ن میں موجود تھے۔

  • ننکانہ:فیئر پرائس شاپ پر رمضان بازار میں 13 اشیاء پر 25 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے،نیئرجلال

    ننکانہ:فیئر پرائس شاپ پر رمضان بازار میں 13 اشیاء پر 25 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے،نیئرجلال

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت فیئر پرائس شاپ پر رمضان بازار میں 13 اشیاء پر 25 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے، رمضان بازار میں آلو ,پیاز ,سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاءکی کوالٹی کویقینی بنایاجا رہا ہے,رمضان بازار میں لوگوں کا رحجان دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، نیئرجلال

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر لگاۓ جانے والے سستے رمضان بازار ننکانہ صاحب کا ڈائریکٹر مارکیٹنگ پنجاب نیئر جلال نے دورہ کیا ان ہمراہ ای اے ڈی اے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی مس حرا صفدر,چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راؤ انوار اور قائم مقام سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد سرور موجود تھے

    ڈائریکٹر مارکیٹنگ پنجاب نے رمضان بازار میں لگے فیئرپرائس شاپ کے اسٹال کا دورہ کیا اس موقع پر ای اے ڈی اے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹٰ کمیٹی مس حرا صفدر نے بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوۓ عوام کو سبسڈی پر اعلی معیار کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں

    ڈاٸریکٹر مارکیٹنگ پنجاب نیئر جلال نے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ فیئر پرائس شاپس پر اشیاءضروریہ کی 25 فیصد سستے داموں فراہمی کی جارہی ہیں اور رمضان بازار میں درجہ اول اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے

    رمضان بازار میں شہریوں کی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ,رمضان بازار میں ایگریکلچر فیئر پرائس پر اشیاءکے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا

  • گوجرانوالہ:صوبائی وزیر بلدیات وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق کادورہ، کئی امورکاجائزہ لیا

    گوجرانوالہ:صوبائی وزیر بلدیات وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق کادورہ، کئی امورکاجائزہ لیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (محمد رمضان نوشاہی نامہ نگار با)صوبائی وزیر بلدیات وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق کا دورہ ،کمشنر آفس آمد پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے صوبائی وزیر کا خیر مقدم کیا گیا،

    صوبائی وزیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اس اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ،ڈائریکٹر ، ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ ،سی اوز میونسپل کارپوریشنز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت

    صوبائی وزیر کی زیر صدارت ستھراپنجاب پروگرام کے تحت کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،صوبائی وزیر بلدیات وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق نے کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی اور صفائی ستھرائی میں واضح بہتری اہم حکومتی ترجیح ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ عوامی خدمت کا آغاز ہوچکا ہے۔عوامی مسائل کا حل ہمارا فرض اور افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے عام آدمی کی خدمت میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب کے 64لاکھ کم آمدنی والے گھرانو ں کو30 ارب کا نگہبان رمضان راشن پیکیج وزیراعلی مریم نواز شریف کا بہترین اقدام ہے۔ عوامی نمائندگان اور افسران پر مشتمل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں نگہبان رمضان ر اشن کی شفافیت کی نگرانی کررہی ہیں۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عام آدمی کی معاشی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار نگہبان رمضان راشن عام آدمی کی دہلیز پر پہنچایا جارہا ہے

    کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی ،گجرات ڈویژنز کی 761 یونین کونسلوں میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل جاری ہے، اب تک 547 یونین کونسلوں میں زیروویسٹ کو یقینی بنادیاگیاہے۔

    کمشنرگوجرانوالہ نے بتایا کہ 514 یونین کونسلوں میں وال چاکنگ ختم کی گئی ہے۔ کمشنرگوجرانوالہ۔429 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل فنکشنل ہیں،مین ہول کور لگائے اور تبدیل کئے جاچکے ہیں۔نگہبان رمضان پیکیج کے تحت اب تک 2لاکھ31ہزار961 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔

    کمشنرنے مزیدبتایا کہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں 8لاکھ47ہزار سے زائد نقد جرمانہ کیاگیاہے، ڈویژن میں 26 گراں فروشوں کو گرفتار کیاگیاہے

  • گوجرانوالہ:ماڈل رمضان بازار پیپلز کالونی میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی رعایتی دکانیں لگا دی گئیں

    گوجرانوالہ:ماڈل رمضان بازار پیپلز کالونی میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی رعایتی دکانیں لگا دی گئیں

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(محمد رمضان نوشاہی نا مہ نگار )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ماڈل رمضان بازار پیپلز کالونی میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی رعایتی دوکانیں لگا دی گئی ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر صائمہ ارم سید نے ماڈل بازار میں قائم سستا رمضان بازار کے د ورہ کے موقع پر کہا کہ سستا رمضان ماڈل بازار میں عام مارکیٹ سے انڈے فی درجن چھ روپے کم کے حساب سے اور مرغی کا گوشت فی کلو 25 روپے کم کے حساب سے فروخت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا انتظامی افسران باقاعدگی سے اشیاء کا معیار چیک کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماڈل رمضان بازار میں ضرورت کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور حکومتی ہدایت کے مطابق بہترین اشیائے خورونوش شہریوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔

  • سیالکوٹ:فراڈ کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    سیالکوٹ:فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار،ایف آئی اے کی انٹرپول کے ذریعہ کارروائی

    فراڈ کے مقدمے میں گرفتار اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا
    گرفتار ملزم بلال ندیم سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا

    ملزم کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

  • گردوارہ جنم استھان میں سکھ مذہب کے مذہبی سال کی شروعات نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی

    گردوارہ جنم استھان میں سکھ مذہب کے مذہبی سال کی شروعات نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) گردوارہ جنم استھان میں سکھ مذہب کے مذہبی سال کی شروعات نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی ،صوبائی وزیر مذہبی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بطور مہمان خصوصی

    سکھ مذہب کے سال کی شروعات کے موقع پر گردوارہ جنم استھان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی صوبائی وزیر مذہبی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی

    جنرل سیکرٹری پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی ستونت کور بھی اس موقع پر موجود تھیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے 2700 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں بھارتی سکھ یاتریوں کی خصوصی فرمائش پر بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی جو لاہور سے کرتار پور ،ایمن آباد ، ننکانہ صاحب اور پنجا صاحب جائے گی

    میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے پرامن ملک ہے ۔ بابا گرونانک یونیورسٹی کے لیے فنڈز کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے

  • سرگودھا:تھانہ ساہیوال کی حدود میں پولیس سے مزاحمت کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

    سرگودھا:تھانہ ساہیوال کی حدود میں پولیس سے مزاحمت کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

    سرگودھا،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر ادریس نواز چدھڑ )تھانہ ساہیوال کی حدود میں پولیس سے مزاحمت کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

    ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق طالب علم کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کا معاملہ تھا ۔ اہل محلہ نے ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالی
    ، 15 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعہ میں 264/24 مقدمہ درج کیا گیا ۔

    متعلقہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا جس پر ملزم کے رشتہ داروں نے پولیس کیساتھ مزاحمت کی ، موبائل فونز نکال کر پولیس کو غیر ضروری الجھایا اور ملزم کو فرار کروا دیا ۔ اس غیر قانونی اقدام کے نتیجے میں مزاحمت کاروں اور ملزم کو بھگانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پولیس کسی بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈے کا قانونی طور پر بھرپور جواب دے گی ۔ پولیس کی جانب سے دوران ریڈ کسی قسم کی کوئی بدتمیزی، تشدد یا توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ۔

    فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈی پی او سرگودھا نے SDPO ساہیوال اور SHO ساہیوال کو متاثرہ بچے کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

  • سرگودھا:کمشنر نے مین واٹر سپلائی محمدی کالونی پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

    سرگودھا:کمشنر نے مین واٹر سپلائی محمدی کالونی پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی(ادریس نواز چدھڑ کی رپورٹ)کمشنر نے مین واٹر سپلائی محمدی کالونی پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

    تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے مین واٹر سپلائی محمدی کالونی کے پارک میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر سرگودہا ڈویژن کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

    کمشنر نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔ تمام ادارے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

    انہوں نے کنزرویٹر جنگلات کو ہدایت کی کہ وہ چاروں اضلاع میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے لئے جامع پلان مرتب کریں تاکہ متعلقہ تحصیل افسران کو بھی اس پر عملدرآمد کے لئے ہدایات جاری کی جا سکیں ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اس لیے ہر فرد کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بڑے چیلنج سے نبرد آزما ہو سکے ۔

    کمشنر نے مزید کہا کہ صرف پودے لگانا کمال نہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال ہی اصل امتحان ہوتا ہے ۔ اس موقع پر کنرویٹر جنگلات، ڈویژنل آفیسر جنگلات، ڈائریکٹر کالجز، سیکرٹری تعلیمی بورڈ ، صدر چیمبر آف کامرس، صدر روٹری کلب ، تاجروں اور طلباء سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پودے بھی لگائے ۔

  • سرگودھا: میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی

    سرگودھا: میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی

    سرگودھا ،باغی ٹی وی ( ادریس نوازچدھڑ) میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی

    سرگودہا پولیس میں کانسٹیبلان بھرتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے سلسلے میں ریویو بورڈ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس کے چیئرمین آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی جبکہ دیگر ممبران میں ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب اور ایس پی پیٹرولنگ اختر جوئیہ شامل تھے ۔

    ریویو کےلیے سرگودھا کے 157 جبکہ میانوالی سے 67 امیدواران نے اپنی درخواستیں جمع کروائی تھیں جن کی قد چھاتی کی پیمائش کے لیے الگ الگ بوتھ بنائے گئے تھے ۔

    ریویو بورڈ میں چار اُمیدواران کامیاب قرار پائے گئے بعد ازاں جنہوں نے دوڑ کا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا۔

    اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ پولیس میں کانسٹیبلان بھرتی کا عمل جاری ہے ۔ جس میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کےلیئے انتہائی موثر اقدامات کیئے گئے ہیں ۔ تمام مراحل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے ۔ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی عامر مشتاق بھی موجود تھے ۔