Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور:منڈی عثمان والا میں گراں فروشی کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا

    قصور:منڈی عثمان والا میں گراں فروشی کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا

    قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق نوید سندھو ) سے منڈی عثمان والا میں گراں فروشی کرنے والے افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں پرائس کنٹرولر مجسٹریٹ مرزا زاہد بیگ نے گراں فروشوں کو ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کے احکامات پر جرمانہ عائد کیا اور متعدد افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے

    مجسٹریٹ مرزا زاہد کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کو ہر ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے اور ہمارا بنیادی مقصد بھی عوام الناس کی بھلائی کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنا ہے۔

    گراں فروشی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے گی اور کوئی بھی منافع خور ہماری گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔

  • گوجرانوالہ:رمضان بازارمیں عوام کو سستی و معیاری اشیا ءکی فراہمی  ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

    گوجرانوالہ:رمضان بازارمیں عوام کو سستی و معیاری اشیا ءکی فراہمی ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نو شاہی ) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا چئیرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ کے ہمراہ رمضان ماڈل بازار پیپلز کالونی کا دورہ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لیے فئرپرائس شاپس قائم کی گئی ہیں ان کا تفصیلی دورہ۔

    چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ نے دورہ کے موقع پر کہا ہےکہ رمضان بازار میں تعینات عملہ اپنے فرائض اور زمے داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور بازاروں میں آنے والے صارفین کو حکومتی سبسڈی کے ثمرات پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازارعوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے حوالہ سے حکومت پنجاب کا قابل ستائش اور غریب پرور اقدام ہے اور بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد کا خریداری کے لئے آنا معیار اور نرخوں پر  ان کے اعتماد کو ظاہر کرتاہے –

    انہو ں نے کہاکہ تمام انتظامی افسران اورمتعلقہ محکمے ہمہ وقت ان بازاروں میں اشیائے خوردونوش (فیر پرائس) کی وافر دستیابی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر مختلف اسٹالز کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی سبسڈائزڈ اشیاء کوالٹی معیار کو چیک کیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح عوام کو مہنگائی سے خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں کسی بھی صورت مہنگی اور غیر معیاری اشیا ئے کی فرو خت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلہ میں متعلقہ سٹال  اونر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی-انہوں نے کہا کہ اشیاء کی سپلائی بڑھائی جائے تاکہ جن کو جتنی ضرورت ہو وہ فیئر پرائس شاپس سے خرید سکیں ۔

    اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی گفتگو کی شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سستی اشیاء کی سہولت میسر آرہی ہے ۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصورکے ہمراہ پیپلز کالونی ایمرجنسی ہسپتال کے دورہ کے دوران مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے صفائی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہاں کہیں بہتری کی گنجائش ہے وہاں پر درکار اقدامات بروئے کار لائیں تا کہ علاج معالجے کے لیے آنے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب طبی سہولیات کی بہتری کے لیے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سہولیات کی بہتری کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے ہمراہ صدیق اکبر پارک ڈبلیو بلاک پیپلز کالونی کا بھی دورہ ، انہوں پارک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس پر مکمل بریف کریں اور پارک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو قریبی پارک کی سہولت میسر آئیں ۔

  • گوجرانوالہ :نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل جاری

    گوجرانوالہ :نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل جاری

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، چئیرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ کا نگہبان رمضان پیکج کی پیکنگ کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے نجی سپر سٹورز کے گودام کا دورہ ۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل جاری ۔

    اس موقع پر افسران نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ راشن تقسیم کرنے پر ڈویژن بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور ضلع میں آج کے روز 8 ہزار 392 اور اب تک 35 ہزار 767 راشن بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ راشن پیکج کی پیکنگ 04 گوداموں میں پیکنگ جاری ہے جس میں 24 گھنٹے پیکنگ کا عمل جاری ہے گوداموں سے پیکنگ کے عمل کے بعد راشن بیگز کو متعلقہ عملہ کو پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ رجسٹرڈ لوگوں تک بروقت پہنچ جائے ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت رمضان نگہبان راشن پروگرام شہریوں کو ان کی دہلیز پر پہنچے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جہاں پر شکایات موصول ہو رہی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

    اس موقع پر انہوں نے افسران وعملہ اور سپر سٹورز مالکان کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس عوام دوست پروگرام کے ثمرات مہنگائی سے تنگ افراد تک پہنچانے کے لیے مزید تیزی اور جانفشانی سے کام کریں تاکہ کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں اور رمضان کی برکتیں سمیٹ سکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کی مستحق افراد اور گھرانوں کو فراہمی تک تمام افسران دن رات کام کریں ،اس میں سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

    دورہ کے موقع پر چئیرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عثمان سکندر کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین وافسران موجود تھے۔

  • اوچ شریف:سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او بہاولپور

    اوچ شریف:سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او بہاولپور

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات،ماہ صیام کے پہلے جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں رمضان المبارک کے پہلے جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

    ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں انہوں نے اوچ شریف کی مزارات سمیت امام بارگاہوں کی بھی سیکورٹی سخت کرنے کے لیے مقامی پولیس کو ہدایات جاری کی.

  • گوجرہ: پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جما عت ہے جو ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے ،انور مغل

    گوجرہ: پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جما عت ہے جو ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے ،انور مغل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جما عت ہے جو ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے ،محمدانور مغل

    تفصیل کے مطابق پاکستا ن مسلم لیگ تحصیل گوجرہ یوتھ ونگ کے صدر محمد انور مغل نے میا ں محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہو نے اور مریم نواز کو وزیر اعلیٰ منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    انہو ں نے مقا می صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ ن ہی واحد جما عت ہے جو ملک کو مشکلا ت سے نکا ل سکتی ہے حکو مت میں آ نے وا لی ٹیم بھر پور صلا حیتو ں کی مالک ہے

    انہو ں نے کہا کہ میا ں محمد نواز شریف کی قیادت میں میا ں شہباز شریف پا کستا ن کو جلد ترقی کی را ہو ں پر گامزن کر یں اور ملکی معیشت کو جلد سہارا دیکر ملک کو تما م مسا ئل سے نکا لنے میں کا میا ب ہو ں گے

    انہو ں نے کہا کہ پا ک فوج کی بہت قربا نیا ں ہیں ہمیں اپنی افوا ج کے سا تھ کھڑا ہو نا ہو گا تا کہ دشمن کو بھی پیغا م جا ئے کہ پا کستا نی قوم اپنی افوا ج کے سا تھ کھڑی ہے

    انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحا د ملک کیلئے نیک شگو ن ہے انشا ء اللہ پاکستا ن میں مہنگا ئی اوربے روز گاری کا جلد خاتمہ ہو گا۔

  • گوجرانوالہ :صارفین کا عالمی،معلوماتی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

    گوجرانوالہ :صارفین کا عالمی،معلوماتی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (محمدرمضان نوشاہی نامہ نگار )صارفین کے عالمی دن 15 مارچ کے موقع پر ضلعی تحفظ صارف کونسل گوجرانوالہ نے پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن ماڈل ٹاؤن میں صارفین کے حقوق کی آگہی کے لئے معلو ماتی سیمیناراور واک کا اہتمام کیا گیا۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر حذیفہ نے مہمان خصوصی سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ملک عاصم علی اعوان و سنیئرنان آفیشل ممبر محمد اسرائیل ایڈووکیٹ کو سیمینار اور واک میں خوش آمدید کہا اس موقع پراساتذہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد موجود تھیں نان آفیشل ممبر محمد اسرائیل ایڈووکیٹ نے سیمینار کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔

    اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل عاصم علی اعوان نے سیمینار کے شرکاء کو قانون تحفظ صارف کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ حاضرین کو بطور صارف ان کے حقوق سے روشناس کیا علاوہ ازیں غیر معیاری مصنوعات و خدما ت کے خلاف درخواست ڈسٹرکٹ کنزیومر کونسل اتھارٹی و ڈسٹرکٹ کنزیومر کوٹ میں دائر کرنے کا طریقہ کار بتایا۔

    مہمان خصوصی شبیر حسینن بٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی پیغام دیا کہ صارفین کے عالمی دن 15 مارچ کے موقع پر گوجرانوالہ کے عام صارفین غیر معیاری مصنوعات و خدمات کے خلاف اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے صلعی تحفظ صارف کونسل اتھارٹی و کورٹ سے رجوع کریں تاکہ صارفین کو معیاری مصنوعات و خدمات فراہم کی جا سکیں۔

  • گوجرانوالہ:صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا, احسان بھٹہ

    گوجرانوالہ:صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا, احسان بھٹہ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی) سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا‘صارفین کا عالمی دن منانے کا مقصد شہریوں کو ان کے حقوق سے آگاہی دینا ہے۔

    ورلڈ کنزیومر ڈے کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صارفین غیر معیاری مصنوعات وغیر معیاری خدمات کے خلاف اپنی شکایات ضلعی تحفظ صارف کونسل / اتھارٹیز اور کنزیومر کورٹ میں درج کروائیں۔

    صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے خدمات،اشیاء کے معیار کے ازالہ کے لیے اس فورم کا متحرک ہونا بہت اہم اور ضروری ہے۔عدالتیں صارفین کا استحصال کرنے والوں کو سزائیں دیں تاکہ انکے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اس کے علاوہ عوام الناس کی قوانین سے متعلق آگاہی بھی بہت ضروری ہے

    ڈائریکٹر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل لاہور محمود احمد بھٹی نے صارفین کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ غیر معیاری اشیاء کے خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور کورٹ اپنا رول بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہیں، عوامی آگاہی کے لیے مختلف طریقوں سے صارفین کو ان کے حقوق سے روشناس بھی کروایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماں کی گود سے لیکر مہد تک صارفین کو اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑنا ہوگی انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تحفظ صارف کونسل صارف کے تحفظ کا بہترین ادارہ ہے، صارفین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جاگیں اور حکومت پنجاب کے اس فورم سے فوری اور سستا انصاف حاصل کریں۔

  • چترال:ہرت کریم آباد کی سڑک دس دنوں  کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے

    چترال:ہرت کریم آباد کی سڑک دس دنوں کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)حالیہ شدید برف باری کے باعث وادی ہرت، کریم آباد، سوسوم وغیرہ کی سڑک دو مارچ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی تھی، جس کے باعث وہاں رہنے واہے ہزاروں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

    ویلیج کونسل کے چیئرمین شیر فراز خان نے راستے کی بندش سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا کہ یہاں دکانداروں کے پاس زیادہ سے زیادہ تین دنوں کا سٹاک جمع ہوتا ہے مگر راستہ دس دن بند رہا جس پر کئی مقامات پر برفانی تودے، مٹی کے تودے اور بڑے پتھر گرے تھے۔

    اس علاقے میں کوئی ہسپتال نہیں ہے تو ہم اپنے مریضوں کو چارپائی پر ڈال کر کندھوں پر اٹھانے پر مجبور تھے۔ چیئرمین شیر فراز خان نے کہا کہ جب لوگوں کی مشکلات حد سے زیادہ بڑھنے لگی تو میں یہاں سے پیدل چترال پہنچا اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے نوٹس میں لایا وہ میرے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئےاور انہوں نے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس یعنی سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹیو انجنیر طارق مرتضے کو ہدایت کی کہ وہاں کا راستہ فوری طور پر کھولاجائے۔

    ایکسین کے کہنے پر ایس ڈی او عدنان نے فوری طور پر ٹھیکیدار تاج رسول کو ہدایت کی اور اس کی مشینری فوری حرکت میں آگئی، اس وادی میں ایک بلڈوزر اور ٹریکٹر لگاکر مختلف مقامات پر پہاڑ سے گرے ہوئے برفانی تودے اور ملبہ ہٹایا اور اس سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب بھی اس سڑک پر سفر کرتے وقت ڈر لگتا ہے اور لوگوں کو بہت مشکلات ہے کیونکہ ایک تو سڑک نہایت تنگ ہے اور دوسرا اس کے کنارے دریا کی جانب حفاظتی دیواریں نہیں ہے اس سڑے سے ہزاروں فٹ نیچے دریا بہتا ہے اگر خدا نحواستہ گاڑی کی بریک فیل ہوکر نیچے گری تو ہزاروں فٹ نیچے کھائی میں گرنے سے بچ نکلنا بہت مشکل ہے۔

    اس علاقے کے منتخب خاتون کونسلر وسیمہ بی بی نے بتایا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے عملہ نے بہت مشکل سے اس سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پوری وادی میں ہسپتال نہیں ہے اور خواتین کو زچگی کے دوران ہسپتال پہنچاتے وقت اکثر زچہ بچہ راستے میں ہی دم توڑجاتے ہیں۔

    فتح الرحمان بھی اس علاقے کا باشندہ ہے انہوں نے بھی راستے کی بندش کی وجہ سے مشکلات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ہرت کلسٹر میں چھ سو اسی گھرانے محصور ہوچکے تھے اور کھانے پینے کی چیزوں کی بھی شدید قلت پیش آئی تھی اگر یہ راستہ بروقت نہ کھلتا تو شاید ہم لوگ فاقہ کشی کا شکار ہوسکتے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحصیل کا باشندہ سلیم خان پانچ سال صوبائی وزیر رہا اور پانچ سال صوبائی اسمبلی کا رکن رہا مگر اس نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا بس اپنا کام نکالا۔

    مرزا ولی اور یہاں کے لوگوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین اور ایس ڈی او کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئےاس سڑک سے برف صاف کرکے اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ ان لوگوں نے کہا کہ یہاں ایک خاتون گردوں کی مریضہ تھی جسے ہر وقت ڈائلیسز کیلئے ہسپتال لے جانا پڑتا تھا مگر حالیہ برف باری کے باعث جب راستہ بند تھا تو اسے بھی بروقت ہسپتال نہیں لے جا سکے اور وہ گھر ہی پر تکلیف برداشت کرتی رہی۔

    محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ برف باری کے دوران انہوں نے برینس گول، پرییت وادی، پھستی، موری لشٹ، گولین،کجو بالا، کجو پائین، چترال میں عبدالولی خان بائی پاس روڈ، ہسپتال روڈ، ڈی سی آفس، مغلاندہ، ہون فیض آباد، ڈوم شغور، بکرآباد،دولوموس،لنگلینڈ سکول روڈ،سینگور، دنین اور گہتک کی سڑکیں برف سے صاف کی گئیں۔ جن پر اب معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں ہے۔

    محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ان کے پاس فنڈ کی شدید قلت ہے اور پچھلے سال کی مرمت اور بحال کاری کی فنڈ ابھی تک نہیں ملے۔ اگر حکومت ان کو ان کی ضرورت کے مطابق بجٹ فراہم کرے تو چترال کے لوگوں کو مواصلات کے مد میں کسی بھِی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔

  • اوکاڑہ : ریسکیو 1122 اپنے محکمانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ماحول دوستی میں بھی سرگرم

    اوکاڑہ : ریسکیو 1122 اپنے محکمانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ماحول دوستی میں بھی سرگرم

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امیتاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے ماحول دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے شجر کاری کی مہم شروع کرتے ہوئے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ کے لان میں پودا لگایا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد آئندہ نسل کو آلودگی سے بچانا ہے اور گلوبل وارمنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ درخت لگا کر ہم آنے والی نسل کو ایک اچھا آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور جہاں تک ممکن ہے پھل دار درخت لگائیں۔

    پودا لگانے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی و عظمت کے لیے دعائیں کی گئیں۔

  • اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈایریکٹوریٹ آف کیئریر کونسلنگ نے ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ای روزگار کی ٹیم نے سربراہ شعبہ سائنس ایجوکیشن ڈاکٹر نسرین اختر کی زیر نگرانی ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور فری لائسنس پہ خصوصی تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا۔

    اس ورکشاپ کے مقاصد پہ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نسرین نے بتایا کہ اکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور دنیا کی معیشت دن بدن ٹیکنالوجی کے زیر اثر آ رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں ہم اپنے طلباء کو وہ تمام ضروری صلاحیتیں سکھانا چاہتے ہیں جن کو بروئے کار لا کر وہ نہ صرف اپنے لیے باعزت روزگار کما سکیں بلکہ ملک کی آئی ٹی برآمدات میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

    ای روزگار کی ٹیم نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنا وقت سوشل میڈیا پہ برباد کرنے کی بجائے نئی مہارتیں اور نئے سافٹ وئیر سیکھنے میں صرف کریں ۔

    یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ بدلتے ہوئے زمانے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہترین تعلیمی و تربیتی سہولیات مہیا کرنے کےلیے ہر دم کوشاں ہے۔ اس طرح کے اور پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔