ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی کے 12 برس مکمل ہونے پر باغی ٹی وی ٹیم نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان اور ایڈیٹرباغی ٹی وی ممتازحیدراعوان اورانچارج نمائندگان ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،

ڈیرہ غازیخان میں باغی ٹی وی کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی پروقاراورسادہ سی تقریب پریس کلب ڈی جی خان میں منعقد کی گئی،کیک کاٹنے کی تقریب کااہتمام باغی ٹی وی کے نمائندگان کیا ،اس تقریب میں ڈیرہ غازیخان کے سینئرصحافیوں منظورخان لغاری نائب صدرانجمن صحافیان پریس کلب ڈویژنل صدر پی آئی ایم سی اور بیوروچیف روزنامہ مرکزاسلام آباد،سینئرصحافی چوہدری شکیل احمدنائب صدرپریس کلب ڈی جی خان،نائب صدر پی آئی ایم سی جنوبی پنجاب وبیوروچیف روزنامہ آغازسفرملتان،شمیم احمدپیراماؤنٹ نیوزایجنسی،محمداشرف،نمائندگان باغی ٹی وی شاہدخان،جواداکبربھٹی،شہزادخان یوسفزئی،شاہدعمران ودیگرنے شرکت کی .

انچارج نمائندگان باغی ٹی وی ڈاکٹرغلا م مصطفیٰ بڈانی جوکہ پریس کلب ڈی جی خان کے الیکٹرانک میڈیا کے سینئرنائب صدراور پی آئی ایم سی کے ضلعی صدرہیں کی موجودگی میں باغی ٹی وی کے تمام نمائندوں اور سینئرصحافیوں نے مل کر کیک کاٹا –

سینئرصٍحافی منظورخان لغاری اور چوہدری شکیل احمدنے کہا کہ ہم باغی ٹی وی کے سی ای او مبشرلقمان اور ان کی پوری ٹیم کی جرات مندانہ صحافت کرنے اور معاشرے میں پائی جانے والی کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہدکی اورمعاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے آوازبلند کی حق و سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا .

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کی کامیابیوں کے12سال مکمل،سالگرہ کا کیک کاٹاگیا
-

ننکانہ:مرکزی مسلم لیگ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردیں
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی دفتر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرکے ٹکٹیں تقسیم کر دیں ٹکٹوں کی تقسیم کی پر وقار اور سادہ سی تقریب ضلعی دفتر ننکانہ صاحب میں ہوئی جس کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر چودری محمد سرور اور رانا جبران نےکی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےجنرل سیکرٹری رانا جبران نےاپنی گفتگو میں کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور صرف اور صرف خدمت انسانیت ہے

پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر چوہدری غریب عالم مٹھل نے پارٹی ٹکٹوں کو تقسیم کیا قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشستوں سے امیدواران نے اپنے اپنے ٹکٹ وصول کیے حلقہ این اے 111امیدوار چوہدری شہباز حسین سدھو پی پی 132 کے امیدوار میاں محمد سلیم انصاری پی پی 133 کے امیدوار میاں عابد حسین بی پی 134 کے امیدوار رانا محمد شعبان منج پی پی 135 کے امیدوار رانا جبران نامزد کیے گے ہیں

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی کوارڈینیٹرز ابو عمار ساجد،زاہد عزیز،جاوید بھٹی،رائے احمد کھرل،انس شاہین،ابو ساریہ،غازی ابو مرسد،مبارک علی، اس وقت پاکستان مرکزی مسلم لیگ وہ واحد عوامی پلیٹ فارم ہے جہاں پورے ڈسپلن سے تمام الیکشن امیدواران کو نامزد کرکے ان کے ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی پارٹیوں میں ابھی امیدواران کی سلیکشن کا مرحلہ نامکمل ہے جبکہ 13 جنوری کو الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے -

ٹکٹوں کی تقسیم پر بلوچستان میں پی پی پی اندرونی اختلافات کا شکار
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان )ٹکٹوں کی تقسیم پر بلوچستان میں پی پی پی اندرونی اختلافات کا شکار،ٹکٹ واپس لینے پر میرلیاقت لہڑی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان
8 فروری 2024ء کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر لمحوں میں بدلتے صورتحال اور فیصلے دیکھنے کو ملے۔سب سے زیادہ تزبزب کا شکار پیپلز پارٹی رہی.10 فروری کو رات گئے بلاول ہاؤس کراچی سے حلقہ پی بی 43 کا ٹکٹ میر لیاقت لہڑی کو جاری کیاگیا،جبکہ آج سہہ پیر کو 3 بجے پارٹی کے صوبائی آفس سے ایک تصویر جاری کی گئی،جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری روزی خان ن حسنین ہاشمی کو ٹکٹ دے رہے ہیں، جس پرمیر لیاقت لہڑی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
جبکہ ذرائع کے مطابق میر لیاقت علی اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پی پی پی سے بھی مستفی ہونے کا بھی باضابطہ اعلان کرینگے
-

سیالکوٹ:علامہ اقبال ائیرپورٹ ،مین گیٹ کے قریب کار کوآگ لگ گئی
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)علامہ اقبال ائیرپورٹ ،مین گیٹ کے قریب کار کوآگ لگ گئی
تفصیل کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ سیالکوٹ کے مین گیٹ کے پاس ہنڈا ویزل گاڑی کو آگ لگ گئی،آگ اچانک کار کے انجنسے آگ بھڑک اٹھی ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ائیرپورٹ کی فائر برگیڈ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کوبجھایا۔
-

اوچ شریف:پولیس کی کارروائی بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)قومی شاہراہ پر پل موہانہ کے قریب پولیس کی کارروائی بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار ، 2 من منشیات (بھنگ) برآمد ، گرفتار منشیات اسمگلر مرید عباس خیر پور میرس سندھ کا رہائشی اور سندھ ، پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے ۔ مقدمہ درج مزید تحقیقات جاری ۔ ایس ایچ او حاجی مسلم ضیاء
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف حاجی مسلم ضیاء کی سربراہی میں پولیس آفیسر محمد سعید چٹھہ اور دیگر پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر پل موہانہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سندھ سے پنجاب منشیات کی سپلائی کے لئے آئے منشیات کے بین الصوبائی اسمگلر کو گرفتار کرکے دو من منشیات ( بھنگ ) برآمد کرلی ، پولیس کے مطابق گرفتار منشیات اسمگلر مرید عباس خیر پور میرس (سندھ ) کا رہائشی ہے اور سندھ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف حاجی محمد مسلم ضیاء نے اے ایس آئی محمد سعید چٹھہ کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ گرفتار منشیات اسمگلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالہ سے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ اس کے ساتھیوں اور اس سے منشیات خرید کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔
انہوں نے کہ منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے معاشرہ کے ناسور ہیں ۔ جن کے خلاف ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس کی قیادت میں ان کے احکامات کے مطابق بھرپور کاروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا
-

سیالکوٹ: جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرکے ٹکٹیں جاری کر دیں
سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہدریاض) جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرکے ٹکٹیں تقسیم کر دیں، ٹکٹوں کی تقسیم کی پر وقار اور سادہ سی تقریب کی صدارت امیر ضلع چوہدری امتیاز بریار نے کی .
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور ابتدائی گفتگو چوہدری امتیاز بریار نے کی ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑی پارٹیوں کو الیکشن لڑنے اور جیت کر اقتدار میں آنے کا بار بار موقع ملا ہے لیکن بد قسمتی اور اپنی بددیانتی کی وجہ سے وہ ملکی مسائل کو حل کرنے میں نہ صرف ناکام ثابت ہوئی ہیں بلکہ الٹا عوام کے نام پر قرض لے کر ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل چکی ہیں کہ اب ملک میں پٹرول اور بجلی گیس سمیت ضروریات زندگی کی قیمیں بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک طے کرتا ہے اس لیے اب عوام ان کے بار بار دھوکہ دینے کی وجہ سے جماعت اسلامی پر اعتماد کر رہی ہے اور کامیابی کے بعد ہم ملک کو دیانت داری سے آگے بڑھائیں گے .
جماعت اسلامی کی پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کی تقریب میں قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی گیارہ نشستوں سے امیدواران نے اپنے اپنے ٹکٹ وصول کیے ، این اے 71 سے ڈاکٹر طاہر محمود بٹ ، 72 سے غضنفر علی باجوہ ، 73 سے ذوالفقار احمد ذکی ایڈووکیٹ ، 74 سے چوہدری قمر الزمان چیمہ الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 70 سے کوئی امیدوار میدان میں نہیں جبکہ پی پی 44 سے چوہدری فصیح الاسلام گجر ، پی پی 45 سے محمد عارف سلہری ، پی پی 46 سے ملک منیر حسین ، پی پی 47 سے ڈاکٹر طاہر محمود بٹ ، پی پی 48 سے رانا محمد ارشد ، پی پی 49 سے محمد یوسف ججہ ایڈووکیٹ ، پی پی 50 سے ذوالفقار ذکی ایڈووکیٹ ، پی پی 51 سے محمد اشرف ڈھلوں ، پی پی 52 سے محمد شفیق رحمانی اور پی پی 53 سے عمران اختر شیرازی امیدوار نامزد کیے گے ہیں .
اس وقت جماعت اسلامی واحد عوامی پلیٹ فارم ہے جہاں پورے ڈسپلن سے تمام الیکشن امیدواران کو نامزد کرکے ان کے ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی پارٹیوں میں ابھی امیدواران کی سلیکشن کا مرحلہ نامکمل ہے جبکہ 13 جنوری کو الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے .
-

سیالکوٹ:جاری پو لیو مہم میں ریسکیو1122کے رضاکاربھی حصہ لے رہے ہیں۔ اانجینئر نوید اقبال
سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)ضلع بھر میں جاری پو لیو مہم میں کے دوران ریسکیو1122کے رضاکاربھی حصہ لے رہے ہیں۔ اانجینئر نوید اقبال
ریسکیو ترجمان کے مطابق ملک بھر میں جاری 5 روزہ پولیو مہم میں سیالکوٹ کے ریسکیورز اور ریسکیو محافظین نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
ریسکیو 1122کے اہلکا ر او ر20ریسکیو محافظ ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیز نگرانی لاری اڈہ کے7 مختلف مقامات جن میں بلال ٹریولز، مسجد چوک، ویگن اسٹینڈ، لاہور کوچ اسٹینڈ کے علاوہ وزیر آباد روڈ سبلائم چوک اور ڈسکہ روڈ دبرجی چوک میں آنے جانے والے مسافروں کے ساتھ موجود پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو بچاؤکے قطرے پلائیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے پولیو بچاؤ ویکسین کیمپس کا دورہ کیا بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے مزید براں انہوں نے ریسکیورز اور ریسکیو محافظین کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ ہم سب مل کر ہی پاکستان کو پولیو فری بنانے کے مشن میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
-

کوہاٹ: ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 افراد شہید
کوہاٹ: دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔
شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان، جی او سی کوہاٹ، آر پی او کوہاٹ، کمشنر کوہاٹ سمیت پولیس، پاک فوج، شہداء کے لواحقین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کوہاٹ: دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔
شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان، جی او سی کوہاٹ، آر پی او کوہاٹ، کمشنر کوہاٹ سمیت پولیس، پاک فوج، شہداء کے لواحقین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ pic.twitter.com/t44UexW18N
— KP Police (@KP_Police1) January 10, 2024
کوہاٹ میں ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہو گیا ہے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسزاور عوام نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے
-

بہن کوگھر کیوں لے گئے،بہنوئی نے 2سالوں کو قتل کردیا
لاہور: پسند کی شادی کرنے والے شخص نے2سالوں کو قتل کردیاکیونکہ وہ اپنی بہن کواپنے گھر لے گئے تھے
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، ملزم فہد نے ساتھی کے ساتھ مل کر دونوں بھائیوں کو قتل کیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی بہن نے ملزم فہد سے پسند کی شادی کی تھی، مقتول اپنی بہن کو واپس اپنےگھر لائے جس پر ملزم کو غصہ تھا۔
-

لکی مروت : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 11افراد کو قتل کردیا
لکی مروت: تختی خیل میں گھر سے ملنے والے لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی
تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی ہیں،لاشوں میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں، لاشوں میں ایک لاش ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق لاشیں ایک دو دن پرانی معلوم ہوتی ہیں، کسی نے گھر میں گھس کر قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے، بدقسمت خاندان کے ایک اور فرد کوکسی نے قتل کیا تھا جس کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا پولیس نے تاحال ان کے قاتلوں کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے،سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں
مکان میں دو بھائی عملدار اور تابعدار رہائش پزیر تھے۔ بدقسمت خاندان کا گھر گاوں سے باہر اپنی زمینوں میں ہے۔ آج صبح اہل علاقہ کو پتہ چلا کہ گھر میں لاشیں پڑی ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔پولیس کاکہنا ہےکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 11افراد جاں بحق ہوگئے۔ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ اور مہمان بن کر آیا ،ڈی پی او لکی مروت
ڈی پی او طارق حبیب کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد 11 ہے،10 افراد کی لاشیں ایک گھر سے ملی تھیں۔جبکہ ساتھ والے گھر سے بھی لاش ملی ہے،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہورہا ہے۔تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ اور مہمان بن کر آیا ہے،مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ واردات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کی گئی ہے۔ قاتل تک پہنچ گئے ہیں، جلد قاتل کو گرفتار کر لیں گے ،معاشرے سے عدم برداشت ختم ہو گیا ہے۔واقعہ میں قتل کئے گئے افرد میں ایک بھائی کو اسکی بیوی،2 بیٹون اور ایک شادی شدہ بیٹی اور اسکے بیٹےسمیت قتل کیا گیا،جبکہ دوسرے بھائی کو بیوی،بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت قتل کیا گیا ہےعمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت
پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج
عدالتی سوال ہے کہ ملزم کی وفات پر کیا اپیل غیر موثر نہیں ہوئی؟