Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف : مردہ مرغیوں سے بنے سوپ کی فروخت کا انکشاف.

    اوچ شریف : مردہ مرغیوں سے بنے سوپ کی فروخت کا انکشاف.

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان )مردہ مرغیوں سے بنے سوپ کی فروخت کا انکشاف، مبینہ ممنوعہ کیمیکل اجینو موتو(چائینیزنمک) کی آمیزش سے مضر صحت سوپ کو چٹخارے دار بنایا جانے لگا، مبینہ طور مردہ مرغیوں کی کنٹرول شیڈز سے سستے داموں سپلائی جاری، محکمہ صحت کی ٹیم ہیلتھ سپروائزری کے نام پر مفت کی تنخواہیں بٹورنے میں مصروف، عوام بالخصوص چھوٹے بچوں کا اللہ حافظ،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ مردہ مرغیوں سے چکن کارن سوپ فروخت کرنے والوں نے انسانی جانوں سے کھیلنا شروع کر دیا ہے اور بعض دکانوں پر ممنوعہ کیمیکل ملے زائد المیعاد سوپ فروخت کرنے سلسلہ جاری ہے۔موسم سرما شروع ہوتے ہی شہری مبینہ طورپرغیر معیاری اور ملاوٹ شدہ سوپ پینے پر مجبور ہیں. جب کہ مانگ میں اضافے کو دیکھتے ہی دکانداروں نے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ معیار بھی گرا دیا ہے۔ الشمس چوک سمیت دیگر علاقوں میں مبینہ مضر صحت سوپ فروخت کرنے کا سلسلہ سرعام جاری ہے،

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ریڑھی والے مارکیٹ اور کنٹرول شیڈز سے مردہ مرغیاں اٹھا کر اس میں سے سوپ بنا رہے ہیں اور پھر اسکو فروخت کرتے ہیں جب کہ ذائقہ برابر کرنے کے لئے مبینہ ممنوعہ چائینز سالٹ، اجینو موتو پاؤڈر یا کیمکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب شہر میں فروخت ہونے والی ان چیزوں پرمناسب چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی بیشتر دکانوں پر زہریلا اور ملاوٹ شدہ سوپ فروخت ہو رہا ہے۔

    شہریوں محمد عثمان محمد صادق حفیظ اللہ انیس الرحمن حاجی احمد و دیگر نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازاروں میں کھلے عام فروخت ہونے والے غیر معیاری اور کیمیکلز ملے سوپ کی وجہ سے شہریوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، اصل اور نقل میں فرق کرنا ان کے لئے مشکل ہو گیا ہے، اس لئے شہریوں کو دکانوں سے سوپ لیتے وقت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ غیرمعیاری اور کیمیکل ملے سوپ کی کھلے عام فروخت انتظامیہ کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

    دوسری جانب کیمیکلز ملے سوپ کے حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری سوپ کسی بھی جاندار کے لئے انتہائی خطرناک ہے اور اسکے استعمال سے زیادہ تر بچے متاثر ہوتے ہیں، غیر معیاری سوپ کے استعمال سے، گلے کی بیماری، کھانسی، ٹی بی سمیت معدے کے موذی امراض جنم لیتے ہیں لہذا شہری بازار میں سوپ خریدتے وقت کافی احتیاط سے کام لیں

  • ڈیرہ غازی خان:غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

    ڈیرہ غازی خان:غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں جاری،حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد ز مان لک کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان میں غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.

    اس حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان ربنواز اور چیف انسٹرکٹر عمران مہدی نے تھانہ صدر کی حدود میں غیر قانونی آئل ایجنسی کو ڈسپنسری یونٹ سمیت ضبط کرکے دکاندار کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھی جمع کرا دیا ہے.

  • تنگوانی :ڈاکو راج برقرار،عوام ڈاکوؤں کے حوالے، پولیس غائب

    تنگوانی :ڈاکو راج برقرار،عوام ڈاکوؤں کے حوالے، پولیس غائب

    تنگوانی، باغی ٹی وی (اسداللہ مٹھانی )ڈاکو راج برقرار،عوام ڈاکوؤں کے حوالے، پولیس غائب،تنگوانی اور اس کے گردونواح میں رات گئے تک بدامنی پر قابو نہ پایا جا سکا

    تنگوانی تھانہ بوپھی اسٹاپ پر نامعلوم مسلح افراد نے خیربخش کھوسہ کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے،

    عوام نے احتجاجاََِسڑک بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔عوام نے تنگوانی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی ،

    احتجاجیوں نےکہا کہ ہم ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کا نوٹس لیں اور لوٹا ہوا سامان واپس کرایا جائے اور پولیس کو متحرک کریں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ تو یقینی بنائیں ۔

  • ڈیرہ غازیخان :جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.واحدبخش مخلص

    ڈیرہ غازیخان :جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.واحدبخش مخلص

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،غریب عوام کے ہر دکھ درد میں اس کا نمائندہ شریک ہوتا ہے،اپوزیشن میں بھی راہ کر عوامی خدمت سےپیچھے نہیں ہوتی،واحدبخش مخلص۔

    امیدوارحلقہ پی پی 291واحدبخش مخلص نےاپنےایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کی واحدسیاسی جماعت ہے جوبغیرکسی لالچ کےغریب لوگوں کی خدمت کرتی ہے،انہوں نے کہادیگرجماعتوں کےنمائندےصرف الیکشن والےدن حاضرہوتےہیں اور غریب سادہ لوعوام کو سبزباغ دکھا کر ان کے قیمتی ووٹ ہتھیاکررفو چکرہوجاتےہیں مگرپھر پانچ سال بعد دوبار ان کی آمد کا سلسلا شروع ہوجاتاہے۔مگرواحدجماعت ہے جماعت اسلامی جوہروقت غریب عوام کی فکرمیں رہتی ہے،

    انہوں نےکہاہماری جماعت یہ سب اللّه پاک کی رضاکیلےہی کرتی ہے،انہوں نےکہاہماراراستہ سنت رسول ﷺ کا راستہ ہےہماری خدمت صرف اللّه اور اس کےرسول ﷺ کیلےہی ہےانہوں نےکہاآج اگرتم لوگ اپنےووٹ کا صحیح استمعال کروگےتوآنےوالےدنوں میں پچھتانانہیں پڑےگااگراس باربھی مداری لوگوں کو کامیاب کراؤگےتو شایدپھر کبھی موقع نہ ملےاپنی نسل کو سدھارنےکامیرا آپ سب کو ایک ہی پیغام ہے کہ اپنے ووٹ کو صحیح استعمال کرو۔

    فلڈکےدن یاد کروجب فصلیں تباہ ہوگئی تھیں،گھرمنہدم ہوگئےتھےہماری مائیں بہنیں اور بیٹےبیٹیاں بے گھر ہوکردربدر تھیں اس وقت کون سی جماعت کانمائندہ تھاجس نےاپنےبھائیوں،ماؤں اوربہنوں کی خاطرگہرے پانی کو عبور کرکےراشن خیمےاور دیگرضروریات زندگی کی چیزیں پہنچائیں تھی،

    جب کھاد کا بحران تھا،جب پانی کی بندش تھی،کون تھاتمہارےدرمیان،اس وقت کوئی ووٹ نہیں تھےکوئی الیکشن کااعلان نہیں ہواتھامگر یہ سب اللہ کی رضا کیلئےتھا

    آج آپ بھی اپنا فرض نبھائیں اورہمدردجماعت کےنمائندوں کومنتخب کریں تاکہ تم عزت سے رہ سکو۔8فروری احتساب کا دن ہے اپنی قیمتی مہرترازو پر لگاکراپنی نسل کو اندهیرےمیں رکھنےوالوں کوہمیشہ ہمیشہ کیلئے آؤٹ کردوتاکہ تمہاری ہماری نسل ایک باشعوربنےنہ کےڈاکو اور رہزن۔اس لیئےاچھےکا انتخاب ہی ہماری کامیابی ہے۔

  • ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا انورٹر خراب معصوم بچے شدید سردری میں ٹھٹھرنے لگے

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا انورٹر خراب معصوم بچے شدید سردری میں ٹھٹھرنے لگے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا انورٹر خراب معصوم بچے شدید سردری میں ٹھٹھرنے لگے
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا شدید فقدان شدید سردی کے باوجود ایمرجنسی بچہ وارڈ کاانورٹر خراب معصوم بچوں کو شدید سردری کا سامنا علاج کے دوران مشکلات کا سامنا,وزیر اعلی پنجاب سے اصلاح احوال اور فوری نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم ایس اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت,لاپررواہی اور ہٹ دھرمی کے باعث شدید سردی کے موسم میں بھی بچہ واڑہ کا انورٹر اے سی خراب ہونے سے وارڈ کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اس شدید سردی میں نمونیا کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث والدین اپنے بچوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لاتے ہیں لیکن ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ بچہ وارڈ میں انورٹر خراب ہونے کے باعث معصوم بچے شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہنے پر مجبور ہیں,

    ڈسٹرکٹ ہیڈ ہسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم ایس آفس,ڈی ایم ایس آفس ,ایڈمن آفس,ایچ آر آفس سمیت انتظامیہ اپنےاپنے روم کے انورٹر اے سی چلا کر سردی کو انجواۓ کرتے ہیں جبکہ مریضوں کے لواحقین نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ,ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد ,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین سے خراب انورٹر کو جلد ازجلدٹھیک کروانے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

    جبکہ ایم ایس ڈی کیو ایچ ہسپتال ڈاکٹر عمران شاہ کا کہنا ہے کہ انورٹر اے سی کو ٹھیک کروانے کی کوشش کر رہے ہیں جلد ٹھیک ہو جاۓ گا

  • لودھراں: این اے 155 جہانگیر ترین اور ن لیگ کے صدیق بلوچ مدمقابل ہوں گے

    لودھراں: این اے 155 جہانگیر ترین اور ن لیگ کے صدیق بلوچ مدمقابل ہوں گے

    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق لودھراں میں مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی۔
    ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔

    ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملتان میں جہانگیر ترین کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی تاہم جہانگیر ترین نے ن لیگ کو اپنا حلقہ لودھراں اوپن نہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا۔

  • گجرات پولیس نے عمرڈار کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کردیا

    گجرات پولیس نے عمرڈار کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کردیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض س)گجرات پولیس نے اشتہاری ملزم عمرڈار کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کردیا، اشتہاری ملزم عمر ڈار کے خلاف مقدمہ نمبر 674/22 تھانہ کینٹ جبکہ تھانہ نیکاپورہ اور رنگ پورہ میں بھی پانچ سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے ، اشتہاری ملزم 8 ماہ سے روپوش تھا۔

    تھانہ ٹانڈہ ضلع گجرات پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے سیالکوٹ پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا ہے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آئندہ حسب ضابطہ پیش عدالت کیا جائے گا۔

    دوسری طرف عمر ڈار پولیس حراست میں ہیں، سرکاری وکیل کا لاہور ہائیکورٹ میں بیان،سابق وزیر عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ پولیس کی حراست میں ہیں۔

    عمر ڈار کے مبینہ اغوا کے خلاف اُن کی والدہ ریحانہ ڈار کے جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔

    کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمر ڈار حراست میں ہیں، سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمر ڈار کو 8 جنوری کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے ، عمر ڈار سیالکوٹ پولیس کے پاس ہیں۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ عمر ڈار پر 2 ایف آئی آر درج ہیں، عمر ڈار اس وقت تھانہ کینٹ میں گرفتار ہیں۔

    گذشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کی بازیابی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی تھی۔
    پس منظر
    واضح رہے کہ 30 دسمبر کو پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق پارٹی رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے ایکس(ٹویٹر) پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں عمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا تھا کہ انہیں ابھی لاہور سے اپنے بیٹے کے اغوا کی اطلاع ملی ہے، انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

    بعدازاں لاہور ہائی کورٹ میں عمر ڈار کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی تھی، درخواست میں پنجاب پولیس کے سربراہ اور سی سی پی او لاہور جیسی اہم شخصیات کو فریق نامزد کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس واقعہ سے چند روز قبل بھی عثمان ڈار کی والدہ نے ویڈیو کے ذریعے الزامات لگائے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے 20 لوگ ان کے گھر بھیجے تھے جنہوں نے انہیں زد و کوب کیا تھا۔

    انہوں نے مزید الزام عائد کیا تھا کہ پولیس ان کے گھر وارنٹ گرفتاری کے بغیر گھسی اور خواجہ آصف کی ایما پر ہی 9 مئی کو ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔

    ان الزامات پر خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ ریحانہ ڈار کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

  • ڈسکہ :عوامی بلڈ بنک کے زیر اہتمام  13مستحق بچیوں کو جہیز پیکج  دینے کی تقریب منعقد ہوئی

    ڈسکہ :عوامی بلڈ بنک کے زیر اہتمام 13مستحق بچیوں کو جہیز پیکج دینے کی تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)ڈسکہ میں عوامی بلڈ بنک کے زیر اہتمام 13مستحق بچیوں کو جہیز پیکج دینے کی تقریب منعقد ہوئی
    تفصیل کے مطابق عوامی بلڈ بنک ڈسکہ کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ 13مستحق بچیوں کو جہیز پیکج کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں بے سہارا بچوں نےمہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی

    صدر شہباز علی محسن اور چیرمین ندیم غلام گل اور سرپرست بشیر احمد ناز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں معززین شہریوں نے بھرپور شرکت کی

  • ڈیرہ غازیخان :نہروں کی بھل صفائی کی تیاریاں مکمل

    ڈیرہ غازیخان :نہروں کی بھل صفائی کی تیاریاں مکمل

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں بھل صفائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،نہروں کی بھل صفائی کا مقصد کسانوں کیلئے ٹیل تک پانی پہنچانا ہے۔

    ضلع ڈیرہ غازیخان میں سی آر بی سی سمیت67چینلز کی بھل صفائی3فیزز میں ہوگی۔26سے13جنوری کے پہلے فیز میں ڈیرہ غازیخان کا کوئی چینل شامل نہیں ہے۔14سے30جنوری تک دوسرے فیز کیلئے ضلع کے11تخمینہ میں سے8 اور30جنوری تا14اپریل کے تیسرے فیز کے32تخمینہ میں سے22منظور ہوگئے ہیں۔

    ضلع میں بھل صفائی کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔بھل صفائی کے حوالےسے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں رضوان نذیر،غلام مصطفیٰ،ایس ای شوکت حیات ورک،ایکسیئن محسن شبیر،
    ممتاز حسین نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ضلع میں بھل صفائی پر فوکس ہے،
    نہروں کی بھل صفائی کیلئے تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں،بھل صفائی کے دوران مجھ سمیت تمام انتظامی افسران فیلڈ میں رہینگے اور موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے،بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے گی،

    مہر شاہد زمان لک نے کہا گوگل میپ کے ذریعے بھل صفائی کی نہروں کی نشاندہی کی جائے،بھل صفائی کا کام ایمانداری سے کیا جائے،بیڈ لیول یکساں ہونا چاہیئے،فیلڈ میں کام نظر آنا چاہئیے،ورکنگ کی انسپکشن ضرور کی جائے گی،پانی کی فراہمی میں آنے والے ایشوز کو حل کرنے کیلئے حکام سے رابطہ بھی کیا جائے

  • ڈیرہ غازیخان: موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات پولیس کا  تعاقب،ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان: موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات پولیس کا تعاقب،ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) تھانہ سول لائن کے علاقہ میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات پولیس کا بروقت تعاقب، دوران مقابلہ ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار۔

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن فیاض احمد نے بتایا کہ 15 پر اطلاع ملی کہ کچھ ڈکیت موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے ریلوے روڈ کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔

    گشت پر مامور پولیس نے اطلاع پر فورا ڈکیتوں کا تعاقب کیا۔پولیس پارٹی کو قریب آتا دیکھ کر ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظت حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

    فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرا پڑا تھا۔
    جسے ڈکیتی کئے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    زخمی ہونے والے ڈکیت کی پہچان امتیاز ولد قادر بخش قوم دادوانی سکنہ کوٹ چھٹہ معلوم ہوئی۔جبکہ اس کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

    گرفتار ہونے والا ڈکیت سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہے۔ جس پر اقدام قتل سمیت ڈکیتی کے ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔زخمی ڈکیت کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔