Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:اسلام آباد سے کراچی جانےوالی بس نہرمیں گرگئی،3 مسافرجاں بحق،متعددزخمی

    اوچ شریف:اسلام آباد سے کراچی جانےوالی بس نہرمیں گرگئی،3 مسافرجاں بحق،متعددزخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اسلام آباد سے کراچی جانےوالی بس نہرمیں گرگئی،3 مسافرجاں بحق،متعددزخمی
    تفصیل کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانےوالی بس ہیڈنوشہرہ جدید خانقاہ شریف میں ٹرن لیتے ہوئے نہر میں گرگئی ،بس نہرمیں گرنے سے 3مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 20 مسافرزخمی ہوگئے ،زخمیوں میں سے 17 مسافروں کوبہاولپوروکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا ہے ،

    ریسکیوسٹاف کے مطابق ہیڈ نو شہرہ جدید پر سکائی ویز اے سی بس (1443-CAD) جو کہ اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی ٹرن لیتے ہوئے نہر میں گرگئی ریسکیو سٹاف نے مزید بتایا کہ نہر میں پانی کا لیول بہت کم ہے اور مزید یہ کہ تین مسافر موقع پر جان بحق ہو چکے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کے ناموں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ دیگر زخمی ہونے والے مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور مزیدامدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

  • پنجاب میں میٹرک کےامتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

    پنجاب میں میٹرک کےامتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

    لاہور: پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزنےنہم ودہم سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے،یکم مارچ سےمیٹرک کےامتحانات شروع ہو ں گے،

    پہلاپرچہ سوکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا، 2مارچ کوپنچابی ،4کوانگریزی اور5کوعربی کاپیپرلیاجائےگا،6مارچ کوکیمسٹری ،جنرل سائنس اور7مارچ کوایلمنٹس آف ہوم اکنامکس کاپیپرہوگا،8مارچ کو فزکس ،اسلامیات اور 9 مارچ کو اسلامیات لازمی کا پیپر ہوگا،18مارچ کو میٹرک کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔

    اسی طرح نہم کےپیپرز19مارچ سے شروع ہو ں گے،پہلا پیپر اکنامکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا،20مارچ کو انگریزی اور21 مارچ کو عربی کا پیپر ہوگا،نہم جماعت کاآخری پیپر4اپریل کومطالعہ پاکستان کالیاجائے گا۔

  • اوکاڑہ:پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کاافتتاح کردیاگیا

    اوکاڑہ:پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کاافتتاح کردیاگیا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف کی زیرنگرانی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کرکیا۔

    اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ۔ڈپٹی ڈی ایچ ۔او ایم ایس اور محکمہ صحت کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 8 جنوری سے 12جنوری تک جاری رہے گی جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر636000 ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے پلوا کر ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو پولیو فری بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں

  • تاحیات نااہلی کالعدم قرار، نوازشریف اور جہانگیر ترین کی سزا ختم

    تاحیات نااہلی کالعدم قرار، نوازشریف اور جہانگیر ترین کی سزا ختم

    سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کا 62 ون ایف کی تشریح کیس کا فیصلہ
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کر دی اور یہ فیصلہ 6 ایک کی اکثریت سے سنایا گیا۔سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کا فیصلہ بھی ختم کردیا ہے
    سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کو کالعدم قراد دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی سے متعلق فیصلہ سنانا شروع کردیا ہے، اپنے مختر فیصلے میں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کردی ہے۔

    سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کیس کا فیصلہ 6 ایک کے تناسب سے سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کی تاحیات نا اہلی نہیں ہوگی، الیکشن لڑنا شہریوں کا بنیادی حق ہے، اور سپریم کورٹ کے پاس آئین کے آرٹیکل 184(3) میں کسی کی نااہلی کا اختیار نہیں ہے۔

    فیصلے میں سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے خلاف فیصلہ ختم کردیا ہے، اور فیصلے کے بعد ن لیگ کے قائد نوازشریف اور استحکام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی نااہلی ختم ہوگئی ہے۔

    7 رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس یحی آفریدی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاحیات نااہلی کا فیصلہ پانچ جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

    سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں چار سماعتیں ہوئیں جس کے بعد جمعہ کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھے۔

    کیس میں اہم ریمارکس
    پورا پاکستان 5 سال نااہلی کے مدت کے قانون سے خوش ہے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    5 جینٹلمین کی دانش 326 کی پارلیمان پر کیسے غالب آ سکتی ہے، پارلیمنٹ کے فیصلے کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ نااہلی کی سزا تاحیات ہو گی، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جب موڈ میں ہوں تو تاحیات نااہل کر دیں اور جب موڈ نہیں ہے تو نااہلی ختم کر دیں: چیف جسٹس
    پارلیمنٹ نے مدت نہیں لکھی تو نا اہلی تاحیات کیوں؟ تاحیات نااہل کرنااسلام کیخلاف ہے: چیف جسٹس

    قانون آچکا ہے اور نااہلی 5 سال کی ہوچکی تو تاحیات والی بات کیسے قائم رہےگی؟ جسٹس منصور

    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں آئین کی تشریح غلط کی: اٹارنی جنرل

    دسمبر کے وسط میں سپریم کورٹ نے نااہلی کی مدت سے متعلق تمام مقدمات ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا تھا۔

    گزشتہ سماعتوں کے دوران 62 ون ایف سے متعلق تشریح کیلئے عدالتی معاونین اور اٹارنی جنرل نے دلائل دیے، جبکہ 62 ون ایف کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز نے اٹارنی جنرل کے مؤقف کی تائید کی تھی۔

    سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین اور اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • تلہ گنگ:حدود تھانہ ٹمن کوٹگلہ متوکی چور کئی گھروں کاصفایا کرگئے

    تلہ گنگ:حدود تھانہ ٹمن کوٹگلہ متوکی چور کئی گھروں کاصفایا کرگئے

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت علی ملک سے) سردیاں آتے ہی چور ایک بار پھر بے لگام، تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ متوکی میں چور گزشتہ رات متعدد گھروں کا صفایا کرگئے، اہلیانِ علاقہ میں شدید تشویش کی لہر، تھانہ ٹمن پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے،

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ ٹمن کی حدود میں یونین کونسل کوٹگلہ کے علاقے متوکی میں چور متعدد گھروں کے تالے توڑ کر صفایا کرگئے، غریب شہری طلائی زیورات، قمیتی سامان اور جمع پونجی سے محروم ہوگئے،

    اہلیانِ علاقہ نے ایک ہی رات میں متعدد چوری کی وارداتوں پر تھانہ ٹمن پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دئیے، اہلیانِ علاقہ نے آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

  • میہڑ:سوئی گیس کی بندش،صارفین کاسوئی گیس آفس کے اندراحتجاج اور نعرے بازی

    میہڑ:سوئی گیس کی بندش،صارفین کاسوئی گیس آفس کے اندراحتجاج اور نعرے بازی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )سوئی گیس کی بندش،صارفین کاسوئی گیس آفس کے اندراحتجاج اور نعرے بازی
    تفصیل کے مطابق میہڑ کی کئی کالونیوں میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیاہے، کئی ماہ سے گیس کے بندش کے خلاف شہریوں نے گیس آفس میں دھرنا دیکر احتجاجی مظاھرہ کیا

    مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی مہینوں سے ہمارے علاقوں میں گیس نہیں ہے اور انتظامیہ روز کے بنیاد پرجھوٹ بول رہی ہے اور گیس کہ بل بھی صارفین کو بھیجے جارہے ہیں، اس لئے ہم نے گیس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیگی-

  • چنیوٹ :  ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

    چنیوٹ : ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

    چنیوٹ،باغی ٹی وی( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ ) ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    چنیوٹ میں پانچ روزہ پولیو مہم 8 جنوری سے 12 جنوری تک جاری رہے گی۔چنیوٹ ضلع بھر میں 2لاکھ 91 ہزار 199 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاۓ جاٸیں گے۔

    سی ای او ہیلتھ ضلع چنیوٹ ڈاکٹر سہیل طارق کے مطابق چنیوٹ میں پولیو قطرے پلانے کے لیے 1467 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں۔

    عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے کہا کہ والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلانے میں تعاون کریں۔

  • اوچ شریف :ڈیزل اور موبل آئل کی دکان میں آگ لگ گئی

    اوچ شریف :ڈیزل اور موبل آئل کی دکان میں آگ لگ گئی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ڈیزل اور موبل آئل کی دکان میں آگ لگ گئی،حبیب بنک چوک پر ڈیزل کی دکان کو لگنے والی آگ نے بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

    ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق ڈیزل اور موبل آئل کی دکان میں آگ لگ گئی،حبیب بنک چوک پر ڈیزل کی دکان کو لگنے والی آگ نے بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، نامعلوم وجہ سے آگ لگی، آگ نے بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور جس میں بیٹریاں موجود تھی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دو ایمبولینسز اور سات فائر وہیکلز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ دو فائر وہیکلز احمد پور ، ایک فائر وہیکل لیاقت پور ، ایک فائر و ہیکل علی پور، دو فائر وہیکلز بھاولپور اور ٹی ایم اے کی ایک فائر و ہیکل بھی موجود ہے۔ آگ پر قابو لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

  • تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹراسداللہ)گذشتہ شب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں سے لوٹ مارکے بعد 9 افرادسمیت ایک مل چوکیدارکو اغوا کر کے لےگئے۔

    مغویوں کے ورثا نے کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔

    تنگوانی شہر میںگذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے چوکیدار مورخان گجرانی کو حاجی نور محمد کھوسو کی مل سے مسلح افراد ک نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا

    تنگوانی پولیس امن بحال کرنے میں ناکام قاری کفایت اللہ۔ سہراب علی ملک، سلیمان بکرانی، شاہ مراد گجرانی، شاہمور بکرانی، پیارو بکرانی، اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنگوانی ایس ایچ او تنگوانی میں امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں

    دھرنادینے والوں کا مطالبہ تھا کہ اگرہمارے مغوی بازیاب نہ ہوئے ہم انڈس ہائی وے یا ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے جس کے بعد ایس ایچ او تنگوانی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔

    دوسری جانب سینیئر سپرنٹنڈ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن احمد بروہی کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن تیز کردیا ہے۔

  • میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند،کئی مقامات پر موٹرویز بند

    میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند،کئی مقامات پر موٹرویز بند

    سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے۔

    ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز ایم 1 کو پشاورٹول پلازہ سے برہان انٹرچینج تک، موٹرویز ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک، اسلام آباد ٹول پلازہ سے بلکسر اور ہرن مینار سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔

    موٹرویز ایم 3 کو لاہور سے سمندری اور فیض پور سے درخانہ تک جبکہ موٹرویز ایم 4 کو شیر شاہ سے عبدالحکیم تک ٹریفک کیلئے اور لاہور سیالکوٹ موٹرویز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

    گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم لاڑکانہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، اسکردومنفی10، گلگت، گوپس، استور، سری نگرمنفی 05، کالام منفی 04 اور ہنزہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔