Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے کامیاب ہوگی- بلاول

    سیالکوٹ: پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے کامیاب ہوگی- بلاول

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے عوامی حمایت سے کامیاب ہوگی، پیپلز پارٹی جیت کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائے گی اور ملک سے غربت کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرے گی اور روٹی، کپڑا اور مکان کا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے اور 300یونٹس تک بجلی بالکل مفت دے گی۔

    یہ بات انہوں نے سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 71سے پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن زاہد سے انتخابی حکمت عملی کی بابت تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

    پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن زاہد نے بلاول بھٹو زرداری کو سیالکوٹ کے دورہ کی دعوت دی جسے انہوں سے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سیالکوٹ کا دورہ کریں گے اور پارٹی کے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

  • گوجرہ: سوئی گیس کی بلا جواز بندش سے عوام ذہنی مریض بن گئی

    گوجرہ: سوئی گیس کی بلا جواز بندش سے عوام ذہنی مریض بن گئی

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )گوجرہ میں سوئی گیس کی بلاجوازبندش نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا۔خواتین کاخانہ داری امورسرانجام دینامشکل ہو گیا۔شہری حلقے سراپا احتجاج بن گئے۔کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔اعلی حکام نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق محلہ حفیظ پارک،اکبر پارک،حیدر پارک،حسنیہ کالونی،شریف پورہ،انصار کالونی سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی بند ش نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیاہے۔گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔گھروں میں خواتین کو گھریلوامورکی انجام میں شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں کھانا وغیرہ کی تیاری ناممکن ہو کر رہ گیا۔

    حکام کو بار ہا سوئی گیس کی بند ش کے بارے آگاہ کیاگیا مگر افسران کے کانوں پر جون تک نہیں رینگتی۔گورنمنٹ کے مقرر کر دی شیڈول ٹائم میں بھی سوئی گیس کی فراہمی ناممکن ہے۔

    عوامی حلقوں نے اعلی افسران سے فوری طور پر نوٹس لینے اور اس اہم مسلۂ کوفوری حل کر نے پرزور کا مطالبہ کیاہے۔

  • گوجرہ : آتشیں اسلحہ  سے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری

    گوجرہ : آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا۔تاجر سمیت متعددافراد مال وزر سے محروم ہو گئے۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی،عوام عدم تحفظ کاشکار ہو گئے۔عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    معلوم ہواہے کہ نیشنل بنک والی گلی کاتاجروصحافی شیخ محمود احمد اپنی دکان کریانہ پر موجود تھاکہ موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ماسک پہنے ڈاکو دکان میں گھس گئے اور تمام افراد کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اوردکان میں موجود پونے چار لاکھ روپے نقدی و موبائل مالیت70ہزارروپے چھین لئے۔علاوہ ازیں تھانہ نواں لاہور کے چک نمبر348ج ب مقبول پورکے نزدیک سیم پل پردو نامعلوم ڈاکوؤں نے راگیروں رمضان سے 10ہزارریال،11ہزارروپے نقدی،موبائل فون،محمدآصف سے پانچ ہزارروپے،ممتاز بی بی سے طلائی بالیاں اور20ہزارروپے نقدی،محمد عمر سے6ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل فون،ظہیر احمد سے 5ہزارروپے نقدی وموبائل فون،عمران سے 12ہزارروپے نقدی،سفیان سے ہزاروں روپے نقدی وموبائل فون اور عمر ولد محمد امین سے21ہزارورپے نقدی وموبائل فون چھین لیا۔

    جبکہ چک نمبر160گ ب کے طاہر سے موٹر سائیکل پر سوار جاتے ہو ئے چک نمبر179گ ب کے قریب روک کر اس سے گن پوائنٹ پرسینکڑوں روپے نقدی وموبائل فون چھین لیا۔اور ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی،صدر اور نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

    نامعلوم چور مختلف وارداتوں میں مال وزچوری کر کے فرارہو گئے۔۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر297ج ب کے آصف علی کے اہل خانہ کی غیر موجود گی میں نامعلوم چور گھرمیں داخل ہو گئے اور کمرے کا تالہ توڑ کرالماری سے1لاکھ 84ہزارروپے نقدی چوری کرلی۔

    علاوہ ازیں شریف پورہ کے جاویدپیغانی نے اپنے سروس اسٹیشن پر 35ہزارروپے مالیت کا لال پمپ نصب کیا ہو اتھاکہ جسے نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔دریں اثناچک نمبر364ج ب کا عبدالباسط اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاپنگ کیلئے شہر آیا اورموٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑاکر کے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: ڈویژن بھرمیں مفاد عامہ کی منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے ٹائم لائنز مقرر

    ڈیرہ غازی خان: ڈویژن بھرمیں مفاد عامہ کی منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے ٹائم لائنز مقرر

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مفاد عامہ کی منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے ٹائم لائنز مقرر کردی گئی ہیں۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،او پی ڈی اور گائنی وارڈ کے تعمیراتی منصوبوں کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی گئی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس میں احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور دیگر افسران موجود تھے

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز،ہیلتھ اور ترقیاتی منصوبوں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی۔کمشنر ڈی جی خان نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےلئے ٹائم لائنز مقرر کیں۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان ترجیحی بنیادوں پر بروقت مکمل کرایا جائے۔ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ،او پی ڈی اور گائنی وارڈ کے تعمیراتی کام کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔

    پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور تعمیراتی محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے

  • سیالکوٹ : پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

    سیالکوٹ : پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض } ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ضلع سیالکوٹ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، ڈپٹی کمشنر نے آج بنیادی مرکز صحت مراد پور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں 8جنوری سے پانچ روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 72 ہزار 711 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم 12 جنوری تک جاری رہے گی، قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2676 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 133بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں اور 69ٹرانزٹ/رومنگ ٹیمیں لاری اڈوں، اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سے کم عمر بچے کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور ملک کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پوکیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مقامی حکام کے علاوہ129 یوسی مانیٹرنگ آفیسرز اور 536ایریا انچارجز مہم کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی پانچ سال پولیو کی خوراکیں لینے سے محروم نہ رہ جائے اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع سیالکوٹ میں 954 جھونپڑ ، خانہ بدوش اور کچی آبادیوں میں مقیم 6ہزار 288 رجسٹرڈ بچوں کو بھی کور کیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر کسی جگہ پولیو ٹیمیں نہ پہنچیں تو اس کی بابت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی کنٹرول روم سیالکوٹ کے نمبر 9250011پر اطلاع دیں۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کیلئے کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سعادات انور ڈسکہ ڈی ڈی ایچ او سیالکوٹ شیراز مسعود اور وویمن میڈیکل ڈاکٹر سدرہ گیلانی بھی موجود تھی۔

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اور بی ایچ او مراد پور میں 24/7 میں زچہ بچہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ای پی آئی پروگرام، فارمیسی اور ایم او آفس کا بھی معائنہ کیا۔

  • سیالکوٹ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، 30 سالہ شخص قتل

    سیالکوٹ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، 30 سالہ شخص قتل

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہدریاض ) خواجہ صفدر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تیس سالہ شخص کو قتل کر دیا۔مقتول کم سن بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھا

    سیالکوٹ کی مصروف ترین شاہراہ خواجہ صفدر روڈ پر تیس سالہ تعظیم اپنے کم سن بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے اسے روک کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے

    پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے

  • وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کیطرف ڈیرہ غازیخان کے شہید مزدوروں کے ورثا کیلئے مالی امداد

    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کیطرف ڈیرہ غازیخان کے شہید مزدوروں کے ورثا کیلئے مالی امداد

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کیطرف ڈیرہ غازیخان کے شہید مزدوروں کے ورثا کیلئے مالی امداد،کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ڈی پی او احمد محی الدین کی چھابری زیریں آمد،

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے مزدوروں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کئے۔وزیر اعلی پنجاب کیطرف سے 6شہید مزدوروں کے ورثاء کو15لاکھ روپے مالیت کےچیک دیئے گئے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کی مغفرت اور بلند مراتب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں،ہماری ہمدردیاں شمالی وزیر ستان کے شہداء کے پسماندگان کیساتھ ہیں،

    انہوں نے کہا کہ ہم محنت کشوں کیساتھ ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، حکومت پنجاب نے اپنے شہریوں کیساتھ ہونیوالی دہشتگردی واقعہ کا نوٹس لیا ہے،ہماری ایجنسیاں اور ادارے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک ضرور پہنچائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ متاثرین کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتےہیں،وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا
    رہے ہیں۔

  • اوچ شریف :500 روپے فی گھر ،گیس کمپریسر کا آزادانہ استعمال،سوئی گیس ملازمین کی سرعام لوٹ مار

    اوچ شریف :500 روپے فی گھر ،گیس کمپریسر کا آزادانہ استعمال،سوئی گیس ملازمین کی سرعام لوٹ مار

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) "500 روپے فی گھر دو اور گیس کمپریسر کا آزادانہ استعمال کرو ” محکمہ سوئی گیس ملازمین نے سرکاری احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، دونوں ہاتھوں سے کمائی مہم جاری، غریبوں کے بچے ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کو ترس گئے، جھولیاں اٹھا کر محکمہ کو بددعائیں دینے لگے، چئیرمین سوئی سدرن گیس صورتحال کا فوری نوٹس لیں، شہری

    تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافہ ہوتے ہی جہاں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے شدت پکڑ لی ہے وہیں کمپریسر مشینوں کے ذریعے گیس کھینچنے کا عمل بھی زوروں پر ہے، جبکہ سرکاری سطح پر اس ممنوعہ مجرمانہ فعل سے باز رہنے کی بار بار تشہیر کے باوجود بااثر اور پیسے والے گیس صارفین اور محکمہ کے ملازمین کے مبینہ گٹھ جوڑ نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کرڈالے ہیں اور گیس کنکشن ہولڈرز کی بڑی تعداد مہنگی اور نمی سے گیلی لکڑیوں کے دھوئیں کو پھونکنے پر مجبور ہوچکے ہیں،

    باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محلہ شمس باغ، محلہ گیلانی، اکبر ٹاؤن، شمس کالونی، محلہ سودھگان، محلہ خواجگان، عید گاہ روڈ، ٹینکی چوک، امیر آباد، محلہ بخاری، اختر کالونی، جمال درویش محلہ ڈوڈیاں، ریسٹ ہاؤس ایریا، ملاح محلہ، ہاتھی گیٹ بازار سمیت دیگر کئی ایریاز کی بولیاں لگا کر آفیسرز اور ملازمین ٹاسک کے طور پر کام کررہے ہیں اور ممنوعہ گیس کمپریسر پمپ کا مبینہ طور پر پانچ سو روپے فی گھرانہ کے عوض دھڑلے سے استعمال جاری کرا رکھا ہے جس کی وجہ سے قانون کی پاسداری کرنے والے شہری گیس چولہوں کا منہ تکتے رہتے ہیں اور اکثر اوقات بنا کھانا کھاۓ گھروں سے کام پر روانہ ہوجاتے ہیں،

    جبکہ گیس کمپریسر پمپ لگانے والوں کے گھروں میں گیزر اور ہر وقت ہیٹرز چلتے رہتے ہیں جن کے بارے میں محکمہ کے مقامی ملازمین کو بھی مکمل انفارمیشن ہوتی ہے، شہریوں طارق، محمد اسحاق، اجمل، احمد علی و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ ہم سوئی گیس والوں کو شکایت بھی کر چکے ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمن میں فی الفور آپریشن کیا جائے اور گھروں میں کمپریسر پمپ والے میٹرز اتارے جائیں اور بھاری جرمانے لگاۓ جائیں تاکہ انکی وجہ سے عام عوام گیس سے محروم نہ ہو ں اور وقت پر بچوں کو کھانا دودھ وغیرہ مل سکے،

  • چترال:کینسر کے مریض کی حکومت اور مخٰیر حضرات سے امداد کی اپیل

    چترال:کینسر کے مریض کی حکومت اور مخٰیر حضرات سے امداد کی اپیل

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی) غریب مزدور کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نہایت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ غلام نبی ولد میر سکنہ شاہ میراندہ سینگور حال دنین، چترال بازار میں خوشبو، عطر وغیرہ بیچ رہا تھا اور اپنے اہل و عیال کیلیے رزق حلاق کما رہا تھا۔ڈیڑھ سال قبل اسے گلے کا کینسر لاحق ہوا جس کی وجہ سے وہ مزدوری کرنے سے قاصر رہا۔

    اس نے شوکت خانم کینسر ہسپتال سے علاج شروع کروایا۔ اس کے دو بھائی بھی معذور ہیں۔ غلام نبی کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اس نے دنین میں چھوٹا سا گھر خریدا تھا مگر جب وہ کینسر کی مرض میں  مبتلا ہوا تو اس کے بچے فاقہ کشی کے شکار ہونے لگے۔ غلام نبی گوجر برادری سے تعلق رکھتا ہے جس کی کوئی خاص جائیداد یا دیگر ذریعہ آمدنی بھی نہیں ہے۔

    غلام نبی نے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے دنین میں اپنا ذاتی مکان بھی فروخت کردیا۔غلام نبی خود کھانے پینے سے محروم ہوا اور سرنج کے ذریعے وہ نرم خوراک لیتا رہا۔ اس کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔ غلام نبی کے مطابق جب وہ بیمار پڑ گیا تو کام کاج کے قابل بھی نہیں رہا۔اب وہ کافی حد تک صحت یاب ہو چکا ہے مگر کام کاج اور مزدوری کرنے کا قابل نہیں رہا۔ اس نے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ اس کے بیوی بچے اور بورھے ماں باپ فاقہ کشی کے شکار نہ ہو۔
    وہ اب مستجپاندہ میں کرایے کے مکان میں رہتا ہے اور کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا کرایہ بھی برداشت نہیں کرسکتا۔
    غلام نبی اب بھی زیر علاج ہے اور منہ کی کینسر کی وجہ سے وہ صرف این جی ٹیوب اور سرنج کے ذریعے نرم خوراک پیٹ میں داخل کرواسکتا ہے، منہ کے ذریعے وہ کچھ کھانے سے محروم ہے۔
    مخیرحضرات غلام نبی کے درج ذیل ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے مدد کرسکتے ہیں۔ 03409862968

  • ڈی آئی خان : این اے 44 بڑا سیاسی دنگل سجنے کوتیار

    ڈی آئی خان : این اے 44 بڑا سیاسی دنگل سجنے کوتیار

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل) این اے 44 بڑا سیاسی دنگل سجنے کوتیار،انتخابی دنگل میں بڑے سیاسی کھلاڑی مولانا فضل الرحمان، فیصل کریم کنڈی، اور وقار احمد خان پنجہ آزمائی کر رہے ہیں،8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان کے انتہائی اہم انتخابی حلقے این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان ون کی سیاست کا سیاسی رخ بدلنے کو تیار ہو گیا۔

    این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان ون کے اس انتخابی دنگل میں بڑے بڑے سیاسی کھلاڑی جن میں مولانا فضل الرحمان، فیصل کریم کنڈی، اور وقار احمد خان پنجہ آزمائی کر رہے۔ جہاں دیگر سیاسی کھلاڑی اپنا داؤ پیچ لگا رہے ہیں وہاں سابق سینٹر وقار احمد خان بھی سیاسی گیم تبدیل کرنے کے پتے کھیلنا شروع کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مولانا، کنڈی اور گنڈاپور کے مدمقابل امیدوار وقار احمد خان نے سٹی ون اور سٹی ٹو کے 50 کے قریب بلج ناظمین سٹی ون اور سٹی ٹو کے اور 15 تحصیل ممبر کو اپنے ساتھ لانے کو ہیں تیار۔سٹی ون اور سٹی ٹو کےناظمین اور تحصیل ممبر کی وقار احمد خان کے ساتھ شمولیت ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک طرف تو سخت سردی کے موسم میں سیاسی ماحول کو گرما ئے گی جبکہ وقار احمد خان کی ڈیرہ کی سیاست میں آمد کے بعد سیاسی حریفوں کی نیندیں اڑانے والا وقار احمد خان بہت جلد اپنے حریفوں کو دے گا ٹف ٹائم۔

    اس بار ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست اور مقامی سیاست میں وقار احمد نئے ہفتے میں اپنے حریفوں کو دیں گے بڑے بڑے سرپرائز جس میں ہوں گے مقام سیاست کے بڑے بڑے نام شامل۔ وقار احمد خان کے ساتھ سٹی ون اور سٹی ٹو کے 50 کے قریب بھی لے ناظمین اور 15 تحصیل ممبر نے مکمل حمایت کا اعلان اور سپورٹ کریں گے۔

    وقار احمد خان اگلے ایک دو روز تمام میں سٹی ون اور سٹی ٹو کےناظمین اور تحصیل ناظمین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے دوسری طرف بڑی جماعتوں کے بڑے خاندانوں نے بھی وقار خان سے حمایت لینے کے لیے رابطوں میں تیزی شروع کر دی ہے