Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان :کمشنرکی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس،عام انتخابات،معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی خان :کمشنرکی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس،عام انتخابات،معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی انتخابات کے معاملات کے حوالے سے انتظامات اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ریجنل الیکشن کمشنر شکیل احمد،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد،ڈی آر اوز/ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں انتخابی شیڈول اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن،سیکیورٹی پلان اور پولنگ سکیم کو جلد حتمی شکل دی جائے۔حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔انتخابی عمل کا ویڈیو ریکارڈ بھی مرتب کیا جائیگا ۔

    کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے انتظامات اور متعلقہ معاملات کی باقاعدہ چیک لسٹ بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائیگا ۔ضابطہ اخلاق کی پاسداری کےلئے سختی کی جائے گی۔

  • بلوچستان:بارش اور برف باری،پنجاب،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ  میدانی علاقوں میں دھندکاراج

    بلوچستان:بارش اور برف باری،پنجاب،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میدانی علاقوں میں دھندکاراج

    بارش اوربرف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا،مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی مغربی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، دالبندین اور خاران میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی۔

    اس کے علاوہ تربت، پسنی اورماڑہ سمیت ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کے ساتھ تیز طوفانی ہوائیں چلیں۔
    ادھر اس سسٹم کی وجہ سے وادی زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت ہے

    جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہے گی۔ شمال مشرقی /زیریں بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقا مات پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہے گی۔ جبکہ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان۔

    گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم بلوچستان کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بلوچستان:اورماڑہ 28، قلات 18، کوئٹہ(شیخ ماندہ 15، سمنگلی 14) ، پسنی 07 ، خضدار 05، جیوانی 03، دالبندین 02، پنجگور 01، سندھ : جیکب آباد اور خیر پور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11 ،اسکردومنفی 09،کالام ،گوپس منفی 05 ، گلگت،ہنزہ ، استور اور سری نگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کشمور: پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کشمور: پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    غوثپور باغی ٹی وی (نامہ نگار اسداللہ مٹھیانی)کشمور پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.
    غوثپور تھانے کی حدود مکھوانی لنک روڈ میر شاخ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ارشد علی ولد شہزادو میرانی کے نام سے ہوئی ہے.

    گرفتار ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل برآمد، ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال روانہ کیا گیا. ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کشمور پولیس کو سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.

    گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزم ارشد علی میرانی پر غوثپور تھانے پر مقدمہ نمبر 03/2024 زیردفعہ 324, 353,402,399,148,149, 6/7ATA (PPC) درج کیا گیا ہے
    ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کشمور کے مطابق ایک اور مقدمہ 04/2024 زیردفعہ 23(i) Sindh arms act 2013 تھانہ غوث پور درج کیا گیا ہے

  • کندھ کوٹ :تنگوانی وگردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش،کاروبارزندگی معطل

    کندھ کوٹ :تنگوانی وگردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش،کاروبارزندگی معطل

    کندھ کوٹ ،تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار،مختیاراعوان، منصور بلوچ) کندھ کوٹ،تنگوانی وگردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش، وقفے وقفے سے بارش جاری ،کاروبارزندگی معطل،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ،گندم کی فصل کو شدید نقصان کا سامنا ،

    بارش کے باعث لوگ اپنے گہروں تک محدود ہوکر رہ گئے، کاروبار مراکز ٹھپ بجلی اور گیس کی فراہمی معطل،کسانوں اور مویشی پال حضرات کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،

    بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،

    دوسری طرف موسم سرما کی برسنے والی اس پہلی بارش سے خشک موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے ،

  • ڈیرہ غازیخان :بی ایم پی تھانہ سخی سرور میں زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج

    ڈیرہ غازیخان :بی ایم پی تھانہ سخی سرور میں زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی ) زرتاج گل وزیر سابق وزیر مملکت کے خلاف تھانہ سخی سرور باڈر ملٹری پولیس میں مقدمہ نمبر 02/2024 زیردفعہ 420/406 ت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے مقدمہ ایس ایچ او علی حیدر نے شہری ظفر حسین مجاور کی مدعیت میں درج کیاہے

    بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں ظفر حسین ولد رب نواز قوم مجاور چیپہ کی مدعیت میں سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،سخی سرور کے رہائشی ظفر حسین چیپہ نے زرتاج گل کو سول ہسپتال میں نوکری کے لیے پانچ لاکھ روپے رشوت دی تھی

    ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے پانچ لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود سول ہسپتال میں نوکری نہیں لگوائی ،نوکری نہ ملنے پر زرتاج گل نے پانچ لاکھ روپے واپس دینے سے انکار کردیا

    ظفر حسین چیپہ نے اپنے بھائی ارشد اور شفیق مرتضیٰ کی موجودگی میں پانچ لاکھ روپے دئیے ، درخواست میں مؤقف، دی گئی درخواست پر ڈیرہ غازیخان کے بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں ظفر حسین چیپہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاگیا

  • سیالکوٹ:نئی کتاب "پروفیسر اصغر سودائی,قومی ہیرو” کی تقریب رونمائی

    سیالکوٹ:نئی کتاب "پروفیسر اصغر سودائی,قومی ہیرو” کی تقریب رونمائی

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہدریاض)نئی کتاب "پروفیسر اصغر سودائی,قومی ہیرو” کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ،یہ کتاب معروف ماہر تعلیم اور سینئر صحافی و کالم نگار اشفاق نیاز نے تحریر کی ہے،

    نئی کتاب "پروفیسر اصغر سودائی، قومی ہیرو” کی تقریب رونمائی میں ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اعجاز احمد مرزا ،معروف شعراء عبدالمجید صابری ،شبیر حسین شبیر سخنوی اور قاری افتخار جدون نے شرکت کی اور اشفاق نیاز نے انہیں اپنی کتاب پیش کی ۔

  • ڈیرہ غازیخان :وزیرستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے 6حجام آبائی علاقہ میں سپردخاک

    ڈیرہ غازیخان :وزیرستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے 6حجام آبائی علاقہ میں سپردخاک

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)وزیرستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے 6حجام آبائی علاقہ میں سپردخاک
    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او احمد محی الدین اور دیگر افسران نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے مزدور نوجوانوں کی ان کے آبائی علاقہ چھابری زیریں میں جاکر نماز جنازہ میں شرکت کی،

    افسران نے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہارکیا۔تدفین اور مالی امداد کیلئے فی کس خاندان کو ایک ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کو متاثرین کی مالی امداد کیلئے سفارشات ارسال کی گئی ہیں۔

    شمالی وزیر ستان کے علاقہ میر علی میں دہشت گردوں نے نوجوانوں کو شہید کیا۔دہشت گردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لسانی،مذہبی اور فرقہ واریت کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی۔
    یہ خبربھی پڑھیں
    وزیرستان میں قتل ہونیوالے حجاموں کی لاشیں لانے کیلئے چندے کی اپیل
    شمالی وزیرستان،کھیتوں سے چھ لاشیں برآمد،تعلق پنجاب سے ہے،پولیس
    دہشت گردوں نے میرعلی وزیرستان میں ڈیرہ غازیخان کے 6 نوجوان قتل کردئے
    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں سکیورٹی ادارے سخت کارروائی کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ متاثرین کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

  • سیالکوٹ :رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ :رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 8جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 7پانچ سال تک عمر کے لاکھ72ہزار 711بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے 2676 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 29فکسڈ، 14ٹرانزٹ ٹیمیں بھی کام کریں گی مجموعی طور پر 6288اینٹی پولیو ورکرز ڈیوٹی دینگے جن کی تربیت مکمل کی جاچکی ہے، انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس نے اپنا پلان تشکیل دیدیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ اگست 2022میں سیالکوٹ کا انوائرمنٹل سیپمل مثبت آنے کے بعد پے در پے انسداد پولیو مہمات چلائی جاچکی ہیں جس کے بعد سے ابتک متعدد سیمپل نیگٹو آئے ہیں۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ سو فیصد بچوں کی کوریج یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، مہم کے ایام میں گھروں میں دستیاب نہ ہونے والے بچوں کا پتہ لگایا جائے اور وہ اگر کسی دوسرے ضلع میں ہوں تو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ وہاں کی ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم سے رابطہ کرکے انکی کوریج یقینی بنائے۔

  • سیالکوٹ:ڈاکٹر محمد ندیم ملک سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم الااخوان کے والد آبائی علاقہ میں سپردخاک

    سیالکوٹ:ڈاکٹر محمد ندیم ملک سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم الااخوان کے والد آبائی علاقہ میں سپردخاک

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)ڈاکٹر محمد ندیم ملک ندیم ڈینٹل کلینک والے سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ سینئر صحافی، ذیشان ملک ڈولفن سنوکر کلب والے، ملک وقاص، ملک نقاش ڈولفن گارمنٹس والے کے والد محترم ملک محمد امین قضاۓ الہی سے وفات پا گۓ تھے ان کی نماز جنازہ نوبتاں والے قبرستان ڈسکہ میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ صدر جماعت اھلسنت مولانا فاضل صابری نے پڑھائ نماز جنازہ میں شعبہ ھاۓ زندگی کے تمام مکتبہ فکرسیاسی،سماجی،مذہبی،تاجر،صحافی
    شخصیات نے شرکت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ، مرحوم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں دعاؤں کے ساۓ میں سپرد خاک کیا گیا،

    سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان کے ڈویژن گوجرانوالہ کے صدر عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ،سیکرٹری نشرواشاعت ڈویژن گوجرانوالہ حافظ بلال،عتیق الرحمن صدر و جنرل سیکرٹری ضلع سیالکوٹ حاجی ریاض ڈھلوں عارف رفیق، وقاص ریاض نے خصوصی دعاۓ مانگیں۔

    مرحوم کی تمام عمر ن لیگ کے ساتھ سیاسی وابستگی رہی اور بطور سیاسی و سماجی کارکن لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے رہے، معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی بےلوث خدمت پر یقین رکھتے تھے۔

    اس موقع پر سیاسی قائدین جن میں سیدہ نوشین افتخار سابقہ ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا پارٹی کے لیے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،وہ افتخار الحسن، ظاہرے شاہ کے دیرینہ ساتھیوں میں تھے۔

    سٹی صدر مسلم لیگ ن افضل منشاء کا کہنا تھا مرحوم بزرگ ساتھی اور وفادار ورکر تھے قیادت ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرے گی۔

    سابقہ ایم پی اے ذیشان رفیق اور آصف باجوہ کا کہنا تھا مرحوم نواز شریف کے ساتھ صداقت و وفاداری سے جڑے ہوئے تھے ان کا جذبہ قابل تقلید ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔آمین

  • سیالکوٹ :ہمارے شہداء ہمارا فخر ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا. ڈی پی او

    سیالکوٹ :ہمارے شہداء ہمارا فخر ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا. ڈی پی او

    سیالکوٹ ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)ہمارے شہداء ہمارا فخر ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا. ڈی پی او
    پولیس کابہادر سپوت کانسٹیبل محمد جاوید اسلم سال 1996 میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے.

    قوم کے اس بہادر بیٹے کی 28ویں برسی کے موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی شہید کے گھر میں آمد فیملی سے ملاقات کی قبرپر حاضری دی اور شہید کو سلامی پیش کی.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا.