Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :نئے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں

    سیالکوٹ :نئے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)نئے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، گزشتہ روز ڈی سی کمپلکس پہنچنے پر اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی سمیت افسران و سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا۔

    محمد ذوالقرنین کا انتظامی شعبہ میں وسیع تجربہ رکھنے والے افسران میں ہوتا ہے، وہ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اٹک، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ و نصاب، ایڈیشنل سیکرٹری پراسکیوشن سمیت اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کاعہدہ سنبھالتے ہی علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، خواجہ صفدر روڈ کا دورہ کیا

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کاعہدہ سنبھالتے ہی علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، خواجہ صفدر روڈ کا دورہ کیا

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے عہدے سنبھالنے کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، خواجہ صفدر روڈ کا دورہ کیا اور حکومت پنجاب اور پیسپ کے زیر اہتمام منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کیا اور اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ایکسئین بلڈنگ محمد کاشف، سٹی مینجر پیسپ علی خاں، ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد الیاس نے بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، پیسپ اور سٹی پیکج منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس مقصد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایکسیئن بلڈنگز محمد کاشف نے بتایا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کا منصوبہ 39کروڑ روپے لاگت سے شروع کیا گیا ہے، ابتک 65فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ہسپتال کی ایڈمن، جنرل اوپی ڈی، گائنی او پی ڈی، چار آپریشن تھیٹرز، گائنی، ای این ٹی، سرجیکل وارڈ کی ری ویمپنگ کی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ پیسپ پراجیکٹس لاٹ ون کا 51.4فیصد، لاٹو کا 55.4فیصد، لاٹ تھری کا 31.6فیصد، لاٹ فور کا 63فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،

    فلائی اوور پراجیکٹ کا 24فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، پیسپ نے چار مین سے تین پارک تزئین و آرائش کے بعد میونسپل کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ:  چوری ،ڈکیتی کے 2 گینگز سرغنہ سمیت 6 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ: چوری ،ڈکیتی کے 2 گینگز سرغنہ سمیت 6 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ ) پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے سرغنہ سمیت 6 ارکان کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ، رقم نقدی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شہریار عرف شہری ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو اور اسلام عرف سلاما چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت. شہر یار عرف شہری ولد محمد شبیر سکنہ اورا چوک سیالکوٹ،عبدالرحمٰن ولد افتخار احمد سکنہ کاکے والی، شہزاد ولد شعبان سکنہ ڈھلورا تحصیل ظفر وال ضلع نارووال، محمد اسلام ولد محمد شفیع سکنہ پکا گڑھا سیالکوٹ.محمد فیصل ولد محمد امین سکنہ سیالکوٹ،غلام مرتضیٰ ولد عبدالمجید سکنہ ڈھنگلہ سیالکوٹ

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 51 لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 4 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور 02 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو خطر ناک گینگز کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • سیالکوٹ:ریسکیو1122  کی سالانہ کارکردگی رپورٹ  جاری

    سیالکوٹ:ریسکیو1122 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو1122 سیالکوٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی۔
    سال2023میں ریسکیو سیالکوٹ کو 27000 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، ریسکیو نے بروقت ریسپانس کر کے 24600قیمتی جانوں کو بچایا۔ انجینئر نوید اقبال۔

    ریسکیومیڈیاکوآرڈینیٹر سیالکوٹ محمد وسیم کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو سیالکوٹ کی سالانہ کارکردگی کا جائزلینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر کیا، جس میں ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، ریسکیواینڈسیفٹی پسرور آفیسر محمد احسان،سمبڑیال سمیع اللہ گوندل، ڈسکہ محمد سلطان، اسٹیشن انچار ج ضیاء لمصطفی، ٹرانسپورٹ بحالی انسپکٹر محمد عثمان کے علاوہ دوسرے اسٹیشینز کے انچارجز بھی شامل تھے۔ اجلاس کے دوران ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو سیالکوٹ کنٹرول کو سال 2023میں 239065کالز موصول ہوئیں جس میں سے27000ایمرجنسی کالز باقی معلوماتی یا غیر ضروری کالز تھیں۔

    ایمرجنسی کالز میں 9459سڑک کے حادثات،698آگ کے واقعات،37ڈوبنے کے واقعات6عمارتیں گرنے کے واقعات،12617میڈیکل ایمرجینسیز، 779کرائم ایمرجنسی کالز، اور2515جانور ریسکیو کرنے اور دیگرریسکیوآپریشن کے علاوہ بلندی سے گرنے کہ 889واقعات شامل ہیں۔ بعدازں سال 2023میں میجر حادثات میں 3آگ لگنے کہ واقعات اور 1عمارت گرنے کا واقع شامل ہے۔ ریسکیو1122نے بروقت ریسپانس کر کے25753 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں سے8288متاثرین کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی،16258زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ1153زخمی موقع پر یا ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو1122 نے مو ن سون اور سیلاب کے سیزن کے دوران 54لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ریسکیو1122نے آگ لگنے کے واقعات میں نہ صرف لوگوں کی جانوں کی حفاظت کی بلکہ کروڑوں مالیت کا سامان بھی بچایا۔ ریسکیو1122نے بہتر طبی سہولیات کے لیے مریض منتقلی سروس کے تحت 482مریضوں کوبیسک ہیلتھ کئیر سے ایڈوانس ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیوسیالکوٹ کی واٹر ریسکیو ٹیم نے ضلع قصور میں بھی سیلابی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    ریسکیو1122نے لوگوں میں حادثات سے بچاؤ اور مدد کی آگاہی مہم کو بھی جاری رکھا جس میں عام لوگوں کے لیے ابتدائی طبی امداد کی تربیت، آگ سے بچاؤ شامل تھا ۔ ریسکیو1122نے261 تربیتی کورس کروائے جن میں 4677لوگوں کو تربیت مہیا کی گئی، جبکہ پانچ روزہ تربیتی کورسCADREکے19سیشنزمیں 412لوگوں کو تربیت مہیا کی گئی۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کی50فٹ سے بلند عمارتوں میں آگ کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھی باقاعدہ طور پر بلڈنگ انسپیکشن کا آغاز کیا تاکہ عمارات کو محفوظ بنا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ریسکیو1122 کے ریسکیو رضاکار دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان ریسکیورز کے ساتھ شانہ بشانہ ریسکیووارڈن انچارج جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع میں ہونے والی پولیو مہم میں بھی حصہ لیا، لاری اڈہ کے مختلف مقامات پر، سبلائم چوک اور دبرجی چوک میں رضاکاروں نے سال2023میں ہونے والی مختلف پولیو مہم میں 3850 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے پیش نظر عوام الناس کو تنگی و تکلیف سے بچانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ریسکیو رضاکاروں نے ریسکیورز کے ساتھ ملکر ایمرجنسی ڈیوٹیز بھی پرفارم کیں۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے میٹنگ کے آخرمیں کہا کہ سال2023میں ریسکیو 1122ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں عوامالناس کی خدمت میں سرشار رہی ہے۔ ریسکیو کی سالانہ کارکردگی کو سراہااور تمام ریسکیورز کو اسی جوش و جذبہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے اولین مقصد کے تحت معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی تلقین کی اور تمام انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سروس کے معیار کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قبول نہ ہو گی۔

  • اوچ شریف:سخت سردی سے بچوں میں نمونیا کا مرض بڑھ جاتا ہے-ڈاکٹر رانا محمد ارشد

    اوچ شریف:سخت سردی سے بچوں میں نمونیا کا مرض بڑھ جاتا ہے-ڈاکٹر رانا محمد ارشد

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )سخت سردی سے بچوں میں نمونیا کا مرض بڑھ جاتا ہے۔ سینئر ڈاکٹر رانا محمد ارشد
    تفصیلات کے مطابق سینئر ڈاکٹر رانا محمد ارشدنے کہا ہے کہ بچوں کو سردی کی شدت سے بچانے کیلئے گرم کپڑوں کا استعمال کریں خصوصاً بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے سرد ہواؤں اور ٹھنڈے پانی کے استعمال سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سخت سردی سے بچوں میں نمونیا کا مرض بڑھ جاتا ہے جو کہ بسا اوقات جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ لہٰذا نمونیا سے بچاؤ کیلئے اس موسم میں ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو سردی سے محفوظ بنائیں ۔

    سینئرڈاکٹر رانا محمد ارشد نے کہا کہ مائیں بچوں کو سردی سے محفوظ اور صحت مند رکھ سکتی ہیں۔ بچوں کو روزانہ صاف ستھرا رکھنے کے لئے گرم پانی کا استعمال کریں سردیوں میں بچوں کو نیم گرم پانی سے نہلائیں۔ اس سے قبل کسی معیاری بے بی آئل سے بچوں کے جسم کا اچھی طرح مساج کریں، لہٰذا سردیوں میں ٹھنڈے پانی، ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈی چیزوں کے استعمال سے گریز کریں۔

    انہوں نے شیر خوار بچوں کی ماؤں کو مخاطب کرتے کہا کہ وہ خود بھی گرم کپڑے پہنیں اور خشک میوہ جات کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں کیونکہ ماں تندرست رہے گی تو بچے بھی تندرست ہوں گے

  • اوچ شریف:محکمہ لائیوسٹاک خاموش،بھینسوں کے کٹے کی بے دردی سے نسل کُشی جاری

    اوچ شریف:محکمہ لائیوسٹاک خاموش،بھینسوں کے کٹے کی بے دردی سے نسل کُشی جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف وگردونواح میں مویشی پالنے والے بھینسوں کے نومولود بچھڑوں کی افزائش نسل کے بجائے بچھڑوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، اوچ شریف محکمہ لائیوسٹاک کی ملی بھگت سے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر کٹوں کا گوشت بکرے کے نام سے فروخت ہونے لگا۔ مکروہ دھندے میں ملوث سرغنوں نے اوچ شریف کے علاقوں میں محفوظ پناہ گاہ بنارکھی ہے ،جہاں سے رات کی تاریکی میں بھینسوں کے بچھڑے غیر قانونی مذبح خانوں پر سپلائی کئے جاتے ہیں ، سرغنہ ماہانہ لاکھوں روپے متعلقہ ذمہ دار ڈیپارٹمنٹ کو رشوت کے عوض ادا کرتے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اولیاء کرام کے شہر اوچ شریف کے مختلف علاقوں جن میں للو والی موری، بنگلہ مستوئی، نلکہ اڈا ،خیر پور ڈاہا سمیت اوچ شریف کے دیگر علاقوں میں درجنوں سے زائد کیٹل اڈے قائم ہیں،جہاں پر درجنوں سے زائد بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں،
    میڈیا کے سروے کے مطابق مذکورہ باڑوں میں کم وبیش سینکڑوں سے زائد دودھ دینے والی بھینسیں موجود ہیں،جہاں پر نومولودکٹوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ذرائع نے بتایا کہ اوچ شریف شہر کے علاقوں میں بھینسوں کے باڑوں سے ایک منظم گروہ جوکہ علی الصبح اور رات کی تاریکی میں اوچ شریف میں قائم ہزاروں کی تعداد میں باڑوں کے مالکان اور گوالوں سے رابطے میں رہتے ہیں ، جس باڑے میں بھی بھینس بچھڑے کو جنم دیتی ہے ،متعلقہ باڑے والے اہم سرغنوں کے کارندوں سے فون پر رابطہ کرتے ہیں، جوکہ فی بچھڑا جسے عرف عام میں ( کٹا) کہا جاتا ہے ایک ہزار سے لیکر پندرہ سو روپے میں خریدنے کے بعد آگے فی بچھڑا 5 ہزار روپے میں فروخت کرتے ہیں ۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اوچ شریف کے علاقے سے رات کی تاریکی میں نکلنے والی کٹوں سے بھرا لوڈر رکشہ کے ذریعے سے مذکورہ مقام پر جاتی ہیں، جہاں سے نومولود کٹوں کا گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلوں سمیت قومی شاہراہوں پرقائم معروف و مشہور ریسٹورنٹس پر بھی سپلائی کیا جاتا ہے۔مذکورہ ہوٹلوں پر بظاہر تو عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ڈسپلے پر دو سے تین کھال اتار کر ثبوت دینے کے لئے بکرے لٹکائے ہوتے ہیں، لیکن اندرون خانہ ہوٹلوں پر آنے والے افراد کو مٹن کے نام پر بچھڑے کے گوشت پر ذائقہ دار مصالحہ جات کا استعمال کر کے نومولود کٹوں کا گوشت مہنگے داموں کھلایا جا رہا ہے ،

    جبکہ یہی سلسلہ شہر کے پوش علاقوں میں شام سے رات گئے تک چلنے والے نام نہاد ریسٹورنٹس پر بھی بکرے کے نام پر مختلف ڈیشز بناکر عوام کو مہنگے داموں کھلایا جارہا ہے اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں بار بی کیو ریسٹورنٹس اور ٹھیلے پتھاروں پر مٹن کے نام پر فروخت کی جانے والے سیخ بوٹی میں بھی کٹے کا گوشت استعمال کیا جارہا ہے ، اور شہریوں کو فی سیخ بوٹی چالیس سے پچاس روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

    علاوہ ازیں شہر کی مختلف گوشت مارکیٹوں میں نومولود کٹوں کے پائے اور کلیجی چھوٹے گوشت کے نام پر فروخت ہورہے ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ وئٹرنری ڈاکٹر منھتلوں کے ہوٹل مالکانوں کو چھوٹ دی ہوئی ہے سیاسی وسماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالب

  • سیالکوٹ: سرکل سمبڑیال،لاری اڈہ،خوبصورت نقاب پوش بھکاری عورتوں کے نرغے میں آگیا

    سیالکوٹ: سرکل سمبڑیال،لاری اڈہ،خوبصورت نقاب پوش بھکاری عورتوں کے نرغے میں آگیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ )سرکل سمبڑیال،لاری اڈہ،خوبصورت نقاب پوش بھکاری عورتوں کے نرغے میں آگیا،کھلے عام دعوت گناہ دینے لگیں ،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ،قانون کے رکھوالے خاموش

    تفصیل کے مطابق سرکل سمبڑیال کے علاقہ لاری اڈہ کے ارد گرد خوبصورت نوجوان نقاب پوش بھکارنو ں کی یلغار انتظامیہ سبڑیال نے چپ سادھ لے لی ہے

    خوب رو لڑکیاں بھکاریوں کاروپ دھارے بھیک مانگنے کے لئے گاڑیوں سے چمٹ جاتی ہیں اور آتے جاتے نوجوان لڑکوں کو مختلف بہانوں سے روکتی ہیں اور انکو بے راہ روی اور دعوت گناہ دیتی ہیں اورنوعمرلڑکوں کو اپنے حسن کے جلوے دکھاکر انہیں اپنی جانب راغب کرتی ہیں اور گناہ پر اکساتی ہوئی دیکھائی دیتی ہیں

    شہریوں نے حکام بالا سے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے

  • تنگوانی:ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،شہری موبائل فون،موٹرسائیکل اورنقدی سے محروم

    تنگوانی:ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،شہری موبائل فون،موٹرسائیکل اورنقدی سے محروم

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ ) ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،شہری موبائل فون،موٹرسائیکل اورنقدی سے محروم
    تفصیل کے مطابق تنگوانی میں پھلی واردات ڈیرہ سر کی تھانے کی حدود سے اسپتال جانے والے ڈاکٹر منظور احمد نندوانی سے ڈاکوؤں موٹر سائیکل موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

    دوسری واردات تنگوانی کے قریب ڈیرا سرکہ پولیس تھانہ کے حدود سے گھرانہ پھال کے قریب ڈاکوؤں نے خدابخش نندوا نی سے125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے

    تیسری واردات تنگوانی شہر میں غلام نبی نندوانی کے دوکان کی تالا توڑ کر سامان اور چاول کی بوریاں لیے اوڑے جبکہ دوسری طرف
    تنگوانی اور ڈیرا سرکی پولیس اطلاع ملنے پر بھی کچھ نہ کر سکی

    علاقے میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج ہے اور پولیس گہری نیند میں سوئی ہوئی ہے،عوام پریشان ہیں

  • گو جرہ : دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری شدید زخمی

    گو جرہ : دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری شدید زخمی

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ ک) گوجرہ میں مسلح ڈکیتی کی وارداتیں زور پکڑگئیں، دوران ڈکیتی مذاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو افرادکو شدید زخمی کر دیا۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

    تفصیل کے مطابق کچا گوجرہ کارہائشی مقامی تاجر عمران ظفر رانجھاشہر سے ریکوری کر کے کار پر سوار واپس اپنے پولٹری فارم پرچک نمبر363ج ب جا رہاتھاکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اڑھائی لاکھ روپے نقدی چھین لی۔جبکہ دوسری جیب میں موجود چار لاکھ روپے کی رقم محفوظ رہی۔ڈاکوموقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

    دوسری واردات میں احمد ٹاؤن کے جمیل مسیح کے گھر میں پانچ ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے گھر میں موجودلاکھوں روپے مالیت کے5تولے طلائی زیورات،75ہزارروپے نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت کرنے پر جمیل مسیح کے بیٹے ثمر مسیح پر فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا اور ڈاکوکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔

    شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔تیسری واردات میں چک نمبر154گ ب کے عاقب سے ڈاکوؤں نے دس ہزارروپے چھین لئے۔جبکہ چک نمبر424ج ب کے اختر کی اسلحہ کے زورپر 8عددبکریاں کار میں ڈال کر فرارہو گئے۔

    وارداتوں سے تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو آگاہ کر دیاگیاہے۔واضح رہے کہ گوجرہ میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں مقامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

  • گوجرخان :حضرت بابا فضل الدین چشتی صابری کلیامی کا 131 واں عرس شروع ہوگیا

    گوجرخان :حضرت بابا فضل الدین چشتی صابری کلیامی کا 131 واں عرس شروع ہوگیا

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) خطہ پوٹھوار کی عظیم روحانی درگاہ کلیام شریف میں حضرت خواجہ فضل الدین چشتی صابری کلیامی رح کا 10روزہ 131واں عرس مبارک اتوار کے روز پورے تزک واحتشام کے ساتھ شروع ہو گیا ،عرس کا اختتام 9جنوری 2024کو ہوگا

    عرس کے آغاز کے موقع پر ملک بھر اور بیرون ملک سے ہزاروں مریدین و عقیدت مندوں کی بھر پور شرکت، سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف حضرت پیر محمد شعبان فرید نے عرس کی رسومات کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعا کرائی ،خادم خاص دربار شریف بانی وچیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوار ملک امریز حیدر نے بتایا کہ عرس کے موقع پر زائرین کے قیام وطعام کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کئیے گئے ہیں جبکہ دس روزہ عرس کے دوران محافل سماع کا بھی خصوصی اہتمام ہوگا

    ملک کے نامور قوال نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ عرس مبارک کے موقع پر کلیام شریف میں میلے کا سماں ہے اس عرس کے دوران ملک کے دوردرازعلاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں اونٹ بھی لائے جاتے ہیں سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف حضرت پیر شعبان فرید نے ملکی سلامتی مظلوم فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعا کرائی