Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کندھ کوٹ۔ انڈس ہائی وے پر حادثہ ، دو افراد جاں بحق ، دو خواتین  اوربچوں سمیت 6 افراد زخمی

    کندھ کوٹ۔ انڈس ہائی وے پر حادثہ ، دو افراد جاں بحق ، دو خواتین اوربچوں سمیت 6 افراد زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) انڈس ہائی وے پر حادثہ ، دو افراد جاں بحق ، دو خواتین اوربچوں سمیت 6 افراد زخمی ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حدود انڈس ہائی وے اوگاہی سٹاپ کے قریب چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد ایاز احمد میرانی اور شہاب لاشاری موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے جبکہ دو خواتین وبچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں میں عبدالقدیر، سہیل احمد، ساحل، عمرا خاتون، شازیہ خاتون ودیگر شامل ہیں

    واقعہ کی اطلاع پرمقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جاںبحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں سکھر منتقل کر دیا گیا.

  • کشمور : ایک قومی اور 3صوبائی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل، حتمی فہرستیں جاری

    کشمور : ایک قومی اور 3صوبائی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل، حتمی فہرستیں جاری

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) کشمور ضلع کی ایک قومی اور تین صوبائی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل حتمی فہرستیں جاری ،مجموعی طور 81 امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور ہو گئے ہیں

    این اے 191 پر 24 امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور، این اے 191 پر نامزدگی فارم منظور ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے احسان الرحمٰن مزاری ،حاجی عبد الرؤف کھوسہ ،اعجاز جکھرانی ،گل محمد جکھرانی ،جے یو آئی کے شاہزین بجارانی ،جماعت اسلامی کے حافظ نصر اللہ چنہ اور دیگر شامل ہیں

    کشمور کے پی ایس 04 پر 26 امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور،پی ایس 04 پر نامزدگی فارم منظور ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے حاجی عبد الرؤف کھوسہ ،احسان الرحمٰن مزاری ،علی جان مزاری ،گل محمد جکھرانی ،آزاد امیدوار غالب حسین ڈومکی اور دیگر شامل ہیں

    پی ایس 05 پر 18 امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور، پی ایس 05 پر نامزدگی فارم منظور ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے میر عابد سندرانی ،ن لیگ کے سردار تیغو خان تیغانی ، جے یو آئی کے مولانا راشد محمود سومرو ،حافظ ربنواز چاچڑ ،جماعت اسلامی کے غلام مصطفیٰ میرانی اور دیگر شامل ہیں

    کندھ کوٹ تنگوانی کے پی ایس 06 پر 13 امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور، پی ایس 06 پر نامزدگی فارم منظور ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے سردار محبوب علی بجارانی ،میر شبیر علی بجارانی ،جے یو آئی کے عبدالقیم ہالیجوی اور دیگر شامل ہیں

    قومی اسمبلی N A – 191 کشمور کیلئے ڈاکٹر اقرار جکھرانی کی کاغذات مسترد ہوئے ہیں ،ڈاکٹر اقرار جکھرانی کاکہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی سیاسی بنیادوں پر رد کردیئے گئے،میرے کاغذات نامزدگی ایف بی آر میں 500 روپے کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر رد کردیئے گئے.

    ڈاکٹر اقرار جکھرانی کاکہنا تھا کہ 2015 میں 500 روپے بل ادا نہ کرنے پر فارم رد کیئے گئے ہیں،فارم بحالی کیلئے ٹربیونل میں جائیں گے،قومی اسمبلی N A 191 کیلئے 25 امیدواروں نے نامزدگی جمع کرائے گئے،صرف میرے ہی کاغذات اسکروٹنی کے بعد رد کردیئے گئے 24 امیدواروں کی فارم بحال کردیئے گئے ہیں-

  • سیالکوٹ:خوشیوں کو غموں میں تبدیل نہ کریں۔ ون ویلنگ سے اجتناب کریں.رانا بابر شعیب

    سیالکوٹ:خوشیوں کو غموں میں تبدیل نہ کریں۔ ون ویلنگ سے اجتناب کریں.رانا بابر شعیب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سے)نئے سال کی آمد پر اپنی خوشیوں کو غموں میں تبدیل نہ کریں۔ ون ویلنگ سے اجتناب کریں.رانا بابر شعیب

    سیالکوٹ میں نئے سال کی آمد پر سٹی ٹریفک پولیس نے DPO سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر DSP ٹریفک سیالکوٹ کی زیر نگرانی اسپیشل انٹی ون ویلنگ سکواڈ تشکیل دے دیا جو ون ویلنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے گا۔

    DSP ٹریفک سیالکوٹ نے شہر یوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نئے سال کی آمد پر ون ویلنگ کے لیے کسی بھی صورت موٹر سائیکل نہ دیے کیونکہ اس سے حادثات واقع ہوتے ہیں پولیس بغیر کسی رعایت کے ون ویلرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے گی

  • اوکاڑہ:الخدمت ویلفئیر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام ” دیوار مہربانی” پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )الخدمت ویلفئیر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دکھی انسانیت کی خدمت کے تحت صاحب حثیت شخصیات کے تعاون سے ایک” دیوار مہربانی” پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا تقریب میں علاقہ کی معتبر شخصیات نے شرکت کی .

    تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں عظیم ہیں وہ انسان جو دکھ کی گھڑی میں دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں ۔ وہ معاشرے میں غریبوں کی دعائوں کے زیر اثر رہتے ہیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی جستجو کرتے ہیں

    اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ضیاءاللہ چوھدری نے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام پراجیکٹ ” دیوار مہربانی ” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت ویلفئیر کونسل کی طرف احسن اقدام ہے جس سے معاشرے کے ان مستحق افراد کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔

    اس موقع پر سماجی شخصیات سید ندیم جعفری سجاد خالق لکھوی ، سیٹھ محمد آصف ، کے علاؤہ سماجی ، فلاحی ، رفاعی ، کاروباری حضرات ودیگر شخصیات موجود تھیں ۔

    اس موقع پرسماجی شخصیت پیر سید ندیم جعفری نے شرکاء کو بتایا کہ یہ پراجیکٹ عرصہ سے جاری تھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر اس کو آگے نہ بڑھایا گیا۔ اب صاحب حثیت لوگوں کے تعاون سےاس کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے ۔

    اب اسی طرح یتیم ، غریب ، سفید پوش ، مستحق افراد بلا خوف و خطر یہاں سے اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کرسکیں گے

  • سیالکوٹ:سردی کی شدت میں اضافہ،گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے

    سیالکوٹ:سردی کی شدت میں اضافہ،گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ )سردی کی شدت میں اضافہ،گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ شہرکے علاوہ گھوئینکی و گردونواح میں سردی کے بڑھتے ہی گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، سوئی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے

    سردی کی شدید لہر نے جہاں پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا وہاں شہراقبال میں بھی سردی کی شدت کافی حد تک بڑھ گئی ہے ایک جانب شدید سردی تو دوسری جانب گیس لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، سردی کے بڑھتے ہی گیس کاپریشرکم کردیا گیا ہے سیالکوٹ میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ٹھنڈ لگ جانے سے بچے اور بوڑھے بیمار پڑ رہے ہیں۔

    گیس پریشر میں کمی اور عدم دستیابی مسلسل جاری ہے جو کہ گھریلو صارفین کیلئے وبال جان بن چکی ہے،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالاسے فل پریشر گیس کی سپلائی کامطالبہ کیا ہے –

  • سیالکوٹ:گذشتہ روزحادثہ میں جاں بحق  ایک ہی خاندان کے 4افراد کی نمازجنازہ  ادا کردی گئی

    سیالکوٹ:گذشتہ روزحادثہ میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 4افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہونے والے بدقسمت خاندان کے چاروں افراد کی نماز جنازہ سیالکوٹ کے علاقہ سمبڑیال میں ادا کر دی گئی۔جنازہ کے وقت رقت آمیز مناظر،ہر آنکھ اشکبار تھی

    گزشتہ روز موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب سفر کرتے ایس ایچ او ہیڈمرالہ کاشف بٹ کے بھائی جو اپنی فیملی کے ساتھ سوار تھے کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی حادثہ میں تاجر ہمایوں بٹ انکی اہلیہ 11 سالہ بیٹا عبدالاحد اور 8 سالہ بیٹی روحی زندگی کی سانسوں سے محروم ہو گئے تھے۔

    جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سیالکوٹ سمبڑیال میں ادا کر دی گئی بدقسمت خاندان کے جب جنازے اٹھائے گئے تو علاقہ میں کہرام بپا تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی،

    نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال،ڈی ایس پی موٹروے اقبال بٹ،ڈی ایس پی پسرور شہباز چیمہ،ڈی ایس پی سمبڑیال رضا کار حسین،ڈی ایس پی رانا ندیم طارق،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا جمیل احمد،ڈی ایس پی سی آئی اے رانا محمود الحسن سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز ،شاہد ریاض باغی ٹی وی سیالکوٹ ،صنعتکار وکلاء برادری اور سیاسی و صحافتی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی

    مرحومین کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

  • سیالکوٹ : توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3  گرفتار

    سیالکوٹ : توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ ) پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 2لاکھ 50ہزار روپے، 4موٹر سائیکلیں، 1رکشہ، 6موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہواہے،ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپکٹر صہیب ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 2لاکھ 50ہزار روپے، 4موٹر سائیکلیں، 1رکشہ، 6موبائل فونز اور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 2 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

  • گھوٹکی: پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا معاملہ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    گھوٹکی: پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا معاملہ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا معاملہ،پولیس کی بھاری نفری تعینات
    تفصیل ک مطابق پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا معاملہ، پی ایس 19 کے امیدوار عبدالباری پتافی اور نادر اکمل لغاری کے وکلاء آر او آفس پہنچ گئے ہیں،آر او آفس میں ممکنہ جھگڑے کے پیشِ نظر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے

    پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کے وکیل قربان ملانو کاکہنا ہے کہ نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت نہیں ہے تصدیق کرلی گئی ہے ، پی ایس 19 کے امیدوار نادر اکمل لغاری کا فارم بحال ہوگا،

    پی ایس 19 کے امیدوار عبدالباری پتافی کی جانب سے نادر اکمل لغاری کی دوہری شہریت کا اعتراض داخل کروایا گیا تھا .

  • سرگودھا:پریس کلب کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ قائد اعظم سپورٹس گالا

    سرگودھا:پریس کلب کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ قائد اعظم سپورٹس گالا

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ قائد اعظم سپورٹس گالا کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس پی ہیڈکواٹر ضیاءاللہ خان نے بیٹ سے شاٹ لگا کر کیا اس موقع پر سیاسی رہنما اشرف برہان، صدر کلب مہر آصف حنیف ،جنرل سیکرٹری راناساجداقبال اور دیگر عہدیداران، ممبران اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

    مہمان خصوصی کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو اور تعارف کرایا گیا۔معزز مہمانوں کا کلب آمد پر پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا اور گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں اور شائقین میں زبردست جوش و خروش رہا، میچ کے پہلے روز پریس کلب لائن اور پریس کلب ایگل کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا

    دوسرا میچ پریس کلب پینتھر اور پریس کلب یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا، ایک زبردست اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پریس کلب لائنز اور پریس کلب پینتھر نے میچ جیت لیا

  • سیالکوٹ:پسرور ڈسکہ روڈ پر بس کی ٹرک کو ٹکر4 افراد زخمی

    سیالکوٹ:پسرور ڈسکہ روڈ پر بس کی ٹرک کو ٹکر4 افراد زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)پسرور ڈسکہ روڈ پر بس کی ٹرک کو ٹکر4 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق پسرور ڈسکہ روڈ موسیٰ پور کے قریب بس کی ٹرک کو ٹکر کےنتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں وسیم ولد عاشق حسین عمر 43 سال سکنہ سیالکوٹ ، عبدالمجید ولد یعقوب عمر 60 سال سکنہ علی آباد نارووال ، سرفراز ولد فریاد عمر 33 سال سکنہ نارووال اور وقاص ولد ارشد عمر 28 سال سکنہ نارووال شامل ہیں

    جن میں تین افراد کو ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کردیا گیا اور ایک کو ابتدائی طبی امداد دے دی گی