Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات نامزدگی مسترد

    سیالکوٹ :این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات نامزدگی مسترد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔
    عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے بھی این اے 71 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، ساس بہو نے این اے 71 سے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے۔

    آر او نے کاغذات میں سوشل سکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیے ہیں۔

  • ڈیرہ غازیخان: تھانہ کالا پولیس کی کارروائی،قتل کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازیخان: تھانہ کالا پولیس کی کارروائی،قتل کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شاہدخان نیوزرپورٹر)تھانہ کالا پولیس کی کارروائی،قتل کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،
    تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا کی حدود میں قتل کا وقوعہ پیش آیا جس میں ملزم یاسر نے سابقہ مقدمات کی رنجش پر انیس نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا

    جس پر تھانہ کالا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا ،تھانہ کالا پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم یاسر کو ایک ماہ کے اندر ٹریس آوٹ کرتے ہوئے آلہ قتل سمیت گرفتار کیا

    ملزم کو بند حوالات کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

    ایس ایچ او تھانہ کالا طاہر سلیم SI کا کہنا تھا کہ ڈی پی او احمد محی الدین کی سپر ویژن میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی جاری ہے اور امن وامان کو برقرار رکھا جائے گا

  • کندھ کوٹ : سیشن کورٹ پیشی سے واپسی پرمخالفین کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد زخمی

    کندھ کوٹ : سیشن کورٹ پیشی سے واپسی پرمخالفین کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) سیشن کورٹ پیشی سے واپسی پرمخالفین کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق سیشن کورٹ پیشی سے واپسی پرمخالفین کی اندھا دھند فائرنگ،گولیاں لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی،زخمیوں میں ایاز ،اصغر، ولی داد باجکانی سمیت ودیگر شامل ہیں

    اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا،زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

    پولیس کاکہنا ہے کہ باجکانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی پر واقعہ پیش آیا.

    کندھ کوٹ:ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ناکابندی کردی گئی ہے،پولیس

  • دبئی:محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی کی تقریب  شارجہ میں منعقد ہوئی

    دبئی:محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی کی تقریب شارجہ میں منعقد ہوئی

    دبئی ،باغی ٹی وی (ملک خرم شہزاد اعوان کی رپورٹ)محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی کی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات (UAE) کی ریاست شارجہ میں منعقد ۔

    پروگرام زیرصدارت میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف، مہمان خصوصی نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب (سابق مشیر وزیراعظم پاکستان وزیر برائے امور نوجوانان پاکستان) میاں محمدایوب ، نثار خٹک ، ملک اسلم، ذوالفقارعلی مغل ، قیصر آفریدی ، عاطف گیلانی ، ارشد بٹ ، ممتاز جونیجو ، رائے سعید منج ، رانا عمران منج ، احسان شفیق گوگا ، غضنفر نقوی ، ملک خرم شہزاد اعوان، طاہر گردیزی ، قاری میاں منور ، پروفیسر وسیم اور دیگر پارٹی عہدیدران وکارکنان جیالوں کی کثیر تعداد میں شرکت مقررین کے خطاب کے دوران جیالے زندہ ہے بی بی زندہ ہے کےنعرے لگاتے رہے۔

    خواتین میں عائشہ منیر ہانس ، حاجرہ شیرین درانی، نجمہ جیلانی ، ثروت سلطانہ ، نجمہ احسان ، زرین باجی ، اور دیگرکی بڑی تعداد میں شرکت
    پروگرام میں شریک تمام راہنماؤں و خواتین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹواور پیپلز پارٹی کی وطن عزیز و پاکستان کی غریب عوام کے لیے کی گئیں کاوشوں و قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور اس بات عیادہ کیا کہ آئندہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑی تعداد میں کامیابی دلوانے میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوان وزیراعظم ہونگے۔

    پروگرام کے اختتام پر ذوالفقارعلی مغل(سیکریڑی انفارمیشن پی پی پی گلف) نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، شہید ذوالفقارعلی بھٹو و دیگر پارٹی شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی ۔

  • ڈی جی خان : سپریم کورٹ کے حکم پرمتروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے کی کارروائی ،زمین پرناجائزقابض سکول سیل

    ڈی جی خان : سپریم کورٹ کے حکم پرمتروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے کی کارروائی ،زمین پرناجائزقابض سکول سیل

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (قیصرعباس جعفری سے )سپریم کورٹ آف پاکستان کے ا حکامات کی روشنی پرمتروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان سرکل نے ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے گذشتہ روز مشترکہ طور پر آپریشن کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک پاکستان کی ملکیتی جائیدادخسراہ نمبر 314واقع بلاک نمبر 17جس پرگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول زنانہ چورہٹہ نمبر 3 ناجائز قابض تھا کو سیل کر دیا ،

    واضح رہے کہ متنازعہ سکول غیر قانونی طور پر محکمہ متروکہ وقف املاک کی مذکورہ قیمتی جائیداد پرفیڈرل آڈٹ ٹیم نے پیرا نمبر 241بنا رکھا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ناجائز قابض متنازعہ سکول کو گذشتہ سال 29ستمبر 2022کو خالی کرواکر سیل بمہر کر دیا تھا جس کو سکول عملہ نے غیر قانونی اقدام اٹھاتے ہوئے نہ صرف سیل توڑ ڈالی بلکہ پھر سے قبضہ بھی جما لیا

    جس پر محکمہ متروکہ وقف املاک نے کارروائی کیلئے بھی سرکاری محکموں کو اقدامات اٹھانے کیلئے لیٹر بھی لکھے تھے گذشتہ روز ایک بار پھر سے اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر سر بمہر کر تے ہوئے حکم نامہ چسپاں کر نے کے ساتھ باقاعدہ طور پر کسی بھی غیر قانونی اقدام سے روکنے کیلئے سکول انتظامیہ کو باز وممنوع رکھنے کیلئے بینر بھی لگائے گئے ہیں۔

  • سردار غلام عباس کیوں قبول نہیں۔۔۔!

    سردار غلام عباس کیوں قبول نہیں۔۔۔!

    سردار غلام عباس کیوں قبول نہیں۔۔۔!!!

    تحریر :شوکت علی ملک
    اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ سردار غلام عباس خان چکوال کی سیاست میں ایک بڑا نام ہے اور ان کا چکوال کی سیاست میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے، مگر آمدہ عام انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے سردار غلام عباس خان کو این اے 59 سے ٹکٹ جاری کرنے کا متوقع فیصلہ این اے 59 کی عوام قبول کرنے کو تیار نہیں، اس کی کئی ایک وجوہات میں سے سب سے اہم وجہ سردار غلام عباس خان کا مختلف مواقع پر ضلع تلہ گنگ کی مخالفت کرنا ہے، جس کا کئی ایک پلیٹ فارم پر سردار غلام عباس خان برملا اظہار بھی کرچکے ہیں، اسی طرح ایک موقع پر مقامی صحافی کی جانب سے ضلع تلہ گنگ کی بحالی بارے سوال کو بھی سردار صاحب نے غیر ضروری قرار دے کر جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا جوکہ تلہ گنگ کی ضلعی حیثیت بارے ان کی ناپسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،

    یہی وجہ ہے کہ این اے 59 اور خصوصاً تلہ گنگ اور لاوہ کی عوام کو سردار غلام عباس خان کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، اس کی ایک اور وجہ گزشتہ کئی ادوار میں موصوف کی جانب سے ترقیاتی کاموں اور دیگر حوالوں سے تلہ گنگ و لاوہ کو نظر انداز کرکے چکوال کو ترجیح دینا بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ تلہ گنگ و لاوہ کی باشعور عوام اب کسی بھی متعصبانہ سوچ کے حامل امیدوار کو ہرگز قبول کرنے کےلیے تیار نہیں ہے، جس کا بعض عوامی حلقوں کی جانب سے برملا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

    تاہم دوسری جانب تلہ گنگ و لاوہ کے کئی ایک مقامی لیگی رہنما اور کئی ایک اہم ترین ن لیگی دھڑے بھی سردار غلام عباس خان کو این اے 59 سے بطور امیدوار نامزد کرنے کے پارٹی فیصلے کو قبول کرنے کےلیے تیار نہیں، جس سے ن لیگ کا ووٹ بینک بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،

    جبکہ ادھر سردار غلام عباس خان کو این اے 59 سے پارٹی ٹکٹ جاری ہونے پر سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن گروپ جن کا حلقے میں بھاری ووٹ بینک ہونے کیساتھ ساتھ ایک تگڑا دھڑا موجود ہے، وہ بھی پارٹی فیصلے سے دلبرداشتہ ہوکر آزاد حیثیت میں انتخابی میدان میں اتر سکتا ہے جس کے قوی امکانات پائے جارہے ہیں اور سلسلے میں متبادل حکمت عملی اپنانے کےلیے سردار ممتاز گروپ کی جانب سے اندرون خانہ مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت گراؤنڈ ریئیلٹیز کو پرکھے بغیر اور حلقے کی عوام کی سوچ اور نظریے کے عین برعکس این اے 59 سے سردار غلام عباس خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر تلی ہوئی ہے، جس کا خمیازہ پارٹی کو آنے والے انتخابات میں سیٹ گنوانے کی صورت میں بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

  • کشمور:ڈکیتی ،اغواء برائے تاوان کے بعد شہرچوروں کے حوالے،پولیس غائب

    کشمور:ڈکیتی ،اغواء برائے تاوان کے بعد شہرچوروں کے حوالے،پولیس غائب

    کشمور ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ڈکیتی ،اغواء برائے تاوان کے بعد کشمورشہرچوروں کے حوالے،پولیس غائب،کشمور پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی

    کشمورتھانے ک سے چند قدم کے فاصلے پر لاکھوں روپے کی چوری کی واردات، پولیس خاموش تماشائی ،رات گئے ہندو تاجر مولچند کے گودام سے 10 لاکھ روپے کے مالیت کی چوری،نامعلوم مسلح چور گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی زرعی ادویات لے اڑے،

    کشمور کے متاثرہ ہندو تاجر کی دو بارچوریاں اور ایک مرتبہ ڈکیتی میں 35 لاکھ روپےلوٹے گئے

    متاثرہ تاجر مولچند نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی کشمور سے واقعہ کا نوٹس لینے اور چوری شدہ سامان واپس دلانے کامطالبہ کیا ہے،

  • کشمور:گڈو روڈ پر  کوچ گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکراگئی،3 مسافر زخمی

    کشمور:گڈو روڈ پر کوچ گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکراگئی،3 مسافر زخمی

    کشمور:گڈو روڈ پر کوچ گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکراگئی،3 مسافر زخمی
    کندھ کوٹ سے مختیاراعوان کی رپورٹ کے مطابق کشمور گڈو روڈ پر کھوسہ پل کے مقام پر گنے سے بھری ہوئی ٹرالی سے مسافر کوچ کی زوردار ٹکر ہوئی ہے

    پولیس ذرائع کابتانا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے رحیم یار خان جا رہی تھی جسے حادثہ پیش آیا، حادثہ کے باعث تین افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کشمور کی سول سپتال منتقل کر دیا گیا،

    پولیس کا کہنا ہے یہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا.

  • سیالکوٹ:شہری اورتاجروں کو ازخود تجاوزات ہٹانے کیلئے 48 گھنٹوں کاالٹی میٹم

    سیالکوٹ:شہری اورتاجروں کو ازخود تجاوزات ہٹانے کیلئے 48 گھنٹوں کاالٹی میٹم

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض کی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ شہری اور تاجر 48 گھنٹوں کے اندر اپنی تجاوزات از خود ہٹا دیں، بصورت دیگر تجاوزات کو مسمار اور سامان ضبط کرلیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آج مرکزی انجمن تاجراں، ایوان صنعت و تجارت کے نمائندگان سے انسداد تجاوزات مہم کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید حیدر، سنئیر نائب صدر شمیم خان لودھی، صدر انجمن تاجران سیٹھی پلازہ میاں شمس، نمائندہ ایوان صنعت و تجارت رانا ندیم، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، سی او ایم سی ایس ملک افضل، سی او ایم سی پسرور اسد شاہ اور ٹریف انسپکٹر اسد بٹ نے شرکت کی جبکہ چاروں تحصیلوں اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹر بذریعہ وڈیو لنک شریک ہونگے۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے مرکزی انجمن تاجران اور ایوان صنعت و تجارت کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی نشاندھی کریں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جاسکے۔

    ڈی سی نے ضلعی کونسل، میونسپل کارپوریشن/کمیٹی کے عملہ تہہ بازاری کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی حدود میں تجاوز کنندگان کو متنبہ کریں کہ وہ 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن کے اندر اپنی تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں بصورت دیگر کارروائی کیلئے تیار رہیں۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیاتی اداروں کے مقامی سربراہان کو ہدایت کی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تجاوزات کا بلا امتیاز خاتمہ یقینی بنائیں اور کسی سے رو رعایت نہ برتی جائے۔

  • سرگودھا:8 سالہ معصوم بچی  سے  زیادتی،درندہ گرفتار

    سرگودھا:8 سالہ معصوم بچی سے زیادتی،درندہ گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ،زیادتی کرنے والے درندہ صفت انسان کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کر لیا

    8 سالہ بچی دعا گھر سے قرآن پاک کا پڑھنے گئی، لیاقت علی عرف لیاقی نے بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

    ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ مقدمہ کی بھرپور پیروی کو یقینی بنا رہا ہوں تاکہ ملزم کو سخت سے سخت قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے ،معاشرہ میں موجود ایسے معاشرتی ناسوروں کے خلاف کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی