Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا:صدر پریس کلب مہرآصف حنیف 20 روزہ برطانیہ کے نجی دورہ کرنے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے

    سرگودھا:صدر پریس کلب مہرآصف حنیف 20 روزہ برطانیہ کے نجی دورہ کرنے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگا ر ملک شاہنواز جالپ )صدر پریس کلب مہر آصف حنیف اپنا بیس روزہ نجی دورہ بیرون ملک برطانیہ مکمل کرکے اپنے وطن پاکستان پہنچ شہر سرگودھا پہنچ گئے اسی ماہ اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ گئے تھے اور پریس کلب سرگودھا کے تمام انتظامی امور جنرل سیکرٹری سرگودھا پریس کلب راناساجد اقبال کو زمہ داریاں اختیارات دے کرگئے تھے

    صدر پریس کلب بیرون ملک سے واپس سرگودھا پہنچنے پر پریس کلب کی انتظامیہ کی جانب سے پروقار تقریب اہتمام کیا گیا ،صدر پریس کلب مہر آصف حنیف کو پریس کلب پہنچنے پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے ،ٹی پارٹی کااہتمام کیاگیا اس موقع پر انتظامیہ پریس کلب وممبران پریس کلب نے پریس کلب کی دوبارہ ذمہ داریاں سمجھالنے پر مبارک دی

  • سیالکوٹ: 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جنوری 2024 کو ہوگی

    سیالکوٹ: 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جنوری 2024 کو ہوگی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض)750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جنوری 2024 کو ہوگی
    تفصیل کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ قومی بچت گوجرانولہ ڈویژن نے پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جنوری 2024 کو ہوگی،

    قرعہ اندازی بینکنگ ہال اسٹیٹ بینک بلڈنگ سیالکوٹ میں ہوگی،قرعہ اندازی کے لیے صبح 8 بجکر 45 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے
    قرعہ اندازی تقریب میں مختلف شعبہ جات سے شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ۔

  • ٹھٹھہ :حق پرست امیدواران کے فارم بحالی کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا -سید مہر علی شاہ ایڈووکیٹ

    ٹھٹھہ :حق پرست امیدواران کے فارم بحالی کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا -سید مہر علی شاہ ایڈووکیٹ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(بلاول سموں)رکن سندھ تنظیمی کمیٹی ایم کیو ایم (پاکستان ) حق پرست امیدوار برائے پی ایس 75 ٹھٹھہ ایڈووکیٹ سید مہر علی شاہ نے زونل انچارج ٹھٹھہ محمد عیسٰی جوکھیو ، اراکین زونل کمیٹی ، وکلاء سمیت پی ایس 76 میرپور ساکرو اور این اے 225 کے حق پرست امیدواران و دیگر مختلف یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ پی ایس 76 کے رٽرننگ افسر نبی بخش سولنگی سے ملاقات کرکے مسترد کئے جانے والے حق پرست امیدوارں کی سرٹییفائیڈ کاپیاں فراہم کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرائی گئی –

    انہوں نے فارم مسترد کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ حق پرست امیدواران کے فارم بحالی کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا – بعد ازیں رکن سندھ تنظیمی کمیٹی ایڈووکیٹ مہر علی شاہ ، زونل انچارج محمد عیسٰی جوکھیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایس 76 میرپور ساکرو کے رٹرننگ افسر نبی بخش سولنگی نے پیپلز پارٹی سے وفاداری اور جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے جان بوجھ کر بغیر کسی وجہ کے نامینیشن فارم مسترد کئے ہیں –

    انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ، نگران حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے وفادار اور جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے رٹرننگ افسر کو فی الفور اس منصب سے ہٹایا جائے اور ایم کیو ایم پاکستان و دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے نامینیشن فارم بحال کئے جائیں بصورت دیگر وہ عدلیہ سے رجوع اور احتجاج کا حق رکھتے ہیں –

  • گوجرہ : جماعت اسلامی ظلم اور بھتہ خوری کر نے والوں کا  پیچھا کر تی رہے گی-ڈاکٹر عطاء اللہ حمید

    گوجرہ : جماعت اسلامی ظلم اور بھتہ خوری کر نے والوں کا پیچھا کر تی رہے گی-ڈاکٹر عطاء اللہ حمید

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ جماعت اسلامی ظلم اور بھتہ خوری کر نے والوں کا پیچھا کر تی رہے گی۔جماعت اسلامی ایک تحریک کا نام ہے جو ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گوجرہ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 105ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے دفتر جماعت اسلامی میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی جانب سے بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف احتجاج کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو نا شروع ہو گئے ہیں۔جماعت اسلامی اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ان طاقت ورمافیا کے خلاف میدان عمل میں ہے انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل رکشاؤں کے سٹینڈبنا کر لوٹ مار کر نے والے نام نہادٹھیکیدارکی سماج دشمن پالیسیوؤں کا قلع قمہ کئے بغیر چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ کو لٹیروں سے نجات دلانے کاوقت آپہنچا ہے جماعت اسلامی اس سلسلہ میں بھر پورجدوجہد کرے گی۔اس موقع پر چوہدری حیدر علی،محمود عزمی،نثار جنجوعہ،عبدالرحمن جامی سمیت دیگر اہم عہدیداربھی موجود تھے۔

  • سیالکوٹ :ڈی پی اوکے راحیلہ ریسرچ اینڈ ریفرنس لیب کے ساتھ ایم او یو پر دستخط

    سیالکوٹ :ڈی پی اوکے راحیلہ ریسرچ اینڈ ریفرنس لیب کے ساتھ ایم او یو پر دستخط

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہدریاض کی رپورٹ )ڈی پی اوکے راحیلہ ریسرچ اینڈ ریفرنس لیب کے ساتھ ایم او یو پر دستخط

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے راحیلہ ریسرچ اینڈ ریفرنس لیب سیالکوٹ کے ساتھ MOU سائن کیے ہیں جس کے تحت پولیس کے شہداء فیملیز کے لیب ٹیسٹ 100٪ رعایت ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ جبکہ حاضر سروسز یا ریٹائرڈ ملازمین کو 30% تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا۔

    ڈی پی او نے کہا کہ جس طرح IG صاحب کے احکامات کی روشنی میں پہلے تعلیمی اداروں کے ساتھ MOU سائن ہوئے ہیں اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ MOU سائن کیے ہیں۔ پولیس ملازمان کے میڈیکل اور تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

  • سیالکوٹ: انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کر دیا گیا

    سیالکوٹ: انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کر دیا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)نگران وزیرا علی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کر دیا گیا،ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں ٹیموں کا کریک ڈاؤن، درجنوں عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ، تجاوز کنندگان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا،

    یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے آپریشن کے حوالے سے بتائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں انتظامی و بلدیاتی افسران کو اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں، گزشتہ روز اے سی سمبڑیال احسن ممتاز کی زیر نگرانی مختلف شاہراہوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے شاہراہوں سے تجاوزات ختم کردی گئیں اور تجاوز کنندگان پر جرمانے بھی عائد کئے گے،

    اسی طرح اے سی ڈسکہ انور علی کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کے دوران تجاوز کنندگان کو شاہراہوں سے ہٹا دیا اور انکا سامان بھی ضبط کر لیا، تحصیل پسرور میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کی نگرانی اے سی قمر محمود منج نے کی اور تجاوزات ختم کرا دیں۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جامع اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ تحصیلوں میں بھی یہ کاروائی جاری رہے گی۔

  • ڈی جی خان :جمخانہ کلب کے سالانہ انتخابات 29دسمبر کو ہوں گے

    ڈی جی خان :جمخانہ کلب کے سالانہ انتخابات 29دسمبر کو ہوں گے

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈی جی خان جمخانہ کلب کے سالانہ انتخابات 29دسمبر کو ہوں گے۔انتخابات کے ضابطہ اخلاق اور دیگر معاملات سے متعلق کمشنر آفس میں جنرل سیکرٹری اور بورڈ آف گورنرز کے امید واروں کے ساتھ آگاہی سیشن کیا گیا۔

    کمشنر و صدر جمخانہ کلب نے امید واروں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔الیکشن کمشنر و ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش نے ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی دی۔

    آر او لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم،ڈی جی پی ایچ اے قدسیہ ناز،ڈی ڈی ایل جی محمد احمد،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔کمشنر و صدر جمخانہ کلب ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کےلئے سختی کی جائے گی۔

    پولنگ بوتھ میں موبائل لے جانے کی پابندی ہوگی۔ اسلحہ کی نمائش پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

    الیکشن کمشنر و ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کہا کہ پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے

  • ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا رجسٹری برانچ کا دورہ

    ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا رجسٹری برانچ کا دورہ

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹرشاہد خان )ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا رجسٹری برانچ ڈیرہ غازی خان کا دورہ،مہر شاہد زمان لک نے ای رجسٹریشن برانچ کی سائیٹ کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیرمسلم ودیگر افسران ہمراہ تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے رجسٹری برانچ آئے سائلین سے مسائل بھی دریافت کیا ،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے گفتگو کرتے ہوئےڈیرہ غازیخان میں جدید ای رجسٹریشن برانچ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،اس مقصد کیلئے کمپیوٹرز،الیکٹرانک ڈیوائسز ودیگر مشینری جلد فراہم کی جائیگی،انہوں نے کہا جائیدادوں کی ای رجسٹریشن سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،

    رجسٹری برانچ میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کروں گا،کمرشل اراضی کی رہائشی رجسٹری کی شکایت ملی تو ذمہ داروں کو جیل بھجواوں گا،ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کے احکامات بھی دیئے۔

  • کندھ کوٹ :  ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 2 چرواہے جاں بحق،2بچے بھی زخمی

    کندھ کوٹ : ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 2 چرواہے جاں بحق،2بچے بھی زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 2 چرواہے جاں بحق،2بچے بھی زخمی

    کندھ کوٹ کےگاؤں گاہی خان بھیو میں دھماکہ دو شخص جان بحق، دو بچے زخمی، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،گرنیڈ پھٹنے کا واقعہ کندھ کے علاقہ کوٹ درانی مہر تھانے کی حدود میں رونماہواہے

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چرواہے جارہے تھے تو نیچے سے ہینڈ گرنیڈپھٹ گیا ،جس سے دو نوجوان زوہیب بھیو ، آکاش بھیو جاں بحق ہوگہیں اطلاع ملتے ہی حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا مزید تحقیقات جاری ہے

  • سیالکوٹ: 5 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    سیالکوٹ: 5 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 5 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

    اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ سب انسپکٹر قیصر بشیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات 1. عتیق 2. اظہر عالمگیر 3. معظم شریف4. عثمان5. محمد نبیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 15کلو 290گرام چرس برآمد کرلی ہے۔

    ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا