Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: 10 جواری جواء کھیلتے ہوئے گرفتار

    سیالکوٹ: 10 جواری جواء کھیلتے ہوئے گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سیالکوٹ پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 10جواری گرفتار

    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مخبرکی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 10جواریوں گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار ہونے والے جواریوں میں اعجاز،ظفراقبال،مقصود،مبشر،مقصود اقبال،اختر علی خان،شاہد، محمد بشیر، شہزاد اور افضال شامل ہیں

    تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے جواء پر لگی رقم 17 ہزار روپے اور تاش کے پتے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

  • ڈی جی خان :گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی،ایک زخمی

    ڈی جی خان :گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی،ایک زخمی

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان )گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی،ایک زخمی
    تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق ڈی جی خان کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ گھنٹہ گھر میں گیس والی دکان میں آگ لگ گئی ہے۔

    اطلاع پرریسکیو1122 نے فوراً تین فائیر وہیکلز، ایک ریسکیو وہیکل اور ایک ایمبولینس موقع پر روانہ کر دی اورواقعہ کی اطلاع پولیس کنٹرول اور سول ڈیفنس کو بھی کر دی گئی اورواپڈا کو کال کر کے علاقہ کی لائٹ بند کرائی گئی تاکہ ریسکیو آپریشن بحفاظت کیا جا سکے۔

    ریسکیورز نے 28 منٹ فائر آپریشن کر کے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ اس کے بعد کولنگ پراسس کر کے دوبارہ آگ لگنے کے اندیشہ کو بھی ختم کر دیا۔آگ پر قابو پانے کے بعد لیک شدہ سلنڈرز کو دکان کے باہر نکال دیا اور سول ڈیفنس کے عملہ کے سپرد کر دیا گیا۔

    دکان کی اوپری منزل پر ایک فیملی رہائش پذیر تھی جس کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    اس حادثہ میں ایک 70 سالہ بزرگ مہردین ولدخیردین زخمی ہوا جس کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • چونیاں : ڈاکوراج برقرار،رائس ملز کے اکاؤنٹنٹ کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا

    چونیاں : ڈاکوراج برقرار،رائس ملز کے اکاؤنٹنٹ کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نا سکا،نجی رائس ملز ببر کھائی کے اکاؤنٹنٹ کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا،ڈی پی او قصور طارق عزیز کے تاجروں کو دیئے گئے دلاسے کام نا آ سکے، تاجر تاحال لٹ رہے ہیں،

    تفصیلات کے مطابق نجی رائس ملز کے اکاؤنٹنٹ کو بقا پور سٹاپ پر گن پوائنٹ پر روک کر دو لاکھ نقدی،موبائل فون اور دیگر قیمتی کاغذات چھین لئے گئے،اسی روڈ پر دن دیہاڑے پہلے بھی کئی ایک واقعات ہو چکے ہیں جبکہ پولیس تحفظ دینے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    رائس ملز مالکان نے مین الہ آباد دیپالپور روڈ بلاک کر دیا اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ٹھان لی،ایس ایچ او الہ آباد محمد شریف نے موقع پر پہنچ کر تاجروں سے مذاکرات کئے اور یقین دہانی کروائی کہ ہفتہ بھر میں ملزمان پکڑے جائیں گے جبکہ تاجران کا کہنا ہے کہ ہمیں مکمل تحفظ چاہیے اس روڈ پر مستقل بنیادوں پر ناکہ لگایا جائے تاکہ شہری ڈکیتیوں سے کسی حد تک محفوظ رہ سکیں

  • چونیاں:شہر وگردونواح میں ناقص گوشت کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) شہر بھر اور گردونواح میں ناقص گوشت کا کاروبار عروج پر ،محکمہ فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، چونیاں، چھانگامانگا، الہ آباد اور گردونواح کے دیہاتوں میں بیمار لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،

    کٹے اور گائے کا گوشت 900،1000 روپے اور بکرے کا گوشت 1300،1400 روپے فروخت کیا جا رہا ہے، اس مہنگائی کے دور میں اس قدر مہنگا گوشت خریدنے کے باوجود لوگ بیمار ہو رہے ہیں

    باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کو منتھلیاں وصول ہوتی ہیں اس وجہ سے بیمار جانوروں کیساتھ مرے ہوئے جانور بھی دھڑلے سے عوام کو کھلائے جا رہے ہیں،

    عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی اور وزیر اعظم سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی یے ،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں صحت مند اور حلال گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت وقت کو فلفور اقدامات کرنے چاہئیں۔

  • میہڑ:زائرین سے بھری ٹرالی سیم نالے میں الٹ گئی،25 سے زائد زخمی ،ہلاکتوں کاخدشہ

    میہڑ:زائرین سے بھری ٹرالی سیم نالے میں الٹ گئی،25 سے زائد زخمی ،ہلاکتوں کاخدشہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)زائرین سے بھری ٹرالی سیم نالے میں الٹ گئی،25 سے زائد زخمی ،ہلاکتوں کاخدشہ
    فریدآباد روڈ پر زائیرین سے بھری ہوئی ٹریکٹرٹرالی سیم نالے میں الٹ گئی، مرد وخواتین اور بچے زخمی بڑی تعداد میں افراد زخمی جس سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی پیداہوگیا ہے،

    ہسبانی افراد کےزائیرین کی بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی جو کہ زیارت کہ لئے شاہ گوڈڑیودرگاہ پر جارہے تھے،ان کی ٹرالی اچانک سیم نالے میں الٹ گئی، ڈارئیور،مرد وخواتین اور بچوں سمیت 25سے زائد افرادزخمی ہوگئے ہیں.جنہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کے ذریعےتحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیاہے.

  • قصور: الیکشن کا بڑا میدان،قومی اسمبلی کی 4 نشتوں پر 97 امیدواروں کے کاغذات  جمع

    قصور: الیکشن کا بڑا میدان،قومی اسمبلی کی 4 نشتوں پر 97 امیدواروں کے کاغذات جمع

    قصور(نامہ نگار طارق نوید سندھو ) ضلع بھر میں قومی اسمبلی کی 4 نشتوں پر 97 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 قصور i سے 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ حلقہ این اے 132 قصور ii سے 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، حلقہ این ایے 133قصور iii سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، حلقہ این اے 134 قصور iv سے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    قومی اسمبلی کی نشست کیلئےحلقہ این اے 131 سے مسلم لیگ ن کے سعد وسیم کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد اور تحریک انصاف کے حاجی مقصود صابر انصاری ہونگے۔

    حلقہ این اے 132 پر میاں شہباز شریف کے مدمقابل حافظ احسان الٰہی ظہیر ، تحریک انصاف کےسردار راشد طفیل خاں ، محمد سیلم مہر ، داور حیات خان، ملک جاوید حسین بیٹو اور پروفیسر حاجی محمد ڈوگر ہونگے۔

    حلقہ این اے 133 سے ن لیگ کے رانا محمد اسحاق خان، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ، استحکام پاکستان پارٹی کے کرنل ر ھاشم ڈوگر اور سردار محمد آصف نکئی مدمقابل ہونگے

    حلقہ این اے 134 سے ن لیگ کے رانا محمد حیات خان ، استحکام پاکستان پارٹی کے سراد طالب نکئی و آصف نکئی مدمقابل ہونگے۔

  • سیالکوٹ:ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے یوم قائد اعظم کے موقع پرکیک کاٹا گیا

    سیالکوٹ:ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے یوم قائد اعظم کے موقع پرکیک کاٹا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نماٸیندہ شاہد ریاض) ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے یوم قائد اعظم کے موقع پرآفس رانا شاہد سہیل رمضان سنٹر سرکلر روڈ ڈسکہ میں کیک کاٹا گیا

    تقریب میں صدر سلیم عباس بخاری ،سینئر نائب صدر غضنفرعلی مغل ،نائب صدور میاں عمر فاروق ،کاشف وسیم ،حاجی یسین جنجوعہ ،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفار ،فنانس سیکرٹری زبیر بٹ ،سیکرٹری انفارمیشن شیخ ضیاء اللہ کے علاوہ عشرت حسین انصاری ،شیخ عرفان حمید ایڈووکیٹ ،اے حمید ،کرن چوہدری ،رانا شاہد سہیل ،محمد اکمل منشاء عبدالرحمن صادق ،اے حمید ،عبدالستار انصاری ،عرفان افضال خان ،پطرس سہوترا،سفیان علی ،حافظ نعیم رشید ،نعیم مقصود،عتیق الرحمن ،مبشر حسین و دیگر نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے 25 دسمبر کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح بابائے قوم کے علاوہ اس قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔آج بھی قوم ان کی احسان مند ہے اپنے قائد کے لیے ہماری جانیں بھی قربان،بانی پاکستان کروڑوں پاکستانیوں کی دھڑکن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

    جناح ڈے پر مسیحی بھائیوں کو بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جناح کا پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ پاکستان بن کر ہمیشہ قائم و دائم شاد و آباد رہے۔اور تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

  • ڈسکہ ۔پیرو چک کے قریب فائرنگ ،دو نوجوان جاں بحق

    ڈسکہ ۔پیرو چک کے قریب فائرنگ ،دو نوجوان جاں بحق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ڈسکہ ،پیرو چک کے قریب فائرنگ ،دو نوجوان جاں بحق،واقعہ تھانہ موترہ سرکل ڈسکہ کی حدود میں پیش آیا،لاشیں سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردی گئیں ،جاں بحق افراد کا تعلق نواحی گاؤں بھانوکے سے تھا

    پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حسن چیمہ ،مہروز کے نام سے ہوئی ہے ،جاں بحق ہونے والے حسن سے پسٹل بھی برآمد ہوا ہے ،حسن کی عمر19 سال جبکہ مہروزکی عمر 21 سال بتائی جارہی ہے ،پولیس واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہے

  • سیالکوٹ :مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے

    سیالکوٹ :مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے

    سیالکوٹ ،با غی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے
    تفصیل کے مطابق دنیا بھر کی طرح مسیحی برادری سیالکوٹ میں بھی کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے،سیالکوٹ بھر کے گرجا گھروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری نے دن کا آغاز دعائیہ کلمات اور عبادت سےکیا

    تقریبات میں کرسمس کیک کاٹے جارہے ہیں، مسیحی برادرای کی طرف سے سیالکوٹ بھر میں عبادات کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں ، جن میں مسیحی برادری بھر پور انداز میں شرکت کررہی ہے۔

    دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ نے ضلع بھر کے گرجا گھروں میں فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں قائم 276 چرچ ہیں جبکہ 266 مقامات پر تقریبات منعقد ہورہی ہیں جن پر 1500 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

  • چترال:بجٹ سازی کے عمل میں عوام کے اشتراک پر این جی او کی طرف آگاہی سیمینار

    چترال:بجٹ سازی کے عمل میں عوام کے اشتراک پر این جی او کی طرف آگاہی سیمینار

    چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی) ضلع لوئر چترال میں ینگ سٹار ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (وائی ایس ڈی او) نے سی پی ڈی آئی اور سی این بی اے کے اشتراک سے لوئر چترال دروش میں ایک روزہ سیمینارکا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ظاہر خان مہمان خصوصی تھے۔

    پروگرام منیجر عبدالقادر نے اس سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل میں عوام کی شمولیت اور ان کی رائے لینا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کا بنیادی مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے اور حکومتی اداروں پر زور دیناہے کہ وہ بجٹ سازی کے عمل میں عوام کی شمولیت بھی یقینی بنائیں کیونکہ بجٹ عوام ہی کیلئے بنتاہے اسلئے اس میں عوام کا اشتراک اور ان کی رائے شامل کرنا نہایت ضروری ہے۔

    پراجکیٹ منیجر انعام اللہ نے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل میں عوام کی رائے لینا اور ان کی شمولیت نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں کی تنخواہیں اور تمام تر ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں کیلیے عوام کی خون پسینے کی ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی فنڈ سزے بجٹ بنتا ہے مگر بدقسمتی سے اس میں عوام کی رائے نہیں لی جاتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بہت سارے ایسے مد کیلئے بجٹ میں رقم مختص کیا جاتی ہے جو عوام کے فائدے کیلئے نہیں ہوتی یا اس میں عوام کی کوئی دلچسپی نہیں ہوتی مگر اسے عوام پر زبردستی ٹھونس دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار اور آگاہی ورکشاپ کا بنیادی مقصد حکومت کے متعلقہ اداروں پر پریشر بھی ڈالنا ہے کہ وہ بجٹ سازی کے عمل میں عوام کی رائے ضرور شامل کرے۔

    ینگ سٹار ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (وائی ایس ڈی او) کے چیئرمین اسفندیار خان نے کہا کہ پاکستان میں بجٹ شفافیت کے صورت حال، عالمی بہترین طرز عمل کے سلسلے میں سنٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو (سی پی ڈی آئی) اور سٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاؤنٹیبلیٹی (سی این بی اے) کے تعاون سے وائی ایس ڈی او نے ضلع اپر اور لوئر چترال میں آگاہی پروگرام اور سیمینار کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ اپنے حق یعنی بجٹ سازی کے عمل میں عوام کی شمولیت پر زور ڈالے اور ان میں بجٹ سازی کے تمام مراحل کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک بجٹ سازی کے عمل میں عوام کی رائے کو شامل نہیں کی جاتا ہے تب تک اس کی شفافیت پر انگلی اٹھتی رہے گی اور عوام کبھی بھی بجٹ سازی کے عمل سے مطمئن نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے عوام کی فلاح وبہبود کیلیے کوشاں ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کیلئے کوئی ایسا پریشر گروپ پیدا کیا جائے تاکہ وہ بجٹ سازی کے عمل یا دیگر ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی رائے کو بھی شامل کرے۔ اسفندیار نے بجٹ کے شفافیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سازی میں شفافیت کا عمل نہایت ضروری ہے۔

    یونائٹیڈ نیشن( یو این ) کے اہلکار کمال عبد الجمیل نے بھی سیمینار سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا بھی یہی منشاٰ اور مقصد ہے کہ وہ دنیا بھر کے عوام کی حقوق کیلیے آواز اٹھائے اور ان کو سہولیات فراہم کرے۔

    فاروق علی شاہ ناظم ویلیج کونسل نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت نہایت ضروری ہے کیونکہ ہمارے ملک میں اکثر بجٹ کا بڑا حصہ غیر ضروری کاموں پرخرچ نہیں بلکہ ضائع ہوتا ہے اگر اس فنڈ کو عوام کی فلاح و بہبود پر لگایا جائے تو اس سے ان کی زندگی میں کافی حد تک مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔

    اعجازاحمد جو این جی او سیکٹر کا ماہر سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر کام ہم حکومت پر نہیں ڈال سکتے اور یہ حکومت کی بس کی بات نہیں کہ عوام کے سو فی صد مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسی بھی کام، منصوبے یا ترقیاتی عمل میں عوام کی شمولیت اور اشتراک کو یقینی نہیں بنایا جاتا اس میں عوام کو اپنائیت کا احساس نہیں ہوتا اور جس چیز کو ہم اپنا نہیں سمجھتے اس کا خیال بھی نہیں رکھتے۔ جب تک عوام میں اونر شپ یعنی اپنائیت کا احساس پیدا نہیں ہوتا تب تک کوئی بھی چیز محفوظ نہیں رہتی اورنہ ہی کوئی کام پائیداری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے

    مہمان خصوصی ظاہر خان نے وائی ایس ڈی او کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے دروش کے علاوہ لوئر اور اپر چترال کے دونوں اضلاع میں مختلف سیکٹر میں کام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ دروش ہسپتال میں نادار اور غریب مریضوں کا مفت علاج، ضرورت مند مریضوں کو مفت خون کی فراہمی اور لاوارث لاشوں کو دفنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

    انہو ں نےکہا کہ بجٹ سازی کے عمل میں عوام کی شمولیت اور ان کی رائےکو شامل کرنا نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی جیسے عمل میں عوام کی رائے لینا اور ان کا اشتراک اسلئے بھی ضروری ہے کہ اس میں ایسے مد کیلئے بجٹ مختص کیا جاتا ہے جو عوام کی دلچسپی کا باعث ہو اور اس میں ان لوگوں کا فلاح و بہبود کے عوامل بھی شامل کئے جاتے ہیں جن کے ٹیکسوں کے پیسے سے بجٹ منظور ہوکر مختلف کاموں پر خرچ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سیمینار سے علاقے بھر بلکہ پورے ملک کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا اور بجٹ سازی کے عمل میں عوام کی رائے شامل کرنے کے بابت مقتدر اداروں پر دباؤ بھی بڑھے گا۔