Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :پولیس نے گم شدہ 4سالہ بچی اوراغواشدہ 12 سالہ بچہ والدین کے حوالے کردیا

    سیالکوٹ :پولیس نے گم شدہ 4سالہ بچی اوراغواشدہ 12 سالہ بچہ والدین کے حوالے کردیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ اگوکی پولیس نے گم شدہ 4سالہ بچی تلاش کرکے والد کے حوالے کردی

    تفصیل کے مطابق تھانہ اگوکی پولیس ٹیم نے گم ہونے والے کمسن بچی 4سالہ حوریہ کو قلیل وقت میں تلاش کر کے بحفاظت والد محمد شہزاد کے حوالے کر دیا ۔

    جبکہ مقدمہ اغواء کا مغوعی 12سالہ بچہ عبدالرحمن بھی بازیاب۔دونوں بچوں کے والدین نے بچوں کی واپسی پر سیالکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے کمسن بچوں پر نظر رکھیں اور گھر سے اکیلا باہر نہ جانے دیں۔

  • اوچ شریف :اوچ موغلہ کی عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں .مخدوم مصطفیٰ جمالی

    اوچ شریف :اوچ موغلہ کی عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں .مخدوم مصطفیٰ جمالی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اوچموغلہ کی عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں مشاورت سے ہی فیصلہ کریں گے سیاسی وسماجی شخصیت مخدوم سید غلام مصطفیٰ جمالی اور ملک امام بخش کا بیان

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوچموغلہ کے سیاسی وسماجی شخصیت مخدوم سید غلام مصطفیٰ جمالی اور ملک امام بخش نے اپنے سر کردہ ووٹرں کو ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس مرتبہ سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں گے جو ووٹ حاصل کرنے کا حقیقی حقدار ہو گا ایسے مشاورت سے ووٹ دیں گے

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے جو کہ شریف النفس انسان کو ملنا چاہیے تاکہ وہ منتخب ہو کر فلاحی کاموں میں دل لگن کے ساتھ کام بھی کرے انہوں نے کہا کہ جو آج ووٹ خرید کر لے رہے ہیں وہ نوٹ لے کر آپ کے مستقبل کا فیصلہ بھی کر بیٹھیں گے ہم امانت کی حفاظت کیلئے اپنے علاقہ کے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لیے اس مرتبہ الیکشن جیت کر حلقہ کی محرومیوں اور حلقہ تشخص بحال رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ووٹ دیں گے

    ہم اپنے ہم خیال دوستوں اور حلقہ کی بقاء کے لیے کھڑے ہونے والے افراد اور جماعتوں کے ساتھ ہیں ہمارے وسائل محدود ہیں اور مسائل لا محدود ہم کوئی خواب نہیں دیکھاتے کوئی ایسا وعدہ نہیں کرتے جو وفا نہ ہو لیکن یہ وعدہ ہے آپ کی دی گئی امانت کی حفاظت کریں گے آپ کو کبھی شرمندگی نہ اٹھانے دیں گے

    عوام کے حقوق اور علاقہ کی ترقی کے لیے ہر پلیٹ فارم پر شریف آدمی کا انتخاب کریں گے

  • اوچ شریف : پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

    اوچ شریف : پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ،ضلع بھر میں نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ، جاری آپریشن کے دوران گزشتہ 02 روز کی مختلف کارروائیوں میں 25 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں دیسی شراب ، چالو بھٹیاں اور منشیات برآمد ، ملزمان پابند سلاسل۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تھانہ سول لائینز،بغداد الجدید، عباس نگر، مسافرخانہ، سمہ سٹہ، خیر پور ٹامیوالی ،صدر احمد پور شرقیہ، نوشہرہ جدید، دھوڑ کوٹ، اوچشریف، ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ ڈیراور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2940 لیٹر دیسی شراب اور 10 عدد چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔

    جبکہ تھانہ کینٹ ، تھانہ دھوڑ کوٹ اور تھانہ سول لائینز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02 کلو 500 گرام چرس اور 30 گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے

  • اوچشریف:ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ، نوجوان کی جان لے گیا

    اوچشریف:ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ، نوجوان کی جان لے گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )) اوچ شریف کے نواحی علاقے بستی نوناری کا رہائشی ٹک ٹاکر محمد وقاص خطرناک ایکشن سے ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے جنون میں مبتلا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

    ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ میں ٹک ٹاکر وقاص نوناری موٹر سائیکل پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ون ویلنگ کر رہا تھا جب اچانک بائیک نیچے سے نکل گئی،

    وقاص ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ٹک ٹاکر محمد وقاص کی فوتگی کی اطلاع جب والدین اور اہل وعیال نے سنی تو غم سے نڈھال ہو گئے ٹک ٹاکر کے جانبحق ہونے پر علاقہ سوگوار ہو گیا

  • ننکانہ :مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت،عدالت کافیصلہ

    ننکانہ :مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت،عدالت کافیصلہ

    ننکانہ صاحب س،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)تھانہ منڈی فیض آباد کے مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت بامشقت اور 3 لاکھ ہرجانہ کی سزاء کا حکم

    تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ صاحب اعجاز احمد بوسال نے ٹبی بہادر تھانہ منڈی فیض آبادکے رہائشی غلام علی ولد عبدالغفور بعمر 19/20سال کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث ملزم بشارت علی عرف گلو ولد محمد عارف قوم بازی گر کو سزائے موت بامشقت اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزاء کا حکم سنایا ہے,

    تحریری فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ ہرجانہ کی رقم مقتولین کے شرعی وارثان کو ادا کی جائے ہرجانہ کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید قید بھی بھگتنا پڑے گی فیصلہ سنانے کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیا گیا۔

    13 مارچ 2019 کو بشارت عرف گلو نے فائر کر کے مقتول کو قتل کیا تھاجبکہ اسی مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان محمد سعید ،حمیدہ بی بی،سخی ،طالب حسین ،محمد رزاق کو ناکافی شہادت اور عدم ثبوتِ کی بنا پر بری کر دیا گیا

  • ٹھٹھہ: عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری

    ٹھٹھہ: عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں )ضلع ٹھٹھہ میں عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے،قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر اور رٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے-

    تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں آج بھی NA-225 کی ایک قومی جبکہ PS-75 اور PS-76 صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل جاری رہا. قومی اسمبلی NA-225 کیلئے کل 106 نامزدگی کاغذات وصول کئے گئے جبکہ اب تک پیپلز پارٹی، جماعت علماء اسلام، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں کی جانب سے 22 نامزدگی کاغذات جمع کرائے گئے ہیں،

    اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی PS-75 کے لیے کل 144 نامزدگی کاغذات وصول کئے گئے اور اب تک 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اسی طرح صوبائی اسمبلی PS-76 کیلئے 135 کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے 33 کاغذات نامزدگی رٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائے ہیں.

  • چنیوٹ:تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،50 افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    چنیوٹ:تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،50 افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر رشید سیال سے ) تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جس میں 50 افراد کے قتل سمیت دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث 25 لاکھ سر کی قیمت والے دہشت گرد غضنفر ندیم کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی فیصل آباد دفتر پر حملے سمیت 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت مقابلے میں مارا گیا ، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی، آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی ، فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش جاری ہے ،

    دہشت گرد کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، غضنفر ندیم 2011 سے مفرور تھا ،مختلف ادارے تلاش جاری رکھے ہوئے تھے ،مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا ،

    کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود ، جدید اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ، غضنفر ندیم عرف خالد حبیب مختلف القابات سے جانا جاتا تھا ، دہشت گرد فیصل آباد میں آئی ایس آئی سمیت 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا ، دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملے سمیت اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی ،

    غضنفر ندیم کی ہلاکت سے دہشت گردی کے مزید واقعات میں کمی متوقع ہے

  • سیالکوٹ:کرسچن کمیونٹی کے ملازمین کے ساتھ کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام

    سیالکوٹ:کرسچن کمیونٹی کے ملازمین کے ساتھ کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی طرف سے کرسچن کمیونٹی کے ملازمین کے ساتھ کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام

    امروز ڈسٹرکٹ پولیس آفس سیالکوٹ میں کرسمس ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال اور کرسچن کمیونٹی کے ملازمان نے شرکت کی ۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کرسمس کا کیک کاٹا اور کیش تحائف بھی دئیے اور تقریب کے آخر میں آپ نے شرکا ء سے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ ہماری خوشیوں میں شامل ہوتے ہیں اور ہم آپ کی خوشیوں میں۔

  • اوکاڑہ :طلباء و طالبات میں خطاطی ، کیلی گرافی ، پینٹنگ ، خوشی نویسی کے رجحان میں مسلسل اضافہ

    اوکاڑہ :طلباء و طالبات میں خطاطی ، کیلی گرافی ، پینٹنگ ، خوشی نویسی کے رجحان میں مسلسل اضافہ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) اوکاڑہ طلباء و طالبات میں خطاطی ، کیلی گرافی ، پینٹنگ ، خوشی نویسی کے رجحان میں مسلسل اضافے کے بعد حکومت کو ایک جامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ۔ ہر سکولز و کالجز میں اساتذہ تعینات کرنے چاہیں ۔ تا کہ نئی نسل کے لئے مزید مواقع پیدا کئے جاہیں ۔

    ان خیالات کا اظہار ضلع اوکاڑہ کی نامور خطاط و کیلی گرافر میڈم عائشہ شوکت نے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر میڈم عائشہ شوکت نے شرکاء کو بتایا کہ انہوں نے جنرل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی حاصل کیا۔ قرآن کی تجوید ، ترجمعہ ، تفسیر کے ساتھ ساتھ حدیث کورس بھی مکمل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سیکھنے کے ساتھ پھر سکھانے کا مرحلہ بھی شروع ہوا۔ان لائن فی سبیل اللہ واٹس ایپ پہ دینی کورسزز کروا رہی ہوں ۔

    الحمدللہ ناظرہ قرآن ماسٹر ٹرینر سیلکٹ ہوئی جبکہ گورنمنٹ ٹیچرز کی ٹریننگ کروائی۔ آن لائن ان سائٹ خطاطی سکھانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور میرے پاس 500 سے زائد طلبا و طالبات جو سیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ھوے کہا کہ نئی نسل کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھرپور توجہ دینی چاہیے ۔

    یاد رہے کہ میڈم عائشہ شوکت کی لاتعداد خدمات پر وہ مختلف پلیٹ فارمز سے 146 اسناد جبکہ 96 ایوارڈز وصول کر چکی ہیں

  • میہڑ:رواں ماہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء کادوکلو میٹر پیدل احتجاجی مارچ

    میہڑ:رواں ماہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء کادوکلو میٹر پیدل احتجاجی مارچ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)26 روزقبل مسلحہ ڈاکوؤں کے ہاتھو قتل ہونے والے نوجوان اللہ ڈنو سوڈھر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مرد وخواتین کا بچوں سمیت 2کلو میٹر پیدل مارچ کرکےگھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ اوردھرنادیا اور نعرے بازی کی گئی

    مظاہرین نے کہاکہ 26 دن قبل بے گناہ قتل ہونے والے اللہ ڈنو سوڈھر کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں اور قتل کے 2 دن بعد ایس ایس پی دادو شبیر احمد سر نے قتل ہونے والے نوجوان اللہ ڈنوسوڈھر کہ ورثاء کو یقین دہانی کروائی تھی کہ قاتلوں کوجلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہڑے میں کھڑا کیا جائے گا مگر 26دن گرنے کے باوجودابھی تک قاتلوکو گرفتار نہیں کیا گیا ہے

    مظاہرین نے کہاکہ اگر قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو 26تاریخ کو خواتین اور بچوں سمیت انڈس ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کیا جائے گا.