Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان :ڈی پی او نے ملازمین کی ویلفئیر کی مد میں چیک  تقسیم کئے

    ڈی جی خان :ڈی پی او نے ملازمین کی ویلفئیر کی مد میں چیک تقسیم کئے

    ڈیرہ غازیخان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او احمد محی الدین کی طرف سے افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے احسن اقدام، ویلفئیر کی مد میں مبلغ 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک تقسیم۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان احمد محی الدین کی طرف سے پولیس افسران و جوانوں کی ویلفئیر جاری، ڈی پی او نے ویلفئر کی مد میں کانسٹیبل سجاد حسین کو 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک تقسیم کیا

    اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ پولیس کےافسران و جوانوں کی ویلفئیر اوردیکھ بھال کے لئےکوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

  • میرپورخاص:ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں نے این اے 211،پی ایس 45 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

    میرپورخاص:ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں نے این اے 211،پی ایس 45 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں نے این اے 211،پی ایس 45 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

    ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ NA۔211۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS۔45 کیلیئے جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج آفاق احمد خان /RO آفس۔DRO آفس میں اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS۔45 میرپورخاص کیلئے سابق زونل ممبر عاصم آفریدی۔ہمدرد عمران مرزا RO آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔

    اس موقع پر رکن STC شفیق احمد۔ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم۔اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور کارکنان موجود تھے

  • ننکانہ :  فائرنگ  کا تبادلہ،دیہاتیوں نے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑلیا

    ننکانہ : فائرنگ کا تبادلہ،دیہاتیوں نے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑلیا

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ننکانہ صاحب میں ڈاکوؤں اور دیہاتیوں کا آمنا سامنا ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

    تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب میں واربرٹن کے علاقے جھنگڑ لال میں 3 مسلح ڈاکو گاؤں میں آئے ہوئے مہمانوں کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ شور مچنے پر دیہاتی اکٹھے ہو گئے اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا، ڈاکوؤں نے دیہاتیوں کو اپنے پیچھے آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔

    جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، لوگوں نے پکڑے گئے ڈاکو کی خوب دُرگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر کے مزید کارروائی آغاز کر دیا۔

  • کندھ کوٹ:معذور افراد میں قدرت کی طرف سے خصوصی صلاحیتیں  ہوتی ہیں۔الطاف کوسو

    کندھ کوٹ:معذور افراد میں قدرت کی طرف سے خصوصی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔الطاف کوسو

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )معذور افراد میں قدرت کی طرف سے خصوصی صلاحیتیں ہوتی ہیں،جس سے معذور افراد نے بڑے کارنامے دکھائے ہیں وہ کسی بھی حوالے سے دوسروں سے کم نہیں ہیں۔ وائس چیئرمین ضلع کونسل الطاف خان کوسو۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے RCHMC فلاحی تنظیم ACTED اور SPARK کی جانب سے معذور بچوں میں وہیل چیئرز اور سماعت کے آلات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چیئرمین ضلع کونسل الطاف خان نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو یقین دلایا کہ آپ بھی ہماری طرح ہمارے بھائی ہیں کبھی مایوس نہ ہوں۔

    ہم قدم قدم پر آپ کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی شعبے میں معذور بچوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معذور بچوں کو سماجی اور مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر آر سی ایچ ایم سی اسکول کے 40 سے زائد بچوں کو چیریٹی آرگنائزیشن ایکٹڈ اینڈ اسپارک کی جانب سے وہیل چیئرز، واکر اور سماعت کے آلات تقسیم کیے۔

    اس موقع پر ڈی ڈی ای او ایجوکیشن لکمیر آر سی ایچ ایم سی ایڈمنسٹریٹر سید ظہیر شاہ، کفایت اللہ کوسو فلاحی تنظیم ACTED اور SPARK کے افسران اور پہول جیسے معذور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • اوکاڑہ:فرینڈز آف پولیس، جاری انٹرنشپ پروگرام کا چوتھا بیج مکمل ہونے پر تقریب

    اوکاڑہ:فرینڈز آف پولیس، جاری انٹرنشپ پروگرام کا چوتھا بیج مکمل ہونے پر تقریب

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر) فرینڈز آف پولیس کے حوالے سے جاری انٹرنشپ پروگرام کے چوتھے بیج کے مکمل ہونے پر ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

    تقریب میں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے چوتھے یوتھ بیج انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے والے فرینڈز آف پولیس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ڈی پی او منصور امان نے تمام امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنشپ کرانے کا مقصد پولیسنگ سسٹم کو سمجھنا اس سے فائدہ اٹھانا اور آگاہی حاصل کرنا ہے

    انہوں نے کہا کہ انٹرنشپ کرنے والے تمام انٹرنیز کو پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، خدمات، قانونی معاملات، جدید ایپس اور ٹیکنالوجی کا طریقہ کار سمجھایا گیا ہے جسکو نوجوان نسل اپنی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرسکے۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ یوتھ انٹرنشپ کرنے والے تمام طلباء طالبات کو پولیس کے مختلف امور, دفاتر، خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق مرکز، پولیس لائینز، سیف سٹی اور تھانہ جات کا وزٹ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی جس سے نہ صرف پولیس کا مثبت امیج قائم ہوگا بلکہ پولیس عوام دوست جیسی مضبوط فضاء بھی قائم ہوگی

    ڈی پی او نے مزید کہا کہ یہی وہ نوجوان نسل ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں

  • ڈسکہ :اے ایس آئی کو شہید کرنے والاخطرناک ملزم پولیس مقابلے میں پار

    ڈسکہ :اے ایس آئی کو شہید کرنے والاخطرناک ملزم پولیس مقابلے میں پار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ڈسکہ میں پنجاب پولیس کے بہادر آفیسر شہزاد چیمہ اے ایس آئی کو دوران ڈیوٹی شہید کرنے والا خطرناک ملزم یاسر ملک اپنے انجام کو پہنچ گیا

    ڈی پی او سیالکوٹ نے سی آئی اے پولیس اور ڈی ایس پی رانا محمود کے زیر نگرانی گوجرانوالہ کے بہادر سپوت رانا عادل اقبال سب انسپکٹر شفقت سب انسپکٹر اور یاسر ڈیٹا آپریٹر اور ٹیم سی آئی اے سیالکوٹ نے خطرناک ملزم یاسر ولد محمد دین قوم ملک کو گرفتار کیا تھا

    پولیس ترجمان کے مطابق جس کو ریکوری کے لئے پولیس پارٹی لے کر جا رہی تھی تو اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ،جوابی کارروائی کے بعد چیک کیا گیا کہ ملزم یاسر ملک اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا

    یاد رہے ملزم یاسر ملک نے دوران ڈیوٹی شہزاد چیمہ کو شہید بھی کیا تھا اور درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا

  • سرگودھا : غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کیخلاف کارروائی،مردہ جانورو کا گوشت  ایک ہزار کلو  گرام برآمد

    سرگودھا : غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کیخلاف کارروائی،مردہ جانورو کا گوشت ایک ہزار کلو گرام برآمد

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز سرور گل کے زیر نگرانی غیر قانونی سلاٹر ہاوس 54 شمالی میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اور مردہ گوشت ایک ہزار کلو گرام برآمد کرلیا

    محکمہ لائف سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر کلیار نے مضر صحت اور مردہ گوشت ہونے کی تصدیق کردی، پنجاب فوڈکے ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز گل نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار کلو مضر صحت اور مردہ گوشت تلف کر دیا

    مضر صحت مردہ گوشت کو سرگودہا کے مختلف ہوٹلوں اور اسلام آباد سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

    چند روز قبل بھی اسی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر محکمہ فوڈ نے دو بار پہلے بھی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت برآمد کر کے ایف ائی ار درج کروائی تھی اب تیسری بار فیاض حسین ، ریاض حسین اور رب نواز کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی.

  • اوکاڑہ:پی ٹی آئی کے امیدوار  حماد اسلم ودیگر کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج۔

    اوکاڑہ:پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اسلم ودیگر کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج۔

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار وٹکٹ ہولڈر حماد اسلم ،مہر عبد الستار سمیت چار نامزد اور 7 نامعلوم افراد کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ مقدمہ تھانہ گوگیرہ میں نعیم رمضان نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزمان کیجانب سے مجھے بار بار ویگو ڈالہ کو راستہ نہ دینے پر اپنی گاڑیاں سائل کے آگے کرکے سائل کو روک لیا۔

    سائل کو ملزمان نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے نقدی طلائی چین بھی زبردستی اتار لی۔ ملزمان کی گاڑیوں پر فلیکسز لگی ہوئی
    ملزمان دوران وقوعہ ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے رہے۔

    ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ 76 ہزار روپے نقدی اور طلائی چین لوٹ لی۔ ملزمان ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

  • سیالکوٹ:مستحق غریب مریضوں کو علاج کیلئے اور وی ٹی آئی کے طلباء وطالبات کیلئے مورا سکالرز شپ چیک تقسیم

    سیالکوٹ:مستحق غریب مریضوں کو علاج کیلئے اور وی ٹی آئی کے طلباء وطالبات کیلئے مورا سکالرز شپ چیک تقسیم

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی ،ضلعی زکوٰۃ کمیٹی سیالکوٹ کی جانب سے مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کو مجموعی طور پر 24لاکھ 85ہزار روپے کے چیکس اور 3ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو مجموعی طور پر 96لاکھ4ہزار روپے کے چیکس مستحق طلباء و طالبات کو فنی تعلیم کیلئے مورا سکالرز شپ (ٹیکنیکل)کی پہلی قسط سال 2023اور 2024 کے چیکس اداروں کے سربراہان میں تقسیم کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق مورا سکالرشپ کی مد میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بوائز سیالکوٹ کو 41 لاکھ 24 ہزار روپے، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خواتین سیالکوٹ کو 20لاکھ60ہزار روپے اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پسرور کو 34 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ کو 13لاکھ80ہزار روپے، ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کو 6لاکھ44ہزار روپے اور ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال کو 4لاکھ10ہزار روپے مالیت کے کراس چیکس اداروں کے سربراہان کے سپرد کئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور ، ضلعی زکوٰۃ آفیسر سیالکوٹ محمدظہیر اشرف اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن اور پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹس اورمیڈکل سوشل آفیسرز بھی موجود ہیں۔

  • ٹھٹھہ: ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر  کی زیر صدارت عام انتخابات 2024 کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس

    ٹھٹھہ: ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر کی زیر صدارت عام انتخابات 2024 کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر ٹھٹھہ اسد علی خان کی زیر صدارت عام انتخابات 2024 کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے متعلق دربار ہال مکلی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عمران آرائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی خواجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کاشف قریشی سمیت ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، محمکہ پولیس، ایجوکیشن ورکس، پبلک ہیلتھ، تعلیم، صحت، حیسکو، سوشل ویلفیئر، ٹاؤن افسران اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں سکیورٹی کے انتظامات، ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر اور رٹرننگ افسران کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی، نادہندگان کی فہرست رٹرننگ افسران کو فراہم کرنے، پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنانے، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کی فراہمی، انتخابی عمل کے اختتام تک ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر، رٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ، محکمہ صحت کی طرف سے ایمرجنسی ہیلتھ پلان کی فراہمی، پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی پیش رفت کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ رٹرنگ افسر اسد علی خان نے تمام محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنے اپنے اسٹاف کو منعقدہ ٹریننگ کے دوران موجودگی کیلئے پابند بنائیں جوکہ ان کی ذمہ داری ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف کاررائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں میں مطلوبہ سہولیات کی موجودگی کو 10 جنوری سے قبل یقینی بنایا جائے تاکہ پولنگ اسٹیشنز کی فائنل لسٹ اعلی حکام کو ارسال کی جا سکے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 24 دسمبر کے بعد رٹرننگ افسران کے دفاتر کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشنز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ایک مؤثر پلان تشکیل دیں تاکہ عام انتخابات کو پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹاف اور مٹیریل کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے اور الیکشن کے بعد واپس لانے کیلئے ویگنوں، کوسٹروں اور گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں گاڑیوں کے مالکان کو کرایہ ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ حیسکو، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل اور بینک انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ یوٹیلٹیز کی مد میں نادہندگان کی فہرست فوری طور پر فراہم کریں تاکہ نامینیشن فارمز کی اسکروٹنی کے دوران چیک کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا صاف، شفاف اور پرامن انعقاد ہم سب کا قومی فریضہ اور انتخابات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرنا تمام محکموں کی آئینی و قانونی ذمہ داری بھی ہے۔

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران احمد آرائیں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت 8 فروری 2024 کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں تعلقہ میرپور ساکرو اور کیٹی بندر کے 1086 مرد اور 385 خواتین پرزائڈنگ اور اسسٹنٹ پرزائڈنگ افسران کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میرپور ساکرو جبکہ تعلقہ ٹھٹھہ اور گھوڑاباری کے 2717 مرد اور 962 خواتین پرزائڈنگ اور اسسٹنٹ پرزائڈنگ افسران کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں قائم ٹریننگ سینٹرز میں تربیت دی جائے گی تاکہ پولنگ کے عمل کو بہتر طریقے سے سرانجام دیا جا سکے۔