Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ؛ پی ٹی آئی امیدوار آر او آفس سے گرفتار، وکلا نے چھڑوا لیا

    سیالکوٹ؛ پی ٹی آئی امیدوار آر او آفس سے گرفتار، وکلا نے چھڑوا لیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے بیٹے کو آر او آفس سے گرفتارکرلیا گیا، تاہم وکلا نے مداخلت کرکے حیدر گل کو رہا کروا لیا۔
    تفصیلات کے مطابق حیدر علی گل حلقہ این اے 72 اور پی پی 49 کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس پہنچے تھے،اسی دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور آر او آفس سے امیدوار کو حراست میں لے لیا۔

    وکلا نے گرفتاری کے دوران شدید مزاحمت کی اور پولیس وین کا راستہ روک لیا،وکلا نے پولیس وین کے شیشے توڑ دیئے،وکلا نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    امیدوار حیدر گل کاکہناتھا کہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس پہنچا تھا،پلاننگ کے ذریعے گرفتاری کی کوشش کی جاری ہے، پی ٹی آئی امیدوار کا مزید کہناتھا کہ مجھے کوئی ایف آئی آر فراہم نہیں کی گئی،میرا قصور یہ ہے کہ میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

    حیدر گل نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن نوٹس لے انتخابات شفاف نظر نہیں آ رہے،میرے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو مجھے ایف آئی آر فراہم کی جائے،یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

  • اوچ شریف:سردی بڑھتے ہی ہیڈ پنجند  میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ،قیمت بھی بڑھ گئی

    اوچ شریف:سردی بڑھتے ہی ہیڈ پنجند میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ،قیمت بھی بڑھ گئی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)موسم سرما سرد ہوتے ہی ہیڈ پنجند اوچ شریف میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ مختلف مقامات پرانواع و اقسام کی تلی ہوئی مچھلیوں کی دکانیں سج گئیں ،دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیئے متوسط طبقے کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا، مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، شہریوں کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف ہیڈ پنجند اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں بھی سردی کی لہر بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بڑھنا شروع ہو گیا ہے ،جبکہ صبح کے اوقات میں اوچ شریف شہر کی گلی محلوں میں تازہ مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں اسی طرح شہر کے مختلف مقامات بازاروں سمیت چوکوں پرو دیگر علاقوں میں بھی تلی ہوئی مچھلیوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے

    اوچ شریف کے ہوٹلوں اور فوڈپوائنٹ پر بھی تلی ہوئی مچھلی کی نت نئی اقسام فروخت ہوتی ہیں ، مچھلی کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی مچھلی کے نرخ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔مچھلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے کم آمدن والے افراد کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،

    شہریوں نے بتایا کہ بعض دوکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کررکھے ہیں جس کے باعث متوسط طبقے کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری موسم سرما میں مچھلی کا بھرپور مزہ اٹھا سکیں۔

  • سیالکوٹ :اربن سرکاری ونجی اراضی و املاک ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، ڈرون امیجری نقشہ سروے کا آغاز

    سیالکوٹ :اربن سرکاری ونجی اراضی و املاک ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، ڈرون امیجری نقشہ سروے کا آغاز

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہاہے کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ اربن سرکاری ونجی اراضی و املاک کا ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن بمعہ ڈرون امیجری نقشہ جات اینڈرائڈ بیس سروے کا آغاز ہو چکا ہے،

    یہ پراجیکٹ لینڈ ریونیو انفارمیشن مینجمنٹ سٹم کا ایڈوانس لیول ہے جس میں ضلع سیالکوٹ کے تمام ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ اسکین کیا جائے رہا ہے اور ایل آر آئی ایم ایس میں رہ جانے والی مینول جمع بندیوں کی کمپیوٹرائزیشن بھی مکمل کیا جائے گی، پلس پراجیکٹ میں صوبہ پنجاب میں 69ملین اربن اور رورل پارسل میپنگ کی جائے گی۔

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ صوبہ پنجاب کے پہلے 8اضلاع میں پلس پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے اس منصوبے میں مجموعی پر 510ملین ڈالر لاگت آئے گی۔پلس پراجیکٹ کی بدولت عوام الناس کو مشترکہ کھاتہ کے جھنجھٹ سے چھٹکارا ملے گا اور ایک فرد ایک ونڈا/پارسل سے وراثتی تنازعات جنم نہیں لیں اور سب کو ان کو قانون وراثتی حصہ ملے گا۔

    اسی طرح زرعی اورغیرزرعی اراضی کے حقوق کو ناصرف تحفظ ملے گا بلکہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں نقشہ/امیج کو بھی شامل ہوجائے گا جسکی بدولت جس کی زمین کا مالک کہیں سے بھی انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے زمین کو دیکھ سکے گا جس سے ٹرانزیکشن بہتر اور شفاف طریقے سے ممکن ہوگی یہ پراجیکٹ سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کے نظام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ لینڈ فنانسنگ اور ایلوایشن بھی آسان ہوگی جبکہ گورنمنٹ کی لینڈ کا جامع ڈیٹا بیس بھی ساتھ ہی تیار کیا جائے گا جس سے حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار اراضی کو فوری حصول ممکن ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج "پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس)” پراجیکٹ کے سلسلہ میں ریونیو، بلدیات اور زراعت افسران اور ملازمین کے مشاورتی و تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پلس پراجیکٹ کے سوشل سیف گارڈ اسپیشلسٹ وسیم ملک، جی اے ریونیو عبدالحئی بھٹی، انوائرمنٹ اسپیشلسٹ رانا محمد سہیل، جی آئی ایس اسپیشلسٹ محمد مزمل حنیف، انچارج پلس کیوان حسن، تحصیلدار سیالکوٹ سلیم راں، پسرور عثمان غنی، اور ضلعی انچارج پلس کے علاؤہ میونسپل کارپوریشن/کمیٹیز ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال کے سی سی اوز اور محکمہ زراعت کے مقامی حکام، گرداور، قانوگو ، پٹواریوں نے شرکت کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ میں تمام دستی رجسٹریوں کی اسکیننگ، مینول موضع جات کی ڈیجٹیلائزیشن، جمع بندیوں اور مساوی رجسٹروں کی اسکیننگ اور بورڈ آف ریونیو کی تمام مساویوں کی اسکیننگ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلہ میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار ان کو اہداف دے دیئے ہیں اور مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مینول موضع جات کی جمع بندیوں، رجسٹریوں، پاور آف اٹارنی اورمساوی کی اسکیننگ مکمل کرلی جائے گی جبکہ مسنگ اورشکستہ مساویوں کو دوبارہ بنانے کیلئے ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار ترجیحی بنیادوں پر پلس پراجیکٹ کو مکمل کروائیں گے اس سلسلہ میں غفلت یاکوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
    ۔۔۔۔

  • سیالکوٹ :8جنوری سے پانچ روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا

    سیالکوٹ :8جنوری سے پانچ روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن( ر) شاہ میر نے کہا ہے کہ 8جنوری سے ضلع سیالکوٹ میں پانچ روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 72 ہزار 711 بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر نے کہا کہ 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم 12 جنوری تک جاری رہے گی، قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2676 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 133بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں اور 69ٹرانزٹ/رومنگ ٹیمیں لاری اڈوں، اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو کےقطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی جبکہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مقامی حکام کے علاوہ129 یوسی مانیٹرنگ آفیسرز اور 536ایریا انچارجز مہم کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی پانچ سال پولیو کی خوراکیں لینے سے محروم نہ رہ جائے اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع سیالکوٹ میں 954 جھونپڑ ، خانہ بدوش اور کچی آبادیوں میں مقیم 6ہزار 288 رجسٹرڈ بچوں کو بھی کور کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین اور بچوں کے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو جیسے جان لیوا موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور اگر کسی جگہ پولیو ٹیمیں نہ پہنچیں تو اس کی بابت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی کنٹرول روم سیالکوٹ کے نمبر 9250011پر اطلاع دیں۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کیلئے کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی ، سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈاکٹر عدنان محمود اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز مسعود کے علاؤہ مختلف متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

  • میہڑ:جنونی شخص کے ہاتھوں بیوی قتل،ماں زخمی

    میہڑ:جنونی شخص کے ہاتھوں بیوی قتل،ماں زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)جنونی شخص نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا اور اپنی ماں کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا
    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے فقیر پور میں جنونی شخص فیصل چانڈیو نے اپنی بیوی خورشیدہ بیگم پر فائرنگ کر کے قتل کردیا اور اور اپنی ماں کوبھی گولی مار کر شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگیا ہے

    جب کہ جنونی ملزم فیصل کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بیٹے کا دماغی توازن درست نہیں ہے میں اپنے گھر سے باہر سبزی لینے گیا تھا کہ میری غیر موجودگی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے.

    رادھن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے

  • سیالکوٹ:مبینہ پولیس مقابلہ 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،پولیس کامؤقف

    سیالکوٹ:مبینہ پولیس مقابلہ 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،پولیس کامؤقف

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ صدر کی گشت موبائل وین پر علاقہ سلطان چوک میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4کس مسلح ڈاکوؤں کی سیدھی فائرنگ، 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،2 فرار۔

    پولیس تھانہ صدر سیالکوٹ معمول کی گشت اور ناکہ بندی پر تھی کہ 4کس ملزمان بسواری 2موٹر سائیکل اورا چوک کی طرف سے آرہے تھے جنہیں پولیس نے مشکوک جا ن کر رکنے کا اشارہ تو4 مسلحہ ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی ۔

    جس پر موبائل IIIصدر سیالکوٹ کے دروازے اور باڈی میں متعدد فائر لگےاور فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہااور کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی اور سرچ کرنے پر 2کس مسلح ملزمان اسم مسکن نامعلوم شدید مضروبی حالت میں پائے گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے ۔

    2کس نامعلوم ملزمان بسواری بلانمبری موٹرسائیکل جانب ہری پور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ہلاک شدہ ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل ہنڈا CD70،دیگر مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد ہوا۔ہلاک شدگان کی نعش برائے کاروائی سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیں گئی ۔

    ہلاک شدہ ملزمان کی شناخت 1-سفیان ولد احسان قوم جٹ سکنہ ڈسکہ2-فلک شیر ولد اللہ دتہ کھوکھر سکنہ سرگودھا کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو قتل ،اقدام قتل اور رابری سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔

    مقامی پولیس SHOصدر سیالکوٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔ مفرور ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • چترال:نادرا آفس دروش میں افغان شہری جعلی شناختی کارڈ بنواتے ہوئے گرفتار

    چترال:نادرا آفس دروش میں افغان شہری جعلی شناختی کارڈ بنواتے ہوئے گرفتار

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی کی رپورٹ )نادرا آفس دروش میں افغان شہری جعلی شناختی کارڈ بنواتے ہوئے گرفتار
    تفصیل کے مطابق نادرا آفس دروش میں افغان شہری جعلی شناختی کارڈ بنواتے ہوئے گرفتار، گرفتار ملزم خود کو پاکستانی ظاہر کر کے والد بھی اپنے ساتھ لایا تھا، افغان شہری رحمان اللہ افغانستان سے دو یوم قبل بذریعہ طورخم پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے پاکستان پہنچا،دوران تفتیش انچارج نادرا دروش نے ان سے سچ اگلوا کر اعتراف جرم کر کے موقع پر پولیس کے حوالے کیا

    دوران تفتیش افغان شہری نے مزید بتایا کے پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے اس نے 17 لاکھ روپے سہولت کاروں کو دینے کا وعدہ کیا تھا،سہولت کاروں میں یوسف خان ولد انور خان اور علی جان ولد محمد جان سکنہ ارندو دروش کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،

    اعتراف جرم کے بعد پولیس نے افغان شہری سمیت والد اور سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،کامیاب تفتیشی عمل پر لوگوں نے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دروش کے عمل کو سراہا ہے۔

  • ڈی جی خان :فیصل موور بس کی گنےسے لوڈ کھڑی ٹرالی کوٹکر،10مسافر زخمی

    ڈی جی خان :فیصل موور بس کی گنےسے لوڈ کھڑی ٹرالی کوٹکر،10مسافر زخمی

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی )فیصل موور بس کی گنےسے لوڈ کھڑی ٹرالی کوٹکر،10مسافر زخمی
    ریسکیو 1122ترجمان کے مطابق کنٹرول روم ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ بس (فیصل موورز) ڈیرہ غازی خان سے لاہور جاتے ہوئے رند اڈہ کے قریب روڈ پر کھڑی گنے کی لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ہے جس میں تقریپا 08 سے 10 افراد زخمی ہیں۔ کنٹرول نے فورا چار ایمبولنسز اور ایک ریسکیو وہیکل روانہ کرا دی۔

    جب سٹاف موقع پر پہنچا تو 10 مریض زخمی تھے جن میں ایک مریض کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ باقی 09 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان شفٹ کیا گیا۔

    زخمیوں میں محمدسراج ولدشفاعت حسین،محمدجوادولدافضل،حسنین عباس ولداللہ ڈتہ،فضہ نصیردخترنصیرالدین،ملک محمدنعیم ولدغلام حیدر،غلام نازک ولدغلام رسول بس ڈرائیور،سمیع اللہ ولدعبدالخالق،عجب گل ولدعبدالخالق،توقیرولدفاروق،اریشہ دختراشتیاق بس ہوسٹس شامل ہیں

    ریسکیو 1122 کے مطابق تمام تر صورت حال سے DEOC, پولیس کنٹرول اور ہیڈ آفس لاہور کو آگاہ کیا۔

    بس کو بذریعہ ٹریکٹر روڈ سے ہٹا کر سائیڈ پر پارک کر دیا گیا اور اب ٹریفک کے لیے راستہ بحال کر کے ریسکیو اپریشن مکمل ہوگیا ہے.

  • اوچ شریف :الشمس چوک پر ریڑھیوں والے قابض،انتظامیہ کی آنکھیں بند

    اوچ شریف :الشمس چوک پر ریڑھیوں والے قابض،انتظامیہ کی آنکھیں بند

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف شہر میں تجاوزات کی بھرمار الشمس چوک پر ریڑھی بانوں کا قبضہ الشمس چوک سبزی منڈی میں تبدیل ہو گیا ۔میونسپل انتظامیہ مال بنانے میں مصروف الشمس چوک پر ریڑھی بان کا قبضہ۔الشمس چوک پر نا جائز تجاوزات ۔

    عملہ کاروائی کی بجائے بھتہ وصولی تک محدود۔ڈی سی او بہاولپور فوری آپریشن کروائیں۔عوامی وسماجی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر میں تجاوزات مافیہ نے اپنا قبضہ کیا ہوا ہے الشمس چوک پر میونسپل کمیٹی کے سی او کی سرپرستی میں ریڑھی بان مالکان کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے عوام کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہےاوچ شریف الشمس چوک پر تجاوزات کی بھر سے سڑکیں سکڑ گئیں ہے

    شاہراہوں پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کر کے سڑکوں کو ریڑھی بازاروں میںتبدیل کر دیا ہے ہسپتال روڈ خیر پور ڈاہا روڈ پر تجاوزات قائم ہیں تجاوزات کے باعث الشمس چوک پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے دور دراز علاقوں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایمبولینس کی گاڑیاں بھی رش میں پھنسی رہتی ہیں الشمس چوک پر تجاوزات کے باعث روزانہ لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بن چکا ہے ۔

    انسداد تجاوزات کیلئے تعینات عملہ ریڑھی بانوں سے بھتہ لے کر انکو الشمس چوک پر ریڑھیاں کھڑی کرنے کی اجازت دیتا ہے ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل سے منہ پھیر لیا ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • کشمور:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاتعلقہ ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا اچانک دورہ

    کشمور:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاتعلقہ ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا اچانک دورہ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہد حسین میتلو کا صحت کا جائزہ لینے کے لیے کشمور تعلقہ ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کشمور کا اچانک دورہ عملے کی عدم موجودگی اور صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تعلقہ ہسپتال کشمور کا اچانک دورہ کیا اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور ہسپتال میں صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا صحت ہر عام آدمی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ ہسپتال کے اندرصحت کے حوالے سےتمام ضروریات کو پورا کیا جائے اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جوڈیشل لاک اپ کشمور کا بھی اچانک دورہ کیا اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کہ قیدیوں کو صاف اور میٹھے پانی اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جوڈیشل لاک اپ میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔