Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان: نادرا  سے بلاک شدہ قومی شناختی کارڈز، 31 دسمبر تک  فیصلہ کرنے کے احکامات جاری

    ڈی جی خان: نادرا سے بلاک شدہ قومی شناختی کارڈز، 31 دسمبر تک فیصلہ کرنے کے احکامات جاری

    ڈیرہ غازیخان، باغی ٹی وی ( نیوز رپورٹر شاہد خان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر نادرا کی طرف سے بلاک کئے گئے قومی شناختی کارڈز کے 31 دسمبر تک فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں مہم کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے مشکوک 996 قومی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے اور ضلعی سطح پر قائم کمیٹیوں نے سماعت کے بعد 174 قومی شناختی کارڈ کلیئرکردئیے ہیں۔

    یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش،ایس پی بختیار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سلمان آفاق،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ڈی ایل سی کے اجلاس منعقد کرکے بلاک سی این آئی سی کا فیصلہ کریں۔کمشنر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر تمام علاقوں میں پھر سے سرچ آپریشن اور سروے کیا جائے اور متعلقہ دستاویزات نہ رکھنے والے افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے۔

    غیر ملکیوں کی شناخت کیلئے ای۔پولیس سیفرون اور دیگر جدید آلات استعمال کیے جائیں۔اجلاس میں دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں۔

  • اوکاڑہ : با اثر افراد کا یتیم بچوں کے گھر میں گھس کر تشدد ،ملکیتی گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش

    اوکاڑہ : با اثر افراد کا یتیم بچوں کے گھر میں گھس کر تشدد ،ملکیتی گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش

    اوکاڑہ ک،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفرکی رپورٹ ) نواحی علاقہ گیارہ جیڈی میں با اثر افراد کا یتیم بچوں کے گھر میں گھس کر تشدد ،ملکیتی گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش ڈنڈوں،سوٹوں،کلہاڑی اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل

    تفصیل کے مطابق تھانہ راوی کی حدود نواحی علاقہ گیارہ جیڈی میں با اثر افراد نے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ یتیم بچوں احمد نواز اور اسکی معصوم بہنوں کے تعمیر شدہ ملکیتی مکان پر قبضہ کرنے کے لیے دھاوا بول دیا ،حملہ آوروں نے ڈنڈوں،سوٹوں، کلہاڑی کا آزادانہ استعمال کیا ،جس سے خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ،علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

    تھانہ راوی پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، با اثر ملزمان پولیس کی موجودگی میں تشدد کرتے رہے

    اس سے قبل ملزمان کے خلاف یتیم بچوں کی جانب سے تھانہ راوی میں گھر کا مین گیٹ اکھاڑ کر راستہ بند کرنے احاطہ پر قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی متاثرہ یتیم بچوں نے ڈی پی او اوکاڑہ آئی جی پنجاب اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

  • میہڑ:بھائی نے بھائی کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا

    میہڑ:بھائی نے بھائی کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)بھائی نے بھائی کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا
    تفصیل کے مطابق میہڑتھانہ بی سیکشن کہ حدود میں جائیداد کہ تنازعہ پر بروہی قوم کے دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا،ملزم صالح بروہی نے فائرنگ کر اپنے سگے بھائی خالد بروہی کوشدید زخمی کرکے فرار ہوگیا.

    تھانہ بی سیکشن پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیاہے ۔

  • اوچ شریف۔ٹریلرکی موٹرسائیکل کو ٹکر،خاتون موقع پرجاں بحق،مرد زخمی،ہسپتال منتقل

    اوچ شریف۔ٹریلرکی موٹرسائیکل کو ٹکر،خاتون موقع پرجاں بحق،مرد زخمی،ہسپتال منتقل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ٹریلرکی موٹرسائیکل کو ٹکر،خاتون موقع پرجاں بحق،مرد زخمی،ہسپتال منتقل
    تفصیل کے مطابق ایک موٹر سائیکل جس پر دو لوگ سوار تھے اوچ شریف سے چنی گوٹھ جاتے ہوئے سامنے سے آتے ہوئے ایک ٹریلر سے جاٹکرائے۔

    جس ایک معمر خاتون لال مائی زوجہ منظور احمدچک 51 چنی گوٹھ کی رہائشی موٹر سائیکل پر سوار تھی ٹریلر کے نیچے آگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ڈیڈ باڈی کو RHC اوچ شریف منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین موقع پر موجود ہیں۔

    موٹر سائیکل کا ڈرائیور معمولی زخمی تھا جسے مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت آر ایچ سی اوچ شریف شفٹ کر دیا تھا

  • پاکستان بھر میں جمہوری وطن پارٹی کی آرگنائزنگ  شروع

    پاکستان بھر میں جمہوری وطن پارٹی کی آرگنائزنگ شروع

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نویدسندھو کی رپورٹ)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں جمہوری وطن پارٹی کی آرگنائزنگ کا سلسلہ شروع .
    تفصیل کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کی طرف سے پنجاب کے سابق ترجمان عرفان اکبر کیانی کو راولپنڈی ڈویژن کا آرگنائزنگ صدر مقرر کر دیا گیا ہے ،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان اکبر کیانی نے کہا کے میں پارٹی سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتبار کر کے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی ہے ان شا اللہ اپنے قائد کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا .

  • قصور:مبینہ سلنڈرپھٹنے سے مسافروین میں آگ بھڑک اٹھی

    قصور:مبینہ سلنڈرپھٹنے سے مسافروین میں آگ بھڑک اٹھی

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگارطارق نویدسندھو)مبینہ سلنڈرپھٹنے سے مسافروین میں آگ بھڑک اٹھی۔
    تفصیل کے مطابق قصورمیں کشمیر چوک نزد شہباز خان روڑ پرٹیوٹا ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،بتایا گیا ہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی ،مگر سیکرٹری آر، ٹی، اے محمد جعفر چوہدری کا کہنا ہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے سے نہیں لگی،گاڑی میں لگا سلنڈر اپنی اصلی حالت میں موجود ہے، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔

    جبکہ معجزاتی طور پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر بچ گئے اورخوش قسمتی سے اس وقت وین میں کوئی سواری موجود نہ تھی ۔ سیکرٹری آر، ٹی، اے کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    دوسری طرف وین کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلع بھر میں سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان :آرپی او آفس میں روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازی خان :آرپی او آفس میں روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد۔ ریجن بھر سے آنے والے سائلین کی درخواستوں کی سماعت کرکے فوری کاروائی کے احکامات جاری۔ مارک کی گئی تمام درخواستوں کا مکمل فالو اپ لینے کا حکم۔ میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور عوام کی دادرسی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کے براے راست مسائل کی سماعت کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ سے جاری رکھتے ہوئے ریجن کے تمام اضلاع ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور اور لیہ سے آنے والے سائلین کی درخواستوں کو سماعت کی اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔

    اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ دفتر میں آنے والے سائلین کی درخواستوں کو مقررہ کردہ ٹائم فریم میں مکمل کرکے فالو اپ لیا جائے۔ کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں ہے. میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور سائلین کی دادرسی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی پنجاب کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرڈسکہ پریس کلب آمد

    سیالکوٹ:آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی پنجاب کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرڈسکہ پریس کلب آمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی پنجاب کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرڈسکہ پریس کلب آمد
    سیالکوٹ سے ڈسکہ پریس کلب جانے والوں میں  سینئر صحافیوں خرم میر چیف اڈیٹر روزنامہ سکالرز نیوز، شاہد ریاض باغی ٹی وی، مہر مصطفی، مدثر رتو (قومی نیوز نیٹورک) شامل تھے 

    ملاقات میں صدر ڈسکہ پریس کلب انجینئر محمد ابرار نے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کےصوبہ پنجاب میں تعینات ڈپٹی کوآرڈینیٹر محترم خرم میر سے ڈسکہ میں پرنٹ میڈیا سے منسلک صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہیلتھ انشورینس، دھمکیوں اور بے جا ایف آئی آرز کے تدارک اور دیگر مسائل کے متعلق گفتگو کی.

    جس پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسکہ کے صحافیوں کے مسائل کو APRNS کی اسلام آباد میں موجود مرکزی باڈی تک پہنچایا جائے گا تا کہ ان مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے.

  • میرپورخاص: ضلع کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص: ضلع کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ضلع کےتاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں . اس ضمن میں شہر میں موجود لائبریرز اور آرکائیوز کو بھی محفوظ بنایا جا رہا ہے . ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ میرپورخاص سندھ کے تاریخی شہروں میں شمار ہوتا ہے اور میرپورخاص کے تاریخی و ثقافتی ورثوں کو اجاگر کرنےکے لئے کام کر رہے ہیں . اسی ضمن میں میرپورخاص کی لائبریریوں اور آرکائیوز کو محفوظ بنایا جا رہا ہے .

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص پریس کلب کے دورے کے دوران کیا . انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلبوں اور صحافیوں کا عوامی مسائل کی نشاندہی اور حل کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے اس لئے صحافی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں .

    ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ میرپورخاص کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص میں زرعی کھاد کی کمی کے مسائل سے ضلع انتظامیہ آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور غیر معیاری کھاد کے ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں .

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے میرپورخاص پریس کلب ہال کا دورہ بھی کیا اورگلستان بلدیہ پارک اور میوزیم کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ گلستان بلدیہ لائبریری کو فعال بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور بہت جلد گلستان بلدیہ پارک لائبریری کو عوام کے لیے کھولا جائے گا تاکہ وہ یہاں آکر علم کے نور سے فیضیاب ہو کر اپنے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو سکیں .

    اس موقع پر میرپورخاص پریس کلب کے صدر نذیر پنہور ،جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ اور دیگر عہدیداران نے میرپورخاص پریس کلب کی کارکردگی کے متعلق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کو آگاہی دی اس موقع پر عہدیداران اورممبران بھی موجود تھے .

  • سیالکوٹ ۔ دو صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران تبدیل

    سیالکوٹ ۔ دو صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران تبدیل

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)دو صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران تبدیل
    تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایگزیکٹو انجینئر گیپکو (ایم اینڈ ٹی) فواد اسلم ریٹرننگ آفیسر پی پی 46 سیالکوٹ3 مقرر

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سجاد احمد اس حلقہ سے آر او تھے، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور پی پی 47 سیالکوٹ IV کے ریٹرننگ آفیسر مقرر قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن اس حلقہ سے آر او تھے