Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان:تھانہ کالا پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیا

    ڈیرہ غازیخان:تھانہ کالا پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )تھانہ کالا پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیا
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا طاہر سلیم نے ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر موٹر ساٸیکل چوری میں ملوث ملزم محمد شفیق ولد صدیق قوم سہانی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 01 کلاشنکوف اور 01 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا

    ریاض حسین SI پر مشتمل ٹیم نے چوری میں ملوث ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 01 کلاشنکوف بھی برآمد کر لیا۔

    اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا کا کہنا تھا کہ تھانہ کالا پولیس کا علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔

    جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اورعلاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان :  سنٹرز آف ایکسیلنس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

    ڈیرہ غازیخان : سنٹرز آف ایکسیلنس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

    ڈیرہ غازیخان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان ) سنٹرز آف ایکسیلنس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک احمد بخش باپا،شاہینہ محبوب،فرخندہ واجد،پرنسپلز فیض اللہ ترین، شبانہ آفرین،عباس مہدی نے شرکت کی۔

    بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظور ی دی گئی۔ تر قیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ،ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی پر غور کیا گیا۔نویں،دسویں کلاسز کی میجر ٹیسٹنگ کی رپورٹ پیش کی گئی۔سیو ریج مسائل حل کیلئے کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوائز،گرلز سنٹر آف ایکسیلنس ادارے ہمارے لئے ایچی سن سے کم نہیں ہیں،دور جدید میں ترقی کیلئے ہمیں کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دینا ہوگی،اعلی معیار کے تعلیمی ادارے ہمارا اثاثہ ہیں،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا ہمیں تعلیم کے ساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے پشاور سانحہ کے شہداء بچوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی اور سنٹر آف ایکسیلنس کے بچوں کی پرفارمینس کو خوب سراہا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سنٹر آف ایکسیلنس اداروں کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ : جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2  گرفتار

    سیالکوٹ : جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2 گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2 گرفتار
    تفصیلات کیمطابق ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ملزمان کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمدو روانگی کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھی

    ملزمان فلائٹ نمبر FZ356 سے نیپال جا رہے تھے، گرفتار ملزمان میں اقبال حسین اور شمس شہباز شامل ،ملزمان کا تعلق شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ہے،ملزمان کے سامان سے جعلی ویزا سٹیکرز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے نیپال سے یونان جانے کی کوشش کرنا تھی ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

  • سیالکوٹ: تحصیل پسرور سوکنونڈ سٹاپ پرپیٹرول کی دکان میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ: تحصیل پسرور سوکنونڈ سٹاپ پرپیٹرول کی دکان میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تحصیل پسرور سوکنونڈ سٹاپ پرپیٹرول کی دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیورز نے ساتھ والی تمام دکانوں کو خالی کروا دیا
    تفصیل کے مطابق حصیل پسرور سوکنونڈ سٹاپ پرپیٹرول کی دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیورز نے ساتھ والی تمام دکانوں کو خالی کروا دیا،ریسکیورز نے بروقت پینچ کر آگ پر قابو پا کر اسے مزید پھیلبے سے روک لیا۔

    آگ پیٹرول ٹینکر سے فلنگ کے دوران لگی۔ ریسکیورز نے ڈھائی گھنٹہ کی انتھک جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔35سالہ ایاز آگ لگنے کہ باعث معمولی جھلس گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا۔

    آگ لگنے سے 1کروڈ مالیت کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی کاوش سے 1.5 کروڈ مالیت کا سامان و پیٹرول اور باقی مارکیٹ کو بچا لیا گیا۔

  • سیالکوٹ: بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،6 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ: بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،6 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ مراد پور پولیس اور پیٹرولنگ پوسٹ کھمبرانوالہ کی مشترکہ کاروائی،دوران ناکہ بندی گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 6 ارکان کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد۔

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں تھانہ مراد پور پولیس نے پٹرولنگ پوسٹ کھمبرانوالہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی دو گاڑیوں کی تلاشی لی جن میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت.
    1. چوہدری بلال حسین گوندل ولد چوہدری امان اللہ گوندل سکنہ گوندل سٹریٹ کوٹلی بہرام سیالکوٹ2. محمد الیاس ولد گل اعظم شاہ قوم پٹھان سکنہ وزیرستان گنی گرم3. وقاص احمد ولد عبیداللہ قوم پٹھان سکنہ وزیرستان تحصیل لدھا4. محمد ساجد ولد تاج دین قوم پٹھان سکنہ وزیرستان 5. محمد عاصم ولد عبدالقدوس قوم پٹھان سکنہ لدھا وزیرستان 6. جنید ولد میرخا جان قوم پٹھان سکنہ لدھا وزیرستان

    دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے 04 عدد کلاشنکوف،01 عدد 222 رائفل، 01 عدد 9mm پسٹل معہ متعدد گولیاں و میگزین و 02 عدد کوپے، 01 عدد ویگو ڈالہ اور 01 عدد کار برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • سیالکوٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،200کلوگرام ملاوٹی کھویا تلف،ایک لاکھ جرمانہ

    سیالکوٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،200کلوگرام ملاوٹی کھویا تلف،ایک لاکھ جرمانہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،200کلوگرام ملاوٹی کھویاتلف،ایک لاکھ جرمانہ
    صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ،فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاری اڈا کے قریب کھوئے اینڈ پنیر یونٹ پر چھاپہ، دوران کارروائی 200کلو ملاوٹی کھویا تلف کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا

    ڈی جی فورڈ اتھارٹی نےموقع پر ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسٹارچ کی ملاوٹ پر200کلو کھویا تلف کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کاکہنا تھاکہ زیادہ منافع کی لالچ میں عوام الناس کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں۔ اپنے اردگرد کسی بھی ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔

  • اوچ شریف: آج بھی شہدائے اے پی ایس کا غم دلوں میں زندہ ہے-ورکنگ جرنلسٹس

    اوچ شریف: آج بھی شہدائے اے پی ایس کا غم دلوں میں زندہ ہے-ورکنگ جرنلسٹس

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) آج بھی شہداء اے پی ایس کا غم دلوں میں زندہ ہے، ہمارے شہید بچے ہمیں عزیز ہیں، اوچشریف کے سینئر ورکنگ صحافیوں کا مشترکہ بیان-

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے سینئر ورکنگ جرنلسٹ احمد حسن اعوان، ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی، سید مجتہد رضوی، اظہر علی دانش، خواجہ غلام شبیر، حبیب اللہ خان، صدیق خان سودھا، عامر غنی خان لنگاہ، شمس خان رند، ملک یعقوب ککس اور ملک آمین سمیت دیگر صحافیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشاور کے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) کے دردناک سانحے کو 9 برس بیت گئے مگر ملک پاکستان کے افسوسناک ترین سانحے کا غم آج بھی تازہ ہے ۔

    شہداء کے لواحقین تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔کل اے پی ایس کے المناک سانحے کی نویں برسی منائی جارہی ہے ، اس حوالے سے اوچ شریف سمیت ملک بھر میں تقریبات کا انعقادہوگا؛سانحہ میں شہادت کا رتبہ پانے والوں کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی اور شہدا کے لیے مغفرت کی دعائیں مانگی جائیں گی،

    خیال رہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے جب ایک بار 16 دسمبر 1971 کو ملک دو لخت ہوا اور دوسری 16 دسمبر کو کتنی ماؤں کے لختِ جگر جُداہوئے۔ 16 دسمبر 2014؁ء کو اے پی ایس کا وہ سانحہ رونما ہوا جس نے ایک عالم کو غم و الم میں مبتلا کردیا۔ حیوانیت اور درندگی کی یہ انتہا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی۔

    اس سانحے میں 8 سے 18 سال کے پھول جیسے بچے بربریت کا نشانہ بنے، ان معصوموں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے اس وقت اپنے ظلم کا نشانہ بنایا جب وہ اسکول میں حصولِ علم میں مشغول تھے۔سانحے میں طلباء اور اسکول اسٹاف سمیت 141شہید ہوئے اور چھ کے چھ دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جب کہ 121 بچے شدید زخمی ہوئے۔

    پاکستان کی تاریخ میں یہ بد ترین دہشت گردی کی کارروائی ہے، جو 2007ء کراچی میں سانحہ کارساز کے بعد ہوئی۔ مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے پی ایس کا سانحہ پاک فوج کے مشہور آپریشن ضرب عضب کا رد عمل تھا جو پاک فوج نے 8 جون 2014ء کو کراچی ائرپورٹ پر حملے کے بعد دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لیے شروع کیا تھا۔ اس سانحے نے قوم کو دہشت گردی سے لڑنے کا ایک نیا جذبہ دیا

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ کا اچانک دورہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ کا اچانک دورہ

    کندھکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہد حسین میتلو کا ضلع کشمور میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ جوڈیشل لاک اپ کندھ کوٹ کا اچانک دورہ عملہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مکمل عملے کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل کو انکوائری کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جوڈیشل لاک اپ کندھ کوٹ کا بھی اچانک دورہ کیا اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کہ قیدیوں کو صاف اور میٹھے پانی اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جوڈیشل لاک اپ میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

  • ٹھٹھہ:، کینجھر جھیل میں اضافی پانی چھوڑ دیا گیا ،ماہیگیروں کے گھراور راستے ڈوب گئے

    ٹھٹھہ:، کینجھر جھیل میں اضافی پانی چھوڑ دیا گیا ،ماہیگیروں کے گھراور راستے ڈوب گئے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں)سردی کے باعث کینجھر جھیل میں اضافی پانی چھوڑ دیا گیا کئی ماہیگیروں کے گاؤں اور راستے پانی میں ڈوب گئے ماہیگیروں کو سخت دشواری کا سامنا

    سردی کے موسم کے باعث کینجھر جھیل میں اضافی پانی چھوڑ دیا گیا ہےجسکی وجہ سے ماہیگیروں کے گاؤں اور رستوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے اس بات کا انکشاف کینجھر جھیل کے قریب گاؤں حاجی علی بخش منچھری ملاح اور دیگر کے رہائشیوں صاحب ڈنو ،بریو،اکبر ،سرور منچھری اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

    انہوں نے کہا کہ کینجھر جھیل میں اضافی پانی چھوڑنے کی وجہ سے ہمارے گاؤں سمیت ہمارے راستے میں بھی کئی فٹ پانی داخل ہوگیا ہے جسکی وجہ سے ہمارے باہر نکلنے کے راستے بھی بند ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے ہمارے روزگار بھی بند ہورہے ہیں

    انہوںنے کہا کہ ہمارے گاؤں کے روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں مگر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سمیت انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے

  • ٹھٹھہ:ڈپٹی کمشنرکی گھارو میں کھلی کچہری،موقع پر ہی احکامات جاری

    ٹھٹھہ:ڈپٹی کمشنرکی گھارو میں کھلی کچہری،موقع پر ہی احکامات جاری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سمون) : ڈپٹی کمشنر اسد علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر آفیس گھارو میں کھلی کچہری منعقد کرکے تعلقہ میرپور ساکرو کے کھاتیداروں کی زمینوں و دیگر درپیش مسائل سن کر درخواستیں وصول کیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات اور رلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کھلی کچہری میں موجود مختلف صنعتوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ لیبر قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو روزگار و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مقامی لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ کھاد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اعلی حکام سمیت کھاد کمپنوں کی انتظامیہ سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کھاد کی کمی کو پورا کیا جا سکے، اس ضمن میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

    کھلی کچہری کے دوران عوام کی جانب سے کی گئی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے تعلقہ میرپور ساکرو کے اسسٹنٹ کشمنر اقبال احمد تنیو اور مختیارکار احمد میمن کو ہدایت کی کہ وہ شکایت کنندہ کی زمینوں کی چانچ پڑتال کرکے جائز مسائل فوری حل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جن گاؤں پر قبضوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی حد بندی کرکے انکوائری کے بعد غیر قانونی قبضوں کو ہٹایا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی سرکاری زمین پر غیر قانونی فارم ہاؤسز کی تعمیر کے متعلق کی گئی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ اس حولاے سے تحقیقات کرکے غیر قانونی تجازات کو ہٹایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی انتظامیہ سے اجلاس منعقد کرکے کام کرنے والے ملازمین کی فہرستیں چیک کی جائیں اور مقامی لوگوں کی تعیناتی کے متعلق تعین کیا جائے۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے نمائندوں سے ملکر صنعتوں کا دورہ کرکے جائزہ لیں اور خارج ہونے والے زہریلے پانی اور دھواں کے متعلق رپورٹ پیش کی جائے تاکہ مزید حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھارو شہر کی سڑک سے ریڑھیوں، پتھاروں اور دیگر غیر قانونی تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے جبکہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائی تیز کی جائے۔