Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:چمک کاکمال،مسافرگاڑیاں ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے لگیں

    اوچ شریف:چمک کاکمال،مسافرگاڑیاں ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے لگیں

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سول ڈیفنس مقامی پنجاب پولیس پیٹرولنگ پولیس ٹریفک پولیس کی ٹرانسپورٹ مافیا سے بڑی ڈیل، بھاری منتھلی کے عوض اوچ شریف سے چلنے والی گاڑیاں احمد پور شرقیہ کوٹ خلیفہ چنی گوٹھ علی پور ترنڈہ محمد پناہ ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی درجنوں اوور لوڈ کھٹارا مسافر ویگنوں کو کھلی چھوٹ ، کارگذاری دکھانے کیلئے اِکا دُکا چالان کر کے افسران کے سامنے بھی سرخرو ہو گئے ، مجبور مسافر خطرناک جان لیوا ویگنوں پر سفر کیلئے مجبور، سیکرٹری آر ٹی اے بہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کی کاروائیاں بھی بہاول پور شہر تک محدود، شہریوں نے اوگرا کے احکامات کے باوجود مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان اور ان کو تحفظ دینے والے پنجاب پولیس ، ٹریفک پولیس، پیٹرولنگ پولیس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ،
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مسافر گاڑیوں میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اوگرا کی طرف سے تمام مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آر ٹی اےسیکریٹریز، سول ڈیفنس افسران، ٹریفک پولیس، اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے ساتھ گاڑیوں میں نصب سلنڈروں کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، لیکن پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مسافر ویگنوں میں ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال دھڑلے سے کیا جا رہا ہے

    ذرائع کے مطابق اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ کوٹ خلیفہ علی پور چلنے والی درجنوں کھٹارا مسافر ویگنوں پر ایل پی جی سلنڈر نصب ہیں جنہیں پٹرولنگ پولیس مقامی پنجاب پولیس ٹریفک پولیس سول ڈیفنس کی آشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے کھلی آزادی حاصل ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر ٹرانسپورٹ مافیا نے ضلعی افسران اعلی سے ساز باز کر کے بھاری منتھلی کے عوض یہ رعایت حاصل کی ہوئی ہے جبکہ افسران کے سامنے بھی سرخرو ہونے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایک دو چالان کر دیئے جاتے ہیں

    اوچ شریف سے احمد پور شرقیہ چنی گوٹھ کوٹ خلیفہ علی پور سفر کرنے والے مسافروں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روز نامہ اوصاف کو بتایا کہ ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی گاڑیوں میں مجبوری کے عالم میں سفر کرتے ہیں لیکن تمام سفر انتہائی خوف سے گذر جاتا ہے جبکہ مقامی پولیس اور پٹرولنگ پولیس اہلکار راستے میں ناکوں پر روک کر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر دیکھ کر بھی کارروائی نہیں کرتے،

    عوام نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اےبہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے بھی مسافر گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈروں کے استعمال کے خلاف مہم کو صرف بہاول پور شہر تک محدود کر رکھا ہے جہاں کرائے بڑھانے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈروں پر قابو نہیں پایا جا سکا جبکہ احمد پور شرقیہ اوچ شریف میں چلنے والی کھٹارا مسافر ویگنوں میں اوور لوڈنگ اور ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال کھلے عام جاری ہے جس کے خلاف مقامی پٹرولنگ پولیس اور مقامی پولیس سمیت کوئی بھی کاروائی کیلئے تیار نہیں ہے

    شہریوں نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار ایسے جان لیوا حادثوں کے بعد چند دن تک انتظامیہ اقدامات کا واویلا کرتی ہے اور پھر مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے، شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور ضلعی پولیس انتظامیہ اس اہم ترین ایشو پر عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ سول ڈیفنس سمیت ٹریفک پولیس کو ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنے، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹس والی گاڑیوں اور ناجائز کرایوں کے ساتھ اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے سخت کاروائیاں کریں اور غفلت کی صورت میں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سول ڈیفنس عملے سمیت ٹریفک پولیس ۔پنجاب پولیس پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کو یقینی تحفظ فراہم کیا جا سکے

  • اوچ شریف:ہائے مہنگائی،لنڈابازارسےخریداری بھی غریبوں کیلئے خواب بن گئی

    اوچ شریف:ہائے مہنگائی،لنڈابازارسےخریداری بھی غریبوں کیلئے خواب بن گئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) غریبوں کا شاپنگ مال ’’لنڈا بازار’’بھی سفید پوش لو گوں کی پہنچ سے دور ہو گیا، موسم سرد ہوتے ہی مہنگائی کے طوفان نے متوسط طبقے کوسستے گرم کپڑوں سے محروم کردیا،

    موسم سرما کے شروع میں ہی لنڈا مالکان کی جانب سے کپڑوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے گزشتہ روز لنڈا بازار میں خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں محمد صدیق،محمد اکرم ،راشد ، عمر فاروق اور اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد ہوتے ہی غریب طبقہ نے لنڈا بازار کا رخ کیا تو لنڈا بازار دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضا فہ کر دیا گیا ہے ،

    گذ شتہ سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے محمد وارث، رجب علی، محمد نعمان اور حفیظ اللہ نے کہا کہ ہم نے سوچا سردی سے پہلے ہی کپڑے خرید لیے جائیں تاکہ ہما ری خریداری سستی ہوجائے لیکن مارکیٹ کے حالات ہی مختلف ہیں،

    انہوں نے کہا کہ نئے کپڑے اور لنڈے کے کپڑوں کی قیمتوں میں کو ئی فرق نہیں رہا ،اگر ہما رے پاس اتنے پیسے ہوتے تو لنڈا بازار میں کیا کرنے آ تے، شہریوں نے کہا کہ لنڈ ابازار میں سویٹرکی قیمت 1300سے 2000روپے اور جیکٹ 2500سے 3500روپے میں مل رہی ہے جو ہماری پہنچ سے بہت دور ہے، جوتے 1000 سے روپے سے کم نہیں ملتے

    پہلے لنڈا بازار میں صرف غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ خریداری کیلئے آتے تھے اب امیر لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں، انہوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غریب بیچارہ جائے تو کہاں جائے مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ کوئی بھی چیز خریدنے کی استطاعت باقی نہیں رہی، لنڈا بازار ہی ایسی واحد جگہ ہے جہاں پر غریب اپنی پردہ پوشی کر سکتا ہے لیکن یہ بات ماضی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اب تو لنڈے نے بھی برینڈڈ دکانوں کی شکل اختیار کر لی ہے

    لنڈا بازاراشیاء خریدنا بھی غریب کی استطاعت سے دور ہو گیا ہے خریداری کے لیے آئے شہریوں نے نگران حکومت سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    دوسری جانب دکانداروں کا کہنا تھاکہ ٹیکسوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے تحاشا اضافے کے باعث ہم لنڈے کے کپڑے مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں

  • کندھ کوٹ:پولیس کا کچے میں آپریشن،10ماہ قبل اغواء ہونے والی ماں بیٹی بازیاب

    کندھ کوٹ:پولیس کا کچے میں آپریشن،10ماہ قبل اغواء ہونے والی ماں بیٹی بازیاب

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) پولیس کا کچے میں آپریشن دس ماہ قبل اغوا ہونے والی ماں بیٹی کو بازیاب کروا لیا گیا
    کندھ کوٹ تھانہ کی حدود میں دس ماہ قبل اغوا ہونے والی نازیہ بی بی کھوسو اور دو سالہ بیٹی کوثر کھوسو کو اغواء کیا گیا تھا ،اغوا ءکاروں کی موجودگی میں خفیہ اطلاع پر کچے میں کارروائی کی گئی جہاں سے ماں بیٹی کو بازیاب کروایاگیا

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ڈاکو جان بچانے کیلئے فرار ہو گئے، دس ماہ بعد ماں اور بیٹی کی بازیابی پر گھر میں خوشی کا سماں

    یادرہے کہ نازیہ بی بی کھوسو اور کوثر کھوسو کی بازیابی کیلئے سندھ بھر میں بھرپور احتجاج ہوئے تھے۔

  • کندھ کوٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کا آرایچ سی تنگوانی  کا اچانک دورہ

    کندھ کوٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا آرایچ سی تنگوانی کا اچانک دورہ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہد حسین میتلو کا صحت کا جائزہ لینے کے لیے آر ایچ سی تنگوانی کا اچانک دورہ، ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار۔

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آج تنگوانی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور ہسپتال میں صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا صحت عام آدمی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ ہسپتال کے اندرصحت کے حوالے سےتمام ضروریات کو پورا کیا جائے اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

  • سیالکوٹ: سابقہ رنجش ، 2گروپوں میں  فائرنگ ,2 افرادجاں بحق

    سیالکوٹ: سابقہ رنجش ، 2گروپوں میں فائرنگ ,2 افرادجاں بحق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ بڈیانہ کے علاقہ جسوراں میں سابقہ رنجش کی بنا پر 2گروپوں میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،مقتولین میں شاہد اور ضمیر نامی شخص شامل ہیں ۔

    دونوں مقتولین مخالف گروپوں سے تعلق رکھتے تھے۔متعلقہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے درخواست آتے ہی کاروائی کا آغاز کردیاجائے گا۔

  • سیالکوٹ:تھانہ صدر کی سرپرستی میں شادی کی تقریب میں سرعام فائرنگ

    سیالکوٹ:تھانہ صدر کی سرپرستی میں شادی کی تقریب میں سرعام فائرنگ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ صدر کے علاقہ پسرور روڈ پر پولیس کے زیر سایہ شادی کی تقریب میں سرعام فائرنگ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ پسرور روڈ پر قصر سلیم مارکی میں حسن علی کی شادی کے موقع پر ملزمان سرعام روڈ پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کرتے رہے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ملزمان نے شادی کی تقریب کو پولیس کے آشیرباد سے میدان جنگ بنائے رکھا اور فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس ملازمین ملزمان کو پروٹوکول دیتے رہے

    علاقہ مکینوں نے ملزمان کیخلاف کاروائی کا شدید مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھا جاسکے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کا کہنا ہے فائرنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی

  • اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر ایم اے جناح روڈ کی تعمیر کام کا جائزہ لینے کیلئے موقع پرپہنچ گئے

    اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر ایم اے جناح روڈ کی تعمیر کام کا جائزہ لینے کیلئے موقع پرپہنچ گئے

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفراقبال)ڈپٹی کمشنر ایم اے جناح روڈ کی تعمیر کام کا جائزہ لینے کیلئے موقع پرپہنچ گئے

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف عوامی سہولت کے پیش نظر ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت ایم اے جناح روڈ کی تعمیر کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہوگئے،

    اس مقصد کے حصول کے لیے وہ تعمیری کاموں کا جائزہ لینے ایم اے جناح روڈ پہنچ گئے، انہوں نے روڈ کی تزین و آرائش اور پلانٹیشن کے لیے حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے پر زور دیا،

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے آپریشن کلین اپ کے تحت دوکانوں کو محدود کرنے بارے بھی متعلقہ اداروں کے افسران کو احکامات جاری کر دیے، انہوں نے منصوبے کی پائیداری کی جانچ کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا بھی عندیہ دے دیا

    انہوں نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ کی تعمیر میں بہترین مٹیریل استعمال کیا جائے اور مٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

  • اوکاڑہ:نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی-ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ:نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی-ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ جناح سٹیڈیم اور فٹ بال گراؤنڈ کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تما م وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ کھیلوں کے میدان میں جدید سہولیات کی فراہمی سے نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کر کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کی جا سکتی ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر ، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے،

    انہوں نے جناح سٹیڈیم میں جنریٹر، فلڈ لاءٹس، پویلین کی تزین و آرائش، لاءٹنگ، کیمروں اور واش رومز کی تعمیر کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے فٹ بال گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے سہولیات کے سلسلہ میں تجاویز دریافت کیں اور گراؤنڈ میں شیڈ، نئے پولز، لاءٹنگ، پانی کے بندوبست ، جمنیزیم کی چھت کی مرمت، دیواروں پر ٹائلنگ اور پینٹ، سولر پینل، لاءٹنگ، ائر کنڈیشنڈ، پنکھے، ساؤنڈ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے، واش رومز سمیت جدید سہولیات سے مزین کرنے کے لیے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان نے کہا کہ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی انتہائی خوش آئند عمل ہے کھیلوں کے فروغ کے لیے جمنیزیم میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں اس کی تزین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

  • اوکاڑہ:پی ٹی آئی کی وکٹ اُڑگئی،اعظم جٹ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

    اوکاڑہ:پی ٹی آئی کی وکٹ اُڑگئی،اعظم جٹ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وائس چیئرمین محمد اعظم جٹ اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور سابق ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا

    چوہدری ریاض الحق جج نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما راؤ شاہد ڈی سی اور حاجی کالو فیروز پوریا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

    چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، عمران خان نے ترقی کا راستہ روکا، نوازشریف چوتھی بار وزیر اعظم بن کر ترقی کا سفردوبارہ وہاں سے شروع کریں گے جہاں سے روکاگیاتھا،

    مسلم لیگ ن نے ملک میں ریکارڈ منصوبے دیئے ہیں،ن لیگ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی کیونکہ ن لیگ کے پاس عوام کے تمام مسائل کا حل موجود ہے

    میاں نواز شریف پاکستان کو گھیرے بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میاں نواز شریف کی آمد سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوچکی ہے اور جیسے ہی وہ اقتدار سنبھالیں گے تو ملک ایشیئن ٹائیگر بن کر سامنے آئیگا

    انہوں نے کہا کہ8فروری کے بعد میاں نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

  • دومختلف حادثات، رکشوں،موٹرسائیکل اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم 2 طالبات  سمیت 3 جاں بحق

    دومختلف حادثات، رکشوں،موٹرسائیکل اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم 2 طالبات سمیت 3 جاں بحق

    گو جرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ کی رپورٹ )ہ شدید دھند نے دو طالبات کی جان لے لی۔دھندکے باعث موٹر سائیکل رکشاؤں اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں دو طالبات جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور وں سمیت چھ افرادشدید زخمی ہو گئے۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    معلوم ہواہے کہ چک نمبر415ج ب کی طالبات اعجاز احمد کی17سالہ بیٹی حاجرا،طارق کی 18سالہ بیٹی میرب، محمد نسیم کی17سالہ بیٹی فائزہ، عتیق کی18سالہ بیٹی سائرہ،آصف کی19سالہ بیٹی اقراء،چک نمبر416ج ب کے عبدالستار کی 18سالہ بیٹی بزیلہ،گاؤں کے رکشہ ڈرائیورنعمان کے رکشہ پر سوارحصول تعلیم کیلئے گوجرہ کی جانب آرہی تھیں کہ رکشہ گنے سے لوڈ ٹرالی کو کراس کر رہا تھا موچیوالہ روڈپر مخالف سمت سے آنیوالے چک نمبر352ج ب کے رکشہ ڈرائیورفیاض خان کے ساتھ ٹکر ہو گی جس کے نتیجہ میں رکشہ پر سوار تمام افراد شدیدزخمی ہو گئے۔

    جبکہ ٹرالی طالبات حاجرااورمیرب پر چڑھ گئی جس کے باعث دونوں طالبات حاجرا اور میرب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے اقراء آصف کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدمخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے دیگرزخمیوں کو طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔

    ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

    میہڑ سے منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکرایک شخص جاں بحق ،جاں والا شخص 65سالا عبدالمنان ڈیپر بتایا جارہاہے

    پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کہ لئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیاہے.