Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص: انسداد رشوت ستانی کے  عالمی دن کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

    میرپورخاص: انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ضلع انتظامیہ کی جانب سے انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے حوالے سے کمشنر کمپلیکس سے میرپورخاص پریس کلب تک ایک آگاہی ریلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند کی قیادت میں نکالی گئی

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند نے کہا کہ ریلی کا مقصد لوگوں میں کرپشن کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے تاہم کرپشن ایک ناسور ہے اس کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مختیار ابڑو نے کہا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے نوجوان نسل کو آگے آنا چاہئیے انہوں نے یقین دلایا کہ کسی بھی سرکاری ادارے میں ہونے والی کرپشن کو روکیں گے اور کرپٹ عناصر کو سخت سزا دلوائیں گے

    انہوں نے ریلی کے شرکاء سے کہا کہ محکمہء اینٹی کرپشن کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں جہاں بھی کرپشن ہو وہ بلا خوف ہمارے پاس آئیں تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے

    ریلی میں ایس ایس پی عادل میمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سلیم شیخ افسران ملازمین طلبہ اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے

  • میرپورخاص: کمشنرکا شہید بے نظیر بھٹو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ

    میرپورخاص: کمشنرکا شہید بے نظیر بھٹو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہزیب شاہ ) ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے شہید بے نظیر بھٹو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میر پورخاص کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اسکول انسپیکشن اور امتحانی مراحل کا جائزہ لیا

    سکول میں فرنیچر بھی فراہم کیا اس موقع پر انہوں نے پرنسپل مریم شیخ کو ہدایت کی کہ طالبات کو ہراسمنٹ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے کر آگاہی فراہم کی جائے اور طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اورینٹیشن کے حوالے سے تیار کیا جائے تاکہ وہ مقابلے کی میدان کے لیے خود کو آمادہ کر سکیں

    کمشنر نے موقع پر موجود ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری مرزا ارشد بیگ کو ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں جن اسکولوں کی مرمت کے حوالے سے جو بھی اسکیمیں ہیں ان کی مکمل رپورٹ دی جائے ۔

  • چونیاں،حبیب آباد روڈ سدھا نہروں پر پل کے جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول

    چونیاں،حبیب آباد روڈ سدھا نہروں پر پل کے جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول

    چونیاں(نامہ نگار)محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی، حبیب آباد چونیاں روڈ سدھا نہروں کے پل جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پل کے کنارے مقامی افراد نے لکڑیوں سے باڈ لگا رکھی ہے جبکہ جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، محکمہ دوبارہ حادثہ کا منتظر ہے، گزشتہ ماہ چونیاں کے کار سوار دو تاجر بھی اسی جگہ سے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گئے تھے

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت کے باعث چونیاں حبیب آباد روڈ سدھا پل کی دونوں اطراف کے آہنی جنگلے ٹوٹ چکے ہیں، کسی بھی وقت دوبارہ بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے گزشتہ ماہ چونیاں کے دو تاجر حاجی جمیل اور اسد اللہ جو اوکاڑہ سے چونیاں آتے ہوئے مذکورہ پل سے کار سمیت گر گئے تھے اور دوسرے دن حادثہ کا شکار کار اور لاشوں کو نکال کر ریسکیو نے ورثاء کے سپرد کیا تھا،

    محمد کریم، ریاض سدھا، جمیل احمد، شہزاد ٹھیکیدار دیگر مقامی اور مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ اس پل سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں گزارتیں ہیں، دونوں نہروں کی پل دونوں اطراف کے آہنی جنگلے ٹوٹ چکے ہیں جن کو فوری ٹھیک کروانا بہتر ہے وگرنہ حادثہ پیش آئیں گے،

    اسی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے کہا کہ ہم جنگلے کی مرمت بارے تحریری طور پر محکمہ ہائی وے کو لکھ چکیں ہیں ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔

    مسافروں اور مقامی افراد نے ڈی سی قصور ارشد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ اور محکمہ ہائی وے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایس لنک نہر سدھا کے دونوں پل کے جنگلے ٹھیک کئے جائیں

  • چونیاں:دو ڈاکو گن پوائنٹ پر کیشئر  68 ہزار روپے چھین کر فرار

    چونیاں:دو ڈاکو گن پوائنٹ پر کیشئر 68 ہزار روپے چھین کر فرار

    چونیاں(نامہ نگار) نجی سٹی اڈا میں ڈکیتی کی واردات, دونوں ڈاکو اسلحہ کے زور پر گاڑیوں کا کشئیر آصف نامی نوجوان کے کمرے میں گھس گئے، بارونق سٹی اڈا میں مسلح دو ڈاکو گن پوائنٹ پر کیشئر ملک آصف سے 68 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،

    واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر کے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی،

    ایس ایچ او اسلم بھٹی کا کہنا ہے کہ جلد ڈاکو کو پکڑ کر چھینی گئی رقم واپس لے کر مالک کے حوالےکروں گا۔

  • چونیاں:ٹریکٹر ٹرالی  کی زد میں آ کر 11 سالہ طالبہ جاں بحق

    چونیاں:ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 11 سالہ طالبہ جاں بحق

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 11 سالہ طالبہ جاں بحق

    ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 11 سالہ طالبہ جان سے گئی، بچی کی شناخت اریبہ کے نام سے ہوئی حادثہ مستوال کے قریب پیش آیا

    پولیس نے بتایا کہ حادثہ کا ذمہ دار ٹریکٹر ڈرائیور بچی کا قریبی عزیز ہی ہے لاش کو بغیر کارروائی کے سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

  • چونیاں: کھاد کے حصول کیلئے کسانوں کا اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    چونیاں: کھاد کے حصول کیلئے کسانوں کا اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) کھاد کے حصول کیلئے کسانوں کا اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے کھاد مافیا کے خلاف احتجاج جس میں سینئر نائب صدر پنجاب سردار محمد یحییٰ کنول،صدر ضلع قصور چوہدری شہادت علی، جنرل سیکرٹری ضلع قصور میاں محمد امجد،تحصیل صدر چونیاں ملک مشتاق احمد اور نائب صدر چونیاں محمد یحییٰ ساجد بھی احتجاج کا حصہ بنے

    احتجاج میں کسانوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ زراعت کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ حاصل ہے جبکہ کسی حکومت نے کسان اور زراعت کو اہمیت نہیں دی۔ کسانوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کھاد کی اوور چارجنگ،یوریا 3400 کی بجائے 5200 جبکہ ڈی اے پی 13000 کی بجائے 16000 روپے تک فروخت کی جارہی ہے

    ناقص بیچ،کھاد اور ناقص سپرے کی بھرمار سے فصلوں کو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے کسانوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ سے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کھاد کی اوور چارجنگ اور ناقص کھاد بیچ اور سپرے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوچ شریف:الیکشن کا سیزن , سیاست دانوں کے ڈیرے سج گئے

    اوچ شریف:الیکشن کا سیزن , سیاست دانوں کے ڈیرے سج گئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) الیکشن کا سیزن شروع، پی پی 250 میں سیاست دانوں کے ڈیرے سج گئے، "چمچے کڑچے” خوشی سے نہال، نقد مال اور "کھابوں” کے دلدادہ "لوٹے” ورکرز کی موجیں، ایم پی اے کی نشت پر درجن بھر امیدوار آمنے سامنے کی اطالاعات، خوشامدیوں نے اپنے ووٹوں کی بولیاں لگانا شروع کردیں، غیر یقینی مگر دلچسپ صورتحال سے سیاست دان بھی ماموں بن گئے،

    تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 250 کی دلچسپ سیاسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، حلقہ میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی تعداد تقریباً گیارہ ہو گئی ہے، جن میں شیخ فاروق حمید، مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سابق ایم پی اے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سید عامر علی شاہ سائیں، حسن عسکری شیخ، جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے مہر غلام ربانی کاٹھیہ، جماعت اسلامی کے طاہر منظور گھلو، جہانگیر وارن، احمد یار وارن، مخدوم سید عمر رضا گیلانی، ملک نوید خالد وارن، تحریک لبیک پاکستان کے دیوان عشرت جہانیاں نے حلقہ پی پی 250سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے،

    الیکشن کے اعلان نے حلقے میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے، سیاست دانوں کے ڈیرے سج گئے ہیں، ڈیروں پر برادریوں کے سیاسی کارکنوں سمیت سائلوں کی آمد شروع ہو گئی ہے، ڈیروں پر سیاست دانوں کی جانب سے آنے والے کارکنوں اور سائلوں کی خاطر تواضع کا خوب اہتمام کیا جانے لگا، یاد رہے کہ گزشتہ الیکشن 2018 میں حلقہ پی پی 250 میں مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی اور سید عامر علی شاہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے میدان مار لیا تھا اب حلقہ پی پی 250 میں تقریبا 11 امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے

    سیاسی حلقوں نے بھی پی پی 250بمیں الیکشن میں کانٹے دار اور بڑے دلچسپ مقابلے ہونے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ حلقہ پی پی 250 میں بڑی مذہبی جماعتوں نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں تاہم اصل مقابلے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی اور سید عامر علی شاہ کے مابین متوقع سمجھے جارہے ہیں اور پہلی بار الیکشن میں حصہ لینے والے مہر غلام ربانی کاٹھیہ اور شیخ فاروق حمید میں کئی حلقوں میں ایم ایم اے ، تحریک لبیک ، تحریک دعوت اسلامی۔ جمیعت علمائے اسلام ف اور پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں کو بھی بڑی تعداد میں سپورٹرز اور ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جو انتخابی نتائج میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس حلقہ میں سیاسی وابستگیوں کیساتھ ساتھ بڑ ی برادریوں کا کردار انتخابی نتائج پر بڑے اثرات مرتب کرے گا ۔

    حلقہ پی پی 250میں سیاست دانوں نے بھی دن بہ دن اپنی انتخابی مہم کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں ۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی اور مذہبی جماعتوں کے ووٹوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ کئی صوبائی حلقوں میں ان جماعتوں کے امیدو ا ر و ں نے بھی بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طرح انتخابی مہم کیلئے لگژری گاڑیوں کے قافلوں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے دوسری جانب زرائع سے معلوم ہوا کہ الیکشن مہم کے دوران ہنگامہ آرائی کے خدشات بھی ہیں

  • اوچ شریف:ہم نے لوگوں کو ہمیشہ حق اور سچ کی دعوت دی ہے-مفتی کفایت

    اوچ شریف:ہم نے لوگوں کو ہمیشہ حق اور سچ کی دعوت دی ہے-مفتی کفایت

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس ضلع بہاولپور کے زیر اہتمام ۔ قاری مجیب الرحمن اور قاری محمد عبداللہ کی زیر نگرانی ،مولانا محمد اشفاق سلفی ناظم ضلع بہاولپور کی زیر سرپرستی ،چوہدری عبدالسلام امیر مرکزی کی زیر صدارت 14ویں سیر ت النبی ۖ کانفرنس جامعہ مسجد محمدی اہلحدیث اختر کالونی اوچشریف میں منعقد ہوئی ،کانفرنس میںخطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی کفایت اللہ شاکر ناظم تبلیغ مرکزی جمیعت اہلحدیث صوبہ پنجاب نے کہا کہ اہلحدیث دین اسلام کی سربلند ی کے لیے ہرو قت کوشاں ہیں

    ہم نے لوگوں کو ہمیشہ حق اور سچ کی دعوت دی ہے ہم نے صرف او ر صرف دین حق بیان کیا ہے اور کرتے رہیں گے ،مولانا عبدالحق حقانی نے کہا مشکل کشا صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے وہی ہرچیز پر قادر ہے عبادت اللہ تعالیٰ کی کرو جس کا طریقہ حضرت محمد ۖ نے بتایا ہے،مولانا سیف الرحمن عاصم اور مولانا الطاف الرحمن نے کہا حضرت محمد ۖ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر کے اپنی اصلاح کر لواسی میں ہماری کامیابی ہے

    کانفرنس میں مولانا عبدالشکور ۔قاری محمد ولید معظم ،مولانا ریاض احمد سلفی ،مولانا محمد دائو د ربانی ،مولانا خالد مرتضیٰ ،مولانا شعیب سلفی ،مولانا شفیق الرحمن ،مولانا رفیق ارشد ،بشیر احمد مغل ،کے علاوہ ہرمکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور علما ء کرام ،قرا کرام ،نعت خواں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نظامت کے فرائض مولانا حمید اللہ خان عزیز نے ادا کئے۔قاری مجیب الرحمن نے انے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

  • اوچ شریف:8 فروری کو مخالفین کو بھرپور شکست دیں گے ،مولانا رشید احمد عباسی

    اوچ شریف:8 فروری کو مخالفین کو بھرپور شکست دیں گے ،مولانا رشید احمد عباسی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)8 فروری کامیابی کا دن ہوگا، مخالفین کو بھرپور شکست دیں گے ،مولانا رشید احمد عباسی مولانا بابر علی صدیقی مولانا عمر فاروق فاروقی عمر فاروق فاروقی مولانا نذیر احمد وارن کا مشترکہ بیان

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف ) اوچ شریف کے امیر مولانا رشید احمد عباسی اور جمعیت علمائے اسلام اوچ شریف کے جنرل سیکرٹری مولانا بابر علی صدیقی اور تحصیل احمد پور شرقیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا عمر فاروق فاروقی ودیگر مولانا نذیر احمد وارن مولانا جلیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے فیصلے علاقے اور عوام کے مفادات کے فیصلے ہونگے،

    8فروری کادن جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کا دن ہوگا، کارکن آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کریں۔کارکن مخالفین کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، مخالفین کی شور سے اندازہ لگایاجائے کہ وہ جمعیت علماء اسلام (ف)سے کس حد تک خوفزدہ ہیں۔انہوں نے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام( ف) نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالا دستی کی بات کی ہے،

    جمعیت علمائے اسلام(ف) اپنے نظریے کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کرےگی، حلقہ پی پی 250 میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مہر غلام ربانی کاٹھیہ نامزد ہونے پر مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر بھاری اکثریت سے مخالفین کو شکست دے کر جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار مہر غلام ربانی کاٹھیہ کامیاب ہونگے

    انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 250کی باشعور عوام سے التماس کرتے ہیں کہ اٹھو اپنے حقوق کی خاطر غلامی کی زنجیروں توڑ کر جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کو ووٹ دیں

  • اوچ شریف:گنے کی خریداری میں بروکروں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی

    اوچ شریف:گنے کی خریداری میں بروکروں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) گنے کی خریداری میں بروکروں کی لوٹ مار عروج پر، کرشنگ سیزن شروع ہوتے ہی اونے پونے داموں گنا خریدنے کیلئے غیر قانونی کنڈے راتوں رات بن گئے، کماد کاشتکار کا استحصال جاری، 425 ریٹ والا گنا 350 میں خریدا جانے لگا، مافیا کی چاندی، انتظامیہ خاموش تماشائی، شوگر ملز انتظامیہ کا بھی آشیرباد حاصل، کین کمشنر اور کمشنر بہاولپور فوری نوٹس لیں،

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف و گردونواح کے کسان سخت پریشانی کا شکار فصل گنے کی خریداری اونے پونے ہونے پر فصل پر ہونے والے اخراجات پورے نہیں ہونے لگے اس سال فصل گنے کی کاشت زیادہ ہونے کی وجہ سے شوگر ملز مالکان اپنے ایجنٹ بروکروں مہر محمد عابد، محمد رمضان، محمد عمران، اعجاز، حاکم علی، گوہر علی اور محمد اجمل للو نے 425 روپے ریٹ کی بجائے 350 روپے میں خریداری کر کے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں کسانوں ،سجاد ،اصغر ،ابراہم ،اللہ بخش ودیگران نے میڈیا کو بتایا کہ کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بروکر اور شوگر ملز مالکان کسانوں کو کنگال کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے بتایا فصل گنے کو تیار کرنے اور کٹائی، لوڈنگ کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے، من مرضی کے ریٹ پر خریداری کی جا رہی ہے جو زیادتی ہے،

    ذرائع کے مطابق شوگر ملوں میں بیٹھے انتظامی افراد کی نشاندہی پر محکمہ لیبر کے ذریعے کنڈوں /خریداری پوائنٹس کی باقاعدہ منظوری کروائی جاتی ہے ،جہاں ناپ تول میں کمی کے علاوہ من مانے نرخوں پر گنے کی خرید و فروخت کے بعد شوگر ملوں کی یہی انتظامیہ انہیں ماننے سے انکار کر دیتی ہے جس کا مقصد لائسنس فیس ، مارکیٹ فیس اور روڈ اسیس کی ادائیگیوں سے بچنا ہے ،ان غیر قانونی کنڈوں پر کسی قسم کا ریکارڈ مرتب نہیں کیا جارہا تاکہ ٹیکس سے بچا جا سکے ،

    یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس حوالے سے مارکیٹ کمیٹی اور ضلع کونسل کے ‘‘ این او سی” کو ضروری قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے بھی گائیڈ لائن نظر انداز کی جا رہی ہے ، اس عمل سے کسانوں کے استحصال کیساتھ ساتھ سرکاری خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کو اس حوالے سے نشاندہی کرا دی گئی ہے مگر تاحال نشاندہی پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا