Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: پولیس  کی مختلف کارروائیوں میں 07 ملزمان گرفتار

    اوچ شریف: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 07 ملزمان گرفتار

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 07 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ ، تھانہ سول لائینز،تھانہ عباس نگر، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05 ملزمان عمران ، بابر، لال خان، اعجاز خان اور امیر بخش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 265 لیٹر شراب اور 01 عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔

    جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01 ملزم بلال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر یزمان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 01 ملزم مظہر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے

  • اوچ شریف: گورنمنٹ پرائمری سکول امیر آباد کی خطرناک قراردی گئی عمارت میں بچے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف: گورنمنٹ پرائمری سکول امیر آباد کی خطرناک قراردی گئی عمارت میں بچے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچموغلہ میں محکمہ تعلیم کی مبینہ خطرناک ڈکلئیر شدہ عمارت گورنمنٹ پرائمری سکول امیر آباد میں معصوم بچے پڑھنے پر مجبور، خستہ حال، بوسیدہ اور بھوت بنگلوں میں عوام کے لخت جگروں پر موت کے ساۓ منڈلانے لگے، تعمیر و مرمت کے لئے ملنے والے حکومتی فنڈز ڈکار لیے گئے، طلبہ والدین میں شدید تشویش کی لہر، نگران وزیراعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں، شہری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے اوچموغلہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول امیر آباد جن کی عمارتیں کئی سال پرانی، انتہائی خستہ حال اور بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی عمارت مخدوش ہونے کی وجہ سے گرلز سکول کی بچیاں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول امیر آباد میں شفٹ کر دی گئی ہیں جو کہ پہلے سے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول امیر آباد کی عمارت کے اکثریتی پورشن خستہ حال اور بارش آنے پر چھتیں ٹپکتی ہیں۔

    بچوں کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سکول میں بھیجنے پر بہت خوف آتا ہے ، لیکن مجبوراً اس سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس سکول کی عمارت کو خطرناک قرار دیے جانے کے باوجود کئی سال گزر گئے ہیں لیکن تاحال حالت کو بہتر نہ بنایا جا سکا ہے۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول امیر آباد کی بلڈنگ انتہائی خطرناک اور مخدوش صورت اختیار کر چکی ہے جو کہ کسی بھی وقت ناگہانی حادثے کا باعث بن سکتی ہے،

    ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مزکورہ عمارات انتہائی خستہ حال ہونے پر انتظامیہ نے اسے خطرناک ” ڈکلئیر ” تو قرار دے رکھا ہے لیکن اس کے باوجود اس سکول کے تعمیر و مرمت کا کوئی کام شروع نہ ہوسکا ہے، اور اب صورتحال یہ ہے کہ سکول میں بچے خوف کے ساتھ تعلیم کے لیے جاتے ہیں، اور ان سکول کا وزٹ کرنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ سکول حکومت اور محکمہ تعلیم کے حکام کی نظروں سے اوجھل ہے

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، محکمہ تعلیم کو سکول کی تعمیرومرمت کی مد میں سالانہ بڑی رقم ملنے کے باوجود تعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہیں، اساتذہ اور طلبہ کے لیے صورتحال پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خستہ حال سکول کی تعمیرومرمت کے لیے محکمہ کے حکام کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کرتے۔

    سکول کے طلبہ اور ان کے والدین نے انتظامیہ سمیت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ خدارا اس خطرناک قرار دی گئی سکول کی عمارت کو فی الفور ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرایا جاے کیونکہ مہنگائی کے دور میں پرائیویٹ اسکول کے اخراجات ناقابل برداشت ہیں ، جبکہ مفت تعلیم کی وجہ سے ہمارے بچے موت کے سائے تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں

  • ڈیرہ غازی خان:3 قومی اور 6صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن جاری

    ڈیرہ غازی خان:3 قومی اور 6صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن جاری

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )3 قومی اور 6صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن جاری
    این اے 184کے ریٹرننگ آفیسر اسد چانڈیه پولیٹیکل اسسٹنٹ جبکہ این اے 185 کے لیے ریٹرننگ آفیسر رضوان نذیر اے ڈی سی آر ، این اے 186کے لیے ریٹرننگ آفیسر کریم بخش اے ڈی سی کوارڈ ہونگے۔

    صوبائی حلقہ پی پی 286 اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی اور پی پی 287 کے لیے حق نواز خان حجانہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، پی پی 288کے لیے ریٹرننگ آفیسر بابر بشیر ڈائریکٹر کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،پی پی 289 کے ریٹرننگ آفیسر فخرالسکام ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر (کمشنر آفس)پی پی 290کے لیے ریٹرننگ آفیسر محمد زاہد اقبال اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ جبکہ پی پی 291 وسیم جتوئی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے ۔

    ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ اگلے دو روز میں ہوگی۔

  • سرگودھا:کھُلی کچہری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا رہی ہے-آرپی او

    سرگودھا:کھُلی کچہری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا رہی ہے-آرپی او

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)عوام سے بہترین رابطے کے لیے کھُلی کچہری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
    عوام سے رابطہ مزید بہتر کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پہلی بار آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی مورخہ 13-12-2023 بروز بدھ بوقت 03 بجے دن آر پی او سرگودھا کے آفیشل فیس بک پیج پر آن لائن ای کچہری کا انعقاد کریں گئے۔

    ترجمان سرگودھا ریجن پولیس کا کہناہے کہ عوام اپنے مسائل کمنٹس کی صورت میں اور فون نمبر0489230113 پرکال کرکے بیان کر سکتے ہیں۔

  • سرگودھا : پی ایچ اے لوک میلہ میں شیر نے نوجوان کو پنجہ مار دیا

    سرگودھا : پی ایچ اے لوک میلہ میں شیر نے نوجوان کو پنجہ مار دیا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) پی ایچ اے لوک میلہ میں شیر نے نوجوان کو پنجہ مار دیا ، ہارون نامی شخص کو زخمی حالت میں فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، نوجوان کو بازوں پر زخم آیا،نوجوان شیر کے سامنے بیٹھ کر تصویر بنوا رہا تھا-

    سرگودھا کے سالانہ ثقافتی اور تفریحی لوک میلہ میں غیر ملکی سیاحوں کی شرکت نے رنگا رنگ تقریبات کو دوبالا کر دیا جہاں قوالی،عارفانہ کلام، میوزیکل شو سمیت گلوکاروں کی پرفارمنس کے ساتھ ذرعی آلات و سٹریس نمائش نے شرکائے میلہ کے دل جیت لئے۔

    جبکہ بے پردہ لڑکیوں کی ٹولیوں آمدروفت اور منچلوں کا شوروغل معمول بن گیا۔جس سے توں تکرار اور دھکم پیل کے واقعات جاری ہیں۔

  • میہڑ:دادو پولیس نے تلاش ایپ کی مدد سے 10 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو گرفتارکرلیا

    میہڑ:دادو پولیس نے تلاش ایپ کی مدد سے 10 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو گرفتارکرلیا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ ) تلاش ایپ ڈیوائس کی مدد سے دادو پولیس کو اہم کامیابی حاصل، 10 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو گرفتار کرلیا گیا
    ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلع بھر میں سخت چیکنگ اور ناکہ بندی کے دوران انعام یافتہ ڈاکو گرفتار کرلیا گیا

    چیکنگ کے دوران تلاش ائپ ڈیوائس کی مدد سے میہڑ سی آئی اے پولیس کے طارق عباس سولنگی اور دیگر نے بدنام انعام یافتہ ڈاکو امام بخش عرف اِمو چانڈیو کو گرفتار کرلیا،ڈاکو اِمو چانڈیو انتہائی مطلوب تھا جس کے اوپر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا،

    جبکہ پولیس کی جانب سے اِمو چانڈیو کے سر کے اوپر مزید 50 لاکھ روپے انعام کی بھی حکومت کو سفارش ارسال کی ہوئی تھی ،ڈاکو امام بخش عرف اِمو چانڈیو کے خلاف قتل، اغوا، ڈکیتی، راہزنی، بھتہ خوری، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم کے 50 مقدمات درج تھے

    دوسری جانب زبردست کارروائی پر ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار نے میہڑ سی آئی اے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

  • میرپور خاص :سٹیلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ میں  کھیلوں کی سرگرمیاں بحال

    میرپور خاص :سٹیلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپور خاص سٹیلائٹ ٹاؤن 2 نمبر گراؤنڈ میں میئر عپدالرؤف غوری یوسی چیئرمین حاجی فاروق ملک جنرل کونسلر لیاقت شاہ کی خصوصی دلچسپی سے گراؤنڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کئے جانے کے بعد گراؤنڈ میں مسلسل کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں

    اسی سلسلے میں جاری میرپورخاص چیمپیئن لیگ ٹیپ بال ٹورنامنٹ جو 10 , 10 اوور کا ٹورنامنٹ تھا اسکا فائنل میچ فقیر الیون سندھڑی اور جہاں باز الیون میرپورخاص کے مابین کھیلا گی،جس میں فقیر الیون سندھڑی نے پہلے کھیلتے ہوئے 157 رنز اسکور کئے جبکہ مقررہ 10 اوورز میں جہاں باز الیون میرپورخاص 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میرپورخاص چیمپیئنز لیگ کا فائنل ہار گئی

    فائنل میچ کے مہمان خصوصی سٹیلائٹ ٹاؤن کی ہر دلعزیز شخصیت معروف سوشل ورکر یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک تھے مہمان خاص کے گراؤنڈ پہنچنے پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور معززین کی جانب سےحاجی فاروق ملک کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا

    یوسی چیئرمین حاجی فاروق ملک نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نوجوان طبقہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے انہوں نے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میئر صاحب کی بدولت آج مسلسل کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ، اس موقع پر حاجی فاروق ملک نے اچھی کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو نقد انعامات بھی دئیے

    فائنل میچ کے مین آف دی میچ سجاد گجو جبکہ ٹورنامنٹ کے مین آف دی سیریز عمیر پٹھان رہے ، جیتنے والی ٹیم فقیر الیون کو حاجی فاروق ملک نے ونر ٹرافی اور ہارنے والی ٹیم کو رنر ٹرافی ڈی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کے بعد گروپ فوٹو بھی بنوائے

    اس موقع پر چیئرمین حاجی فاروق ملک کے ساتھ وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا علی راؤ جنرل کونسلر لیاقت شاہ میرپورخاص میں اسپورٹس کے حوالے سے جانے پہچانے سینئر صحافی واحد پہلوانی فہیم نور احمد وسان کونسلر فرخ میئو راجپوت کونسلر فیصل میئو راجپوت محمد اکمل اور رمیز راجہ بھی موجود تھے

  • ٹھٹھہ: پولیس نے کرمنلز ،منشیات فروش  اور گٹکا فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،10 گرفتار

    ٹھٹھہ: پولیس نے کرمنلز ،منشیات فروش اور گٹکا فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،10 گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں) ایس ایس پی ٹھٹھہ علی بخش عرف آفتاب احمد نظامانی کے احکامات پر،ضلع ٹھٹھہ پولیس کا کرمنلز منشیات فروش اور گٹکہ فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ، ٹھٹھہ پولیس کی مختلف مقامات پر کاروائیاں 10ملزمان گرفتار کر لیے گئے
    1010گرام چرس،1050 پڑیاں گٹکا ماوا ،155 بیگ دیسی شراب ،2200 پڑیاں سفینہ اور ایک رکشہ برآمد

    ایس ایچ او تھانہ گھارو لیاقت علی کمبھار بمع اسٹاف دوران چیکنگ ایک منشیات فروش ملزم علی اکبر اور کامران ولد مکھن چانڈیو کو 1010 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

    تھانہ CIA ٹھٹھہ انچارج سی ائی اے سید فیض علی شاہ سب انسپیکٹر مشتاق علی پنھور اسٹاف دوران چیکنگ کی کاروائی2 گٹکا فروش ملزم عبدالعزیز ولد عمر شاہ ۔عمران ولد محمد کھیو ایک رکشہ نمبر D210648 اور 250 پڑیاں گٹکا ماوہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ مکلی پہ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

    ایس ایچ او تھانہ دھابیجی غلام علی لاکھوں بع اسٹاف دوران چیکنگ کی کاروائی ایک گٹکا فروش ملزم طارق ولد جاوید اقبال راجپوت کو 500 پوڑیاں گٹکا ماوہ سمیت گرفتار کر کے ملزم کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

    تھانہ گھوڑا باڑی انچارج پولیس پوسٹ ور راجہ ظفر بمع اسٹاف دوران چیکنگ ایک منشیات فروش ارشد آگرو 60 عدد بیگ دیسی شراب سمیت گرفتار کر کے ملزم کے خلاف منشاد ایک کے تحت تھانہ گھوڑا باڑی پہ مقدمہ درج کر لیا

    ایس ایچ او تھانہ ساکرو مظھر علی سومرو بمع اسٹاف دوران چیکنگ کی کاروائی ایک گٹکا فروش ملزم محمد ایوب رمضان سومرو کو 300 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

    تھانہ ساکرو انچارج پولیس پوسٹ بھارا بورل سومرو بمع اسٹاف دوران چیکنگ کی کاروائی ایگ منشیات فروش ملزم نواز ولد دین محمد عارفانی 30 بیگ دیسی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

    تھانہ جھرک انچارج پولیس پوسٹ اونگر عبدالھادی چانڈیو بمع اسٹاف دوران چیکنگ کی کاروائی ایک گٹکا فروش ملزم 2200 پڑیاں سفینہ گٹکا سمیت گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا

    ایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر سائیں ڈنو برڑو بع اسٹاف دوران چیکنگ ایک منشیات فروش غلام مصطفی ولد محمد موسی گلڑی بلوچ 40 بیگ دیسی شراب سمیت گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا

    ایس ایچ او تھانہ کینجھر محمد اسلم گگو بمع اسٹاف دوران چیکنگ کی کاروائی ایک منشیات فروش ممتاز علی ولد جمعہ گندرو 25 بیگ دیسی شراب سمیت گرفتار مقدمہ درج کرلیا پولیس کی کامیاب کارروائیوں پر ٹھٹھہ ضلع کے عوام ایس ایس پی ٹھٹھہ علی بخش عرف آفتاب نظامانی اور پوری پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • سیالکوٹ : پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا اور اورنج پارٹی کابھی اہتمام کیاگیا

    سیالکوٹ : پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا اور اورنج پارٹی کابھی اہتمام کیاگیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا اور اورنج پارٹی کابھی اہتمام کیاگیا
    سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے اہم پارٹنر کراس روٹ کلب سیالکوٹ نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر موترہ ریسٹ ہاؤس میں اورنج پارٹی کا اہتمام کیا تو لاہور, گوجرانوالہ , وزیر أباد سمیت کئی شہروں سے أئے ہوئے سیاحوں اور بائیکروں نے اس منفرد تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔

    کراس روٹ کلب سیالکوٹ کے سرپرست محمد ذکریا ذکی اور کوأرڈی نیٹر اختر ناز نے مہمانوں کو خوش أمدید کہا۔ سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے چئیرمین عبدالشکور مرزا اور سینئر وائس چئیرمین محمد یونس چودھری نے کراس روٹ کلب سیالکوٹ کے منتظمین کی طرف سے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر سیالکوٹ میدانی علاقے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کرنے پر انہیں مبارک باد دی

    اور انہیں سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کی طرف سے شروع کردہ مہم سیالکوٹ کو پہچان دیں کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اورنج پارٹی میں سیاحوں کے بچوں نے بھی شرکت کی اور کینو, مالٹوں اور فروٹروں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ سیالکوٹی پلاؤ سے بھی مستفید ہوئے۔

  • ڈی جی خان ڈویژن میں کھاد کی سرکاری نرخ پر دستیابی کےلئے حکمت عملی مرتب

    ڈی جی خان ڈویژن میں کھاد کی سرکاری نرخ پر دستیابی کےلئے حکمت عملی مرتب

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن میں کھاد کی سرکاری نرخ پر دستیابی کےلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔ڈویژن کی حدود میں آنے والی ہر باری کی خرید و فرخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب ہوگا۔

    زائد قیمت وصول کونے والوں کی گرفتاریاں ہوگی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کھاد ڈیلرز اور افسران کو واضح ہدایات جاری کردی

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور کھاد ڈیلرز شریک تھے۔اجلاس میں کھاد کی دستیابی کےلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کھاد کی زائد قیمت میں وصولی پر اب نرمی نہیں ہوگی۔ مقررہ نرخ سے زائد وصولی پر گرفتاریاں اور مقدمات ہوں گے۔کمشنر ڈی جی خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو واضح احکامات دے دئیے۔

    انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔اجلاس میں کھاد ڈیلرز نے بتایا کہ انڈسٹریز سے طلب کے مطابق کھاد تیار نہیں ہوئی۔کھاد کی قلت سے کاشتکاروں کی ضروریات پوری نہیں ہورہیں۔