Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )خواجہ سرا کے گھر سے چوری، سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور کھوسہ برادری میں فائرنگ.
    بی سیکشن تھانے کہ حدود میں خواجہ سرا فردوس ،رمشہ ،مہوش گھر سے نامعلوم چوروں نے 10 لاکھ روپےنقد، 4تولے طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے.

    چوری کا مقدمہ درج ہونے کہ بعد میہڑ پولیس نے عبداللہ کالونی میں عباس کھوسہ کہ گھر پر تلاشی آپریشن کیا جس کہ نتیجے میں گھر کے افراد اور پولیس میں جھگڑا ہوگیا اور کھوسہ برادری کہ افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث 3 پولیس اہلکار دیدار صدام اور دیگر زخمی ہوگئے،

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کہ دوران چوری شدہ شامان بھی برآمد ہواہے، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کےلئے اسپتال منتقل کیا گیاہے

    دوسری جانب سے پولیس نے لیڈیز پولیس اور بھاری نفری کہ ساتھ آپریشن کرکے عباس عرف رتوکھوسو اور دیگر 5افراد کوگرفتار کرلیاہے اور بچوں اور خواتین کو بھی گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لے گئے

    پولیس نے کہا ہے کہ آپریشن کہ دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد کیاہے.

  • سیالکوٹ : سیوریج  لائن کی کھدائی  کے دوران مزدور مٹی کے نیچے دب گیا

    سیالکوٹ : سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی کے نیچے دب گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی کے نیچے دب گیا
    سیالکوٹ سول ہسپتال کمشنر روڈ کے سامنے سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی کے نیچے دب گیا۔ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر بندے تک رسا حاصل کر کے اس کو آکسیجن اپلائی کی اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا۔

    متاثرہ شخص کا جسم گردن تک دب گیا تھا ۔ ریسکیورز نے ایک گھنٹے کہ آپریشن کے بعد مزدور کوتقریبا 4فٹ کھدائی کر کے زندہ نکال لیا۔30سالہ بشارت کامونکی کا رہنے والا ہے اور یہاں کمپنی میںکام کرتا تھا۔

  • سیالکوٹ: ظفروال نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

    سیالکوٹ: ظفروال نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) ظفروال نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد، 12 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن بھارت سے سیلابی پانی میں بہہ کر آیا
    تفصیل کے مطابق سرحدی علاقہ دیولی کے مقام سے 12پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوا ہے۔

    بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن نالہ ڈیک پر بند باندھنے والے مزدوروں کو ملا جس کی اطلاع محکمہ سول ڈیفنس نارووال کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر مائن کو ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا ہے اس موقع پر انچارج سول ڈیفنس عاصم ریاض واہلہ کا کہنا تھا یہ بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن بھارت سے نالہ ڈیک کے ذریعے سیلابی پانی میں بہہ کر آیا

    یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران 17 ماینز ریکور کیے گئے ہیں جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے انتہائی مہارت سے ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا ہے

  • ننکانہ :مرکزی مسلم لیگ کے امیدوارپی پی 134کی تاجروں، وکلاء ودیگر شخصیات سے ملاقاتیں

    ننکانہ :مرکزی مسلم لیگ کے امیدوارپی پی 134کی تاجروں، وکلاء ودیگر شخصیات سے ملاقاتیں

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی ننکانہ کے زیر اہتمام میاں عابد حسین امیدوار پی پی 134 کے ڈیرے پر ننکانہ شہر کے تاجران،وکلا سیاسی و سماجی شخصیات کی پروگرام میں شرکت

    پروگرام کا آغاز کلام پاک سے شروع ہوا پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری رانا جبران ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی قائد بشیر احمد خاکی، بار ایسوسی ایشن صدر کے امیدوار راؤ مدبر اعظم ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری صدی احمد ڈار جنرل سیکرٹری سٹی ننکانہ عمار ساجد چوہدری ،عمران گجر ،طاہر بشیر مسلم یوتھ ونگ کے صدر عزیز الرحمن کی شرکت

    مہمانوں نے ننکانہ شہر کے مسائل اور امت مسلمہ پر جہاں کہیں بھی ظلم و ستم ہو رہا ہے اس کی پرزور مذمت کی میاں عابد حسین کے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری رانا جبران اور ایڈوکیٹ مدبر اعظم نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان مرکزی مسلم لیگ الیکشن میں فتح سے ہمکنار ہوگی

    ہم انشاءاللہ پاکستان کو مدینے کی ریاست بنائیں گے اور پاکستان میں لا الہ الا اللہ کا نفاذ کریں گے

    آے ہوئے سب معززین نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا اور کرسی کو ووٹ دینے کا عزم کیا ،

    آخر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری رانا جبران نے فلسطینیوں اور جہاں جہاں مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں ان کے لیے خصوصی دعا کرائی

    دعا کے بعد پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار پی پی 134 میاں عابد حسین نے آئے ہوئے مہمانوں کی پرتکلف مہمان نوازی کی

  • ٹھٹھہ:جئے سندھ محاذ نے NGO سے  تمام سرکاری ہسپتال واپس لینے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان

    ٹھٹھہ:جئے سندھ محاذ نے NGO سے تمام سرکاری ہسپتال واپس لینے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں)جئے سندھ محاذ ٹھٹھہ نے نااہل این جی او مرف سے سول اسپتال مکلی سمیت ٹھٹھہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا انتظام فوری واپس لینے کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

    جئے سندھ محاذ ضلع ٹھٹھہ کے صدر امجد شورو ،جئے سندھ محاذ ٹھٹھہ کے رہنما راشد خاصخیلی ،سماجی رہنما حیات شورو، لاڑ عوامی فورم کے ٹھٹھہ کے رہنما اظہر ہالو اور ساجد رند اور دیگر نے عوامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال ٹھٹھہ کی ناقص حالت ہے، ادویات میسر نہیں ہیں، فوری طبی امداد نہ ملنے سے آئے روز لوگ مر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز گجو شہر کی رہائشی مسمات نوراں خاصخیلی ڈاکٹروں کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث جاں بحق ہو گئی،اس سے پہلے بھی ایمرجنسی وارڈ میں پھولوں جیسے تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے، لیکن اعلیٰ حکام کی طرف سے کوئی نوٹس نہ لینے کی وجہ سے ہر روز سول ہسپتال مکلی میں لوگ روز مرتے ہیں جبکہ سول ہسپتال ٹھٹھہ سمیت ضلع کے تمام بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت تباہ ہو چکے ہیں

    ٹھٹھہ کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو سرکاری ادویات نہیں دی جاتیں۔ سول ہسپتال میں شوگر ٹیسٹ، ملیریا ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کی فیس وصول کی جاتی ہے، مریض پرائیویٹ سٹوروں سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں کیونکہ ہسپتال میں مریضوں کو بخار کی ایک ٹیبلیٹ بھی نہیں ملتی اور بجٹ سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے کی رقم مرف این جی او کو فراہم کیا جا رہا ہے جوکہ کرپشن کی نظرہوچکا ہے ،ہسپتال کابجٹ کئی لوگوں میں تقسیم ہوجاتا ہے ، جس کے بارے میں کوئی انکوائری نہیں ہو رہی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مرف کے انچارج ملک آدم ایک کرپٹ اور بدعنوان شخص ہے جو ٹھٹھہ کے لوگوں کو لاشیں دے رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ مرف این جی او سے انتظام فوری طور پر واپس لے۔ ٹھٹھہ کے تمام ہسپتالوں کو مرف سے لیا جائے اور مرف انتظامیہ کو دئے گئے بجٹ کا آڈٹ کیا جائے اور مرف انتظامیہ کے اوپر مقدمہ درج کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے ہسپتالوں کو مرف سے خالی کروا کر حکومتی کنٹرول میں بہتر انتظام کے تحت چلایا جائے۔اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو پورے سندھ میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی.

  • گوجرہ: استاد اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کی تقریب انعقاد

    گوجرہ: استاد اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کی تقریب انعقاد

    گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) استاد اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کی بااعزاز تقریب کا انعقاد ہیون بائیٹ (Heaven bites pizza) پیزامیں کیا گیا۔اس تقریب کا اہم مقصد انٹرنیشنل پلیئر عشرت اسم کو اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی بطور فیمیل کوچ جواننگ پرخوش آمدید کہنا ہے۔

    اس تقریب میں انٹرنیشنل پلیئرز جن میں انٹرنیشنل سیدہ سعدیہ انٹرنیشنل مہوش سردار انٹرنیشنل رمشا الیاس اور نیشنل اقصیٰ جاوید اورجونئیر پلیئرز نے شرکت کرکے بھر پور تعاون اور رضامندی کا اظہار کیا ۔

    کوچ عبد المالک اوراسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کے سرپرست اعلٰی انٹرنیشنل خاور جاوید نے سابقہ کپتان پاکستان ہاکی ٹیم اور سابقہ کپتان اف واپڈاہاکی ٹیم عشرت عاصم کے اس فیصلے کو بہترین قرار دیا۔

    سابقہ کپتان پاکستان ہاکی ٹیم عشرت عاصم نے بطورِ خواتین کوچ اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کو بہترین موقع سمجھتے ہوئے بھرپور محنت سے کوچنگ کی یقین دہانی کروائی۔

    سپیشل تھینکس ٹو آنر آف ہیون بائیٹ پیزا Heaven bites pizza عاطف منیر .ساقب منیر .محمد عاصم۔

  • اوکاڑہ :اعلیٰ نمبرزحاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی

    اوکاڑہ :اعلیٰ نمبرزحاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سے تعلق نیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئرلاہور 2023 کے پوزیشن ہولڈرز اور ضلعی سطح پر تمام سرکاری سکولوں کے امتحانات میں بہترین نمبرزحاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی گئی ۔

    اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن وزیر احمدآغا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ایجوکیشن راؤ غلام قادر ،ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن رانا عابد حسین، ڈی ای او سیکنڈری اندریاس بھٹی سمیت متعلقہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے،

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ طالب علموں کے مستقبل کی پلاننگ پر خصوصی توجہ دیں اور طالب علموں کو ان کی زندگی کے اہداف کے بارے میں بھی بتایا جائے اور اس سلسلہ میں ان میں خود اعتمادی بھی پیدا کی جائے تاکہ وہ مستقبل کے حوالے سے مختلف شعبوں میں اپنی دلی خواہش کے مطابق کچھ کرنے کے حوصلے کو پروان چڑھائیں ،

    تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کو سرٹیفکیٹ دئیے اور محکمہ ایجوکیشن کے کیش انعامات سمیت اپنی جانب سے بھی انعامی رقم کے چیک دئیے اور طالب علموں کو محنت و لگن سے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے ان کا حوصلہ بھی بڑھایا ۔

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر کے پراجیکٹ کے ایوارڈ ونرز محمد رضوان جاوید اور نبیل اکرام کو امریکہ میں تعلیم کے حصو ل کے لئے سلیکشن پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • سید عارف حسین شاہ مسلم لیگ(ن) تحصیل سیالکوٹ میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر

    سید عارف حسین شاہ مسلم لیگ(ن) تحصیل سیالکوٹ میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر) سینئر وائس چیئرمین پریس کلب کوٹلی لوہاراں(رجسٹرڈ) سید عارف حسین شاہ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل سیالکوٹ کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر

    پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے سید عارف حسین شاہ کو نوٹیفکیشن وصول کروایا اس موقع پر یوسی صدر کھروٹہ سیداں شہزادہ سید خرم شاہ جنرل سیکرٹری سید تنویر شاہ پی پی 35 یوتھ کے صدر سید زین شاہ اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں چوہدری شکیل احمد سید مہتاب شاہ سید شمشیر سید عمران المعروف ٹونی شاہ شاہ سید عیسی شاہ سید صابر شاہ سید کاظم رضا رضوی اور دیگر دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

    پارٹی کے تمام عہدے داروں اور ورکروں نے سید عارف حسین شاہ کو پاکستان مسلم لیگ نون کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • سیالکوٹ: سٹی ہال کے قریب کار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، ایک  موقع پر جاں بحق

    سیالکوٹ: سٹی ہال کے قریب کار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، ایک موقع پر جاں بحق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ ہلٹن سٹی ہال کے قریب کار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ایک نوجوان موقع پر جاں بحق

    ریسکیو کی امدادی کارروائی جاری دوران شناخت جاں بحق ہونے والے کا نام اور پتہ63 سالہ منیر احمد نشاط پارک کا رہائشی بتایا جاتاگیا ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاب بحق ہو گیا

    لاش کو ریسکیو 1122 نے علامہ اقبال ہسپتال منتقل کر دیااور مقامی پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے

  • سیالکوٹ: پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے)منشیات کے خلاف پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

    ایس ایس پی پٹرولنگ عبدلوہاب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے دوران چیکینگ شہزاد مسیح سکنہ ڈسکہ کے قبضہ سے 1050 گرام منشیات برآمد کر کے تھانہ بمبانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کے لیا گیا

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ایس عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی