Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت,امجد خان نیازی کے ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع

    سرگودھا:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت,امجد خان نیازی کے ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع

    سرگودھ، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ)انسداد دہشتگردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کے ریمانڈ میں مزیدچارروز کی توسیع کے بعد 2 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے حکم دیدیا،

    سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو میانوالی پولیس نے 9 مئی اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں سات روزہ ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا،

    پولیس کی جانب سے مزید دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر فاضل عدالت کے جج ندیم طاہر سید نے پولیس کو چار روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے 2 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،

    امجد خان نیازی نے 21 نومبر کو وکلاءکے ذریعے انسداد دہشتگری کی عدالت میں سرنڈر کیا تھا،گزشتہ روز پیشی کے موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی جانب سے ایڈوکیٹ ملک جواد مظہر دھول اور ارشد علی خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

  • ڈیرہ غازی خان : خواتین پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کئے جارہے ہیں-ثریا مجید رانا

    ڈیرہ غازی خان : خواتین پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کئے جارہے ہیں-ثریا مجید رانا

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کئے جارہے ہیں-ثریا مجید رانا
    ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر ڈیرہ غازی خان ثریا مجید رانا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسے کے تحت ویمن پروٹیکشن سنٹر کی زیر نگرانی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈویژنل ڈائریکٹر سجاد حیدر سپرا نے کی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاءاللہ بزدار،انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابراہیم،سپرنٹنڈ نٹ دارالامان زرینہ بی بی،انچارج ورکنگ ویمن ہاسٹلز انیسہ فاطمہ،سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں تعینات دیگر ملازمین اور سول سوسائٹی کی خواتین شریک تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے قوانین سے متعلق آگاہی ضروری ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں تقریبات کا سلسلہ شروع کیا گیا جو 10 دسمبر تک جاری رہے

  • تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کا رتہ باجوہ تحصیل ڈسکہ میں فری میڈیکل کیمپ

    تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کا رتہ باجوہ تحصیل ڈسکہ میں فری میڈیکل کیمپ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ سٹی رپورٹرشاہدریاض)سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کا رتہ باجوہ تحصیل ڈسکہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ، فری ادویات دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رتہ باجوہ تحصیل ڈسکہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں کا سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے فری طبی معائنہ کیا اور ادویات دیں۔

    کیمپ کا افتتاح ڈویژنل صدر صاحب مجاز عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ نے کیا، اس موقع پر تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کے صدر حاجی ریاض ڈھلوں، ڈاکٹر غلام عباس صدر سلسلہ عالیہ ضلع سیالکوٹ ودیگر عہدے داران موجود تھے

    لوگوں نے تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کی اس کاوش کو سراہا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ سربراہ تنظیم الااخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان سے اس طرح کے عوامی فلاح وبہبود کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی استدعا کی ہے-

  • میرپورخاص:مشہور صوفی بزرگ حضرت سید شاہ مدار کا عرس منایا گیا

    میرپورخاص:مشہور صوفی بزرگ حضرت سید شاہ مدار کا عرس منایا گیا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )برصغیر پاک و ہند کے مشہور صوفی بزرگ حضرت سید شاہ مدار رحمتہ اللہ علیہ کا عرس مبارک میرپورخاص کے علا قے سومرو پاڑے میں پیر سید نوید علی شاہ مداروی کی سرپرستی میں منایا گیا ، جس میں ملک کے مشہور و معروف نعت خواں سید عرفان علی شاہ نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کے نذرانے اور بزرگان دین کی منقبتیں پیش کیں

    پروگرام کے دوسرے مرحلے میں مشہور و معروف قوالوں نے صوفیانہ کلام پیش کرکے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔۔ اس موقع پر پیر سید نوید علی شاہ مداروی نے کہا کہ جو لوگ اپنے اسلاف کی گئی محنت کو نظرانداز کرتے ہیں ، اللہ پاک بھی انھیں نظرانداز کردیتا ہے، انہوں نے مزید کہا اللہ پاک کا فرمان ہے کہ تم میرا ذکر کرو میں تمھارا چرچا کرونگا، تو جن لوگوں نے دین اسلام کو پھیلانے کے لئے اپنی تمام زندگی وقف کردی آج اللہ پاک انکا چرچا عام کر رہا ہے

    اس موقع پر پیر سید نوید علی شاہ مداروی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص کے صدر آفتاب احمد قریشی پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کے صدر فیصل خان زئی ،معروف سوشل ورکر عبدالرؤف قریشی ، پیر سید ندیم علی شاہ مداروی ،پیر سید شعیب علی شاہ مداروی، پیر سید شاہزیب علی شاہ مداروی، پیر سید سمیع علی شاہ مداروی سلسلہء مدارویہ کے سینکڑوں مریدین کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے ،جنہیں پروگرام کے دوران اور آخر میں لنگر تناول کرایا گیا

  • اپر چترال : سور لاسپور میں  درخت کے تنازعہ ایک شحص قتل دو زحمی

    اپر چترال : سور لاسپور میں درخت کے تنازعہ ایک شحص قتل دو زحمی

    ضلع اپر چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی ) وادی سور لاسپور میں درخت کے تنازعے پر ایک شحص قتل جبکہ دو زحمی ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ لاسپور کے مطابق نیت مراد ولد عبدالرحمت خان سکنہ سور لاسپور کا گوہر رحمان ولد بلبل وغیرہ کے ساتھ بید کی درخت جسے مقامی زبان میں تیلی کہتے ہیں اس درخت پر ان کا تنازعہ چل رہا تھا۔

    جس پر آج صبح ملزمان گوہر رحمان ولد بلبل ، ضیاع الرحمان ، فیض الرحمان، پسران گوہر رحمان کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس دوران ملزم نے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں نیت مراد ولد بلبل کو قتل کیا گیا جبکہ محالف گروپ میں مسماۃ ژور بی بی زوجہ گوہر رحمان اور ضیاء الرحمان ولد گوہر رحمان زحمی ہوئے۔

    وقوعہ کے بعد دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دو ملزمان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تھانہ لاسپور پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ302 مقدمہ درج کیا ہے جبکہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے اور فرارشدہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

  • ڈی جی خان :بنظیرانکم سپورٹس پروگرام،دوسری قسط کے اجراء  کی تیاریاں مکمل

    ڈی جی خان :بنظیرانکم سپورٹس پروگرام،دوسری قسط کے اجراء کی تیاریاں مکمل

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی قسط کا اجراء کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔ دو سری قسط ایک ہفتے کے اندر جاری کردی جائے گی۔

    جنوبی پنجاب کے 22 لاکھ خاندان اس مالی امداد سے مستفید ہونگے اور ہر خاندان کو 8 ہزار 500 دیے جائیں گے۔اس مقصد کے لئے 19 ارب روپے مختص کردئے گئے ہیں۔

    امدادی رقم کی منظم ترسیل کے لئے جنوبی پنجاب میں بنک کے 2000 منظور شدہ فرینچائزر مقرر کئے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے مسحقین کے ساتھ فراڈ اور نوسربازی کرنیوالے مافیاکے خلاف کریک ڈاون کےلئے انتظامیہ سے مدد طلب کر لی ہے۔

    اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر سے زونل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ساؤتھ پنجاب شیخ محمد امین نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

    کیپٹن( ر) ثاقب ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جائے گا اور انہیں متعلقہ اضلاع میں امدادی رقم کی شفاف ترسیل کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

    انہوں نے کہ فوکل پرسنز پولیس کی مدد سے مستحقین سے فراڈ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کریں گے

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دفتری اوقات پر عملدرآمد کےلئے نگرانی شروع کردی گئی

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دفتری اوقات پر عملدرآمد کےلئے نگرانی شروع کردی گئی

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دفتری اوقات پر عملدرآمد کےلئے نگرانی شروع کردی گئی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خود سرکاری دفاتر کے اچانک دورے کئے۔

    افسران و عملہ کی حاضری اور متعلقہ معاملات دیکھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں تعینات تمام افسران اور ملازمین صبح 9 بجے سے مقررہ وقت تک دفاتر میں موجودگی یقینی بنائیں۔

    عوامی مسائل کے بروقت حل کو شعار اور میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے کام کیا جائے۔سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

  • میرپورخاص:شہر میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا

    میرپورخاص:شہر میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا

    میرپورخاصَ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا ۔

    شہریوں کی روزمرہ قیمتی اشیاء اور پیسہ لوٹا جارہا ہے چار روز قبل شادی میں گئی ایک فیملی کے گھر میں چوری ہوگئی انتہائی سمجھدار چوروں نے گھر کی چھت کے راستے سے آکر کمرے کا تالہ توڑا الماری کا تالہ توڑا اور 180000 روپےکیش لے اڑے ۔

    گھر کے مالک جمیل احمد ولد نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے کنڈا کاٹا ہے اورپھر الماری کا تالہ توڑ کر میری کاروباری رقم 180000 روپےلے گئے اس موقع پہ جمیل احمد آبدیدہ ہوگیا ،

    جمیل احمد نے مزید بتایا کہ مہران تھانے میں رپورٹ کی ہے مہران تھانے کے ڈیوٹی افسر نے رپورٹ روزنامچے میں درج کی مگر اسکے علاوہ اس واقعے پر تاحال میرپورخاص پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی

    اسی طرح کا ایک اور واقعہ سٹیلائٹ ٹاؤن گرلز ووکیشنل اسکول کے سامنے پیش آیا جہاں مرغی کا کیش جمع کرنے والے ایک شخص سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر اس شخص کا تمام کیش اور موبائل لے اڑے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کے اپنی روزانہ کی کارروائی کی اور اسکے آگے پولیس کچھ نہیں کرسکی ۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی آمد آمد ہے سڑکیں اور راستے ویران ہوجاتے ہیں۔پھر انہی راستوں پر چور اور لٹیرے دندناتے پھرتے ہیں اور بیچارے شہری اپنی رقم موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردئیے جاتے ہیں ۔

    پولیس کو معمول سے زیادہ گشت اور ایسی جگہوں پہ عارضی چیکنگ پوسٹ بنانی ہوگی،جہاں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے زیادہ خدشات ہوں-

  • چنیوٹ :تھانہ کانڈیوال پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

    چنیوٹ :تھانہ کانڈیوال پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طاہر سیال )تھانہ کانڈیوال پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ،قریبی رشتہ داروں نے گھریلو جھگڑے پر 35 سالہ فاطمہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا،30 اکتوبر پولیس کو موضع کلور سے ایک خاتون کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی،نامعلوم ملزمان نے فاطمہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا

    واقعہ کی بابت تھانہ کانڈیوال میں مقدمہ نمبر 370/23 بجرم 302/34 ت پ درج ہو گیا،ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی

    ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال انسپکٹر صفدر حسین ہمراہی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلی جنس استعمال کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا
    دوران انٹیروگیشن ملزمان الطاف اور سراج نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گھریلو جھگڑے پر فاطمہ بی بی کو قتل کیا تھا

    ڈی پی او چنیوٹ نے اس موقع پر کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،ڈی پی او عبداللہ احمد کی طرف سے پولیس ٹیم میں شامل پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان

  • چنیوٹ : 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،ڈپٹی کمشنرنےبچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

    چنیوٹ : 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،ڈپٹی کمشنرنےبچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طاہر سیال کی رپورٹ )ضلع چنیوٹ میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا،اسسٹنٹ کمشنر ،سی او ہیلتھ ، ایم ایس و دیگر افسران و ڈاکٹرز بھی موجود تھے

    ڈی سی چنیوٹ نے اس موقع پر بتایا کہ انسداد پولیو مہم 27 نومبر تا یکم دسمبر تک جاری رہے گی ۔مہم میں 2 لاکھ91 ہزار 119 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے،حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 1467 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی،

    والدین کے نام اپنے پیغام میں ڈی سی چنیوٹ نے کہا کہ اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں