Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودہا:نیزہ بازی چمپین شپ اختیام پذیر ہوگئی

    سرگودہا:نیزہ بازی چمپین شپ اختیام پذیر ہوگئی

    سرگودہا ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جاری سرگودہا نیزہ بازی چمپین شپ اختیام پذیر ہوگئی ۔ دو روز جاری رہنے والے مقابلوں میں ملک بھر سے سو سے زائد کلبوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور انفرادی و اجتماعی مقابلوں میں حصہ لیا ۔

    اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور اے ڈی سی آر محسن صلاح الدین اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو سمیت دیگر افسران اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    اپنے خطاب میں کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ اپنی مٹی اور ثقافت کے ساتھ جوڑے رکھنے ، رشتے مضبوط بنانے اور عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں تاکہ معاشرے کے مثبت پہلووں کو اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی جواں مردی، دلیری اور بہادری کا کھیل ہے کیونکہ اس میں کھلاڑی کو تیز رفتار گھوڑے کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف اپنا توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے بلکہ اپنی نظر ایک چھوٹے کھونٹے پر مرکوز کرکے اسے نیزے کی مدد سے اکھاڑنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی کا کھیل روایتی طور پر پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقبول ہے لیکن گزشتہ چند برسوں میں اسے شہروں میں بھی پسند کیا جانے لگا ہے۔ نوجوان نسل کو ایسے ثقافتی اور صحت افزاء کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے ہنر اور کھیل کی قدر کرنی چاہیے جو ہماری جسمانی و دماغی نشوونما کے لئے ضروری ہے اور انہی میں سے ایک گھڑ سواری اور نیزہ بازی بھی ہے۔
    انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ثقافت اور روحانی اساس کے سبب دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو ایک صحت مند ماحول کی ضرورت ہے۔ ایک معتدل معاشرے کے قیام میں کھیلوں کی بہت اہمیت ہے۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں جب ذہنی نشوونما کا اہتمام آسان ہو رہا ہے وہیں ہماری توجہ جسمانی صحت کی جانب کم ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث ذہنی نشوونما بھی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف حکومتی و نجی سیکٹر کو ان کھیلوں سے منسلک کیا جانا چاہیے جن میں سیاحت سرفہرست ہے۔ اسی طرح ثقافت، فنون لطیفہ، تاریخ، میڈیا اور دیگر ایسے شعبہ جات کی وابستگی سے ان کھیلوں کو بہت ترقی دی جا سکتی ہے جو نہ صرف ہماری ثقافت اور سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    انتہائی خوبصورت ماحول میں جاری رہنے والے ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ خوب داد دے کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

  • قصور:خادمین حج کے ویزوں جھانسہ،شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا فراڈیا گرفتار

    قصور:خادمین حج کے ویزوں جھانسہ،شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا فراڈیا گرفتار

    قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) خادمین حج کے ویزوں کاجھانسہ،شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا فراڈیا گرفتار
    قصور شہر میں( امیر اینڈ سنز ) کے نام سے طیب شاہ اور ناصر حسین نے خادمین حج کے ویزوں کا جھانسہ دے کر متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے مرکزی ملزم طیب شاہ کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا ،طیب شاہ اور ناصر حسین کو ایف ائی اے نےٹھوکر نیاز بیگ لاہورسے گرفتار کیاگیا۔
    تفصیلات کے مطابق فراڈیہ گروپ نے حج کے ایام سے کچھ عرصہ قبل شہر بھر میں ویزوں کے حصول کے بینرز لگائے تھے اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے پاسپورٹ اور پیسے جمع کروا دیے تھے مگر یہ دھوکے باز راتوں رات پاسپورٹ سڑک پر پھینک کر 10 کروڑ سے زائد کی رقم لے گئے۔

    متاثرین کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے متاثرین سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ متاثرین کے مطابق انہیں عمر بھر کی جمع کی گئی رقم سے ہاتھ دھونا پڑا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی پیسے نہیں مگر ہم نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔

    اب ایف آئی اے کے اس ایکشن سے متاثرین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اب ان کو امید ہےکہ ان کی لوٹی گئی رقم واپس مل جائے گی

  • بابا گرو نانک دیو جی کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات اکھنڈ پا ٹ سے تین روزہ تقریبات کا آغازگذشتہ روزہوا

    بابا گرو نانک دیو جی کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات اکھنڈ پا ٹ سے تین روزہ تقریبات کا آغازگذشتہ روزہوا

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات اکھنڈ پاٹ سےتین روزہ تقر یبات کا آغاز ہو چکا ہےضلعی انتظامیہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں

    ساتوں گردواروں کے سیکورٹی فول پروف تعینات کی گئی ہے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاری ہے ،پاکستان سمیت دنیابھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہےسکھ یاتری ننکانہ صاحب میں اپنے ساتوں گردورہ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے

    سکھ یاتریوں کے لیے گردوارہ جنم استھان میں قیام وطعام میڈیکل کی سہولیات اور بینک کے انتظامات کیے گے ہیں ،بابا گرو نانک کے جنم دن کی دوسرے روز کی تقریبات کا آج دوسراروزہے، سکھ یاتری سیکورٹی کے حصار میں سچے سودے پہنچ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر کے شام کو ننکانہ صاحب واپس پہنچیں گے

    کل آخری روزہے، اختتامی تقریب کے بعد سکھ یاتری نگر کیرتین کاجلوس گردوارہ جنم استھان سے نکالیں گے اور ساتوں گردوارہ کی یاترا کر کے واپس گردوارہ جنم استھان پہنچنے کے بعد اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اور رات 12 بجے کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا

    گردوارہ جنم استھان کی تقریبات اختتام پذیر ہوں گی آے والے سکھ یاتری ننکانہ صاحب آکر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں

  • اپر چترال کے علاقہ یارخون میں طالب علم پل ٹوٹنے سے دریا میں گر کر جاں بحق

    اپر چترال کے علاقہ یارخون میں طالب علم پل ٹوٹنے سے دریا میں گر کر جاں بحق

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)اپر چترال کے علاقہ یارخون میں طالب علم پل ٹوٹنے سے دریا میں گر کر جاں بحق ہوا۔
    ضلع اپر چترال کے وادی یارخون لشٹ کے علاقے میں ہفتے کے روز طالب علم سکول سے واپس اتے وقت پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں گر کر جاں بحق ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ندیم احمد ولد زار محمد سکنہ روکوت یارخون ہفتے کے دن سکول سے گھر واپس آتے ہو ۓ لوکل پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا یارخون میں گر کر جاں بحق ہوگۓ ۔ اس کے ساتھ دو اور بچےبھی گرگئے تھے ان کو مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر بچا لیا۔مرحوم گورنمنٹ ہائی سکول یارخوں لشٹ کے دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ واضح رہے کہ چترال بھر میں اور خاص کر بالائی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی حالت نہایت ناگفتہ بہ ہے جو آئے روز حادثات کا باعث بنتا ہے اور اس میں کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔

    چترال کے اندر رضاکار تنظیم چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ بلا معاوضہ چترال کے دونوں اضلاع میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر اور ان میں بہتری لانے کیلیے پچھلے کئی سالوں سے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ حکومتی اداروں اور منتحب نمائندوں سے لوگ نہایت مایوس ہوچکے ہیں جو اپنی فرائض منصبی ایمانداری سے نہیں نبھاتے ۔

    چترال کے علاقے تورکہو ملکہو تحصیل میں بھی چند ماہ قبل ایک پل ٹوٹنے کی وجہ سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے تھے اسی طرح وادی یارخون میں ایک پل ٹوٹنے سے نو افراد جان بحق ہوئے تھے۔ بالاقی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی حالت نہایت خراب ہیں اور اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں جن میں کئی لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

  • سیالکوٹ:پانچ روز قومی انسداد پولیو مہم ,7 لاکھ 72 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

    سیالکوٹ:پانچ روز قومی انسداد پولیو مہم ,7 لاکھ 72 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ملک بھر کی ضلع سیالکوٹ میں 27 نومبر تا یکم دسمبر تک پانچ روز قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 72 ہزار 711 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،

    2676 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر ، 133 فکسیڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت، ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں اور 69 رومنگ/ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں، بس اسٹینڈ/سٹاپس اور اہم چوک میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی اور مجموعی طور پر 6288 رکنی ہیومن ریسورس قومی انسداد پولیو مہم کا حصہ ہوگا

    یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اسد رضا کاظمی نے آج بنیادی مرکز صحت اگوکی میں قومی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بتائی۔اقوام متحدہ کے ادارہ ڈبلیو ایچ او کے مانیٹرڈاکثر ڈمپا عابدی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز مسعود ڈی ایچ او ڈسکہ ڈاکٹر سادات انور اور میڈیکل آفیسر عائشہ اکبر بھی اس موقع پر موجود تھی۔

    سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ انسدادِ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی

  • سیالکوٹ:یو ایس اے  پیسڈ کمپنی کے اشتراک سے باپردہ خواتین کے لیے آن لائن بزنس کے حوالے سے آگاہی مہم کی تقریب

    سیالکوٹ:یو ایس اے پیسڈ کمپنی کے اشتراک سے باپردہ خواتین کے لیے آن لائن بزنس کے حوالے سے آگاہی مہم کی تقریب

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)یو ایس اے پیسڈ کمپنی کے اشتراک سے باپردہ خواتین کے لیے آن لائن بزنس کے حوالے سے آگاہی مہم کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جہاں کامیاب خواتین نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت

    تفصیل کے مطابق نجی ہوٹل میں یو ایس اے پیسڈ کمپنی کے اشتراک سے بے روزگار اور باپردہ خواتین کے لیے گھر بیٹھے آن لائن بزنس سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے کے حوالے سے آگاہی کیلئے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی

    جس میں شہر اقبال اور دیگر شہروں سے آن لائن بزنس سے مستفید ہونے والے سینکڑوں مرد او خواتین نے شرکت کی پروگرام کی ارگنائزر ثنا مجیدنے مرد اور خواتین کو با عزت آن لائن روزگار کے لیے بریف کیا اورپروگرام کے آخر میں اچھی کارگردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے.

  • کندھ کوٹ:تھانہ کرم پور کی حدود میں دوگروپوں میں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ:تھانہ کرم پور کی حدود میں دوگروپوں میں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ )تھانہ کرم پور کی حدود میں دوگروپوں میں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق
    مطابق تھانہ کرم پور کی حدود میں چولیانی اورگاڈھی برادری میں فائرنگ سے 4افراد جانبحق ۔ دونوں گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بناہوا ہے :

    جاں بحق افراد کی نعشیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں ، اطلاع ملنے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کے طرف روانہ ہوگئی ہے،جا ں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت نواب گاڈھی، رحیم بخش گاڈھی، صیفل گاڈھی اور حفیظ گاڈھی کے ناموں سے ہوئی ہے ،

    جاں بحق ہونے تمام تر افراد ایک ہی خاندان کے ہیں،یہ اندوہناک واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔

  • کوئٹہ:تندوروں پرڈبل نہیں صرف سنگل روٹی بیچی جائیگی-سعد بن اسد

    کوئٹہ:تندوروں پرڈبل نہیں صرف سنگل روٹی بیچی جائیگی-سعد بن اسد

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان )تندوروں پرڈبل نہیں صرف سنگل روٹی بیچی جائیگی اورقیمت بھی 25 روپے ہوگی-سعد بن اسد
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ بن عارف کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں تندورں کے خلاف کارروائی تیز کردی اس دوران کارروائی کرتے ہوے مختلف تندوروں پر چھاپے مارے ڈبل روٹی بیچنے پر متعد دکو سیل کردیا اور دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بیج دیا گیا ۔

    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے اس دوران بات چیت کرتے ہوے کہا کہ آج سے پورے کوئٹہ میں ڈبل روٹی نہیں ہوگی صرف صرف سنگل روٹی بیچی جائیگی

    ڈبل روٹی بیچنے والوں کے خلاف عوام ڈی سی آفس میں شکایت کرائیں ضلعی انتظامیہ بھرپور کارروائی کریگی ۔

  • چترال:تحریک مستوج بروغل روڈ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

    چترال:تحریک مستوج بروغل روڈ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی )تحریک مستوج بروغل روڈ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری
    ضلع اپر چترال کے وادی یارخون اور بروغل کے رضاکاروں پر مشتمل اراکین نے ایک تحریک کا آغاز کیا جس کا نام ہےتحریک مستوج بروغل روڈ،اس تنظیم میں اس وادی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین رضاکارانہ طور پر بلا معاوضہ کام کرتے ہیں۔ اس نو منتحب کابینہ سے تحصیل مستوج کےچییرمین سردار حکیم نےبونی کے مقام پر ایک مقامی ہوٹل میں حلف لیا۔

    حلف برداری کے سلسلے میں ایک مختصر تقریب بھی منقعقد ہوئی جس میں علاقےکے عمائدین نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین نے کہا کہ بروغل تاجکستان کےسرحد کے قریب ایک خوبصورت مگر پسماندہ علاقہ ہے جہاں نہ سڑکیں ہیں اور نہ زندگی کی دیگر سہولیات۔

    مقررین نےکہا کہ ماضی میں جب چترال سے لوگ پیدل حج کیلیے جایا کرتے تھے تو وہ بروغل سے تاجکستان کے راستے سعودی عرب جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے کی ایک تاریحی اہمیت بھی ہےکہ اسی راستے سے آج سےتین چار سو سال پہلے لوگ تجارت کیا کرتے تھے اور یہ سلک روٹ پر مشہور تھا مگر آج یہ راستہ ویران پڑا ہے۔

    مقررین نے کہا کہ بروغل میں آج بھی دو سوسال پرانی تہذیب اور ثفافت زندہ ہےمگر راستےنہ ہونے کی وجہ سےسیاح وہاں جانے سے اکثر کتراتے ہیں۔ مقررین نے کہا اس وادی میں راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک فوجی جوان کی اکلوتی بیٹی بھی جان بحق ہوئی۔

    ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی علاقہ تعلیم اور سڑکوں کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ماضی میں تمام حکمرانوں اور منتحب نمائندوں نے وادی یارخون اور بروغل کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ اب بھی نہایت پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

    مقررین نے کہا کہ اس تحریک چلانے کا مقصد ہی مستوج سے لیکر بروغل تک سڑک کی تعمیر ہے اور اس تحریک کے تمام رضاکار اراکین ان سڑکوں کی تعمیر کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    علاقےکے لوگوں نے چترال بونی شندور سڑک میں استعمال ہونے والے ناقص مٹیریل اور غیر معیاری کام پر بھی نہایت مایوسی کااظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سےاپیل کی کہ اس کام کی نگرانی کیلئےکوئی ایماندار افسر تعینات کیا جائے تاکہ انتہائی ناقص اور غیر معیاری کام کا سلسلہ روک کراسے معیاری بنایاجاسکے تاکہ چند سالوں بعد یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو۔

    تحریب مستوج بروغل کے کابینہ میں میجر ریٹائرڈ شہزادہ سراج الملک سرپرست اعلے،صمصام علی خان چیف ایگزیکٹیو، سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ صدر اور وزیر پناہ جنرل سیکرٹری منتحب ہوئے۔

    تقریب حلف برداری میں کثیر تعداد میں علاقےکے عمائدین نے شرکت کی۔

  • سرگودھا:بھاگٹانوالہ میں دلہن کے 2بھائیوں کی فائرنگ سے دولہاہلاک،سربالا شدید زخمی

    سرگودھا:بھاگٹانوالہ میں دلہن کے 2بھائیوں کی فائرنگ سے دولہاہلاک،سربالا شدید زخمی

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)بھاگٹانوالہ میں دلہن کے 2بھائیوں کی فائرنگ سے دولہاہلاک،سربالا شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں گھر آئی بارات پر دلہن کے دو بھائیوں کی فائرنگ، دولہا جاں بحق جبکہ اس کا سربالا شدید زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے باعث باراتیوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ، پولیس نے مقتول کی لاش او ر زخمی کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں عدنان عرف چاند بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا جہاں اس کا استقبال کیا گیا، نکاح خوا ں نے عدنان کا نکاح پڑھانا شروع کیا تو دلہن کے دو بھائیوں ںے فائرنگ کردی جس کے باعث دولہا عدنان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا سربالا ریاض شاہین شدید زخمی ہوگیا ۔

    ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے باعث باراتیوں نے موقع سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے چار بھائی ہ ہیں جبکہ والدین وفات پا چکے ہیں ، دو بھائی اپنی 25سالہ بہن کی شادی عدنان سے کروانا چاہتے تھے جبکہ دو بھائی شادی کیخلاف تھے ۔

    ملزمان کی مرضی کیخلاف بہن کی شادی پر انہوں نے فائرنگ کرکے دولہے کو موت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش اور زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیں گے

    آر پی او شارق کمال صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئےنواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں گھر آئی بارات پر دلہن کے دو بھائیوں کی فائرنگ، دولہا کےجاں بحق اوراس کے سربالے کے شدید زخمی کی رپورٹ طلب کرلی ہے

    وقوعہ کی اطلاع ملتے پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی،کرائم سین یونٹ اور فورینزک موبائل بھی موقع پر موجود ہیں

    آر پی او نے حکم دیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے،سرگودھا پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

    پولیس ترجمان کے مطابق مقتول عدنان عرف چاند ولد مختار قوم کھوکھر بعمر 32 سال سکنہ مدینہ کانونی ،مضروب ریاض شاہین ولد محمد احمد بعمر 34/35 سال مسلم شیخ سکنہ مدینہ کانونی
    جبکہ ملزمان عمران،عرفان،ارشد پسران محمد رفیق وغیرہ قوم مسلم شیخ سکنہ مدینہ کالونی،آلہ قتل، مضروب۔پسٹل 30 بور،وجہ عناد، رشتے کا تنازعہ تھا