Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص:ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت کے افسران کی کاوشوں سے میرپورخاص 2019 سے پولیو فری ضلع ہے

    میرپورخاص:ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت کے افسران کی کاوشوں سے میرپورخاص 2019 سے پولیو فری ضلع ہے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنروں اورمحکمہء صحت کے افسران کی اجتماعی کاوشوں سے میرپورخاص 2019 سے پولیو فری ضلع ہے اس بات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ماضی کی مہم کی طرح اس مہم میں بھی 100 فیصد کوریج کی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنروں کی مدد سے ریفیوزل کیسز ختم کر دیے گئے ہیں

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر جیرام داس اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے کہا کہ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ہونے والی پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مہم کے دوران تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں 1ہزار موبائل ٹیمیں 97 فکسڈ پوائنٹ اور 53 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پولیو کے دو کیس ظاہر ہونے کی وجہ سے والدین کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوانا چاہیے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں پولیو آگاہی ریلی بھی نکالی گئی

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام دستگیر شیخ اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سلیم شیخ غلام حسین کانیہوں سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری شہزادو ملک اور دیگر لوگ بھی موجودتھے۔

    بعد ازاں دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ کی سخت ہدایت ہے کہ پیدائش سے لے کر دو سال تک کی عمر کے زیرو ڈوز بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں،

    انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران دوسرے اضلاع سے بطور مہمان آنے والے بچوں کی نشاندہی کر کے ان کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے۔

  • سرگودہا:شہیدکانسٹیبل کی برسی،شہید کی قبر پر چاق و چوبند دستے کی سلامی  اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

    سرگودہا:شہیدکانسٹیبل کی برسی،شہید کی قبر پر چاق و چوبند دستے کی سلامی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) کانسٹیبل محمد عرفان شہید کی برسی کے موقع پر ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ ,ڈی ایس پی نوید چیمہ نے 86جنوبی میں شہید کی قبر پر چاق و چوبند دستے کے ہمراہ سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

    ایس پی پٹرولنگ اختر حسین جوئیہ نے شہید محمد عرفان کی والدہ سے ملا قات کی اور ان کو تحائف اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ ایک شہید کی والدہ ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اطہر وحید کا پیغام شہید کی والدہ تک پہنچایا

    اس موقع پر ایس ایچ او صاحب خان،انچارچ موبائل پٹرولنگ ہائے وے محمد نواز اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی،

    ایس پی پیٹرولنگ کا مزید کہنا تھا کہ شہید کنسٹیبل محمد عرفان نے اپنے فرائض منصبی کی سر انجام دہی کے دوران دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیکر اپنا نام امر کر دیا اور ہمارے بہتر کل کے لیے اپنا آج قربان کردیا۔

    شہید کے ورثا ہمارے خاندان کا حصہ اور قوم کا فخر ہیں۔شہید کی فیملی کو کبھی بھی کسی بھی وقت کوئی مشکل درپیش ہو تو میرے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔

  • سیالکوٹ:انتہائی مطلوب اشتہاری،انٹر پول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

    سیالکوٹ:انتہائی مطلوب اشتہاری،انٹر پول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)پولیس کو انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک مسقط سے گرفتار ۔
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ملزم اشتہاری محسن علی ولد محمد ارشد اقدام قتل کے 3 مقدمات اور چوری کے ایک مقدمہ میں تھانہ ستراہ پولیس کو مطلوب تھا۔

    خطرناک شوٹر ملزم پیسوں کے عوض شہریوں کو قتل کرنے کی غرض سے گولیاں مار دیتا تھا جو پولیس سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سب انسپکٹر محمد نصیر نے ملزم کے ریڈوارنٹ جاری کروائے اور انٹر پول کی مدد سے ملزم محسن علی کو بیرون ملک مسقط (عمان) سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے.

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے بھرپور مہم جاری ہے.

    ڈی پی او کاکہنا ہے کہ مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی

  • سیالکوٹ:اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی17دکانیں سیل،15دکاندارگرفتار

    سیالکوٹ:اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی17دکانیں سیل،15دکاندارگرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی17دکانیں سیل،15دکاندارگرفتار
    تفصیل کے مطابق اسموگ لاک ڈاؤن بابت حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور ان ایکشن بنک روڈ ،اسپورٹس مارکیٹ میں اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 17 دکانوں کو سربمہر کردیا۔اسموگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد تاجر گرفتار۔

    اسموگ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیئے انتظامیہ اور پولیس بھرپور متحرک۔انتظامیہ کاکہناہے کہ تاجر جمعہ و ہفتہ کو دوپہر 3بجے دکانیں کھول سکتے ہیں۔

  • ننکانہ : جرم کو مٹانا ہے سب کو کارآمد شہری بنانا ہے،ریسکیو1122 کی تربیتی ورکشاپ

    ننکانہ : جرم کو مٹانا ہے سب کو کارآمد شہری بنانا ہے،ریسکیو1122 کی تربیتی ورکشاپ

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)جرم کو مٹانا ہے سب کو کارآمد شہری بنانا ہے” کے عنوان سے ڈسٹرکٹ کورٹس ننکانہ صاحب کی طرف سے پروبیشن پر بھیجے ہوئے چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کی اصلاح کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122اور پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس ہوم ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب کے باہمی اشتراک سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے کانفرنس روم میں 3روزہ تربیتی ورکشاپ کے بعد کامیاب شرکاء کے لئے تقریبِ تقسیمِ اسناد کا اہتمام کیا گیا۔

    تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مصباح خان نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسرز ساجد محمود شاکر اور انعم رحمت بھی موجود تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے وژن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر "کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکتا ہے اورجانی و مالی نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مصباح خان نے دونوں محکموں کی اس کاوش کو سراہا اور کامیاب پروبیشنرز میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے ان کی مزید حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آپ نے اس ورکشاپ میں جو کچھ سیکھا ہے اسے عملی جامہ پہنانا ہے اور کارخیر سمجھتے ہوئے دوسرے لوگوں تک پہنچانا ہے

  • ڈی جی خان :چیک پوسٹ سخی سرور،دو گاڑیوں سے 1900 لیٹر ایرانی ڈیزل،لاکھوں روپے مالیت نان کسٹم پیڈ سامان پکڑاگیا

    ڈی جی خان :چیک پوسٹ سخی سرور،دو گاڑیوں سے 1900 لیٹر ایرانی ڈیزل،لاکھوں روپے مالیت نان کسٹم پیڈ سامان پکڑاگیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان )ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری،چیک پوسٹ سخی سرور دو گاڑیوں سے 1900 لیٹر ایرانی ڈیزل،لاکھوں روپے مالیت کے 12کارٹن سپیئر پارٹس اور 14 انورٹر کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کو ناکام بنا دیا۔ 1900 لیٹر ایرانی ڈیزل،لاکھوں روپے مالیت کے 12کارٹن سپیئر پارٹس اور 14 انورٹر کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    انچارج چیک پوسٹ سخی سرور فرہاد SI نے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔

  • کندھ کوٹ: سول ہسپتال،کروڑوں بجٹ،عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ادویات غائب،پیرامیڈکس اورعوام کا احتجاج

    کندھ کوٹ: سول ہسپتال،کروڑوں بجٹ،عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ادویات غائب،پیرامیڈکس اورعوام کا احتجاج

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہسپتال میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے خلاف ایمرجنسی وارڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے صوبہ سندھ کے چیئرمین علی حسن قمبرانی، صوبہ سندھ کے فنانس سیکرٹری قاضی اعجاز احمد،صوبہ چیف آرگنائزر یار علی ڈومکی سمیت دیگر نے کہا کہ کندھ کوٹ ضلع کا ہیڈکوارٹر ہونے کے باوجود بھی عوام کے کام نہ آسکا ،

    شہر کی مین سول ہسپتال کی عمارت اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دوسری طرف کندھ کوٹ کی عوام کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں صحت کی سہولیات کا فقدان ادویات بھی نایاب ہے ڈی ایچ او اور ایم ایس کی ملی بھگت کے باعث ادویات فروخت ہونے لگی ہیں ، ملیریا، کتے کاٹے کی ویکسین، پایوڈین، اسپرٹ، ڈیٹول سمیت دیگر ادویات ہسپتال میں نایاب ہوچکی ہیں.

    ڈاکٹروں کی جانب سے بھی مریضوں کو ذلیل وخوار کر کہ اپنے پرائیویٹ کلینک پر دکھانے پر مجبور کیا جاتا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحت کی سہولیات کے فقدان اور ادویات کے حوالے سے ایسے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے

    کروڑوں روپے کی بجٹ ہونے کے باوجود بھی ہسپتال کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے عمارت میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے ایمرجنسی ایمبولینس 1122 بھی پیسے لے کر مریضوں کو لے کر چلنے لگی۔

    پیرا میڈیکل اسٹاف اور کندھ کوٹ کی عوام نے نگران وزیراعظم، نگران وزیراعلی سندھ، وزیر صحت سندھ ڈپٹی کمشنر کشمور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس لے کر ہسپتال کی عمارت اور ادویات سمیت دیگر مسائل کو حل کیا جائے۔

  • سرگودھا:کنٹونمنٹ بورڈ کی تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب آج منعقد ہوئے

    سرگودھا:کنٹونمنٹ بورڈ کی تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب آج منعقد ہوئے

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجالپ کی رپورٹ)کنٹونمنٹ بورڈ کی تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب آج منعقد ہوئے
    تفصیل کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب آج منعقد ہوئے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی،وارڈ نمبر 1 ،وارڈ نمبر 9 ،وارڈ نمبر 10 کی نشستیں تحریک انصاف کے ممبران کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں ،

    تینوں وارڈ میں کل 13 امیدوار مدمقابل ہیں،13 میں سے 11 امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ۔جبکہ 2 کا تعلق تحریک لبیک سے ہے،۔وارڈ نمبر 1 سے دو امیدوار مدمقابل ہیں،جبکہ اسی وارڈ کے شیخ فاروق وہرہ کے حق میں کاشان اشرف دستبردار ہوگئے۔

    وارڈ نمبر 9 سے کل 6 امیدوار میدان میں ہیں۔وارڈ نمبر 10 سے 5 امیدوار مدمقابل ہیں۔،تینوں وارڈ میں 28 ہزار 1 سو 61 ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔جن میں 13ہزار 676 خواتین 14485مرد ووٹر شامل ہیں۔

    تینوں وارڈز میں 21 پولنگ سٹیشن اور 68 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔جن پر الیکشن کمیشن کی جانب سے 178 افراد پر مشتمل پولنگ عملہ ڈیوٹی سر انجام دی۔تمام پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا تھااس لئے سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

  • سیالکوٹ : تین دن میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے بھٹہ خشت سیل یا مسمار ہونگے.محمداقبال

    سیالکوٹ : تین دن میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے بھٹہ خشت سیل یا مسمار ہونگے.محمداقبال

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض کی رپورٹ)سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اے ڈی سی آر محمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس
    تفصیل کے مطابق سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اے ڈی سی آر محمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سخت فیصلے کئے گئے،

    زگ زیگ پر نہ چلنے والے بھٹہ خشت کو تین دن کی مہلت ۔ تین دن میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے بھٹہ خشت سیل یا مسمار ہونگے،

    فصلوں کے وڈھ جلانے کی سختی سے روک تھام کا فیصلہ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کی فوری گرفتاری ہوگی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ ہواجس علاقہ میں فصلوں کو آگ لگی اسکا ریونیو آفیسر اور پٹواری جوابدہ ہوگا

    محکمہ زراعت تادیبی کارروائی کیساتھ آگاہی مہم تیز کرے، اے ڈی سی آر محمد اقبال کی ہدایت

  • کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر بگٹی قبائل کا احتجاج سندھ بلوچستان پنجاب کو ملانے والا روڈ مکمل بند

    کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر بگٹی قبائل کا احتجاج سندھ بلوچستان پنجاب کو ملانے والا روڈ مکمل بند

    کندھ کوٹ،تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ،منصوربلوچ کی رپورٹ)تنگوانی میں بدامنی ڈکیتیوں کے خلاف ٹھل، کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر بگٹی قبائل کا احتجاج سندھ بلوچستان پنجاب کو ملانے والا روڈ مکمل بند
    تفصیل کے مطابق تنگوانی میں بدامنی ڈکیتیوں کے خلاف ٹھل، کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر بگٹی قبائل کا احتجاج سندھ بلوچستان پنجاب کو ملانے والا روڈ مکمل بند،سندھ بلوچستان پنجاب کو ملانے والے روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،

    تنگوانی پولیس تھانہ کی حدود سے گذشتہ رات ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر بگٹی قبائل سے دھان سے بھری ٹریکٹر ٹرالی چھین کر لے گئے،

    مظاہرین کا کہنا ہے ڈاکوئوں نے بیچ شہر سے گذرتے ہوئے تھانہ تنگوانی کے سامنے ٹریکٹر ٹرالی لے گئے مگر پولیس کچھ بھی نہ کرسکی،مظاہرین کی تنگوانی پولیس کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی.مظاہرین نے روڈ بند کرنے کے دوران پولیس کی گاڑی کوبھی نہ گذرنے دیا، ایس ایچ اوتھانہ تنگوانی کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے

    مظاہرین نے ایس ایس پی روحل کھوسو کیخلاف شدید نعرے بازی کی ہے اور مظاہرین نے کہا کہ ایس ایس پی روحل کھوسو امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام ہو چکا ہے، آئے روز ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،فوری طور پر نا اہل ایس ایس پی کشمور روحل کھوسو کو ہٹایا جائے،
    ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن اور ٹریکٹر ٹرالی کو واپس نہیں کیا جائے گی تب تک روڈ نہیں کھولا جائے گا۔