Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :بابا گرو نانک دیو جی کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات، ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی کور پلا ن جاری کر دیا

    ننکانہ :بابا گرو نانک دیو جی کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات، ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی کور پلا ن جاری کر دیا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)بابا گورونانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات پر ریسکیو1122نے ایمرجنسی کور پلان جاری کر دیا ہے۔محمد اکرم پنواربابا گورونانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی

    اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بابا گورونانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات پر ریسکیو1122کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات اور ایمرجنسی کور پلان کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پلان ترتیب دے کر تمام ریسکیو سٹاف اور آفیسرزکو ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتا یا کہ بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کے دوران260 ریسکیورز اور افسران تعینات کئے گئے ہیں مرکزی گوردوارہ جنم استھان اور دیگر گوردواروں میں 8 ایمبولینسز،3 فائر وہیکلز اور 20 موٹر بائیک ریسکیو سروسز موجود ہوں گی۔

    کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم مقامات پر ریسکیو موبائل پوسٹیں، فائر سیفٹی پوسٹ،سروور پر واٹر ریسکیو پوسٹ اور ریپڈ ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں گی۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ عوامی خدمت ریسکیورز کی اولین ترجیح ہے اس طرح کے انٹرنیشنل میگا ایونٹ پر انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے۔

    متعلقہ افسران اور انچارجز متعین کردہ ڈیوٹی پوائنٹس پر ہائی الرٹ رہیں گے مزید براں تمام ریسکیورز میلے پر آنے والے یاتریوں سے خوش اخلاقی اور بھرپور معاونت کے ساتھ پیش آئیں

  • کندھ کوٹ: انچارج RD 45 پولیس اہلکار،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی

    کندھ کوٹ: انچارج RD 45 پولیس اہلکار،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) انچارج RD 45 پولیس اھلکار لکھمیر اوڈ ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہے تھے جس پر موٹر سائیکل سوار امن دشمن عناصر نے ان کی گاڑی پے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اھلکار لکھمیر اوڈ زخمی ہوگئے۔اور مجرم عوام کے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کی ھدایات پر اے ایس پی کشمور محمد نعمان ظفر اور اس کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچے ۔

    زخمی پولیس اھلکار کو طبی امداد کے لیئے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں پے ان کا علاج جاری ہے۔

    کندھ کوٹ ایس ایس پی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بھاری نفری کو مجرموں کے تعاقب میں روانا کردیا۔سندھ پولیس کے حوصلے چٹانوں کی طرح بلند ہیں ایسے واقعات ہمارے امن کی کوششوں کو نہیں روک سکتے۔

    ایس ایس پی کشمور نے کہاکہ انشااللہ جلد ملوث گینگ کو کیفرے کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • سرگودہا:کچہری ڈسٹرکٹ چیمبرزکی چھت سے سرکٹی لاش برآمد

    سرگودہا:کچہری ڈسٹرکٹ چیمبرزکی چھت سے سرکٹی لاش برآمد

    سرگودہا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)تحصیل آفس کے عقب میں موجود وکلا کے چیمبر کے اوپر پڑی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے
    عینی شاہدین کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے اس شخص کی ہلاکت ہوئی

    عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص رات گئے ممکنہ طور پر سولر پلیٹس اتارنے کی نیت سے آیا اندھیرے کی وجہ سے جا کے بجلی کی مین تاروں سے جا لگا، لیکن یہ صرف ایک اندازہ ہی ہے کیونکہ رات کے وقت چھت پر ایسے جانے کی وجہ سمجھ سے باہر ہے۔

    مین تاروں میں لگنے کی وجہ سے ممکنہ طور پر اسکا سر تن سے جدا ہو گیا، جس سے اسکی موت واقع ہوگئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق رات کو چیمبرز کے اوپر آگ لگنے کا چوکیدار نے بتایا لیکن اس کی بات کو کسی نے اہمیت نہ دی،جب اگلے دن چیمبر کا کوئی بندہ 3 بجے کے قریب اوپر گیا تو دیکھا کہ یہ شخص وہاں پڑا ہوا تھا۔

    اس طرح کے پرسرار موت سے کچہری بھر میں لوگوں میں خوف وہراس کی فضا ہے

  • سرگودھا: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

    سرگودھا: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجالپ)سیدوانہ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اپنے تین بچوں سمیت ملبہ تلے آکر جابحق جبکہ شوہر شدید زخمی، پولیس کا کہنا ہے کہ چھت پر گنجائش سے زیادہ اینٹیں رکھی ہوئی تھیں

    سرگودھا لاہور روڑ پر واقع علاقہ سیدوانہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ارو لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق چھت گرنے کے واقعہ میں جابحق ہونے والوں میں 7 سالہ مینا فاطمہ،3 سالہ حرم فاطمہ، چار سالہ معراج فاطمہ اور 35 سالہ حفظہ بی بی شامل ہیں جبکہ 35 سالہ محمد سلیم شدید زخمی ہوگیا،جس کی حالت تشویشناک ہے، اسے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر والوں نے کمرے کی چھت پر آوور لوڈنگ (گنجائش سے زیادہ) اینٹیں رکھی ہوئی تھیں، جس کے باعث گاڈر اور ٹی آر وزن برداشت نہ کر سکے اور چھت گر گئی، چھت کا ملبہ ہٹانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    ریسکیو ٹیموں نے زخمی اور جابحق افراد کو ڈی ایچ کیو اور نیازی میڈیکل ہسپتال منتقل کردیاہے

  • اوچ شریف :سردیوں کی آمد کے ساتھ مچھلی کی فروخت میں اضافہ، نرخ بھی بڑھ گئے

    اوچ شریف :سردیوں کی آمد کے ساتھ مچھلی کی فروخت میں اضافہ، نرخ بھی بڑھ گئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) سردیوں کی آمد کے ساتھ مچھلی کی فروخت میں اضافہ، نرخ بھی بڑھ گئے ۔
    تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی ہیڈ پنجند اور اوچ شریف شہر میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے،اوچ شریف میں مختلف مقامات پر مچھلی فروخت کرنے والوں نے ڈیرے جما لئے تاہم مہنگائی کے باعث موسم سرما کی سوغات مچھلی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ،قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی قوت خرید انتہائی محدود کر دی ہے

    مچھلی کی قیمتوں میں گذشہ سال کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھلی بھی قوت خرید سے باہر ہوگئی مہنگائی کی وجہ سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کے ساتھ ساتھ اب تو موسمی اشیاء بھی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں جبکہ ہیڈ پنجند اور اوچ شریف فش پوائنٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے گذشتہ برس کی نسبت اس سال خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے

    ماہرین صحت کے مطابق مچھلی کا گوشت انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے مچھلی کا استعمال سرد موسم میں بہت ضروری ہے کیونکہ مچھلی کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اورجسم کو سردی کے دوران توانائی ملتی ہے مچھلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے کم آمدن والے افراد کو سردی کے موسم میں مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    اوچ شریف کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سیزن کے دوران مچھلی کی فی کلو قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بعض دکانداروں نے مچھلی کی من مانی قیمتیں مقرر کررکھی ہیں جس کے باعث متوسط طبقے کو بھی مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    شہریوں نے متعلقہ ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہری سرد موسم میں مچھلی کا بھرپور مزہ اٹھا سکیں

  • اوچ شریف :گھر میں کھیلتے ہوئے  دروازہ گرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف :گھر میں کھیلتے ہوئے دروازہ گرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )گھر میں کھیلتے ہوئے دروازہ گرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے رسول واہ بستی چنڑ میں کم سن بچہ محمد اذان گھر میں کھیل رہا تھا کہ گھر کا لوہے کا دروازہ اچانک اوپر آگرا، وزنی دروازہ گرنے سے معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا

    گھر میں کھیلتے ہوئے بچے کی ناگہانی موت پربچے کی والدہ اور دیگر ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے

  • میرپورخاص:آؤٹ آف پروسیجر تعینات ہونے والی ہیڈمسٹریس کے خلاف تمام خواتین اساتذہ اور طالبات سراپا احتجاج

    میرپورخاص:آؤٹ آف پروسیجر تعینات ہونے والی ہیڈمسٹریس کے خلاف تمام خواتین اساتذہ اور طالبات سراپا احتجاج

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) گورنمنٹ خورشید بیگم میموریل گرلز ہائی اسکول کا اسٹاف بشمول تمام خواتین اساتذہ اور طالبات سراپا احتجاج ، اساتذہ اور طالبات کا کہنا ہے کہ اس اسکول کی سابقہ "رضیہ قیصر” نامی ہیڈمسٹریس نے اسکول کا ڈسپلن انتہائی خراب کردیا تھا ان کے دور میں مسلسل چوریاں ہو رہی تھیں ،وہ نہ تواسکول ٹائم پہ آتی تھی اور نہ ہی انھیں اسکول کا کچھ خیال تھا ، خدا خدا کرکے انکی پروموشن ہوئی اور ساتھ ہی ساتھ انکا ٹرانسفر بھی کردیا گیا اور پھر یہاں گورنمنٹ خورشید بیگم میموریل گرلز ہائی اسکول کے لئے نئی ہیڈمسٹریس محترمہ تسلیم منظور کو اسکول کا چارج دیا گیا ۔

    نئی ہیڈ مسٹریس نے آتے ہی اسکول میں اساتذہ پر اور تمام طالبات اور دیگر اسٹاف پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ڈھائی سے تین ماہ میں اسکول کی حالت بدل ڈالی اور تمام اسٹاف بشمول طالبات ان سے خوش نظر آنے لگیں، مگر اچانک سابقہ ہیڈ مسٹریس رضیہ قمر نے آؤٹ آف پروسیجر بالا افسران سے ساز باز کرکے دوبارہ اپنا تبادلہ گورنمنٹ خورشید بیگم میموریل گرلز ہائی اسکول دوبارہ کرالیا ، اس تبادلے کے بارے میں میرپورخاص محکمہ تعلیم کے اعلی افسران بھی لاعلم تھے ۔

    اس موقع پر طالبات سراپا احتجاج تھیں اور "میڈم رضیہ قمر نامنظور” "ہماری میڈم کیسی ہو ” تسلیم منظور جیسی ہو” جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر احتجاج کر رہی تھیں ، اسٹاف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اس دوران ایک بار میڈم رضیہ قمر آئیں اور رجسٹر میں سائن کرکے چلی گئیں اسٹاف نے مزید بتایا کہ گذشتہ دنوں ایک حادثے میں میڈم تسلیم منظور کے جواں سال بیٹے کا نتقال ہوگیا مگر طالبات کے مستقبل اور اسکول ڈسپلن کی خاطر مسلسل اسکول میں حاضر رہیں ۔

    اس موقع پہ کئی خواتین اساتذہ اور طالبات نے اپنے ویڈیو پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم سیکریٹری محکمہ تعلیم اور تمام محکمہ تعلیم کے اعلی افسران و ذمہ داران سے پرزور مطالبہ کیا کہ برائے مہربانی اسکول کی طالبات کے مستقبل کو داؤ پہ نہ لگایا جائے اور گورنمنٹ خورشید بیگم میموریل گرلز ہائی اسکول کی ہیڈمسٹریس کو اپنی جگہ پہ فعال اور مثبت کردار ادا کرنے دیاجائے

    اس موقع پر سینئر ٹیچر سلمی خاصخیلی ، رضوانہ ، حمیدہ ، شیباناز ، شبانہ کوثر ، رخسانہ ، نغمہ اور تمام ٹیچرز مکمل اسکول اسٹاف سینئر صحافی ڈیلی ڈان(انگریزی) صدر نیشنل پریس کلب قمرالدین شیخ،ممتاز صحافی حیات قریشی ،سید شاہزیب شاہ نامہ نگارباغی ٹی وی کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے

  • ڈی جی خان : کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی ہوشرباء داستان سامنے آگئی

    ڈی جی خان : کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی ہوشرباء داستان سامنے آگئی

    ڈی جی خان : کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی ہوشرباء داستان سامنے آگئی
    محتسب اعلیٰ پنجاب کوایک شہری ربنواز کھوسہ کی طرف سے دی گئی درخواست کے مطابق سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان میں آسامیاں خالی تھیں جن کی بھرتی کا اشتہار اخبار میں جاری کیا گیا اور بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا مگر اس عمل کو غیر قانونی طریقہ کار سے شروع کیا گیا جس کی وجہ سے پورا بھرتی کا عمل بوگس اور فراڈ ہوگیا۔

    قانونی طور پر سردار شیخ محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہے جو قانونی طور پر اس ادارہ کے تمام انتظامی معاملات چلانے کا ذمہ دار ہے۔ آسامیوں پر اپنے من پسند اور عزیز واقارب کو بھرتی کرنے کی خاطر پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان جو کہ مذکورہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی ڈیرہ غازی خان سے غیر متعلقہ ہے اور جس کا اس ادارہ ہذا میں کوئی انتظامی کردار نہیں ہے۔

    اس پرنسپل میڈیکل کالج نے غیر قانونی طور پر ایک آفس آڈر نمبری PF/10207-10/Admin/DGKMC مورخہ 2023-10-16 جاری کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد کی ( جن کا تعلق میڈیکل کالج سے تھا)ایک کمیٹی برائے TORS formulated Committee بنا دی۔ اس کمیٹی نے بھرتیوں کے عمل میں براہ راست مداخلت کی ہے اور غریبوں اور حق داروں کا حق چھینتے ہوئے اپنے عزیز واقارب کو بھرتی کر دیا ہے۔

    جب سردارسردارفتح محمدخان بزدارانسٹیٹیوٹ آف کارڈیویالوجی میں ہونے والی بھرتیوں سے متعلق ریسرچ کی تو ایک الگ سے رونگھٹے کھڑے کر دینے والی داستان سامان آگئی جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ ایک نوٹیفکیشن نمبرNo.SOEII(S&GAD)7-48/2000مورخہ 17جولائی2023ء کوجاری ہوا،اس نوٹیفکیشن کے تحت ڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی پروفیسرآف کارڈیک سرجری(BS20)کوڈیرہ غازیخان میں سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایگزیکٹوڈائریکٹرتعینات کیا گیااوراس سے قبل موصوف ملتان میں تعینات ہیں اور ڈیرہ غازیخان میں انہیں اضافی چارج دیاگیا ہے

    اس کے بعد ڈاکٹرعبدالرحمان جو کہ ڈیرہ غازیخان کے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں چیف کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک ہیں کو سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کااضافی چارج لیٹرنمبری No.SO(GC-I)4-19/2023 کے تحت بنادیاگیااورتعیناتی کے آڈرصرف تین ماہ کیلئے جاری کئے گئے تھے۔

    سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 166اسامیاں منظورکی گئیں، جسکالیٹرنمبر No.SO(ND)1-7/2021 Dated 09-02-2023جس کے تحت ادارہ کاسربراہ ایگزیکٹوڈائریکٹریا ہیڈآف انسٹیٹوٹ ہوتا ہے کی تعیناتی سمیت باقی اسامیاں بھی شامل ہیں جن پر بھرتیاں ہونی تھیں ۔

    پرنسپل غازی میڈیکل کالج نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ایک جونیئرکلرک BS11کوٹیچنگ ہسپتال سے اٹھاکر سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازیخان اکائونٹنٹ/آڈیٹرفرضی آرڈراور بوگس آرڈرکے تحت BS15میں تعینات کردیاجبکہ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایگزیکٹوڈائریکٹرڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی موجود ہے اس کے باوجود پرنسپل غازی میڈیکل کالج نے اس کے اختیارات کوبائی پاس کرتے ہوئے آرڈرنمبرPF/2665/Admin/SFMKBIC dated 14-09-2023جاری کئے جوکہ اختیارات سے تجاوزکیاگیاجبکہ جونیئرکلرک کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے جبکہ اکائونٹنٹ/ڈیٹرکیلئے تعلیمی قابلیت ڈی کام ضروری ہے ۔

    عارضی تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک لیٹرنمبری No.3120/Admin/SFMKBIC dated 12-10-2023پرنسپل غازی میڈیکل کالج کو جاری کیا جس میں بھرتیوں کیلئے کمیٹی بنانے کی ریکوئسٹ کی گئی ،جس سے تین ماہ کیلئے عارضی تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بدنیتی عیاں ہوتی ہے کہ اس نے اپنے ادارہ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹوڈائریکٹرکو بائی پاس کرتے ہوئے غیرقانونی بھرتی کمیٹی کی تشکیل کیلئے لکھا۔

    اس کے بعدپرنسپل غازی میڈیکل کالج نے TOR’sکیلئے لیٹرنمبرNo.PF/10207-10/Admin DGKMC dated 16-10-2023 کمیٹی تشکیل دی ،جس میں سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے جاری شدہ لیٹرنمبر No.3120/Admin/SFMKBIC کاحوالہ دیا گیا۔غیرقانونی لیٹرلکھنے والے عارضی تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعبدالرحمان کو اس TOR’sکمیٹی کاچیئرمین بنادیا گیا جبکہ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی کاکہیں نام تک شامل نہیں کیا گیا،جبکہ ڈاکٹرمدبررحمان کوممبر تعینات کردیا،ڈاکٹرمدبررحمان غازی میڈیکل کالج،علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پرچیزآفیسر بھی ہے اورباوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مدبررحمان پرنسپل غازی میڈیکل کالج کارائٹ ہینڈ یافرنٹ مین ہے۔

    بنائی گئی اس TOR’sکمیٹی کے اوپرایک اورسپرسکروٹنی کمیٹی بنائی گئی،یہ دوسری کمیٹی بھی پرنسپل غازی میڈیکل کالج نے ایک ہی روز لیٹرنمبریNo.PF/10211-14/AdminDGKMC,Dated DG Khan 16-10-2023بنادی ،پرنسپل غازی میڈیکل کالج نے یہاں مزید ہوشیاری دکھاتے ہوئے TOR’sکمیٹی میں ممبرتعینات ہونے والے ڈاکٹرمدبررحمان کو سپرسکروٹنی کمیٹی کاچیئرمین بنادیاجوکہ غیرقانونی ہے جبکہ یہاں بھی سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی کاکہیں نام ونشان تک نہیں ہے ۔اسی طرح سٹینوگرافراور جونیئرکلرک کی OPSکے تحت تعیناتی بھی غیرقانونی ہے جبکہ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایگزیکٹوڈائریکٹرڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی موجودہے جسے بائی پاس کرتے ہوئے یہ آرڈر جاری کئے گئے ۔

  • اوچ شریف :سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کے رہنماء سردار ملک عامر یار وارن نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    اوچ شریف :سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کے رہنماء سردار ملک عامر یار وارن نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    اوچ شریف باغی ٹی ( نامہ نگار حبیب خان)سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کے رہنماء سردار ملک عامر یار وارن کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کے رہنما سردار ملک عامر یار وارن نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ،

    یاد رہے کہ ملک عامر یار وارن این اے 167 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے ۔ ملک عامر یار وارن اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بھی منتخب ہوچکے ہیں ۔

    ملک عامر یار وارن کا آئندہ عام انتخابات میں نواب بہاول عباسی کے ساتھ الائنس کا اعلان کر دیا انہوں نے اپنے بیان میں کہا آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے ۔

    اس موقع پر نواب بہاول عباسی شکیل احمد خان رنوجہ سمیت حلقہ این اے 167کی کثیر تعداد میں ووٹرز شامل تھے

  • ڈی آئی خان :شادی نہ ہونے پر کنوارہ نوجوان تھانے پہنچ گیا

    ڈی آئی خان :شادی نہ ہونے پر کنوارہ نوجوان تھانے پہنچ گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)شادی نہ ہونے پر مایوس نوجوان تھانہ پہنچ گیا ،والدین کے خلاف تھانہ میں درخواست دائر ،پولیس نے درخواست پر کارروائی شروع کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق علاقہ پنیالہ کے گاﺅں کٹہ خیل کے 32 سالہ نوجوان نے تھانہ پنیالہ میں درخواست دی کہ 2 دسمبر سال 2021 میں میرا نکاح طے ہوچکا ہے لیکن ابھی تک رخصتی وشادی نہیں ہوئی اور میں تاحال کنوارہ ہوں ،

    میں اپنے کنوارے پن سے سخت تنگ ہوں ،بار بار والدین سے التجا کرچکا ہوں کہ میری شادی کروائیں لیکن وہ ٹس سے مس تک نہیں ہوتے ۔

    انہیں میری بالکل پروانہیں ہے نہ وہ میری شادی کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے میں ذہنی ڈپریشن کا مریض بنتا جارہا ہوں

    لہذا پولیس میرے والدین کو میری شادی کے لئے قائل کرے اور میری داد رسی کی جائے ۔پولیس نے نوجوان کی درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے ۔