Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :پی ایف یو جے کی کال پر سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج

    ننکانہ :پی ایف یو جے کی کال پر سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سابق صدر سکھر پریس کلب جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ننکانہ صاحب پریس کلب کے باہر صحافی ، وکلاء اور سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سابق صدر سکھر پریس کلب جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ننکانہ صاحب پریس کلب کے باہر صحافی وکلاء اور سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔

    اس موقع پرصدر ننکانہ صاحب پریس کلب آصف اقبال شیخ ، صدر پنجاب پی یو جے ننکانہ صاحب سمیع اللہ عثمانی ، صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن عابد حمید رحمانی ، چئیرمین ننکانہ صاحب پریس کلب شاہنواز قادری ، امیر جماعت اہلسنت و مزہبی رہنما علامہ اسد مدنی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی ننکانہ کے عمار ساجد اور سنئیر صحافیوں جی کیو علوی، میاں وحید قیصر ، وکلاء رہنماؤں راؤ مدبر اعظم، عبداللہ رفیق ،چوہدری مبشر منیر ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے حکومت سندھ سے جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا

    اس موقع پر صحافیوں نے پریس کلب ننکانہ صاحب پر سیاہ پرچم بھی لہرایا اور احتجاجی ریلی بھی نکالی

  • گوجرہ: ہائی ایس اور رکشہ میں تصادم ، 10 طلباوطالبات شدید زخمی

    گوجرہ: ہائی ایس اور رکشہ میں تصادم ، 10 طلباوطالبات شدید زخمی

    گو جرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ ہائی ایس اور رکشہ میں حادثہ کے نتیجہ میں دس طلباوطالبات شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہائی ایس ڈرائیور فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

    تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل رکشہ نمبر1642سی ٹی یواور ہائی ایس کے ڈرائیور دواکھڑی سکول سے چھٹی کے وقت بچوں کو لے کر چک نمبر414ج ب جا رہے تھے گاؤں کے قریب کراسنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث ان کی آپس میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ پر سواردس طلباو طالبات زخمی ہو ئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کیاگیاجہاں پرزخمیوں کو طبی امدادفراہم کی گئی جبکہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد فارغ کر دیا گیاہے۔

    شدیدزخمی لاریب،دعا زہرہ دختر تسلیم اور دعا زہرہ دختر سہیل عباس کوطبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ہائی ایس میں سوار تمام بچے اور بچیاں محفوظ رہے ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی پولیس نفری سے موقع پر پہنچے اور ہائی ایس ورکشہ تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • اوکاڑہ:ریسکیو1122 نے ضلع بھر میں حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا

    اوکاڑہ:ریسکیو1122 نے ضلع بھر میں حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر احتشام کی زیر نگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا۔

    اس دن کی مناسبت کے حوالہ سے عوام الناس میں حادثات سے بچاؤ کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی سیمنار کا اہتمام کیا گیا اور آگاہی واکس کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں ریسکیو افسران، نیشنل اینڈ ہائی ویز کے افسران،طلباء و طالبات، ریسکیو رضاکاروں، ریسکیورز اور سول سوسائٹی کے افراد شرکت کی۔ آگاہی سیمینارز اور واکس کا اہتمام کمیونٹی ریسکیو اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں مختلف سکول، کالجز، ہسپتال اور ویلفیئر سوسائٹی میں کیا گیا۔

    اس موقع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے اپنے پیغام میں کہا کہ روڈ ٹریفک کے حادثات میں متاثرین کی یاد کا دن منانے کا مقصد عوام الناس میں حادثات سے بچاؤ کے بارے آگاہی دینا ہے اور حادثات میں متاثرین کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے روڈ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے دوران سفر موٹر سائیکل پر ہیلمٹ، بیک ویو مرر اور لائیٹس کا استعمال کریں اور گاڑیوں پر سفر کے دوران سیٹ بیلٹ کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گریز کیا جائے۔

  • ڈی جی خان: ٹریکٹر ٹرالیوں سےہونیوالے حادثات اور کیمونٹی سیفٹی بارے اہم فیصلے کئے گئے

    ڈی جی خان: ٹریکٹر ٹرالیوں سےہونیوالے حادثات اور کیمونٹی سیفٹی بارے اہم فیصلے کئے گئے

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹریکٹر ٹرالیوں سےہونیوالےحادثات اور کیمونٹی سیفٹی بارے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجنیئر احمد کمال نے حادثات روک تھام بارے بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ دور حاضر میں حادثات کا بڑھنا لمحہ فکریہ ہے،حکومت پنجاب نے شہریوں کوحادثات سے بچانے کیلئے جدید سیفٹی میئرز متعارف کروائے ہیں،ضلع میں سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے،کسی بھی ایمرجنسی میں ریسکیو1122کیساتھ رابطے میں رہنا ضروری ہے،

    ڈی سی ڈیرہ غازی خان نے کہا ریفلیکٹرز اور حفاظتی اقدامات کے بغیر کسی ٹریکٹر ٹرالی کو سڑک پر نہ آنے دیاجائے،شہریوں اور تمام سٹیک ہولڈرز میں حادثات بچاؤ بارے آگاہی دی جائے،

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں484ٹریکٹر ٹرالی حادثات سے580افراد متاثر ہوئے،327کو موقع پر طبی امداد دی گئی ہے۔

  • سرگودھا چلڈرن ویلج میں سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    سرگودھا چلڈرن ویلج میں سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)سرگودھا چلڈرن ویلج میں سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
    نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی کے زیراہتمام SOS ویلج میں سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر مختلف اداروں کے سربراہان جس میں اسٹیشن منیجر یسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) مخدوم شاہ لطیف قریشی، چیئرمین میڈیا سٹڈیز سرگودھا یونیورسٹی نعمان یاسر،حسن رضا، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سرگودھا محمد نعیم ملک اور چیئرپرسن سوشل میڈیا یونیورسٹی آف سرگودھامیڈم بینش اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی سرگودھا آصف تارڈ،محمد اقبال،میڈم آمنہ طاہر اوراے ایس پی سٹی سرکل عبدالسمیع نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق عمر دراز جھاوری نے کہا آج پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے تاکہ یہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ اس سال عالمی یوم ِاطفال کا موضوع ”ہر بچے کی شمولیت“ ہے جس کا مقصد اس بات پر زور دینا ہے کہ ہر بچہ چاہے وہ کسی بھی معاشرے، برادری یا قومیت سے تعلق رکھتا ہو، مساوی حقوق کا حقدار ہے۔

    وطن ِعزیز میں اس دن کی مناسبت سے ہر سطح پر بڑی بڑی تقریبات تو منعقد کی جاتی ہیں لیکن افسوس کہ یہاں نہ تو بچوں کی جسمانی صحت قابل ِفخر ہے اور نہ ہی ان کے حقوق سے متعلق سماجی آگہی فراہم کی جاتی ہے۔

    اس موقع پر اسٹیشن منیجر اے پی پی مخدوم شاہ لطیف قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں چائلڈ لیبر ایکٹ تو موجود ہے لیکن پھر بھی ہوٹلوں، کارخانوں، اینٹوں کے بھٹوں اور ورکشاپس پر بچوں سے مشقت کرائی جاتی ہے جو کہ اُن ننھی کلیوں کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔

    حکومت چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ بچوں کا دن آپﷺ سے شروع ہوا کیونکہ آپ ﷺنے یتیم بچوں پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ یتیم بچے پر پیار سے ہاتھ رکھیں اور جتنے ہاتھ کے نیچے بال آئیں گے اتنی آپکو نیکیاں ملیں گی۔آخر میں ڈینگی کے حوالے سے ایک واک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جو کہ SOS سینٹرکے ہال سے نکالی گئی اور مین گیٹ پر اختتام پذیر ہو گئی

  • پسرور:تھانہ سبزپیر میں ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی کھلی کچہری

    پسرور:تھانہ سبزپیر میں ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی کھلی کچہری

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) پسرور،تھانہ سبزپیر میں ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی کھلی کچہری-
    ڈی پی او سیالکوٹ محمدحسن اقبال کی جانب سے تھانہ سبزپیر میں لگائی گئی کھلی کچہری میں سائلین کی جانب سے شکایات کے انبار. زیادہ تر سائلین کی شکایات پولیس کے عدم تعاون کی تھیں، درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے اور FIR کے اندراج کے بعد ملزمان کی عدم گرفتاری بارے کی گئیں.

    علاقہ میں ہونیوالی بڑی ڈکیتیوں کے متاثرین بھی ڈاکووُں کی گرفتاری نہ ہونے پر شکایات لیکر پیش ہوئے جس پر پولیس کو کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی.

    ڈی پی او نے تمام سائلین کی شکایات توجہ سے سنیں اور کارروائی کے قابل درخواستوں کے بارے فوری احکامات جاری کئے اور ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو سائلین کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی.

  • کشمور:پرائیویٹ سکول کی ٹیچر،22 سالہ لڑکی حادثہ میں جاں بحق

    کشمور:پرائیویٹ سکول کی ٹیچر،22 سالہ لڑکی حادثہ میں جاں بحق

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )کشمور میں فاروقی پیٹرول پمپ کے قریب روڈ حادثے میں 22 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی،

    کشمور پرائیویٹ سکول کے ٹیچر صبح سکول جا رہی تھی کہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کے نیچے آکر کچلی گئی ،جسے ورثاء زخمی حالت میں کشمور تعلقہ اسپتال لیکر آئے،جہاں پر ڈاکٹروں نے کہا کہ لڑکی دم توڑچکی ہے ،جب کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،

    کشمور پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا،جب لڑ کی کی لاش اس کےگھر پہنچی پر گھر میں کہرام مچ گیا ،آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے.

  • میرپورخاص:ملک کے دیگر حصوں کی طرح میرپورخاص میں بھی بچوں کا عالمی دن منایا گیا

    میرپورخاص:ملک کے دیگر حصوں کی طرح میرپورخاص میں بھی بچوں کا عالمی دن منایا گیا

    میرپور خاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح میرپورخاص میں بھی بچوں کا عالمی دن منایا گیا .
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی بچوں کے تحفظ کے ادارے محکمہ سماجی بہبود میرپورخاص کی جانب سے اور انٹرنیشنل ریسکیو کمپنی سماجی تنظیم کے تعاون سے پیپلز اسکول میرپورخاص میں بچوں کا عالمی دن ہر بچے کے لئے بنیادی حقوق کے عنوان کے تحت منایا گیا .

    بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اسکولوں کے بچوں کی جانب سے نعت ، ملی نغمے ، تقاریر ، ٹیبلوز اور عام معلومات کے سوال و جوابات کے مقابلے بھی منعقد ہوئے . اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کا تحفظ کرنا ہم سب کا فرض ہےکیونکہ ان کے تحفظ سے ہی ان کا روشن مستقبل وابستہ ہے .

    انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دیگر شعبہ کی بہتری کے ساتھ ساتھ بچوں کے تحفظ اور ان کے حقوق پر بھی کام کر رہی ہے تاہم اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے .

    انہوں نے کہا کہ محکمہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میرپورخاص اور آئی آر سی اور یونیسف کی باہمی اشتراک سے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز اسکول میرپورخاص میں پروگرام منعقد کروا کر اچھی روایت قائم کی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے .

    بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے بچوں اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا ، دریں اثناء بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز اسکول سے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر جنید مرزا ، آر ایس یو کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اوم پرکاش ، پیپلز اسکول میرپورخاص کی پرنسپل میڈم امبرین ناز ، آئی آر سی کے مینیجر شیراز چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی .

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر میرپورخاص جنید مرزا ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈاکٹر چمن منشا جیون، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو ، آر ایس یو میرپورخاص کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اوم پرکاش ، ایڈوکیٹ نصرت میانو، آئی آر سی کی ایڈوکیٹ رابعہ سموں ، میڈم ہما، بچوں کے تحفظ پر کام کرنے والے یونیسف پروجیکٹ کے روہان ، مس مسرت جبین ،محمد علی ، انوشے راٹھور اور طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی .

  • اوچ شریف :تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کاراج، تاش پر جواء کھیلنے والے اور منشیات فروش بے لگام

    اوچ شریف :تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کاراج، تاش پر جواء کھیلنے والے اور منشیات فروش بے لگام

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تھانہ اوچ شریف میں ٹاؤٹ مافیا کاراج، تاش پر جواء کھیلنے والے اور منشیات فروش بے لگام
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف تھانہ کی حدود میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے تاش کے پتوں پر لاکھوں روپے کا سرعام جوا جاری ہے کیونکہ پولیس افسران مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کرکے خود منشیات فروشوں اور جواریوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

    اوچ شریف شہر کے مختلف محلوں شمیم آباد، اکبر ٹاؤن ،اوچموغلہ ،للو والی پل، شمس کالونی، بلوچاں محلہ میں جوابلاروک ٹوک جاری ہے ،دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جوا کے اڈوں پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ بھی جاری ہے جہاں جرائم پیشہ افراد رات بھر شراب و شباب کی محفلیں سجاتے ہیں

    اس کے علاوہ ذرائع کا بتانا ہے کہ باقاعدہ منتھلی کے عوض پابندی کے باوجود سرعام گٹکا، مین پڑی اور مختلف قسم کی منشیات کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے جس کے سبب نوجوان اور کم عمر بچے نشے کی بری لت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

    اکثر جگہوں پر چرس افیون سمیت نشے کی مختلف اقسام کی فروخت پولیس کی آشیرباد سے جاری ہے۔ تاش کے پتوں اور دیگر جوئے کے سبب شہر میں جرائم پیشہ افراد، نشے کی حالت میں راتوں کو دیر تک سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ شریف شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔

    شہریوں جاوید اقبال،سمیع اللہ، ولید، فرحان، مبین، اسد اللہ، اکرام،اختر،عارف،شبیر ودیگر نے آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لے کر کرپٹ عناصرکی سرپرستی میں چلنے والے ان اڈوں کو بند کروانے اور اس مکروہ دھندہ میں پولیس کی وردی میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • کوئٹہ:  30 نومبر پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا-کرن بلوچ

    کوئٹہ: 30 نومبر پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا-کرن بلوچ

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر خان آکاخیل)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 30 نومبر کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا،

    جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کی سلسلہ میں صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی زیر صدارت ڈویژنل صدور ضلع و صوبائی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بھر سے جیالے 30 نومبر کو اپنے قائد بلاول بھٹو کی کال پر لبیک کہتے ہوئے کوئٹہ پہنچیں گے اورثابت کرینگے کہ بلوچستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ،

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین کا کوئٹہ میں تاریخی استقبال کیا جائے گا، انہوںنے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی ملک کوہر مشکلات سے نکالا اور اب بھی ملک کو مشکلات سے صرف پیپلز پارٹی ہیں نکال سکتی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ قوم صاف اور شفاف الیکشن چاہتی ہے ،پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، عوام نے اعتماد کیا تو بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرتے ہوئے ملک میں عوامی راج قائم کرکے ہی دم لیں گے۔