Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور :احاطہ کچہری میں 16 سالہ ملزم پولیس کی حراست میں قتل

    قصور :احاطہ کچہری میں 16 سالہ ملزم پولیس کی حراست میں قتل

    قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھوکی رپورٹ)احاطہ کچہری میں 16 سالہ ملزم پولیس کی حراست میں قتل
    تفصیل کے مطابق احاطہ کچہری میںقتل کامعاملہ، 16 سالہ افضل اور اس کے ساتھی نے تین ماہ قبل 6 سالہ بچے کو قتل کیا تھا جس پر تھانہ مصطفی آباد میں قتل کا مقدمہ درج تھا

    اور آج ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیشی پر آیا ہوا تھا جہاں پر زیر حراست ملزمان پر 6 سالہ مقتول کے لواحقین نے بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں افضل موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ملزم شدید زخمی ہوا۔

    فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا

  • سرگودھا : تحصیل کوٹ مومن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    سرگودھا : تحصیل کوٹ مومن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنواجالپ) تحصیل کوٹ مومن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
    سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد سفیر کے نام سے ہوئی ہے ،

    محمد سفیر کوٹ مومن سے بھاگٹانوالا کے قریب قتل ہوا، قاتل موقع سے فرار ہوگئے،

    مقتول محمد سفیر رحیم پور کا رہائشی تھا۔

  • سرگودھا۔کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار

    سرگودھا۔کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ اربن ایریا کے علاقے ٹوانہ پارک میں ملزم کاشف فاروق نے اڑھائی سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا تھا،

    نگران وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے واقع کی رپورٹ طلب کی ،آر پی او شارق کمال صدیقی ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ متاثرہ بچی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے،

    آر پی او کی لواحقین سے خیریت دریافت اور انصاف کی یقین دہانی

  • تنگوانی:چوروں نے حراپبلک سکول کے تالے توڑ سامان چُرا لیا

    تنگوانی:چوروں نے حراپبلک سکول کے تالے توڑ سامان چُرا لیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی شہر کی مشہور تعلیمی درسگاہ نیو حرا پبک سکول میں چوروں نے تالا توڑ کر سامان کا صفایا کر دیا ہے
    تنگوانی کے سینئر صحافی منصور بلوچ کے پرائیوٹ سکول اور تنگوانی کے مشہور تعلیمی درسگاہ نیو حرا ماڈرن پبلک سکول تنگوانی میں نامعلوم چوروں نے سکول کے تالے توڑ کر تین سولر پلیٹ، تین پنکھے، بیٹری اور دوسرا سامان لے اڑے

    جبکہ اس واقعہ کی اطلاع تھانہ تنگوانی پولیس کو دے دی گئی لیکن پولیس ابھی تک کچھ نہیں کر سکی،سکول کے انتظامیہ نے پولیس کی بے حسی پر افسوس کرتے ہوئے ایس ایس پی کشمور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کا سامان جلد واپس کرایا جائے ورنہ ہم احتجاج کرنےپرمجبور ہوں گے

  • ڈی جی خان : دری میرو نہرکی بوسیدہ پل گرنے سے 2 افرادجاں بحق 3 زخمی

    ڈی جی خان : دری میرو نہرکی بوسیدہ پل گرنے سے 2 افرادجاں بحق 3 زخمی

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )تھانہ دراہمہ کے علاقہ دری میروکے قریب بستی جانگلے والا کے مقام پر نہر کابوسیدہ پل گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ،زخمی افراد کوریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا ہے،
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان تھانہ دراہمہ کے علاقہ دری میروکے قریب بستی جانگلے والامیں آج اللہ وسایا جانگلہ کی خیرات تھی ،خیرات بستی جانگلے والاکے مغرب میں دونہروں کے درمیان واقع مسجد جسے چٹی مسیت کہتے ہیں میں تقسیم ہونی تھی ،

    مسجدجانے کیلئے نہر پرموجود بوسیدہ پل جس کا بیشترحصہ پہلے گرگیاتھا،نہرکراس کرنے کیلئے پل کے گرے ہوئے حصے پر کھجورکے تنے ڈال دئے گئے تھے کیونکہ جانگلہ برادری کی بیشترزمینیں ان تین نہروں لنک ون ،میرو ڈسٹی اور شوریہ ڈسٹی کی دوسری طرف مغرب میں موجود ہیں ،جانگلہ برادری نے دری میرو میں ہیڈ سے آنے جانے کی بجائے اس ٹوٹے ہوئے پل پر کھجورکے تنے ڈالے ہوئے تھے اور آمد رفت کاسلسلہ جاری رکھاہوا تھا

    امروز خیرات کی وجہ سے لوگوں رش پڑنے کی وجہ بوسیدہ پل کاماندہ حصہ لوگوں کا وزن برادشت نہ کرسکا جس سے بوسیدہ پل نہر میں گئی جس سے دو افراد ملک منظورحسین جٹ ولد ملک غلام حیدرجٹ اور 10سالہ لڑکا جس کے والد کانام بلال ڈیڑ بتایا گیا ہےموقع پر جاں‌بحق ہوگئے جبکہ دیگر تین چارافراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منقل کردیا ہے

  • اوکاڑہ یونیورسٹی نے فیلڈ سروے کے دوران کئی جانوروں کے ڈھانچے دریافت کیے ہیں، پروفیسر واجد

    اوکاڑہ یونیورسٹی نے فیلڈ سروے کے دوران کئی جانوروں کے ڈھانچے دریافت کیے ہیں، پروفیسر واجد

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پروفیسر واجد کا پیلینٹولوجی پر ہونے والے اہم سیمینار سے خطاب،اوکاڑہ یونیورسٹی نے فیلڈ سروے کے دوران کئی جانوروں کے ڈھانچے دریافت کیے ہیں، پروفیسر واجد

    گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زووالوجی کی جانب سے پیلینٹولوجی کے موضوع پہ دو روزہ سیمینار اور فیلڈ ورک کا انعقاد کیا گیا جس میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر واجد نے زووالوجی کے میدان میں پیلینٹولوجی کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی ایک ٹیم کی جانب سے سر انجام دی جانے والی ایک حالیہ مہم کا بھی ذکر کیا جس میں پروفیسر واجد کی قیادت میں اس ٹیم نے کئی اہم اور نایاب جانوروں کے ڈھانچے اور باقیات درفیات کی ہیں جو کہ مستقبل کی تحقیق کو ایک جہد دیں گی۔

    وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظلِ ہما نازلی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے پیلینٹولوجی کے متعلق آگہی اور تربیت فراہم کرنے اور پاکستان کے سوالکی ریجن فوسلز کی دریافت پرشعبہ زووالوجی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    جامعہ پنجاب سے آئے ہوئے پیلینٹولوجی کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے بھی فوسلز کی تلاش اور ان کی شناخت کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر شعبہ زووالوجی کی سربراہ ڈاکٹر تسلیمہ ممتاز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • گوجرخان:غیرت کے نام پر نوجوان کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    گوجرخان:غیرت کے نام پر نوجوان کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    گوجرخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان کچہری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کے قتل کا واقعہ،گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو موقع سے تحویل میں لے لیا،مقتول کی شناخت افراسیاب کے نام سے ہوئی

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کے روز تھانہ گوجرخان کچہری کے قریب ملزم شہزاد نے غیرت کے نام پر سرعام فائرنگ کر کے افراسیاب کو قتل کر دیا

    واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کیا جا رہا ہے ،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

    ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر ۔ مقتول کا تعلق ضلع جہلم سے بتایا جا رہا ہے

  • ننکانہ صاحب:سابق  ایم پی اے بجلی چور نکلا،اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھجوادیاگیا

    ننکانہ صاحب:سابق ایم پی اے بجلی چور نکلا،اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھجوادیاگیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سابق ایم پی اے بجلی چور نکلا،اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھجوادیاگیا
    تفصیل کے مطابق لیسکو ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن سابق ایم پی اے و لیگی رہنما آغا علی حیدر اور اسکے بھائی بجلی چور نکلے مقدمات کے انداج کے لیے استغاثہ بھجوا دیا گیا

    ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ سیدوالہ کی لیسکو واپڈا ٹیم نے گذشتہ روز گاؤں کوٹھی شریف خان کی چیکنگ کی تو ڈائریکٹ مین لائن سے لگی تاریں پکڑ لیں اور ان ڈائریکٹ لائن کی چوری کی بجلی سے استفادہ کرنے والے سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن آغا علی حیدر اور ان حقیقی دو بھائی آغارضا اور آغا عباس نکلے

    لیسکو واپڈا سیدوالہ کے استغاثہ کے مطابق ایم پی اے سمیت ان کے بھائیوں نے پانچ پانچ لاکھ روپے کی بجلی چوری کی ہے اور اس طرح بجلی چوروں نے جرم کا ارتکاب کرتے ہوۓ پندرہ لاکھ روپے کا نقصان کیا ہے۔

    استغاثہ جات مقدمات کے اندراج کے لیے تھانہ سید والہ پولیس کو بھجوا دیۓ گۓ ہیں

  • ڈی جی خان:بی ایم پی سمگلنگ نہ روک سکی،سخی سرورپولیس نے 2 گاڑیاں پکڑلیں

    ڈی جی خان:بی ایم پی سمگلنگ نہ روک سکی،سخی سرورپولیس نے 2 گاڑیاں پکڑلیں

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی )بی ایم پی سمگلنگ نہ روک سکی،سخی سرورپولیس نے 2 گاڑیاں پکڑلیں، 2000 لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،قانونی کارروائی کے بعدکسٹم حکام کے حوالے،پکڑی گئی دونوں گاڑیاں،بی ایم پی تھانہ وچیک پوسٹ بواٹہ،تھانہ کھر اور اہم چیک پوسٹ تھانہ راکھی گاج سے کراس ہو کر پولیس چیک پوسٹ سخی سرور تک پہنچیں۔

    ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کو ناکام بنا دیا۔2000 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    ڈی جی خان :بی ایم پی کے سابق اورحاضرسروس ملازمین نے سمگلنگ نیٹ ورک قائم کرلیا

    انچارج چیک پوسٹ سخی سرور فرہاد SI نے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    یہ خبربھی پڑھیں
    ڈی جی خان :بی ایم پی اور سمگلرزکاگٹھ جوڑ،پنجاب پولیس نے ناکام بنادیا،6گاڑیاں پکڑی گئیں

    مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پکڑی گئی یہ گاڑیاں بی ایم پی تھانہ وچیک پوسٹ بواٹہ،تھانہ کھر اور اہم چیک پوسٹ تھانہ راکھی گاج سے کراس کرکے پولیس چیک پوسٹ سخی سرور تک پہنچیں تھی اس سے قبل گذشتہ ہفتے سخی سرورپولیس نے 5 گاڑیاں ایرانی ڈیزل اورنان کسٹم سامان اور گدائی پولیس نے ایرانی ڈیزل سے بھراایک آئل ٹینکرپکڑکر کسٹم حکام کے حوالے کیا تھا.

  • ڈسکہ :تھانہ موترہ کی حدود میں تھانہ محررنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدیدزخمی

    ڈسکہ :تھانہ موترہ کی حدود میں تھانہ محررنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدیدزخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ڈسکہ تھانہ موترہ کے علاقہ پولیس نہر بی ار بی کی پٹری پر ہیڈ کانسٹبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی

    ہیڈ کانسٹبل شہباز خان تھانہ صدر ڈسکہ میں بطور محرر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے،محرر شہباز خان چھٹی پر گھر کی جانب جا رہا تھا،واقعہ تھانہ موترہ کی حدود میں نہر کی پٹری پر پیش آیا

    زخمی محرر کو ریسکیو1122 نے طبعی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا