Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چترال:سینئر صحافی پر تشدد کی مذمت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ چیرمین سی ڈی ایم۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

    چترال:سینئر صحافی پر تشدد کی مذمت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ چیرمین سی ڈی ایم۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)چترال بونی شندور سڑک پر عمرجان کمپنی کی جانب سے غیر معیاری کام کی ویڈیو بنانے پر صحافی پر تشدد کرنے کی مذمت اعلے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ چیرمین سی ڈی ایم۔وقاص احمد ایڈوکیٹ
    تفصیل کے مطابق سی ڈی ایم یعنی چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے سی ڈی ایم کے چیرمین معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ، عنایت اللہ اسیر، مولانا اسرار الدین الہلال خطیب بازار مسجد، ممتاز حسین پاور ضلع اپر چترال، غازی خان گزین یارخون، صاحب نور خان پاور، تحریک تحفظ چترال کے نمائندوں، تاجر یونین، ڈرائیور یونین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سینر صحافی گل حماد فاروقی پر ناقص کام کی ویڈیو بناتے ہوئے عمر جان کمپنی کے مزدوروں کے نا م پر غنڈوں کی جانب سے تشدد اور قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع اپر اور لوئر چترال کے لاکھوں لوگ گواہ ہیں کہ چترال بونی شندور سڑک پر عمر جان کمپنی کی جانب سے نہایت ناقص اور غیر معیاری کام ہورہا ہے۔ حتیِ کہ اس ٹھیکیدار کی جانب سے زیر تعمیر سڑک پر پانی بھی نہیں چڑھکایاجاتا جس کی وجہ سے اس سڑک پر سفر کرنے والے اور آس پاس رہنے والے لوگ مٹی اور گرد و غبار کی وجہ سے نہایت مشکلات سے دوچار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمرجان کمپنی نے غیر قانونی طور پر حفاظتی دیواروں ، کلورٹ، نکاسی آب اور دیگر کاموں کا ٹھیکہ سبلٹ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چھوٹے ٹھیکیداروں کو دیا ہے جس کی وجہ سے اس کام کا معیار اتنا ناقص ہے کہ ابھی سے ان کی حفاظتی دیواریں گرنا شروع ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حفاظتی دیواروں کی تعمیر میں ریت نہایت ناقص اور مٹی آلود ہونے کے ساتھ ساتھ سیمنٹ بھی کم استعمال کرتے ہیں اور مکسر مشین کی بجائے ہاتھ سے مسالہ بناتے ہیں جسے نہ مکس کرتے ہیں اور نہ سیمنٹ کے کام پر ترائی یعنی پانی ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جل کر چند دنوں میں خاکستر ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حفاظتی دیواروں کی تعمیر میں سارا کچرا ڈال کر بھرا جاتا ہے اور پتھروں کی بھی کوئی ایک جیسی ساخت نہیں ہوتی، جسے باہر سے سیمنٹ سے چھپاتے ہیں اور باہر سے دیکھنے والے کو یوں لگتا ہے کہ ساری دیوار سیمنٹ سے بنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کنکریٹ پلانٹ بھی نہایت غیر معیاری اور ناقص ہے۔

    جس دن یہ واقعہ پیش آیا اسی دن صحافی حضرات ریشن سے لوئر چترال آرہے تھے کہ کاری سے نیچے سڑک پر کنکریٹ کا کام ہورہا تھا جس کی وجہ سے راستہ بند تھا۔ صحافی نے نیچے جاکر راستہ کھلنے کی معلومات حاصل کرنا چاہیں اس دوران دیکھا کہ سڑک پر کافی مٹی پڑی ہے اور وہ کنکریٹ والا مسالہ بھی نہایت خشک تھا۔ صحافی نے وہاں موجود مصطفے نامی منشی سے جب سوال پوچھا کہ خشک سڑک جس پر مٹی بھِی پڑی ہے اس پر کیوں مسالہ ڈالاجاتا ہے جو کہ وہ بھی خشک ہے تو مصطفے کا جواب تھا کہ تم کیا جانتے ہو۔

    جب صحافی نے اس کی تصاویر اور ویڈیو بنانے لگا تو مصطفے نے اسے منع کیا۔ اس دوران صحافی نے ویڈیو بنانا شروع کیا جس پر مصطفےِ نے وہاں موجود صدیق اللہ نامی ایک مزدور جس کا بڑا بھائی قیوم بھِی عمر جان کمپنی کا پی ٹی ٹھیکیدار ہے اسے کہا کہ فاروقی کو قتل کرو میں ذمہ دار ہوں۔ اور صدیق اللہ نامی مزدور نے صحافی پر حملہ کرکے اسے بکسن اور مکوں سے منہ پر مارا جس کی وجہ سے وہ درد سے بے تاب ہوگیا اور اس سے موبائل بھی چھین کر توڑا۔ اسی دوران اسی مزدور نے لوہے کا راڈ اٹھا کر صحافی کے سر پر مارنے لگا کہ اچانک راستہ کھل گیا اور ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی آکر انہوں نے اسے بچالیا۔ تاہم دیگر مزدروں نے بھِی بلچے اور لوہے کا راڈ اٹھاکر اسے دھمکی دی کہ اگر دوبارہ اس ناقص کام کی ویڈیو بنانے لگے تو ہم تمہیں قتل کریں گے۔

    وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ صحافی کے درخواست پر ان لوگوں پر مقدمہ درج ہوچکا ہے ہم اس پر بات نہِیں کرنا چاہتے مگر گزشتہ روز عمر جان کے ایک پی ٹی ٹھیکیدار جو معراج احمد نام ہے مروہی کا باشندہ اور عمرجان کمپنی کے مزدور اور عملہ اس کے مکان میں کرایہ دار ہیں اس نے اپنے ڈرائیور، مستری اور چند لوگ اپنے ساتھ لائے جو خود کو چترال کے سول سوسائٹی کے نمائندے ظاہر کررہے تھے جس میں دو افراد افغان مہاجر لگتے تھے اور انہوں نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گل حماد فاروقی پر الٹا الزام لگاکر کہا کہ اس نے مزدوروں کو چور چور کہا ہے اور انہیں گالی گلوچ کرکے ان کی توہین کی ہے جس پر صحافی ان مزدوروں سے معافی مانگے۔

    یہ نہایت افسوس ناک اور شرمناک عمل ہے کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ یہ سب عمرجان کمپنی کے کارندے ہیں جنہوں نے پہلے بھِی لوگوں کے ساتھ اسی قسم کی بد زبانی کی ہے۔

    مولانا اسرار الدین الہلال نے کہا کہ میں نے جمعہ کے خطبہ میں بھِی اس بات کی مذمت کرتے ہوئے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرجان کمپنی کو پابند کیا جائے کہ وہ معیاری کام کرے اور ان کے غنڈوں کو اس بات سے روک دے کہ عزت دار لوگوں پر ہاتھ اٹھائے۔ اگر وہ غیر معیاری کام جاری رکھے تو اس کیلئے ہم اعلےِ حکام کے دروازےکھٹکائیں گے۔

    پریس کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ سی ڈی ایم ایک رضاکار تنظیم ہے جس کے تمام اراکین سڑکوں کی بہتری کیلیے مختلف فورم پر اواز اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایم کے اراکین نے ایک مرتبہ این ایچ اے کے پراجیکٹ ڈایریکٹر کے دفتر جاکر اس سے شکایت کہ اس سڑک کی نگرانی کرنے والے نیسپاک کی جانب سے کنسلٹنٹ ، ریذیڈنٹ انجنیر عرفان الحق کو ایک مرتبہ بھی سڑک پر نہیں دیکھا گیا کہ وہ جاری کام کا معائنہ کرتا ہو اور کمپنی کے پی ٹی ٹھیکیداران کھلم کھلا غیر معیاری اور نہایت ناقص کام کررہے ہیں جس پر پراجیکٹ ڈایریکٹر نے کہا کہ کنسلٹنٹ عرفان الحق کو اگر معاف ہی کرلو تو اچھا ہوگا کیونکہ وہ بیمار ہے اور دھوپ میں چل پھرنے کا قابل نہیں ہے جس پر سی ڈی ایم کے اراکین نے کہا کہ اگر وہ اس سڑک کے معائنہ یا چیکنگ کیلیے جانے کا قابل نہیں ہے تو اسے چاہیے کہ وہ چھٹی لے یا پنشن پر جائے تاکہ اس کی جگہہ کوئی دوسرا ایماندار کنسلٹنٹ آکر کام کا معائنہ کرے کیونکہ اربوں روپے کا یہ منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگا۔

    پریس کانفرنس کے دوران سینیر صحافی نے عمرجان کمپنی کے پراجیکٹ منیجر عرفان اللہ خٹک کی ایک ویڈیو کال بھی تمام شرکاء کو سنائی جس میں وہ کھلم کھلا اس صحافی کو مارنے اور اس کے ہاتھ پاوں توڑنے کی دھمکی دے رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ اس نے سڑک پر کھڑے ہوکر اسے آمنے سامنے بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

    پریس کانفرنس میں اعلے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عمرجان کمپنی کو پابند کرے کہ اس کا مالک اکرم جان خود اے اور غیر قانونی طور پر یہ کام دوسرے ٹھیکیداروں کو دیگر اسے تباہ نہ کرے اور یہ کام نہایت معیاری ہونا چاہیے

    انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس کام کا معائنہ کرنے کیلیے کوئی ایماندار کنسلٹنٹ بھیجا جائے نہ کہ عرفان لحق کی طرح ریزیڈنٹ انجنیر جو گھر بیٹھے تنخواہ لے رہا تھا اور اس نے دو ڈھائی سالوں میں ایک مرتبہ بھی اس ناقص اور غیر معیاری کام کا جائزہ لینے کی زحمت نہیں کی۔

    اس پریس کانفرنس میں سول سوسائٹی کے کثیر تعداد میں نمائندوں نے شرکت کی جو بعد میں مولانا اسرارالدین الہلال کے دعاییہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

  • سرگودھا: تفتیش مقدمات میں نئے قوانین اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جاننا بہت ضروری ہے،  آر پی او

    سرگودھا: تفتیش مقدمات میں نئے قوانین اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جاننا بہت ضروری ہے، آر پی او

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) آر پی اوشارق کمال صدیقی کی ہدایت پر ہیڈکنسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے اہلکاروں کی تفتیش میں استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پولیس لائنز سرگودھا میں کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ سرگودھا کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

    تربیتی ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ضیاء الرحمن اور ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات نے نئے تفتیشی افسران کو نئے قوانین کے اطلاق اور بروقت تفتیش کی افادیت پر آگاہی دی ۔

    انہوں نے مقدمات میں ہونے والی تفتیش کی عمومی خامیوں اور دورانِ سماعت شہادتوں کو پیش کرنے کے دوران کی جانے والی عمومی غلطیوں کی نشاندہی کی اور ان کو دور کرنے سے متعلق بھی آگاہی دی۔

    اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ نئے ترقی یاب ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لے یہ شارٹ کورسز بہت اہمیت کے حامل ہیں ان کی ترقی سے جہاں محکمہ پولیس کو نئے تفتیشی میسر آئے ہیں وہیں ان کی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ان کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے کیونکہ تھوڑی سی عدم توجہ ملزمان کو بہت فائدہ دے سکتی ہے لہٰذا ان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے مقدمات کی تفتیش میں تمام خامیوں کو دور کیا جانا بے حد ضروری ہے

  • سیالکوٹ :ڈسکہ روڈ پر واقع  کراؤن فوم فیکٹری میں آگ گئی

    سیالکوٹ :ڈسکہ روڈ پر واقع کراؤن فوم فیکٹری میں آگ گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سکہ روڈ پر واقع کراؤن فوم فیکٹری میں آگ گئی
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ روڈ پر واقع فوم بنانے والی فیکٹری کراؤن فوم میں آگ لگ گئی،ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز آگ بجھانے میں مصروف
    فیکٹری میں فوم میٹرس بنائیں جاتے ہیں۔

    آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ نے عمارت کے ایک ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.ریسکیورز نےکئی گھنٹے کی انتھک جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا ریسکیو آپریشن میں 8 فائر وہیکلز نے حصہ لیا۔

    آگ لگنے سے 40 لاکھ مالیت کی فوم بنانے والی مشین اور میٹریل جل گیا۔ جبکہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے آگ ہر قابو پا کے اسے مزید پھیلنے سے روک کر 5 کروڑ مالیت کا سامان اور فیکٹری کو بچا لیا گیا۔

  • میرپورخاص:پولیس کی کارروائی،3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی شراب برآمد

    میرپورخاص:پولیس کی کارروائی،3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی شراب برآمد

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی ہمراہ اسپیشل ٹیم کی شراب فروش عناصر کے خلاف پے در پے کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 3 لاکھ 70 ہزار مالیت ہ کی شراب برآمد

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی ہمراہ اسپیشل ٹیم شراب فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری.

    ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد قادر بخش بھرانی کی ہمراہ اسپیشل ٹیم کی ٹنڈو جان محمد تھانے کی حدود ٹنڈو جان محمد ٹو ڈگری روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ ملزم بنام مصری ہالیپوٹو گرفتار، جبکہ نتھو عرف پپو فرار ہونے میں کامیاب

    گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی 552 وسکی پائنٹ، 60 بیئر کین برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 92/2023 زیر دفعہ 3/4 ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری، جبکہ فرار ملزم کے لیے تاحال حھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری.

  • ڈی آئی خان :مہنگائی اضافہ،موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،کاروبارتباہ

    ڈی آئی خان :مہنگائی اضافہ،موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،کاروبارتباہ

    ڈیر ہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ڈیرہ میں مہنگائی میں اضافے ،موبائل فون کمپنیوں کی ناقص کارکردگی اور مسلسل صبح سے لیکر 4بجے تک ہونے والی لوڈشیڈنگ کے باعث تاجروں کا کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا، کئی تاجران اپنے کاروبار کو بند کرنے پر مجبور ،

    ان خیالات کا اظہار مقررین نے مرکزی انجمن تاجران کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس کی صدارت صدر سہیل احمد اعظمی نے کیا ، جس میں چیئرمین محمد جاوید ، سرپرست اعلیٰ کفیل احمد نظامی ، سینئر نائب صدر چوہدری جمیل ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد رمضان ، محمد نواز، حاجی غلام سبحانی ، محمد اشرف ، امان اللہ ، چوہدری خلیل نمبردار ، سعید اعوان ، محمد ارشد ، جنابات خان ، حنیف کوبراو دیگر نے شرکت کی ،

    اجلاس میں مقررین نے کہا کہ کنڈے ختم کرنے اور چوروں کو پکڑنے کیلئے مسلسل واپڈا کی جانب سے صبح سے لیکر 4بجے تک بجلی کی بندش کے بعد کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا، جس کے باعث کاربار زندگی بری طرح متاثر ہو رہاہے، بجلی نہ ہونے کے باعث موبائل کمپنیاں اپنے جنرریٹر آن نہیں کررہیں جس کی وجہ سے موبائل سروس بھی بری طرح متاثرہے،

    اوپر سے حکومتی و ضلعی رٹ نہ ہونے کے باعث مہنگائی ، افراط زد نے کاروبار کو تباہ کر دیاہے،ان حالات کے باعث تاجر اپنے روز مرہ اخراجات اٹھانے سے بھی قاصر ہیں، اور اپنے کاروباروں کو بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ، جس کی تمام تر ذمہ داری نگران وفاقی ،صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

  • ڈی آئی خان :ہائیر سیکنڈری اسکول پروآ میں ووٹرز کی راہنمائی کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا

    ڈی آئی خان :ہائیر سیکنڈری اسکول پروآ میں ووٹرز کی راہنمائی کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا

    ڈیر ہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرئوف خان مروت کی زیر نگرانی تحصیل پروآ کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول پروآ میں ووٹرز کی راہنمائی کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا،

    تقریب میں اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ سیکنڈری، اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ پرائمری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس زنانہ، سکول پرنسپل، اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرئوف خان مروت نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قانوناً ہر 18 سال کے پاکستانی مرد اور عورت کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔

    جس کے ساتھ اس پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے تاکہ ملک میں مضبوط جمہوری نظام قائم ہو۔ انہوں نے خاص کر خواتین پر زور دیا کہ ملک کی نصف آبادی ہوتے ہوئے، آنیوالے عام انتخابات میں ملک کے روشن مستقبل کیلئے اپنے ووٹ کا بھر پور استعمال کریں۔

  • ڈی آئی خان :پرانی دشمنی میں 19سالہ نوجوان کےقتل سمیت کئی واقعات

    ڈی آئی خان :پرانی دشمنی میں 19سالہ نوجوان کےقتل سمیت کئی واقعات

    ڈیر ہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) راکھ شاہ کوٹ میں قتل مقاتلے کی دشمنی کے شاخسانے کے باعث 19سالہ نوجوان قتل ،دوسرے واقعہ میں جبار والا میں3سالہ بیٹے کے پانی میں ڈوبنے کے واقعہ پر شوہر نے اپنی ناراض بیوی پر اپنے بیٹے کو پانی میں ڈبو کر قتل کرنے کی دعویٰ دائرکر دیا،جائیداد میں حصہ مانگنے کے شبہ پر خاوند نے دوسری بیوی کیساتھ ملکر نقشبند ٹائون میں اپنی پہلی بیوی کو زہر دیکر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی میں 67سالہ عبدالستار اعوان ولد اللہ ڈیوایا سکنہ چاہ بیلی والا نے 302-109/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ مجھے اطلاع ملی کہ راکھ شاہ کوٹ میں میرا 19سالہ نواسا ہارون اعوان ولد منظور حسین اور سید اشفاق شاہ ولد شاہ حسن سکنہ بندکورائی اراضی اشفاق سے اپنے بورنگ کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان عصمت اللہ عرف بلا ، ثناء اللہ ولد عبداللہ سکنائے اعوان مسلح بااسلحہ آئے اور آتے ہی اپنے اپنے اسلحہ سے میرے نواسے محمد ہارون پر فائرنگ کر دی جس سے میرا نواسا موقع پر جاں بحق ہوگیا، ہماری آپس میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے، تھانہ بندکورائی میں عبدالستار اعوان نے بتایا کہ عبداللہ ولد کالواور شوکت ولد اللہ ڈیوایا کی ایماء پر ملزمان نے میرے نواسے کو قتل کیا ہے،

    دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر میں شورکورٹ کے رہائشی جاوید ڈبری ولد شاہجہان نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میری بیوی ملزمہ نادیہ بی بی دختر گل محمد سکنہ جبار والا ڈیرہ 7/8ماہ سے ناراض ہو کر اپنے میکے جبار والا میں رہائش پذیر تھی اور میرا 3سالہ بیٹا سہیل بھی اس کے ساتھ تھا ، جوکہ اب ڈوب کر فوت ہو چکا ہے، میں کمسن بچے محمد سہیل کو پانی میں ڈبو کر قتل کرنے پر اپنی ملزمہ بیوری کے خلاف دعویدار ہوں ،

    تیسرے واقعہ میں تھانہ کینٹ میں ژوب بلوچستان کے رہائشی طیب اعوان ولد اسلم اعوان نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ مجھے اطلاع ملی کہ سول ہسپتال ڈیرہ میں میری ہمشیرہ 29سالہ سائرہ اسلم زوجہ رحمت اللہ گنڈہ پور سکنہ نقشبند ٹائون مردہ حالت میں موجود ہے، جس پر میں فوری طور پر ہسپتال پہنچا مجھے یقین ہے کہ میری ہمشیرہ کو ملزم اس کے خاوند رحمت اللہ گنڈہ پور اور اس کی دوسری بیوی نے زہر دیکر قتل کیا ہے وجہ یہ ہے کہ میرا بہنوئی میری بہن سائرہ اسلم سے اکثر اوقات لڑتا جھگڑتا تھا اور جائیداد میں سے حصہ مانگنے کی زبردستی کرتا تھا۔

  • ڈی آئی خان :سی پیک کے بعد اس خطہ کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔گورنرکےپی

    ڈی آئی خان :سی پیک کے بعد اس خطہ کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔گورنرکےپی

    ڈیر ہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے بعد اس خطہ کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے، ہم مستقبل میں ڈیرہ اسماعیل خان کو اس خطہ کا معاشی حب دیکھ رہے ہیں جس میں ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ظفر جلیل مستی خیل کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا ،

    اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ، سابق صوبائی وزیر عبدالحلیم خان قصوریہ ، ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید خٹک، سابق صدر وسیم خان ایڈوکیٹ ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل انچارج محمد فضل الرحمان کے علاہ کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی

    انہوں نے کہا کہ ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میرا اپنا گھر ہے اس چیمبر کے ساتھ میرا تعلق کسی سے پوشیدہ نہیں ڈیرہ چیمبر کے لیئے اراضی کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں معاشی ترقی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اس حوالہ سے صنعتوں کو ترقی دینے کے وسیع منصوبہ پر کام جاری ہے

    انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان چیمبر کے روح رواں ظفر جلیل خان مستی خیل کی خدمات اور کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • سیالکوٹ :سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے میں ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام

    سیالکوٹ :سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے میں ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے میں ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام ،پنجاب حکومت کی طرف سے جن دس شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں سیالکوٹ بھی شامل ہے

    پنجاب حکومت کی طرف سے جن دس شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا اور احکامات پر سختی سے علمدرآمد کروانے کا حکم جاری کیا گیا جس پر سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام ہو گئی۔

    تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں شامل ہونے والے تمام بازار۔ چوک علامہ اقبال۔ ریلوے روڈ۔ بانو بازار۔ مین بازار ،لہائی بازار، مجاہد روڈ،بنک روڈ، کریم پورہ جبکہ دیگر علاقوں کے بازار بھی حکومتی احکامات کوہوامیں اڑا کر کاروباری مراکز کھول کر بیٹھے ہیں جبکہ سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند ہیں

  • گو جرہ : بشیر میڈیکل کمپلیکس کا باقاعدہ  افتتاح کردیا

    گو جرہ : بشیر میڈیکل کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کردیا

    گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) بشیر میڈیکل کمپلیکس نزد ٹی بی ہسپتال گوجرہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا شیخ عبدالغفور نے کیا اور کہا ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات ایک ہی چھت کے تلے مہیا کی جائیں گی تمام امراض کے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز گوجرہ کی عوام کے لیے دستیاب ہوں گے

    اسی سلسلہ میں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شہریار رؤف، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر جہاں زیب نے بی ایم سی میں صحافیوں کوبتایاکہ عوام کی خدمت ہی اولین ترجیح ہے ہمارامقصد عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرناہے عوام کو مختلف امراض کے علاج کے لئے دوسرے شہروں کو جانا پڑتا تھا عوامی مشکلات اور تکالیف کو دیکھتے ہو ئے ایک ہی چھت کے نیچے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بشیر میڈیکل کمپلیکس بنایاگیا ہے

    مریضوں کی سہولت کے لئے بی ایم سی صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے جس پر عوام کوہیلتھ سروسزمیں خصوصی رعائت پر علاج کی سہولیات مہیاہو نگی جبکہ غریب اور مستحق مریضوں کامکمل طورپرفری علاج کیاجائیگا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرؤف ،ڈاکٹر شیخ محمد طارق، توقیر اشرف خان صدر بار گوجرہ حاجی عبدالقدیر عوان سابقہ ایم پی اے شیخ محمد جاوید ایڈوکیٹ سابق صدر بار گوجرہ بھی موجود تھے