Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودہا-پنجاب ہائی وے پٹرول نے  ڈی پی او الیون کو بری طرح شکست دے کر رسہ کشی کا فائنل جیت لیا

    سرگودہا-پنجاب ہائی وے پٹرول نے ڈی پی او الیون کو بری طرح شکست دے کر رسہ کشی کا فائنل جیت لیا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن اور ڈی پی او 11 سرگودھا کے مابین رسہ کشی کا فائنل مقابلہ ہوا۔

    جس میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈی پی او الیون سرگودھا کو بری طرح شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا
    جس میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈی پی او الیون سرگودھا کو بری طرح شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا،سپورٹس گالا کے مقابلوں میں بیڈمنٹن,باسکٹ بال,ہاکی ،کرکٹ اور رسہ کشی شامل تھی۔

    جس میں PHP کی ٹیم نے کرکٹ اور رسہ کشی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ باسکٹ بال اور بیڈمنٹن میں دوسری پوزیشن پر رہئے ۔اس سے قبل اسی سال ھونے والے سپورٹس گالا میں PHP کی والی بال کی ٹیم نے اول انعام حاصل کیا تھا۔

    مجموعی طور پر PHp نے تمام ایونٹ میں اچھے کھیل کا مظاھرہ کیا جس پر ایس پی پٹرولنگ اختر حسین جوئیہ نے پی ایچ پی کی جیتنے والی تمام ٹیموں کو مبارک باد دی

  • سیالکوٹ ۔ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں شہریوں نے دو مسلح ڈاکو پکڑ لیئے

    سیالکوٹ ۔ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں شہریوں نے دو مسلح ڈاکو پکڑ لیئے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں شہریوں نے دو مسلح ڈاکو پکڑ لیئے
    تفصیل ے مطابق شہری بینک سے رقم لیکر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل پرسوارمسلح ڈاکوئوں نے روک کر لاکھوں روپے نقدی چھین لی۔

    شہریوں نے موقع پر ڈاکوئوں کو گھیر لیا،ڈاکوئوں نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ڈاکو کی فائرنگ سے اسکا ساتھی ڈاکو شدید زخمی ہو گیا،

    ایک ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا،پولیس نے موقع پہنچ کر زخمی ڈاکو کوحراست میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دیا،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • اوچ شریف ۔ موٹر وے ایم 5 بیٹ پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

    اوچ شریف ۔ موٹر وے ایم 5 بیٹ پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) موٹر وے ایم 5 بیٹ پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی ، گاڑیوں کو جرمانے ، منظور شدہ لوڈ سے زائد لوڈ کرنے والی گاڑیوں کو مختلف انٹر چینجر سے اتار دیا گیا ، حادثات کی روک تھام اور موٹر ویز کو نقصان سے بچاو کے لئے اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔ ڈی ایس پی موٹر وے فیض اللہ خان جتوئی

    تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی موٹر وے ایم 5 بیٹ 25 فیض اللہ خان جتوئی کی قیادت میں موٹروے پولیس نے اوچ شریف کے قریب اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کئے اور منظور شدہ لوڈ سے زائد لوڈنگ گاڑیوں کو موٹر وے سے اتاردیا گیا ، ڈی ایس پی موٹر وے فیض اللہ خان جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی جانب سے اس حوالہ سے تشہیری مہم بھی چلائی گئی کہ اوور لوڈ نگ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،

    انہوں نے کہا شاہراہوں پر اکثر حادثات کی وجہ اوور لوڈ گاڑیاں ہوتی ہیں ۔ ایسے افراد اپنی زندگیوں کے ساتھ ساتھ موٹر ویز پر سفر کرنے والے دیگر افراد کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ منظور شدہ لوڈ سے زائد لوڈ وہیکلز سے پاکستان کے قیمتی اثاثہ موٹر ویز کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ آئی جی موٹر وے کے احکامات کی روشنی میں اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ، ڈی ایس پی فیض اللہ خان جتوئی نے میڈیا کے توسط سے ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ بھاری جرمانوں اور وقت کے ضیاع سے بچنے کے لئے مقررہ شدہ لوڈ کے مطابق ہی سامان لوڈ کریں بصورتِ دیگر بھاری جرمانوں کے ساتھ موٹر ویز پر بھی سفر نہیں کرنے دیا جائے گا ،

    اس موقع پر ایڈمن آفیسر محمد اسماعیل و دیگر موٹر وے پولیس آفیسرز بھی موجود تھے

  • سرگودھا:دو ڈمپرز  ڈرائیورکے درمیان توتکرار،کنڈیکٹر گر کر جاں بحق

    سرگودھا:دو ڈمپرز ڈرائیورکے درمیان توتکرار،کنڈیکٹر گر کر جاں بحق

    سرگودھا ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )دو ڈمپرز ڈرائیورکے درمیان توتکرار،کنڈیکٹر گر کر جاں بحق
    تفصیل کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ سیال موڑ تھانہ لکسیاں کی حدود میں لکسیاں ٹول پلازہ کے نزدیک سکول کے سامنے حادثہ پیش آیا جس میں ڈمپر کنڈیکٹر کی موت ہو گئی

    ذرائع کے مطابق دو ڈمپر ڈرائیوروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی میں ڈمپر سے ڈمپر کنڈیکٹر نیچے گر گیا جس سے وہ موقع پرجان بحق ہو گیا،حادثہ پیش آے ہی ایک ڈمپر فرار اور اور دوسرا ڈمپر تھانہ لکسیاں میں بند کر دیا گیا جبکہ دونوں ڈمپروں کے ڈرائیور فرار ہو گئے تلاش جاری

    تھانہ لکسیاں کی پولیس پٹرولنگ پولیس ٹریفک پولیس اور سپیشل برانچ موقع پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا اور تفتیش جاری کر دی مکمل تفصیلات کیلئے تفتیش جاری ہے

  • اوچ شریف:نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید  تعلیم حاصل کرکے معاشی انقلاب لاسکتے ہیں-شیخ ناصر

    اوچ شریف:نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم حاصل کرکے معاشی انقلاب لاسکتے ہیں-شیخ ناصر

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی )نامہ نگارحبیب خان ) صدر چیمبر آف ایگریکلچر جنوبی پنجاب ، معروف سماجی شخصیت شیخ ناصر سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرکے ہی ملک میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں ، وطن عزیز پاکستان کا مستقبل یہ نوجوان ہیں جنہیں ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر ضیاء الحق شہزاد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

    انہوں نے کہا کہ تاریخ کا مطالعہ کریں کہ تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم کے بل بوتے ہی ترقی کی منازل طئے کیں ، مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں ایجوکیشن پر حکومتوں کی جانب سے توجہ نہیں دی گئی ، یہی وجہ ہے کہ ہمارا لٹریسی ریٹ بہت کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ، کے پی کے ، اندرون سندھ سمیت جنوبی پنجاب کے کئی ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں تعلیمی ادارے تک موجود نہیں اور اگر کہیں ہیں تو سہولیات میسر نہیں جوکہ کافی تشویشناک صورتحال ہے ،

    وطن عزیز کو اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا ہے ، ہمیں گراس روٹ لیول سے از سر نو اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس میں سب سے بنیادی اور پہلا ہمارا مسئلہ نوجوان نسل کو تعلیم کی جانب گامزن کرنا ہے ، حکومت کو ہونہار طالب علموں کے لئے اسکالر شپ پروگرام کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان میڈیکل ، آئی ٹی ، انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرسکیں ۔

    اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونہار طلباء کو بیرون ملک اسکالر شپ پر بھجوایا جائے تاکہ کل کو یہی نوجوان اپنی تعلیم اور تجربہ کی بنیاد پر ملک میں تعلیمی و معاشی انقلاب لاسکیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اردگرد ایسے ہونہار بچے جو تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ان کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمہ لیں یہ ایک عظیم صدقہ جاریہ بھی ہے اور صاحب حیثیت افراد کی ایک طرح سے ذمہ داری بھی ہے کہ کل کو یہی نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی اور اپنے خاندان کی کفالت اور مزید افراد کو تعلیم حاصل کرانے میں کردار ادا کریں گے ،

    قبل ازیں سینئر صحافی ڈاکٹر ضیاء الحق شہزاد بڈانی ، حاجی محمد عمران بڈانی نے شیخ ناصر سلیم سے ان کی بھتیجی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور فیملی کے لئے صبر جمیل کی دعا کرائی گئی ، اس موقع پر سابق ٹی ایم او علی پور محمد سلیم بھی موجود تھے

  • اوچ شریف :محکمہ تعلیم کی ” خطرناک ” ڈکلئیر شدہ عمارتوں میں معصوم بچے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف :محکمہ تعلیم کی ” خطرناک ” ڈکلئیر شدہ عمارتوں میں معصوم بچے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف ,باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) محکمہ تعلیم کی ” خطرناک ” ڈکلئیر شدہ عمارتوں میں معصوم بچے پڑھنے پر مجبور، خستہ حال، بوسیدہ اور بھوت بنگلوں میں عوام کے لخت جگروں پر موت کے ساۓ منڈلانے لگے، تعمیر و مرمت کے لئے ملنے والے حکومتی فنڈز ” ڈکار ” لیے گئے، طلبہ والدین میں شدید تشویش کی لہر، وزیراعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں، شہری

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف اور گردونواح میں درجن بھر سے زائد ایسے تعلیمی ادارے ہیں جن کی عمارتیں کئی سال پرانی، انتہائی خستہ حال اور بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ درجنوں سے زائد ایسے سکولز بھی ہیں جن کی عمارتوں کے اکثریتی پورشن خستہ حال اور بارش آنے پر چھتیں ٹپکتی ہیں۔ بچوں کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سکولوں میں بھیجنے پر بہت خوف آتا ہے ، لیکن مجبوراً ان سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان سکولوں کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیے جانے کے باوجود کئی سال گزر گئے ہیں لیکن تاحال حالت کو بہتر نہ بنایا جا سکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول عریبک بوائز سکول ٹھٹہ وارن، گورنمنٹ پرائمری سکول امیر آباد ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول قادر آباد، گورنمنٹ پرائمری سکول موہانہ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بستی عبدالرحمن سمیت دیگر درجن بھر اسکولز انتہائی خطرناک اور مخدوش حالت میں موجود پاۓ جاتے ہیں جو کہ کسی بھی وقت ناگہانی حادثے کا باعث بن سکتے ہیں،ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ عمارات انتہائی خستہ حال ہونے پر انتظامیہ نے انہیں خطرناک ” ڈکلئیر ” تو قرار دے رکھا ہے

    لیکن اس کے باوجود ان سکولز کے تعمیر و مرمت کا کوئی کام شروع نہ ہوسکا ہے، اور اب صورتحال یہ ہے کہ سکولز میں بچے خوف کے ساتھ تعلیم کے لیے جاتے ہیں، اور ان سکولز کا وزٹ کرنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ سکول حکومت اور محکمہ تعلیم کے حکام کی نظروں سے اوجھل ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، محکمہ تعلیم کو سکولوں کی تعمیرومرمت کی مد میں سالانہ بڑی رقم ملنے کے باوجود تعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہیں، اساتذہ اور طلبہ کے لیے صورتحال پریشان کن ہے۔

    اساتذہ نے کہا کہ وہ خستہ حال سکولوں کی تعمیرومرمت کے لیے محکمہ کے حکام کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کرتے۔ سکولوں کے طلبہ اور ان کے والدین نے انتظامیہ سمیت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ خدارا ان خطرناک قرار دی گئی اسکولز عمارتوں کو فی الفور ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرایا جاے کیونکہ مہنگائی کے دور میں پرائیویٹ اسکول کے اخراجات ناقابل برداشت ہیں ، جبکہ مفت تعلیم کی وجہ سے ہمارے بچے موت کے سائے تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں

  • میرپورخاص:انسداد پولیو مہم ڈویژن بھر کے 9 لاکھ سے زائد بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقرر

    میرپورخاص:انسداد پولیو مہم ڈویژن بھر کے 9 لاکھ سے زائد بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقرر

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )انسداد پولیو مہم میں ڈویژن بھر کے 9 لاکھ 28 ہزار 387 پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ڈویژنل ٹاسک فورس پولیو مہم کے منعقدہ اجلاس میں آگاہی پولیو مہم میں انتہائی حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے . ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی

    تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو مہم کے دوران انتہائی حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27 نومبر سے 1 دسمبر 2023 تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق وڈیو لنک کے ذریعے ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مرض کے خاتمے کے لیے باہمی ٹیم ورک اور مؤثر نگرانی کی جائے اور پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے جبکہ پولیو ٹیموں کی کاموں کی نگرانی کی جائے . کمشنرمیرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکوں کی ویکسینیشن کے کام کو بھی مؤثر بنایا جائے تاکہ معصوم بچوں کی زندگی کو صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوسکے .

    اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جہانگیر کورائی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ڈویژن بھر کے 3 اضلاع کے 14 تحصیلوں اور 112 یونین کونسلوں میں پیدائش سے 5 سال تک کے 9 لاکھ 28ہزار 387بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں 188یوسی ایم اوز ، 616 ایریا انچارجز ، 188 ٹرانزٹ پوائنٹس ، 234 فکسڈ ٹیمیں ، 2785موبائل ٹیمیں اور 2386لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی .

    اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالناصر صدیقی ، ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالشکور جروار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جےرام داس ، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مظہر ویسر ، ایڈیشنل کمشنر میرپورخاص ون علی نواز بھوت، ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام دستگیر شیخ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ اور متعلقہء افسران نے شرکت کی.

  • ڈیرہ غازیخان :کابینہ سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد،انتظامات اورتیاریوں بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان :کابینہ سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد،انتظامات اورتیاریوں بارے جائزہ اجلاس

    ڈی جی خان (باغی ٹی وی )وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی و کابینہ ارکان کی ڈیرہ غازی خان آمد،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت انتظامات اور تیاریوں بارے اعلی سطحی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اے سیزسمیت تمام اداروں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کاڈیرہ غازی خان کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کسی بھی ادارے کا وزٹ کرسکتے ہیں،افسران الرٹ رہیں،ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے،فرائض میں کوتاہی نہ برتیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داریوں کو بروقت انجام دیاجائے،

    ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن برقرار رکھے گی،چیک لسٹ کے مطابق تمام تر اقدامات کو ضرور پرکھا جائے،صفائی و ستھرائی،ڈسپلن اور انیشیٹیٹو پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،ریسٹ ہاؤسز،شاہراہوں،چوکوں،پارکوں کی تزئین و آرائش سمیت دیگر امور کو مانیٹر کیا جائے،باہمی روابط سے کمی و کوتاہی کو دور،ایشوز کو موقع پر حل کیا جائے،مہر شاہد زمان لک نےمزید کہا کہ ہر محکمہ اپنا کمپلینٹ سنٹر ضرور قائم کرے،سپیشل ورکنگ کو ہائی لائٹ کیا جائے،

    میں تمام معاملات کی چیکنگ کیلئے دفاتر،پارکس،ڈویلپمنٹ سائٹس کا وزٹس کرونگا،ایکسل لوڈ کی چیکنگ کیلئے شاہراہوں کے مین چوکوں پر پینافلیکس لگائےجائیں۔اجلاس میں سرکاری محکموں کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

  • ناک کی سائنسی اہمیت

    ناک کی سائنسی اہمیت

                                                       ناک کی سائنسی اہمیت
    انتخاب:ملک ظفراقبال اوکاڑہ

    دنیا کا بہترین ایئر فلٹر انسانی ناک ہے، آپ کے نتھنوں پر دسیوں ہزار بال ہیں جو جراثیم، وائرس، دھول کو روکتے ہیں۔آپ کی ناک اور دماع کے مابین ایک براہ راست تعلق ہےآپ اپنی ناک سے بو نہیں سونگھتے، یہ دراصل دماغ ہے جو کام کرتا ہے۔ آپ کی ناک میں موجود 10 ملین سے زیادہ ولفیکٹری اعصاب بو کو پکڑ کے دماغ میں بھیجتے ہیں۔ جہاں اس کے بعد بو کی شناخت کی جاتی ہے۔

    آپ کی ناک آپ کے سانس لینے والی ہوا پر عملدرآمد کرتی ہے، اسے آپ کے پھیپھڑوں اور گلے کے لیے تیار کرتی ہے جو خشک ہوا کو اچھی طرح سے برداشت نہیں کرتے۔

    ناک کا فریم ورک ہڈی اور کارٹلیج پر مشتمل ہوتا ہے۔ ناک کی دو چھوٹی ہڈیاں اور میکسیلے کی توسیع ناک کا پل بناتی ہے، جو کہ ہڈیوں کا حصہ ہے۔ فریم ورک کا باقی حصہ کارٹلیج ہے اور لچکدار حصہ ہے۔ کنیکٹیو ٹشو اور جلد اس فریم ورک کو ڈھانپتے ہیں۔

    آپ کی ناک اور سینوس کے درمیان شراکت آپ کے جسم اور آپ کے پھیپھڑوں میں نائٹرک آکسائیڈ کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ وہ آپ کی مدافعتی فعالیت میں بھی بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔

    سینوس آپ کے گال کی ہڈیوں اور پیشانی کے پیچھے چھوٹے، ہوا سے بھری جگہیں ہیں۔ آپ کے سینوس سے پیدا ہونے والا بلغم عام طور پر چھوٹے چینلز کے ذریعے آپ کی ناک میں جاتا ہے۔ سائنوسائٹس میں، یہ چینلز بلاک ہو جاتے ہیں کیونکہ سائنوس کی پرتیں سوج جاتی ہیں۔

    سینوس کا کام آپ کے پھیپھڑوں تک پہنچنے سے پہلے سانس لینے والی ہوا کو گرم اور مرطوب کرنا ھے۔ گرم، نم ہوا میں سانس لینا آپ کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

    آپ کی ناک آپ کے ذائقے کی حس پر اٹر انداز ہوتی ہے۔ جیسا کہ جب آپ کو flue ہو تو آپ کو چیزوں کا ذائقہ بدلا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ناک بالواسطہ آپ کی آواز پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ نزلہ یا زکام میں آواز کا تبدیل ہوجانا اسکی ایک چھوٹی سی مثال ہے

    جرنل آف کرینیو فیشل سرجری میں حالیہ سروے نے انسانی ناک کی 14 شکلوں کی نشاندہی کی ہے۔انسانی ناک 10,000 سے زیادہ خوشبوؤں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آپ کی چھینک کا انداز جینیاتی ہوسکتا ہے۔آپ کو نیند میں چھینک نہیں آتی کیونکہ چھینک کو متحرک کرنے والے اعصاب بھی سوتے ہیں۔

    یہ حیرت انگیز ہے کہ جب چھینک آتی ہے تو یہ 100 میل فی گھنٹہ کی ناقابل یقین رفتار سے باہر نکلتی ہے،ایک چھینک میں تقریبات 40،000 چھوٹے چھوٹے نمودار ذرات ہوتے ہیں۔چھینک کی رفتار اور طاقت کی وجہ سے، آپ کی ناک سے نکلنے والے جراثیم 200 فٹ تک زمین پر گرتے ہیں۔ لہذا، دوسروں کی خاطر، چھینکتے ہوے چہرے کو ڈھانپیں۔

    روشنی ، خاص طور پر جو سورج سے آتی ہے، چھینک کو متحرک کر سکتی ہے۔ اس لئے کہا جاتاہےکہ چھینکتے ہوے روشنیوں کو دیکھیں۔

    روہرچ کہتے ہیں کہ آپ کی ناک کی مجموعی شکل 10 سال کی عمر تک بنتی ہے، اور آپ کی ناک خواتین میں تقریباً 15 سے 17 سال کی عمر تک اور مردوں میں 17 سے 19 سال کی عمر تک آہستہ آہستہ بڑھتی رہتی ہے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ، کشش ثقل کی نہ ختم ہونے والی ٹگ اور آپ کی جلد میں پروٹین کولیجن اور ایلسٹن کے بتدریج ٹوٹ جانے کی وجہ سے ناک لمبی اور گرتی جاتی ہے،

    جب آپ کسی مہکتی ہوئی چیز کے قریب جاتے ہیں تو خوشبو کے مالیکیول آپ کی ناک میں داخل ہوتے ہیں اور آپ کے ناک کی چھت پر موجود اولفیکٹری سینسرز کے اوپر لہراتے ہیں، جہاں وہ انگلی جیسے رسیپٹرز کو فعال کرتے ہیں جو کیمیکل منتقل کرتے ہیں۔ آپ کے دماغ میں ایک مرکزی پروسیسر موجود ہوتا ہے جسے اولفیٹری بلب کہتے ہیں، جو خوشبو کی پہچان کرتا ہے۔ یہ ولفیکٹری صلاحیت "جس طرح ہم دنیا کا تجربہ کرتے ہیں اس میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    واشنگٹن یونیورسٹی کے مطابق انسانوں میں لگ بھگ 12 ملین ولفیٹری ریسیپٹر سیل ہوتے ہیں، یہ تعداد عمر کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔ یہی وجہ ھے کہ بوڑھے لوگوں کو بو کا احساس کم ہوتا جاتا ہے۔

    ہر روز آپ کی ناک 34 اونس یا ایک لیٹر بلغم پیدا کرتی ہے۔ خوش قسمتی سے، یہ آپ کی ناک سے بہت زیادہ نہیں نکلتا ہے۔ درحقیقت، اس کا زیادہ تر حصہ آپ کے گلے میں جاتا ہے۔ اور وہاں رطوبت پیدا کرتا ہے۔ ایستھما کے مرض میں جب سانس کی نالیوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے تو یہ رطوبت سانس کی نالیوں کو گیلا کرنے کے لئے مددگارہوتی ہے۔

    بلغم میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھتے ہیں۔

    یہ حیران کن ہے کہ 24 گھنٹے کی مدت میں، 20,000 لیٹر ہوا آپ کی ناک سے گزرتی ہے۔ یہ 5,283 گیلن کے برابر ہے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سروس بالکل مفت ہے۔

    اعصابی مطالعات کے مطابق انسان ایک کھرب مختلف خوشبوؤں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خوشبو یا بدبو کے مالیکیول ہماری ناک میں 12 ملین ریسیپٹرز سے منسلک ہوتے ہیں تاکہ ہمیں سونگھنے کا ایک ناقابل یقین احساس ہو۔خواتین میں سونگھنے کے لیے دماغ کا حصہ مردوں کے مقابلے میں 50% تک بڑا ہوتا ہے۔¹

    سونگھنے کی حس پانچ حواس میں سے واحد حس ہے جو دماغ کے اس حصے سے براہ راست جڑی ہوئی ہے جہاں یادیں بنتی ہیں، اور جذبات پیدا ہوتےہیں۔

    آپ کی اندرونی ناک خوردبینی بالوں کی طرح کے ڈھانچے سے ڈھکی ہوئی ہے، جسے سیلیا کہتے ہیں۔ سیلیا ہر پانچ سے آٹھ منٹ میں ناک کے پچھلے حصے تک بلغم پہنچاتے ہیں۔ناک میں موجود یہ سیلیا موت کے 20 گھنٹے بعد تک حرکت کرتے ہیں۔ محققین کا خیال ہے کہ اس سے موت کے وقت کی پیمائش کی جا سکتی ہے۔

  • ڈی جی خان . پل غازی گھاٹ،پل ڈاٹ کے نزدیک جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوا ہے – امتیاز  چنگوانی

    ڈی جی خان . پل غازی گھاٹ،پل ڈاٹ کے نزدیک جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوا ہے – امتیاز چنگوانی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )پل غازی گھاٹ،پل ڈاٹ کے نزدیک جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوا ہے – امتیاز چنگوانی
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان امتیاز احمد خان چنگوانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں پل غازی گھاٹ،پل ڈاٹ کے نزدیک جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوا ہے،

    پل غازی گھاٹ پر ڈبل سے سنگل روڈ ہونے والے پوائنٹ پر 50 سے زائد جان لیوا حادثات ہو چکے ہیں اسی طرح پل ڈاٹ سے گدائی تک شکستہ زیر تعمیر سڑک کی ناہمواری کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ان حادثات سے بچاؤ کے لئے ہم نے محکمہ این ایچ اے کو غازی گھاٹ کے دونوں سنگل روڈ داخل پوائنٹس پر سولر لائٹس اور سپیڈ بریکر بنانے کے لئے لکھ دیا ہے تاکہ ان دونوں پوائنٹس پر حادثات کو کنٹرول کیا جا سکے،اسی طرح این ایچ اے کو گدائی روڈ تا پل ڈاٹ سڑک کی تعمیر جلد مکمل کروانے کے لئے ہدایت کی گئی ہے

    ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر امتیاز احمد خان چنگوانی نے کہا ہے کہ حادثات سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سموگ اور فوگ میں رات کے اوقات حادثات سے بچنے کےلئے موٹر سائیکل، گاڑیوں پر پیلی لائٹ کا استعمال کریں دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔