Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ماحولیاتی تبدیلیاں”میرپورخاص کا مستقبل "کے عنوان پر منعقدہ گرین ایکسپو کا افتتاح

    ماحولیاتی تبدیلیاں”میرپورخاص کا مستقبل "کے عنوان پر منعقدہ گرین ایکسپو کا افتتاح

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کی جانب سے مقامی ہال میں ایک روزہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور میرپورخاص کا مستقبل کے عنوان پر منعقدہ گرین ایکسپو کا افتتاح کیا .

    تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپورخاص ڈویژن فیصل احمد عقیلی نے سماجی تنظیم سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام میرپورخاص کی جانب سے مقامی ہال میں منعقدہ ایک روزہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور میرپورخاص کا مستقبل کے عنوان پر گرین ایکسپو کا افتتاح کر دیا .گرین ایکسپو میں محکمہ جنگلات اور پاک گرین فاؤنڈیشن کی جانب سے پودوں کے اسٹال ، ادبی اور زرعی معلومات اور دیگر اسٹال بھی لگائے گئے جبکہ مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے .

    اس موقع پر کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن کا چارج سنبھالنے کے بعد میرپورخاص ڈویژن میں صحت و تعلیم کے مسائل تو تھے مگر ماحولیاتی مسائل بھی موجود تھے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور اس وقت تک 2500 پودے لگائے گئے .

    اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام نور محمد بجیر نے کہا کہ سی ایس ایس پی معاشرے میں مختلف پہلوؤں جس میں خواتین اور بچوں کی بہتری کےساتھ ساتھ ماحول دوست پر سندھ کے 8 اضلاع پر کام کر رہا ہے اور کہا کہ جلد تھر میں تھر کانفرنس منعقد کی جائے گی .
    نور محمد بجیر نے کہا کہ ہمیں ماحول دوست سازگار بنانے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا .

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سی ایس ایس پی محمد بخش کپری نے کہا کہ میرپورخاص ضلع 2011، 2020اور 2022 کی سیلاب میں بہت متاثر ہوا جس کی وجہ سے ماحولیات پر بہت مضر اثرات مرتب ہوئے اس ضمن میں سی ایس ایس پی کافی وقت سے ماحولیات کی تبدیلیوں کے متعلق کام کر رہی ہے اور آج اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیاگیا

    ڈیرہ غازی خان: ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیاگیا

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیاگیا
    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد 34 اپیلوں اور 05 شوکاز نوٹسز کی سماعت۔ کسی کو اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں۔ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ میں سزاء اور جزاء کا عمل ہرصورت جاری رکھا جائےگا

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے پولیس آفیسران کو دی گئی سزاؤں کے خلاف کی گئی اپیلوں اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی۔ اردل روم کےسلسلہ میں ریجن کے تمام اضلاع سےافسران و اہلکاران پیش ہوئے۔ آر پی او نے اردل روم میں 34 اپیلوں اور 05 شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے تسلی بخش جواب پیش کرنے پر 16 اپیلیں منظور کرتے ہوئے 12 اپیلوں میں سزاؤں کو ختم کرنے ،14 اپیلوں میں سزاؤں میں کمی کرنے جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر 08 اپیلوں میں سزاؤں کو بحال رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

    05شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران 04 شوکاز نوٹسز میں 6 ماہ کے لیے ترقی پر پابندی کی سزا جبکہ 01 شوکاز نوٹس کو داخل دفتر کرنے کے احکامات صادر کیے۔ ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکاران شہریوں کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کیلئے جوانمردی اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دیں اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کسی کو اختیارات سے تجاوز کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ میں سزاء اور جزاء کا عمل ہرصورت جاری رکھا جائےگا ۔

  • چترال:ٹھنڈے سیارے کیلئے نوجوان کے عنوان سے موسمیاتی تبدیلی پر ایک روزہ سیمینار

    چترال:ٹھنڈے سیارے کیلئے نوجوان کے عنوان سے موسمیاتی تبدیلی پر ایک روزہ سیمینار

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حمادفاروقی ) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی اور موحولیاتی تغیر پر ایک روزہ سیمنیار منعقد ہوا جس کا موضوع تھا ” Youth for a cooler planet”یعنی ٹھنڈے سیارے کیلیے نوجوان۔

    اس سیمینار میں ماحولیاتی ماہر حامد احمد میر نے موسمیاتی تبدیلی کا ماحولیات پر اثرات اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا میں رونما ہوانے والی تبدیلیوں کے بارے میں پریزنٹیشن پیش کی۔

    ماہرین نے کہا کہ دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہزاروں کارخانے کاربن ڈائی آکسایڈ اور زہریلی گیس حارج کرتے ہیں مگر پاکستان میں کارخانے نہایت کم ہیں اور پھر چترال میں کارخانے نہ ہونے کے برابر ہیں مگر اس کے باوجود ان ممالک میں کارخانوں سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے چترال جیسے پسماندہ اضلاع بھی متاثر ہورہے ہیں۔

    ماہرین نے کہا کہ گلوبل وارمنگ یعنی عالمی حدت کی وجہ سے چترال کے پہاڑوں پر پڑے ہوئےصدیورں پرانے گلیشئر پھٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے اچانک سیلاب آتے ہیں جو بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

    ماہرین نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے اس سیارے یعنی دنیا کو عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچانے کیلیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ قدرتی آفات کی صورت میں نقصان کی شرح کم سے کم ہوسکے

    سیمنار کے دوران محتلف شعبوں کے ماہرین نے پینلسٹ کے طور پر گفتگو کی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئے۔ شرکاء نے گلوف ٹو پراجیکٹ پر اعتراض کیا کہ وہ آٹھ ارب روپے کی خطیر رقم سے چلنے والا ایک ایسا منصوبہ ہے کہ پہاڑوں پر گلیشیر پھٹنے کے نقصانات سے لوگوں کو بچاسکے مگر وہ صرف زبانی جمع خرچ پر پیسہ خرچ کرتے ہیں مگر عملی کام نظر نہیں آتا

    جس پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین عاجز نے کہا کہ یہ آدھا سچ ہے ہمیں گلوف ٹو پراجیکٹ کے تعاون سے حال ہی میں چترال اور سوات ، دیر میں مختلف علاقوں کا دورہ کروایا گیا جہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے گلوف ٹو پراجیکٹ کے تحت حفاظتی دیواریں، آبپاشی کی نہریں، کمیونٹی ہال اور ارلی وارننگ سسٹم کی مشنری بھی لگائی گئی ہے۔

    سیمنیار میں بتایا گیا کہ چترال کے لوگ کھانا پکانے اور سردیوں میں خود کو گرم رکھنے کیلئے اکثر لکڑی جلاتے ہیں جس سے ایک طرف اگر دھواں اٹھتا ہے تو دوسری جانب اس سے جنگلات پر بھی بہت زیادہ بوجھ پرتاے جو ماحولیات پر نہایت منفی اثرات ڈالتے ہیں۔

    حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال کے لوگوں کو متبادل ایندھن کے طور پر اگر سستی بجلی یا گیس فراہم کی جائی تو جنگلات پر بوجھ کم سے کم ہوگا اور ہم قدرتی آفات کی صورت میں نقصانات سے بھی بچ سکیں گے۔

    شجاع الحق نے کہا کہ اس سیمنار کا بنیادی مقصد عوام میں اور خاص کر نوجوان طبقے میں آگاہی دینا تھا کہ وہ اپنے ماحول کو کیسے منفی اثرات سے بچاسکتے ہیں۔

    نسرین بی بی کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے تو اس میں بچے اور خواتین زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور خاص کر وہ خواتین جو حاملہ ہوں وہ دوڑ بھی نہیں سکتیں تو ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ماحول کو ان منفی اثرات سے بچانے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ہم قدرتی آفات کی صورت میں نقصانات سے بچ سکیں۔

    اس سیمنار میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی جو اس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ اللہ تعالی وطن عزیز پاکستان کو ہر قسم کے شر اور قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔

  • میرپورخاص:بلدیہ موبائل مارکیٹ میں کئی دنوں سے گٹروں کاپانی جمع ،شہری مشکلات کا شکار

    میرپورخاص:بلدیہ موبائل مارکیٹ میں کئی دنوں سے گٹروں کاپانی جمع ،شہری مشکلات کا شکار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )بلدیہ موبائل مارکیٹ میں کئی دنوں سے گٹروں کاپانی جمع ،شہری مشکلات کا شکار
    تفصیل کے مطابق میرپورخاص کی سب سے بڑی مارکیٹ بلدیہ موبائل مارکیٹ جو گٹر کے گندے پانی سے بھری پڑی ہےجبکہ بلدیہ موبائل مارکیٹ کے اوپر میئر ،ڈپٹی میئر کا آفس بھی موجود ہے جب میئر اورڈپٹی میئر کے آفس نیچے کا یہ حال ہے تو پھر میرپورخاص شہر کا تو اللہ ہی حافظ ہوگا

    میرپورخاص موبائل مارکیٹ میں یہ پانی کئی روز سے جمع ہے اور دکانداروں کا کاروبار مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے، میئر اورڈپٹی میئر نمبر بنانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں شہر کی کوئی پرواہ نہیں

    بلدیہ مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود نوٹس لیں، میرپورخاص شہر کو کھنڈر بنادیا گیا ہے ۔

  • گوجرہ:گیس کی بدترین بندش پر پیرمحل کی عوام سراپا احتجاج

    گوجرہ:گیس کی بدترین بندش پر پیرمحل کی عوام سراپا احتجاج

    گو جرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار چوہدری عبدالرحمان جٹ ) گیس کی بدترین بندش پر پیرمحل کی عوام سراپا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق پیرمحل خاص طور پر غلہ منڈی اور گردونواح میں گیس کی بدترین بندش لوڈشیڈنگ جاری ہے چوبیس گھنٹوں کی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات میں دھکیل دیا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں علاقہ کے لوگوں کا جائز مطالبہ ہے کہ انکو ٹائم ٹیبل دے دیا جائے تاکہ وہ لوگ اپنے گھر کااس کے مطابق ٹائم ٹیبل بنا سکیں

    لوڈشیڈنگ سے بچے بڑے سب بھوکے پیٹ سکول و آفس جانے پر مجبور ساراسارادن گیس کی بندش نے عوام کا جینا محال کردیا غربت سے ستائی عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اوپر سے گیس کی بندش نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے-

    عوام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ براۓ مہربانی کم ازکم بچوں کے سکول جانے کے ٹائم گیس کی لوڈشیڈنگ نا کی جاۓ جب عوام سے گیس کے بل وصول کئیے جاتے ہیں تو پھر گیس کی لوڈشیڈنگ کیوں کی جاتی ہے کھانا بنانے کے وقت گیس کی بدترین بندش ناقابل قبول ہے

    پیرمحل غلہ منڈی و گردونواح کی عوام سراپا احتجاج ہے عوام کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ بندکی جاۓ ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی اور ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لیں اور گیس کا ٹائم ٹیبل دیں

  • میرپورخاص: ہم کسی بھی سینئرصحافی کی کردارکشی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے ۔اعلامیہ

    میرپورخاص: ہم کسی بھی سینئرصحافی کی کردارکشی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے ۔اعلامیہ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) نیشنل پریس کلب میر پورخاص کا اہم اجلاس صدر قمرالدین شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ہم کسی بھی سینئرصحافی کی کردارکشی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے،نام نہاد صحافیوں کی جانب سے صدر قمر الدین شیخ کی کردار کشی کی سخت مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ایسے افراد کے خلاف قدم اٹھایا جائے گا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری سہیل احمد خان نے کہا کہ قمر الدین شیخ کی شخصیت کے بارے میں میرپور خاص کی عوام اچھی طرح واقف ہے اور ان کا شمار سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے جو افراد ان کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی کوشش کر رہے ہیں وہ خود اپنے گریبان میں جھانکیں اور کسی کے کہنے پر استعمال نہ ہوں۔

    حیات قریشی نے کہا کہ ملوث افراد کی ہم جتنی بھی مذمت کریں وہ کم ہے اور ایسے نام نہاد افراد کے خلاف قانونی قدم اٹھانا چاہیے فہد ملک نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس کے اختلافات کو باہمی مذاکرات سے حل کرنا چاہئیے انہوں نے ملوث افراد کی سخت مذمت کی

    سید لیاقت شاہ نے کہا کہ قمر بھائی کی شخصیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور ان کی کردار کشی کرنے والے میڈیا کے افراد کو ہمیں اپنی صفوں سے نکال دینا چاہیے

    خالد شیخ اور شاہزیب خاصخیلی نے نام نہاد صحافیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر نیشنل پریس کلب کی کردار کشی کی کوشش انتہائی غلط قدم ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے افراد کے خلاف جلد قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    اجلاس سے محمد خالد شاہزیب شاہ، احتشام قریشی، محمد علی بھرگڑی، امید لغاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • چترال :روڈ کی تعمیر میں ناقص کام کی ویڈیو بنانے پرکنسٹرکشن کمپنی کے غنڈوں کا سینئرصحافی پرقاتلانہ حملہ

    چترال :روڈ کی تعمیر میں ناقص کام کی ویڈیو بنانے پرکنسٹرکشن کمپنی کے غنڈوں کا سینئرصحافی پرقاتلانہ حملہ

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگار) چترال، بونی شندور سڑک پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زیر نگرانی تعمیر ہونے والے ناقص اور غیر معیاری کام کی ویڈیو بناتے وقت عمر جان اینڈ کمپنی کے غنڈوں نے سینیر صحافی گل حماد فاروقی پر قاتلانہ حملہ کرکے اس پر تشدد کیا۔ ٹھیکیدار کے غنڈوں نے صحافی سے موبائل کیمرہ بھی چھین لیا جو بعد میں دیگر صحافیوں نے آکر بچ بچاؤ کرایا اور ٹھیکیدار کے غنڈوں سے ان کا موبائل واپس لیکر ان کے حوالے کیا۔ اس سلسلے میں جب سنیر صحافی سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اپنی دکھ بھری کہانی کچھ یوں بیان کی۔

    ہفتے کے دن میں دیگر صحافیوں کے ساتھ ریشن سے چترال آرہا تھا ،کاری سے نیچے سڑک پر کنکریٹ کا کام ہورہا تھا جس کی وجہ سے سڑک بند تھی۔ میں نے نیچے سے آنے والے صحافی حضرات سے بھی درخواست کی تھی کہ اس سڑک پر جاتے وقت کام کا معیار ذرا دیکھ لیں۔ جب میں نیچے اتر گیا تو دیکھا کہ کنکریٹ بالکل خشک ہے اورجس سڑک پر کنکریٹ ڈالاجارہا تھا وہ جگہہ بھی خشک تھی۔ میں نے عمر جان اینڈ کمپنی کے منشی جس کا نام مصطفے تھا میں نے اس سے پوچھا کہ یہ کنکریٹ کا مسالہ کیوں اتنا خشک ہے حالانکہ جب کوریا کی سامبو کمپنی لواری ٹنل روڈ پر کنکریٹ کا کام کررہی تھی تو وہ مسالہ بہت نرم تھا اور سڑک کو بھی گیلا کرتے تھے۔ اس نے مجھے اس کی ویڈیو بنانے سے روکا کہ اس کا ویڈیو نہ بنائے کیونکہ آپ نے چند ماہ پہلے بھی اس قسم کا ویڈیو میڈیا میں دی تھی جس پر ینشنل ہائی وے یعنی این ایچ اے کے جنرل منیجر نے ہماری بنائی ہوئی حفاظتی دیوار کو مسمار کیا تھا۔

    سینیرصحافی نے مزید بتایا کہ میں نے اسے بار بار سمجھایا کہ قانونی طور پر مجھے آپ ویڈیو بنانے سے نہیں روک سکتے کیونکہ میں ایک صحافی ہوں جو صوبائی اور قومی سطح پر کام کرنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی کام کرتا ہوں مگر اس نے مجھے روکنے کی کوشش کی جب میں نے اپنی صحافتی خدمات جاری رکھیں تو اس نے اپنے مزدوروں سے کہا کہ فاروقی کو قتل کرو میں ذمہ دار ہوں۔

    اس کے کہنے پر دیر دیوبندی کا صدیق اللہ نامی ایک مزدور اکر مجھے منہ پر سخت مکا مارا اور مجھ سے موبائل چھین لیا اور دیگر مزدوروں نے بلچے اٹھا کر مجھ پر حملہ آور ہوئے جس مزدور نے مجھے منہ پر مکا یعنی بکسن مارا تھا اس نے لوہے کا راڈ اٹھا کر مجھے قتل کرنے کے ارادے سے میرے سر پر مارنے والا تھا کہ اس دوران دیگر صحافی حضرات اور چند مقامی لوگ بھی پہنچ گئے، انہوں نے فوری طور پر اس کو پکڑا اور اس کے ہاتھ سے لوہے کا راڈ لے لیا جبکہ دیگر مزدوروں سے بیلچے لیکر مجھے ان سے بچالیا۔ اس دوران عمر جان اینڈ کمپنی کے منشی جس کا نام مصطفے بتایا جاتا ہے اس نے دھمکی دی کہ اگر دوبارہ آپ نے ہمارے کام کی ویڈیا بناکر میڈیا میں دی تو میں تمھیں قتل کروں گا کیونکہ باقی چترالی لوگ خاموش ہیں اور تم بار بار ہمیں تنگ کررہے ہو۔

    گل حماد فاروقی نے بتایا کہ میں نے یہ معاملہ ڈپٹی کمشر لوئر چترال کے نوٹس میں بھی لایا اور سی ڈی ایم کے چیئرمین ، صدر اور دیگر اراکین کے نوٹس میں بھی لایا ۔ میں نے تھانہ چترال برائے قانونی کارروائی کیلئےدرخواست محررتھانہ کے حوالے کردی ہے تاکہ ان غنڈوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

    سینر صحافی نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کو بار بار سمجھانے کی کوشش کی کہ میں ایک صحافی ہوں اور میرا یہی کام ہے کہ ہر غلط کام کی نشاندہی کرکے اسے میڈیا کے ذریعے حکام بالا کے نوٹس میں ل لاؤں مگر اس طرح مجھ پر حملہ کرکے مارنا اور قتل کی دھمکی دینا سراسر غلط ہے لہذا مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ایسے شرپسند لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور تمام چترالی عوام سے بھِی درخواست ہے کہ اپنے جائز حق کیلئے میرے ساتھ دیجئے

    سینیر صحافی نے اپنے ہم پیشہ رفقاء سے کہا کہ عمرجان کمپنی کے پراجیکٹ منیجر عرفان خٹک نے کچھ عرصہ قبل مجھے ٹیلیفون پر دھمکی دی تھِی کہ اگر ہمارے ناقص کام کی ویڈیویا تصاویر بنانے گئے تو اس دوران اگر میرے مزدوروں نے تم پر حملہ کرکے تمھارے ہاتھ پاؤں توڑا یا تمھیں نقصان پہنچایا یا قتل کیا تو میں ذمہ دار نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد عرفان خٹک مجھے راستے میں دوبارہ ملا اور گاڑی سے اتر کر مجھے ایک بار پھر دھمکی دینے لگا کہ اگر تم بار بار ہمارے ناقص کام کی پرچار کروں گےتو کہیں مزدور تمہیں قتل نہ کر دیں۔

    انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل سیلاب کے دوران خیبر پحتون خواہ کا چیف سیکرٹری چترال آیاتھا جس سے انٹرویو کے دوران میں نے ایک سوال پوچھا تھا کہ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت کوئی بھِی شحص دریا میں گندگی، ملبہ، پتھر یا روڑہ نہیں ڈال سکتا مگر عمرجان کمپنی نے بونی شندور سڑک کی تعمیر کے دوران اس پہاڑ میں زور دار دھماکے کرواکر پورا پہاڑ دریا میں گرانے لگا جس کے نتیجے میں اس ملبے کی وجہ سے دریا کی سطح بلند ہونے لگی اور اس نے سینگور کے مقام پر واپڈا کا ایک بجلی گھر بھی تباہ کیا اس کے ساتھ ایک نجی بجلی گھر بھی تباہ ہوا تھا اور سیلاب کا پانی دریا کے کنارے مکانات اور ہوٹلوں کے کمروں میں پانچ فٹ تک اونچا بہنے لگا تھا جس پر چیف سیکرٹری نے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا جس پر ٹھیکیدار کو رنج تھا کہ اس نے چیف سیکرٹری سے کیوں یہ سوال پوچھا۔

    سینیر صحافی کے درخواست پر تھانہ چترال کے پولیس نے ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    سینیر صحافی گل حماد فاروقی نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، وزیر اعظم، وزیر اعلےِ اور اعلےِ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ عمرجان کمپنی کے ناقص کام کا معائنہ کرنے کیلئے کوئی ایماندار افسر بھیجے کیونکہ اس کام کی نگرانی کرنے والے نیسپاک کی جانب سے ریزیڈنٹ انجنیر جو کنسلٹنٹ تھا اس نے کبھی بھی اس کام کی معیار کو چیک کرنے کیلیے زحمت نہیں کی اور ٹھیکیدار کو فری ہینڈ دیا تھا جس کی وجہ سے عمر جان کمپنی نے نہایت ناقص اور اتنا غیر معیاری کام کیا ہے کہ حفاظتی دیواریں ابھی سے خود بخود گرنا شروع ہو چکی ہیں۔ اس ٹھیکیدار نے بونی سڑک سے پچھلے سال تارکول اکھاڑا تھا مگر پچھلے دو سالوں سے لوگ اب اس کچی سڑک پر سفر کرتے ہیں اور وہ اس پر پانی بھی نہیں چڑھکاتا جس کی وجہ سے لوگ مٹی اور گرد وغبار کے باعث بیمار پڑتے ہیں۔

    سیمنٹ کے کام پر ترائی نہیں ہوتی یعنی وہ اس پر پانی ہی نہیں ڈالتا جس کے بناء سیمنٹ والا کام چند دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے۔اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ عمرجان کمپنی نے غیر قانونی طور پر سڑک کی تعمیر کا کام چھوٹے چھوٹے ٹھیکیداروں کو سبلٹ کیا ہے یعنی یہ کام ان کو دیا ہے جس کی وجہ سے کام کا معیار نہایت ناقص ہے۔

    اس موقع پر سینیر صحافی نے بتایا کہ اگر کوئی ماہر ٹیم آکر اس کام کا معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں کہ ان حفاظتی دیواروں میں کچرا ڈال کر صرف باہر سے سیمنٹ سے چھپایا ہے جبکہ اندر سارا کچرا پڑا ہے۔

    سینر صحافی نے اعلے حکام کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے تمام صحافی برادری سے بھِی اپیل کی ہے کہ وہ سب مل کر ان غنڈوں کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے اور آج اگر ہم چند غنڈّوں کے سامنے جھک گیے تو کل کسی اور صحافی کے ساتھ ایک بد عنوان ٹھیکیدار اور ان کے غنڈے اس قسم کا برتاؤ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے بھِی این ایچ اے حکام کو غیر معیاری کام پر ان کا سرزنش کی تھی اور ان کو متنبہ کیا تھا کہ وہ معیاری کام کرے اور اس کام کو بروقت مکمل کرے۔

  • ڈی جی خان :بی ایم پی اور سمگلرزکاگٹھ جوڑ،پنجاب پولیس نے ناکام بنادیا،6گاڑیاں پکڑی گئیں

    ڈی جی خان :بی ایم پی اور سمگلرزکاگٹھ جوڑ،پنجاب پولیس نے ناکام بنادیا،6گاڑیاں پکڑی گئیں

    ڈی جی خان (باغی ٹی وی )بی ایم پی اور سمگلرزکاگٹھ جوڑ،پنجاب پولیس نے ناکام بنادیا،6گاڑیاں پکڑی گئیں
    چیک پوسٹ سخی سرور نے5 گاڑیوں سے 4650 لیٹر ایرانی ڈیزل ،4کارٹن سگریٹ، 3 گٹو چائنہ نمک اور 24 ٹائرز کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،تھانہ گدائی پولیس نے 5500 لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑلیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں چیک پوسٹ سخی سرور نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ چیک پوسٹ سخی سرور نے5 گاڑیوں سے 4650 لیٹر ایرانی ڈیزل ،4کارٹن سگریٹ، 3 گٹو چائنہ نمک اور 24 ٹائرز کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
    دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ گدائی نصر اللہ معہ ٹیم نے سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔5500 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    اس حوالہ سے انچارج چیک پوسٹ سخی سرور اورایس ایچ او تھانہ گدائی نصراللہ نے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
    یاد رہے گذشتہ روزتھانہ وہوا کے ایس ایچ او صادق خان برمانی.،خدابخش اے ایس آئی نے نفری کے ہمراہ تین ڈالوں پر لوڈ بلوچستان سے سمگل ہوکر آنے والا ایرانی تیل پکڑ لیا تھا
    یہ خبر بھی پڑھیں
    ڈی جی خان :بی ایم پی کے سابق اورحاضرسروس ملازمین نے سمگلنگ نیٹ ورک قائم کرلیا

    واضع رہے کہ یہ سمگلنگ باڈر ملٹری فورس کی حدود کراس کر کے پنجاب پولیس کی حدود میں آتی ہیں،پنجاب پولیس کی اتنی بڑی کاروائیوں کے بعد باڈر ملٹری پولیس کے کرپٹ اہلکار سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالا سے بی ایم پی پولیس کے کرپٹ ملازمین کے خلاف غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ان کے تادیبی کارروائی مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ:ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ماحول کو مچھروں سے پاک کرنا ہوگا-سید اسد رضا

    سیالکوٹ:ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ماحول کو مچھروں سے پاک کرنا ہوگا-سید اسد رضا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ماحول کو مچھروں سے پاک کرنا ہوگا اس کیلئے لازم ہے کہ مچھروں کی افزائش گاہوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور اس کے تدارک کیلئے لاروا سائیڈنگ کی جائے،

    تمام سرکاری محکموں کے افسران اینڈرائڈ بیس ڈینگی ایکٹیویٹی کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ ایمرجینسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے ریویو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم مرزا نے بتایا کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 51کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 40افراد لاہور،3اسلام آباد، 1مسقط,1 عمان,2سعودی عرب اور 2گوجرانوالہ میں مقیم ہیں جبکہ صرف 2سیالکوٹ مین رہائش پذیر ہیں۔

    جنوری سے مڈ نومبر تک ضلع سیالکوٹ میں ڈینگی فیور کے 10ہزار 155مشتبہ کیسسز سامنے ہیں جن میں سے 19افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

  • سیالکوٹ :تھانہ کوٹلی سید امیرکی حدودمیں 11 سالہ لڑکا قتل

    سیالکوٹ :تھانہ کوٹلی سید امیرکی حدودمیں 11 سالہ لڑکا قتل

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض س)تھانہ کوٹلی سید امیرکی حدودمیں 11 سالہ لڑکا قتل، گلے میں رسی بندھی ہوئی لڑکے کی لاش اس کے گھر کے پاس سے برآمد

    تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹلی سید امیر کی حدود میں گیارہ سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا صالح پور سے تعلق رکھنے والے بگا چاٹ والے کا نواسہ جو گھر سے بارات میں پیسے لوٹنے کے لئے گیا تھا، رات کو اس کی گلے میں رسی بندے ہوئے لاش اس کے گھر کے پاس سے برآمد،صالح پور کے 11 سالہ ک بچے کا گلا گھونٹ کر قتل کیاگیا،

    کوٹلی سیدامیرکے ایس ایچ او سب انسپکٹر سرمد فیاض اور ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے نعش کو ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا.