Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : کوٹلی لوہاراں، ایک روزقبل سعودیہ سے واپس آنیوالانوجوان حادثہ میں جاں بحق

    سیالکوٹ : کوٹلی لوہاراں، ایک روزقبل سعودیہ سے واپس آنیوالانوجوان حادثہ میں جاں بحق

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) کوٹلی لوہاراں میں ٹریکٹر ٹرالی، مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم،ایک جاں بحق
    تفصیلات کے مطابق آج صبح چوک کوٹلی لوہاراں میں سیدو بہلول کا جواں سال لڑکا محمد اسد شہزاد ولد اللہ دتہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عین چوک کوٹلی لوہاراں میں اچانک مزدا والے نے دروازہ کھول دیا جو اچانک دروازہ کھلنے سے لڑکا ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا

    لڑکا اسد شہزاد ٹرالی کے نیچے آ کر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگی، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ورثا ء کے حوالے کر دی ہے اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔واضح رہے اسد کل ہی سعودی عرب سے چھٹی آیا تھا۔ جو آج خالق حقیقی سے جا ملا۔

  • سرگودھا ۔کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے-کمشنر محمد اجمل بھٹی

    سرگودھا ۔کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے-کمشنر محمد اجمل بھٹی

    سرگودھا ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )کمشنر سرگودہاڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے اور تمام نوجوانوں کو کھیلوںکی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہےے تاکہ کھیلوں کے میدان میں بھی ملک وقوم کا نام روشن ہو ۔
    اس امر کا اظہار انہوں نے محکمہ سپورٹس کے زیر ا ہتما م انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16 بیڈمنٹن او رٹیبل ٹینس ٹرائل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    کمشنر نے کہاکہ نوجوان نسل کیلئے سپورٹس سرگرمیوںکا مسلسل انعقاد ہونا چاہےے تاکہ انہیں نشے او ردیگر بری عادتوں سے بچاجا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا او رانہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے محکمہ سپورٹس اور تعلیمی اداروں سمیت سپورٹس تنظیموں کو ا پنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

    ڈویژنل سپورٹس آفیسر نثار الحق نے بتایا کہ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16 بیڈمنٹن او رٹیبل ٹینس کیلئے لڑکوں او رلڑکیوں کی الگ الگ ٹیمیں منتخب کرنے کیلئے ٹرائل کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں چاروں اضلاع کے کھلاڑی شریک ہیں ۔ ڈویژن سطح پر تشکیل دی جانے والی ٹیمیں 26سے 30نومبر تک لاہور میں صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے انٹر ڈویژن مقابلوں میں سرگودہا کی نمائندگی کریںگی۔

    کمشنر محمد اجمل بھٹی نے ربن کاٹ کر ٹرائل کا باضابطہ افتتاح کیا ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں بھر پور محنت کرنے کی تلقین کی اور ان کے ساتھ میچ بھی کھیلا ۔

    انہوں نے اس امید کااظہار کیاکہ سرگودہا ڈویژن کی بیڈمنٹن او رٹیبل ٹینس کی انڈر 16کی ٹیمیں صوبائی سطح پر پہلے نمبر پر رہیں گی۔تقریب میں ضلعی سپورٹس آفیسر محمد عمران سمیت کھلاڑیوں اور کوچز نے شرکت کی۔

  • کوئٹہ:جام کمال، سردار رحمان کھیتران سمیت 30 سے زائد شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    کوئٹہ:جام کمال، سردار رحمان کھیتران سمیت 30 سے زائد شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)‏سابق وزیر اعلی جام کمال، سابق وفاقی وزراء سردار فتح محمد حسنی، مجیب الرحمن محمد حسنی، میر عاصم کرد، میر دوستین ڈومکی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے

    ‏سابق وزیر خان محمد جمالی، فائق جمالی، غفور لہڑی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، ذین مگسی، سردار عبدالرحمن کیھترانی، سردار مسعود لونی، محمد خان طور عثمان خیل مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے

    ‏نور محمد دمڑ، شیر گل خلجی، حاجی برکت رند، شوکت بنگلزئی، عطااللہ، ربابہ بلیدی، میر انور شاہوانی، سردار علی حیدر ایم حسنی، جعفر کریم بنگار، سردار زادہ ادریس تاج، آغا فیصل احمد زئی، ملک شہریار، رامین ایم حسنی اور حاجی نور اللہ لہڑی بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل

    ‏سعید الحسن عاطف سنجرانی ڈاکٹر اشوک کمار ڈاکٹر محمد ایوب بلوچ میر اسماعیل بلوچ میر طارق بگٹی بسنت لال گلشن، محمد کاشف، ‏مصلح الدین مینگل، داؤد شاہوانی، سردار نعمت اللہ تمرانی بزنجو، سردار زادہ میر اخلاق کدرانی، سردار زادہ عالم خان تمرانی بزنجو بھی مسلم لیگ(ن) کا حصہ بن گئے

    ‏ مینا زینت شاہوانی، صوبیہ قبزئی، کاشفہ گچکی، سردار عالم تمرانی، میر اخلاق بزنجو زہری، رب نواز بہرانی اور حاجی حنیف رند بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل

    ‏بلوچستان کی سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور راہنمائوں سے رابطے مکمل کر چکی تھیں ،‏قائد نوازشریف کی آمد پر باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا گیا

    ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے بلوچستان سے تمام سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک دی اور خوش امدید کہا

  • سیالکوٹ:تھانہ حاجی پورہ کی حدود میں 35سالہ نوجوان کی خود کشی

    سیالکوٹ:تھانہ حاجی پورہ کی حدود میں 35سالہ نوجوان کی خود کشی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ محلہ چراغ پورہ کے35سالہ نوجوان نےگھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ۔
    تفصیلات ریسکیو 1122کے مطابق محلہ چراغ پورہ کے رہائشی جس کا نام عمر ولد سجاد خان کی اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے آ پ کو کمرے میں بند کر دیا اور خود کو آ گ لگا دی دیکھتے ہی دیکھتے آ گ چند ہی منٹوں میں اتنی تیزی سے پھیلی کے جس کمرے میں عمر خان نے خود کو بند کیا تھا وہ بری طرح راکھ بن گیا

    اہل علاقہ نے شور سنا تو موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آ گ بجھانےکا عمل شروع کیا تو چند ہی گھنٹوں میں اگ پر قابو پا نے کے بعد کمرےسے جھلسی ہوئی لاش کو باہر نکال کر گورنمنٹ علامہ اقبال سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

  • کوٹ مبارک :آرپی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی شہید سب انسپکٹر رضوان محبوب کے گھر آمد

    کوٹ مبارک :آرپی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی شہید سب انسپکٹر رضوان محبوب کے گھر آمد

    کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار امداداللہ ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی شہید سب انسپکٹر رضوان محبوب کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت، بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعاکی۔ شہید کے بچوں کو خصوصی پیار کیا۔ شہید کی فیملی کو امدادی چیک پیش کرکے بچوں اور فیملی کی مکمل کفالت کی یقین دہانی۔ ڈیرہ غازی خان میں واقع پل ڈاٹ کا نام شہید کے نام سے منسوب کرنے کا حکم۔ ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں زخمی ہونے والے اہلکاران کی عیادت، اہلکاران کو امدادی رقوم دیکر ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کی ہدایت۔ پولیس پولیس خدمت کاوئنٹر کا وزٹ، تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید سب انسپکٹر رضوان محبوب کے گھر پہنچے۔ آر پی او نے شہید کے لواحقین اور بچوں سے تعزیت کی اور شہید کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آر پی او نے شہید کی فیملی کو امدادی چیک پیش کیا، شہید کے بچوں کو پیار کیا، بچوں کو خصوصی تحائف دئیے اور ان کے سر پر دست شفقت رکھا۔ اس موقع پر ڈی پی او احمد محی الدین، ایس پی لیگل خرم شہزاد، اے ایس پی سٹی رحمت اللہ بھی ہمراہ تھے۔

    آر پی او نے ڈیرہ غازی خان میں واقع پل ڈاٹ کا نام شہید کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ فرائض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اور زخمی ہونے والے جوانوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں ان کی لازوال قربانیوں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہم آپ کی مکمل کفالت کریں گے۔ شہید کی فیملی اور کم سن بچوں کی ویلفیئر کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ ہمارے دروازے ہر وقت آپ کے لیے کھلے ہیں کسی بھی ضرورت کے پیش نظر آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔

    اس کے بعد آر پی او ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان پہنچے جہاں آر پی او نے ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاران کی عیادت کی، پھول پیش کیے اور انہیں امدادی رقوم دیں۔ آر پی او نے زیر علاج اہلکاران کو دلیری وجوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ زخمی اہلکاروں کو مکمل علاج و معالجہ کی یقین دہانی کرائی۔

    آر پی او نے ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کرکے زخمی اہلکاروں کو اب تک فراہم کردہ علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا اور بہترین طبعی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او نے ہسپتال میں پولیس خدمت کاوئنٹر کا وزٹ کر کے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیکر تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

  • سیالکوٹ: گذشتہ روزپسرورمیں قتل ہونے والے افرادکےلواحقین کاڈی ایس پی آفس کے سامنے نعشیں رکھ کراحتجاج

    سیالکوٹ: گذشتہ روزپسرورمیں قتل ہونے والے افرادکےلواحقین کاڈی ایس پی آفس کے سامنے نعشیں رکھ کراحتجاج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض ) گذشتہ روزپسرورمیں قتل ہونے والے افرادکےلواحقین کاڈی ایس پی آفس کے سامنے نعشیں رکھ کراحتجاج،جس کے باعث پسرورسے باہرجانے والی ہرقسم کی ٹریفک بند ،ملزمان کی گرفتاری اوراعلیٰ افسران کے موقع پر آنے تک احتجاج اورٹریفک بندرہے گی. احتجاج کرنے والوں کامطالبہ
    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اشتہاری ملزمان نے پولیس وردیوں میں ملبوس ہوکر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور دوافراد کو شدید زخمی کردیا تھا. واقعہ پرانی دشمنی کانتیجہ ہے تین سال قبل بھی ملزمان نےاسی فیملی کے 4افراد کوفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا.

    تھانہ صدر پولیس تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی تھی،احتجاج میں خواتین کی کثیر تعداد موجود خواتین نے اپنے مطالبات کےلیے پوسٹر اٹھارکھے ہیں، افسوس ناک واقعہ کل تھانہ سٹی کے علاقہ چوک کھوکھراں میں پیش آیاتھا.

    گزشتہ روز چوک کھوکھراں میں قتل ہونے والے مقتولین کی خواتین ورثاء اس بات پر بضد ہیں کہ جب تک ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب ہمیں لکھ کر نہیں دیتے کہ کب تک ہمارے ملزمان کو پکڑیں گے تب تک ہم نعشیں نہیں اٹھانے دیں گی.

    جبکہ ڈی ایس پی پسرور مذاکرات کرنے میں تاحال ناکام

  • ننکانہ :ضلع اور میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے بوگس ادائیگی کا انکشاف

    ننکانہ :ضلع اور میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے بوگس ادائیگی کا انکشاف

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سابقہ افیسر ائی اینڈ ایس کا ضلع اور میو نسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے بوگس ادائیگی کا انکشاف محکمہ انٹی کرپشن نے شہری کی درخواست پر انکوائری شروع کر دی رانا آصف نے اپنی تعیناتی کے دوران بوگس بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے ، درخواست میں الزام

    تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ننکانہ اور میونسپل کمیٹی ننکانہ میں تعینات سابق آفیسر آئی اینڈ ایس رانا آصف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں رانا آصف نے اپنی تعیناتی کے دوران ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ سے کارخاص ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر حکومتی خزانے سے کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کے ذریعے لاکھوں روپے کمانے کا انکشاف ہوا ہے

    شہری عاطف نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ رانا آصف نے مختلف کوٹیشن ورکس اور تعمیراتی منصوبوں کے نام پر بوگس ادائیگیاں کی ہیں اور کروڑوں روپے کمائے ہیں جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر دی ہے اس بابت رانا آصف سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا

  • سیالکوٹ :معمولی رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی، ملزم فرار

    سیالکوٹ :معمولی رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی، ملزم فرار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ کانواں لٹ میں معمولی رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص ھلاک دوسرا شدید زخمی ملزم فرار،فائرنگ سے عامر گھمن جاں بحق جبکہ اسکا دوست نجم شدید زخمی،ملزم عبدالمنان بٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

    تھانہ صدر پولیس نے موقع سے مقتول کی لاش قبضہ میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دی،مقتول عامر گھمن نے کچھ عرصہ قبل اپنے چھوٹے بھائی کو بھی قتل کیا تھا

  • ڈی جی خان :بی ایم پی کے سابق اورحاضرسروس ملازمین نے سمگلنگ نیٹ ورک قائم کرلیا

    ڈی جی خان :بی ایم پی کے سابق اورحاضرسروس ملازمین نے سمگلنگ نیٹ ورک قائم کرلیا

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی کی رپورٹ )بی ایم پی کے سابق اورحاضرسروس ملازمین نے سمگلنگ کا نیٹ ورک قائم کرلیا،اس نیٹ ورک میں شامل سابق اور حاضرسروس ملازمین نے ڈالے لئے ہوئے ہیں اور بیشتر ڈالے انہوں نے دوسروں لوگوں کے نام پر رجسٹرکرارکھے ہیں،ذرائع کے مطابق جب کوئی ادارہ تحقیقات کرتاہے تو یہ لوگ مسٹرکلین بن جاتے ہیں ،ذرائع کابتانا ہے کہ اس سمگلنگ نیٹ ورک میں ملک رمضان سابق دفعدار اور انکے بیٹے بشمول عرفان سوار محرر فاضلہ کچھ ، صادق سوار انچارچ دفعدار، مظہرکک بلوچ لیوی کادکہ پکٹ،ستہ سے نجیب قیصر انی دفعدار اورساکر سے نجیب اور فقیر محمد محرر ، ہنگلون تھا نہ میں اعجازنائب دفعدارایس ایچ او،اسدمیرسوار،تھانہ سوڑا اسلم دفعدار،حاکم محرر،سردارپائندخان سپاہی بلوچ لیوی ،محمداعظم سپاہی بلوچ لیوی،تھانہ بارتھی اکرم سوار،تھانہ زین ظفرسوار،سالاری پکٹ لیاقت علی سپاہی بلوچ لیوی ،تھانہ تھوخ یک بئی رو نگھن براستہ سخی سرور ،ریٹائرڈ جمعدار غلام محمد،سوارنواز، سوار منیر ،تھانہ کھرڑبزدارغلام قادرنائب دفعدار،مبارکی پکٹ محمدخان نائب دفعدارانچارج اور مصطفی محرر،دوست محمدنائب دفعدارایس ایچ او مبارکی،تھانہ لاکھا ایس ایچ اواور منظورمقامی وڈیرہ ودیگرلوگ شامل ہیں

    ملک رمضان سابق دفعدار اور اس کا بیٹا عرفان سوارجوکہ تھانہ فاضلہ میں محرر ہے، فاضلہ کچھ سے تیل اورچھالیہ سگریٹ اور شاپر کا دھندا براستہ فاضلہ کادکہ ستہ،قیصرانی اور پھرآمن،امن چوک بستی بزدار روڈ جھوک بھتہ سے تونسہ میں داخل ہوتے ہیںذرائع کابتانا ہے کہ گذشتہ ہفتے ملک رمضان سابق دفعدارکے سمگلنگ کے سامان سے لوڈ چارڈالے تونسہ شریف میں پنجاب پولیس نے پکڑے تھے، اسی طرح ذرائع کابتانا ہے گذشتہ ماہ در محمد لائن افسر بی ایم پی نے نزد اٹامک 2 گاڑیاں لوڈ تیل ایرانی اورایک گاڑی لوڈ چھالیہ گٹکا پکڑے تھے، چھالیہ والی گاڑی ڈرائیور نور دین گامانی جوکہ تھانہ سوڑا کے محررحاکم گامانی کا مانموں ہے نے بی ایم پی لائن آفیسرسے زورزبردستی اپنی گاڑی کوچھڑالیا تھا۔

    فاضلہ کچھ سے صادق سوار انچارچ دفعدار ،مظہرکک کادکہ بلوچ لیوی جسے پکٹ انچارج بنادیا گیا ہے اس پکٹ پر بلوچ لیوی کا اور کوئی ملازم تعینات نہیں ہے ،جبکہ اس کے پکٹ انچارج کے کوئی باقاعدہ آرڈربھی نہیں ہیں جو صرف اور صرف ملی بھگت سے مال پانی بنانے میں مصروف ہے ،ستہ سے نجیب قیصر انی دفعدار اس وقت جس کے پاس جمعدارکے اختیارات بھی ہیں ساکر سے نجیب اور فقیر محمد محررکی سرپرستی میںسمگلنگ کے سامان سے لوڈ گاڑیاں کراس کراتے ہیں اور گشت کے بہانے روڈ کی صورت حال اورآفیسران کی آمداور موومنٹ کے بارے میں مطلع کرتے ہیں ۔چھپر سے کھرڑ بزدار، منجھیل پیر، گہنڑو،ہنگلون تھانہ ،کریماڑ، سوڑا ڈٹ حدود تھانہ سوڑا ،نیلی کچھی،گامانی ڈب دف سراٹی براستہ بارتھی زین چوکیوالہ اور پھرانڈس ہائی وے تک رسائی دی جاتی ہے ۔

    07/08نومبرکی رات کو تھانہ ہنگلون حدود میں ایرانی تیل سے لوڈ گاڑی کوحادثہ کو پیش آیا جس میں ڈرائیور ربنوازولد نبی بخش دولا نی سکنہ مہوئی چھوڑموقع پر جاں بحق ہوگیا تھا ذرائع کا بتانا ہے کہ جس کی متعلقہ ایس ایچ او اعجازنے بی ایم پی کے گروپ میں صرف گاڑی حادثہ میں ڈرائیورکے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی اوریہ نہ بتایا کہ حادثہ کاشکارہونے والی گاڑی غیرقانونی ایرانی ڈیزل سے لوڈ تھی ۔

    ذرائع کے مطابق دوروزقبل بھی بھمبھا(لتڑا)کے قریب ایرانی تیل سے لوڈ ایک گاڑی پنجاب پولیس نے پکڑی تھی ، چتروٹہ سے سگھ دف چھ غین شم اور دوسرا راستہ پھگلہ لری، سر فراغ چھ غین شم پھر درہ پھمبھاسے سمگلنگ جاری ہے یادرہے کہ اس راستے پرہروقت بلوچ لیوی اور بی ایم پی کا ناکہ بھی ہوتا ہے

    13نومبرکوتھانہ وہوانے بلوچستان سے سمگل ہوکر آنے والا ایرانی تیل پکڑ لیا یہ ڈیزل پٹرول 3 ڈالوں پروہوا اور گرد ونواح میں سپلائی کیا جانا تھا واضع رہے کہ یہ سمگل شدہ ایرانی تیل باڈر ملٹری پولیس کی حدود کراس کر کے وہوا میں پہنچا ،پنجاب پولیس کی ان کارروائیوں کے بعد باڈر ملٹری پولیس پربڑا سوالیہ نشان لگ چکا ہے،اس طرح بی ایم پی کے سابق اورحاضرسروس ملازمین کاسمگلنگ کادھندہ بلاروک ٹوک جاری ہے ،

    سیاسی ،سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیاہے

  • جامشورو :ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارروائی 14 غیر ملکی گرفتار

    جامشورو :ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارروائی 14 غیر ملکی گرفتار

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری)جامشورمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارروائی 14 غیر ملکی گرفتار

    ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز ، ڈپٹی کمشنر جامشورو علی ذولفقار میمن کی سپرویژن میں حکومت کی جانب سے تارکین وطن غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے جامشورو پولیس کی کامیاب کارروائیاں جاری

    ڈی ایس پی کوٹری، ڈی ایس پی آمری،اسسٹنٹ کمشنر جامشورو کی غیر ملکیوں کے خلاف کامیاب کارروائی 14 غیر ملکی افغان باشندے بغیر کسی کوائف کے گرفتار۔

    جامشورو پولیس کا خدا کی بستی کے قریب خفیہ اطلاع پرکامیاب کارروائی کرکے 14 غیر ملکی افغان باشندوں کو بغیر کسی کوائف کی موجودگی کے گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار افغان باشندوں میں جان شیر،شیر خان،نواب عبدالولی،میر محم،آیت خان،مرزا خان،محمد زئی،محمد نبی،غلام نبی،لال محمد،بخت محمد،عبدالبار اورنادر علی شامل ہیں