Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :محمد خرم میر APRNS صوبہ پنجاب کا صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

    سیالکوٹ :محمد خرم میر APRNS صوبہ پنجاب کا صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)محمد خرم میر APRNS صوبہ پنجاب کا صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر،نوٹیفیکیشن جاری
    تفصیل کے مطابق محمد خرم میر چیف ایگزیکٹو روزنامہ سکالرز نیوز میڈیا گروپ کو APRNS صوبہ پنجاب کا صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقررکر دیا گیاہے ،

    آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی اسلام أباد APRNS (رجسٹرڈ) کے مرکزی آفس آسلام آباد سے مرکزی جنرل سیکرٹری احسان احمد سحر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ (جی ایم جٹ) نے مرکزی کابینہ کی مشاورت کے بعد صوبہ پنجاب سیالکوٹ سے محمد خرم میر چیف ایگزیکٹو روزنامہ سکالرز نیوز میڈیا گروپ کو آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کا صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر پنجاب مقرر کر دیا ہے،

    محمد خرم میر چیف ایگزیکٹو روزنامہ سکالرز نیوز میڈیا گروپ کو APRNS صوبہ پنجاب کا صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بننے پر دوستوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے .

  • سرگودھا: تین افراد دوشیزہ کو زبردستی اغواءکر کے لے گئے

    سرگودھا: تین افراد دوشیزہ کو زبردستی اغواءکر کے لے گئے

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) نواحی علاقے رام دیانہ سے تین افراد دوشیزہ کو زبردستی اغواءکر کے لے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ ابرار وغیرہ نے گزشتہ روز 18سالہ (ر) کو مبینہ طور پر گھر سے زبردستی اغواءکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ، ورثاءکی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

    سرگودھا:کرائم نیوز

    سرگودھا-گیمن روڈ پر 119 موڑ پھاٹک کے قریب آئل ٹینکر ڈرائیور کی غفلت کے باعث راجباہ میں جا گرا ، بتایا جاتا ہے کہ حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے رات کے وقت پیش آیاجس کے باعث آئل ٹینکر کڑانہ نہر سے نکلنے والے راجباہ مائنر میں جا گرا،آئل ٹینکر قیمتی و حساس کیمیکل کے مواد سے بھرا ہوا تھااطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آئل ٹینکر کو نکالنے کےلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ، یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ایک ایسے ہی واقعے میں 116 ج کے قریب ڈیمپر کے ڈرائیور زاہد نامی شخص کے سو جانے کی وجہ سے اپنی صحیح سمیت پر آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا۔
    ——————-
    سرگودھا-فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے دوران گزشتہ روز 11شمالی میں معمولی تنازعہ پر ثقلین وغیرہ نے فائرنگ کر کے نقاش اور اسکے کزن حمزہ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، جبکہ 168شمال میں تلخ کلامی پر سرفراز وغیرہ نے محمد حسنین پر فائرنگ کر دی تاہم وہ بال بال بچ گیا، ملزمان اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے
    ———————
    سرگودھا- ڈسٹرکٹ جیل میں بند قیدی کی اپنی جان لینے کی کوشش، ہسپتال منتقل کر کے اس کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ بھکر کا رہائشی شاہد ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بند ہے جس نے گزشتہ روز تیز دھاری بلیڈ سے خود کو شدید زخمی کر لیا، ڈیوٹی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے اس کے خلاف اقدام خود کشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
    ——————-
    سرگودھا- نواحی علاقے علی پور سیداں میں گزشتہ دن دیہاڑے پانچ نامعلوم افراد نے مقبول احمد نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر اس کے بیوی بچوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کرنے کے بعد قیمتی سامان کو آگ لگا کر فرار ہو گئے ، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔
    ———————-
    سرگودھا- جعلساز قانون کی زد میں آ گیا، پولیس کے مطابق مقامی عدالت میں ضمانت کے دائر ایک کیس میں زمان نامی شخص نے جو دستاویزات پیش کیں وہ جانچ پڑتال کے دوران جعلی نکلیں جس پرعدالت کے ریڈر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
    ——————–
    سرگودھاکے پوش علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے 15 سالہ بچی کی لاش برآمد، بچی کو قتل کرکے میدان میں پھینک دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے میدان میں کچرہ کنڈی سے 15 سالہ بچی کی لاش برامد ہوئی ، لاش کو بستر میں لپیٹ کر کچرے میں پھینک دیا گیا تھا ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ بچی کو پھندہ دے کر قتل کیا گیا ہے تاحال بچی کی شناخت نہ ہو پائی ،

    ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ بچی مقامی علاقے کی نہ ہے بچی کو کہیں باہر سے لا کر یہاں پھینکا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیق کر رہے ہیں جلد ہی حقائق منظر عام پر لے آئیں گے

    لاش کو ریسکیو ٹیم نے پوسٹ مارٹم کے لیے فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں منتقل کرا دیا۔

  • سرگودھا: ٹول پلازہ پر چیکنگ کے دوران بھاری مالیت کی سرکاری لکڑی برآمد، ملزمان فرار

    سرگودھا: ٹول پلازہ پر چیکنگ کے دوران بھاری مالیت کی سرکاری لکڑی برآمد، ملزمان فرار

    سرگودھ، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ) ٹو ل پلازہ پر چیکنگ کے دوران بھاری مالیت کی سرکاری لکڑی برآمد، ملزمان فرار ہو گئے بتایاجاتا ہے کہ لکسیاں ٹول پلازہ پر چیگنگ کے دوران بھاری مالیت کی لکڑی برآمد ہوئی،

    چھان بین پر پتا چلا کہ ملزمان نے کوٹمون کے علاقے سے یہ سرکاری لکڑی چوری کی اور فروخت کےلئے دوسرے ضلع میں لے جائی جا رہی تھی،ا س دوران ملزمان موقع سے کھسک لئے تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

  • سرگودھا:سلانوالی میں سب جیل قائم کرنے کے منصوبہ پر عملدرآمد شروع

    سرگودھا:سلانوالی میں سب جیل قائم کرنے کے منصوبہ پر عملدرآمد شروع

    سرگودھا، باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہنواز جالپ )حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا کی تیسری بڑی تحصیل سلانوالی میں سب جیل قائم کرنے کے منصوبہ پر عملدرآمد شروع ہو گیا،

    اس ضمن میں گزشتہ ورز ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودھا ریجن، سعد اللہ گوندل نے سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا محمد ابوبکر عبداللہ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ڈویلپمنت اللہ دتہ، ایس ڈی اوبلڈنگز فرخان خان، سب انجینئر عامر حیات ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹیکلچرڈیپارٹمنٹ کامران خان، ریونیو افسران حافط محمد رمضان اور محمد خان کے ہمراہ سلانوالی میں سب جیل کےلئے مختص جگہ کا معائنہ کیا ،

    اس موقع پر نمائندہ آرٹیکلچر ،بلڈنگز اور رویونیو افسران نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو مکمل بریفنگ دی، ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعد اللہ گوندل کا کہنا تھا کہ سب جیل کے قیام سے تحصیل سلانوالی کے ساتھ ساتھ تحصیل ساہیوال کی عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا،

    منصوبہ اسی مال سال سے شروع ہو گا اور جلد از جلد تکمیل یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ:پسرور محلہ کھوکھراں,فائرنگ 2 جان بحق ایک زخمی

    سیالکوٹ:پسرور محلہ کھوکھراں,فائرنگ 2 جان بحق ایک زخمی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر )پسرور محلہ کھوکھراں,فائرنگ 2 جان بحق ایک زخمی
    تفصیل کے مطابق تحصیل پسرور محلہ کھوکھراں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو شخص جاں بحق اورایک زخمی۔ریسکیو 1122 کے مطابق کالر نے بتایا کہ پرانی دشمنی کے باعث مخالف پارٹی نے فائرنگ کی۔

    فائرنگ سے 40سالہ نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پسرور ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جبکہ 26سالہ مزمل اور 38سالہ شہزاد کو ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے ہی پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    متاثرین کا تعلق علاقہ کلاسوالہ سے ہے،

  • میرپورخاص:تیز رفتار ٹریکٹر نے دوموٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا ،موقع پرجاں بحق

    میرپورخاص:تیز رفتار ٹریکٹر نے دوموٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا ،موقع پرجاں بحق

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرواہ گورچانی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر نے دو نوجوان کو کچل دیا ،ڈگری کے رہائشی دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق -تعلقہ اسپتال میرواہ میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم کے لئے دونوں لاشیں ڈگری منتقل .

    تفصیلات کے مطابق میرواہ گورچانی کے قریب ڈگری تھانے کی حدود العباس شوگر مل بائی پاس بالمقابل ماشاءاللہ پیٹرول پمپ ک تیز رفتار ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا ،حادثے کے نتیجے میں ڈگری کے وارڈ نمبر 2 میر جان محمد کالونی کے رہائشی دو نوجوان 20 سالہ قاسم حسین ولد محمد شفیق راجپوت اور 17 سالہ تابش ولد محمد حسین ملک موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے –

    اطلاع ملتے ہی ڈگری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں نوجوانوں کی نعشوں کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرواہ گورچانی پہنچایا جہاں پر حسب معمول ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ڈگری منتقل کر دیا گیا –

    ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ڈگری پولیس نے ٹریکٹر اور موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ،حادثہ ٹریکٹر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا-

    دونوں متوفی ڈگری سے میرپورخاص اپنی والدہ کی دوا لینے کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے – دونوں نوجوانوں کی نعشیں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا –

    یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز ہی العباس شوگر مل نے گنے کی کریشنگ شروع کی ہے روڈ پر ٹریکٹر ٹرالیوں کا بہت رش ہوتا ہے ہر سال گنے کے سیزن میں کئی قیمتی زندگیوں کا چراغ گل ہو جاتا ہے-

    دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے دیہی مرکز صحت میرواہ گورچانی کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ تو دے دیا گیا لیکن ڈاکٹروں سمیت کوئی بھی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں.

  • چترال :گلوف ٹو پراجیکٹ،حفاظتی دیواریں،کمیونٹی ہال کی تعمیر،لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے مٖحفوظ ہوگئے

    چترال :گلوف ٹو پراجیکٹ،حفاظتی دیواریں،کمیونٹی ہال کی تعمیر،لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے مٖحفوظ ہوگئے

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی )گلوف ٹو پراجیکٹ،حفاظتی دیواریں،کمیونٹی ہال کی تعمیر،لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے مٖحفوظ ہوگئے
    یونایٹیڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام ، یو این ڈی پی، کے فنڈ سے چلنے والے گلوف ٹو پراجیکٹ کے تحت ضلع لوئر، اپر چترال کے علاوہ دیر بالا اور سوات کے محتلف مقامات میں حفاظتی دیواریں ، کمیونٹی سنٹرز، آبپاشی کی نہریں تعمیر کرنے سے یہ علاقے سیلاب کی تباہ کاریوں سے کافی حد تک بچ سکیں گے۔

    چترال اور ان پڑوسی اضلاع میں پہاڑوں کے چوٹیوں پر صدیوں پرانی گلیشیرز، برفانی تودے پڑے ہیں جو گلوبل وارمنگ یعنی عالمی حدت کی وجہ سے گرمیوں میں اکثر یہ گلیشر پھٹ جاتے ہیں جو گلوف ایونٹ کا باعث بنتا ہے۔ ان برفانی تودوں کا گرمی کی شدت کی وجہ سے پھٹنے کے باعث بغیر کسی بارش یا پیشگی اطلاع کے اکثر تباہ کن سیلاب آتا ہے جو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا باعث بنتا ہے۔

    یو این ڈی پی کے فنڈ سے چلنے والے گلیشیل لیک آوٹ برسٹ فلڈ ، گلوف ٹو پراجیکٹ کے تحت جن علاقوں میں گلوف ایونٹ رونما ہوتے ہیں وہاں مقامی لوگوں کی حفاظت کیلئے ان برساتی نالوں میں حفاظتی دیواریں تعمیر کیے گیے جہاں سیلاب آتا ہے اور نقصان کا باعث بنتا ہے۔

    گلوف ٹو پراجیکٹ کے تحت ضلع لوئر چترال کے علاقے مڈگلشٹ، ارکاری، اپر چترال میں ریشن، سوات میں مٹلتان، محلہ قلعہ، کمر خورہ، اوشو اور اپر دیر میں کمراٹ کے علاقے تل وغیرہ میں بھی حفاظتی دیواریں، کمونٹی مراکز اور آبپاشی کی ندیاں بھی تعمیر کی گئیں، جس سے ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہوں گی۔

    گلوف ایونٹ میں بغیر کسی بارش یا موسمی خرابی کے گلیشئر پھٹنے سے اچانک سیلاب آتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنا مال اور جان کو محفوظ کرنے کا بہت کم موقع ملتا ہے اور یہ غیر متوقع سیلاب بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنتا ہے۔

    گلیشرکے نیچے رہنے والے ان وادیوں میں لوگوں کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے کیلیے گلوف ٹو پراجیکٹ کے تحت ارلی وارننگ سسٹم یعنی قبل از وقت اطلاع دینے کیلیے محکمہ موسمیات کی اشتراک سے ان علاقوں میں ای ڈبلیو ایس کے مشنری بھی لگای گیی جو سیٹلایٹ سے کنکٹ ہوگا اور سیلاب کی صورت میں مقامی لوگوں کو ایک سگنل کے ذریعے پیشگی اطلاع دی جائے گی جس سے آس پاس کے لوگ خبردار ہوکر محفوظ مقامات کو منتقل ہوں گے۔

    یو این ڈی پی کے رشید خان نے بتایا کہ گلوف ٹو پراجیکٹ کے تحت ان متاثرہ علاقوں میں کمیونٹی ہال ، مراکز بھی تعمیر کرائے گیے ہیں، جنہیں مقامی لوگ خوشی غمی میں استعمال کر سکیں گے اور سیلاب کی صورت میں بچے اور خواتین وہاں پناہ بھی لے سکیں گے۔

    ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے گلوف ٹو پراجیکٹ کے عملہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ان علاقوں میں یہ حفاظتی دیواریں تعمیر کرایے جس کی وجہ سے یہ علاقے سیلاب کی صورت میں کافی حد تک تباہی سے بچ سکیں گے۔

    تاہم مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے کئی علاقے اب بھی موجود ہیں جنہیں سیلاب کا خطرہ ہے، وہاں بھی اگر حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائیں تو وہاں کے لوگ اور ان کے مال مویشی کے علاوہ باغات، زیر کاشت زمین اور جنگل بھی سیلاب کی تباہی سے بچ سکیں گے۔

    ان لوگوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گلوف ٹو پراجیکٹ جو دو ہزار سترہ سے دو ہزار چوبیس تک جاری رہے گا ان کو مزید ایکسٹنشن دیا جایے تاکہ اس منصوبے کے تحت مزید متاثرہ علاقوں میں بحال کاری، حفاظتی اقدامات اور ترقیاتی کام بھی ہوسکے۔اور جن علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے آبپاشی کی نہریں اور ندی نالے بہہ چکے ہیں ان کو تعمیر کرنے سے زمیندار لوگوں کو کافی ریلیف ملے گا اور اس سے ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

    یو این ڈی پی کے فنڈ سے گلوف ٹو پراجیکٹ کے تحت چھتیس ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ان حفاظتی دیواروں اور بحال کاری کی دیگر منصوبوں کی تکمیل سے امید کی جاتی ہے کہ انے والے وقتوں میں یہ لوگ کافی حد تک نقصان سے بچ سکیں گے اور نقل مکانی کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے پچھلے سالوں میں آنے والے سیلابوں کی وجہ سے ایسے لوگ بھی بے گھر ہوگیے جن کا اس تباہ شدہ مکان کے علاوہ سر چھپانے کا کوئی اور ٹھکانہ بھی نہیں ہے۔

    گلوف ٹو پراجیکٹ کے تحت وادی کمراٹ کے علاقے میں ایک ایسی تاریحی مسجد کو بھِی متوقع سیلاب سے بچایا گیا جو چار سو سال پرانی ہے اور اس کے پاس سے گزرنے والے دریا سے اسے شدید خطرہ لاحق تھا۔ اس دریا میں حفاظتی دیواریں تعمیر کرنے سے اب یہ صدیوں پرانا قومی اثاثہ بھِی سلاب کی تباہ کاری سے محفوظ رہے گا۔

  • سیالکوٹ :اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،فلسطینی سیسہ پلائی دیوار بن گئے-سراج الحق

    سیالکوٹ :اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،فلسطینی سیسہ پلائی دیوار بن گئے-سراج الحق

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے اسرائیل کی شدید بمباری کے سامنے فلسطین کے لوگ سیسہ پلائی ہو ئی دیوار بن گئے ہیں ۔وہ سیالکوٹ میں لبیک یا فلسطین ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔

    جس میں ہزاروں نوجوان، خواتین اور لوگوں نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی میاں آصف اقبال، قیم ضلع ذولفقار ذکی امراء ، قیمین ، اور امیر صوبہ پنجاب وسطی جاوید قصوری بھی شریک تھے۔

    امیر پاکستان سراج الحق نے کہا کہ مسلم اُمّہ کے بے حس حکمرانوں کی کمزوری سے اسرائیل اور امریکہ کے مظالم میں دن بدن بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایٹم بم چلا کر ہیروشیما کے لوگوں کو نیست و نامود کیا تھا اس سے زیادہ طاقت سے اسرائیل نے غزہ پر گولا بارود چلایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اہل غزہ کےساتھ ساری پاکستانی قوم ہے اور جماعت اسلامی پاکستان 19 نومبر کو اہل فلسطین اور غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں ملین مارچ کریں گے۔

  • اوچ شریف:قومی شاہراہ پر  پولیس چوکی کی بندش، جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی مل گئی

    اوچ شریف:قومی شاہراہ پر پولیس چوکی کی بندش، جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی مل گئی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تھانہ اوچ شریف کی حدود میں قومی شاہراہ پر موجود پولیس چوکی مقبول شہید بند ہونے سے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ مل گئی، اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار، آر پی او بہاولپور، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے چوکی مقبول شہید جلد بحال کرنے کاعوامی مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تھانہ اوچ شریف کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع پولیس چوکی مقبول شہید نامعلوم وجوہات کی بینا پر بند کر دی گئی، چوکی مقبول شہید بند ہونے سےعلاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے، چوکی مقبول شہید کچے کے علاقوں کے کریمنل گروہوں کی واحد گزرگاہ ہے، چوکی مقبول شہید بند ہونے کی وجہ سےگھروں اور روڈ کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا

    گذشتہ پندرہ دنوں میں شہر اوچ شریف میں آئے روز چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، 15 دنوں میں کئی موٹر سائیکل چوری ہو گئے ،چوری کی وارداتوں سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ،چور گھروں کی گھات لگانے لگے کہ کون سا گھر خالی پڑا ہے اس میں چوری کی واردات کر لیں

    ناصر ٹاؤن کے رہائشی محمد اختر نامی شخص کی والدہ اپنی بیٹی کو روزانہ مدرسہ سے لینے جاتی تھی گذشتہ روز سر شام چور محمد اختر کی والدہ کے گھر چور گھس کر گھر سے نقدی رقم ایک کلو چاندی ایک تولا سونا لے گئے، جب اختر کی والدہ گھر پہنچی تو چور گھر کا صفایا کر گئے تھے

    شہریوں محمد صدیق محمد صادق محمد انوار محمد بخش محمد صفدر سمیت دیگر افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ اوچ شریف کےایس ایچ او کی نا اہلی سے آئے روز چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،شہریوں کاکہناتھا کہ اوچ شریف قومی شاہراہ پر قائم چوکی مقبول شہید کو ختم کرنے کی وجہ سے بھی چور شہر میں داخل ہو رہے ہیں

    چوکی کی عمارت چوروں، ڈاکوؤں اور نشیوں کی آماج گاہ بن گی، اوچ شریف شہر اور دیہی علاقوں کو کریمنل گروہوں نےاپنی لپیٹ میں لے لیا، چوکی مقبول شہید بند ہونے کی وجہ سے جرائم کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام

    علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتےہوئے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او بہاولپور ڈی پی او بہاولپور سے چوکی مقبول شہید بحال کرکے ملازم تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہےتاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں-

  • سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہدریاض) پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

    تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کا افسران کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز ،ایس ایس پی پٹرولنگ عبدالوہاب اور ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے ہائی ویز پر اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں

    ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد، ملزم کوگرفتار کرکے تھانہ سٹی ڈسکہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ ہائی ویز پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ہر صورت بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔