Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ ۔تیزرفتارآلٹوکارالٹ گئی

    سیالکوٹ ۔تیزرفتارآلٹوکارالٹ گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہدریاض )تیزرفتارآلٹوکارالٹ گئی
    تفصیل کے مطابق جیل روڈ، بھیڈ پلی لاری اڈہ کے قریب سوزوکی آ لٹو کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، کار میں موجودتمام افراد معجزانہ طور محفوظ رہے ،

    کار ڈرائیور کے مطابق دوران ڈرائیونگ اچانک میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا آگیا اور گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اور ٹائرپھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی تاہم کارمیں بیٹھے افراد محفوظ رہے جبکہ کار بری طرح تباہ ہوگئی،

    ریسکیو1122 اورٹریفک پولیس نے گاڑی کو سیدھا کر کے بند ٹریفک رواں دواں کردیا۔

  • میہڑ:پانی دیرسے کیوں لایا،ہوٹل کا ملازم لہولوہان

    میہڑ:پانی دیرسے کیوں لایا،ہوٹل کا ملازم لہولوہان

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )پانی دیرسے کیوں لایا،ہوٹل کا ملازم لہولوہان
    تفصیل کے مطابق میہڑکے فریدآباد شہر میں ہوٹل پر کام کرنے والے مزدورعلی شیربروہی کے پانی دیر سے لے آنے پر ہوٹل پرآئے ہوئے گاہک پل پڑے ، حنیف سولنگی، ظفر سولنگی ،سمیت چار افراد نے ڈنڈوں اور لوہے کی سیخوں سے وار کرکے زخمی کرکے فرار ہوگئے

    میہڑکے فریدآباد تھانے میں چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج زخمی مزدورعلی شیربروہی کوعلاج کے لئے میہڑ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • اوچ شریف:اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ کی معطلی کے بعد عوام کے مسائل بڑھ گئے

    اوچ شریف:اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ کی معطلی کے بعد عوام کے مسائل بڑھ گئے

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اسسٹنٹ کمشنر کی عدم تعیناتی ،عوام کے مسائل بڑھ گئے ،عدالتی کام ٹھپ،تجاوزات کی بھر مار،شہری گونا گوں مسائل کا شکار ،ایم سی افسران اور اہل کار بھی نکمے ہو گئے –

    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی کوپیشہ ورانہ غفلت اور نااہلی کی پاداش میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے معطل کردیا تھا، تاہم اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی کے معطل ہونے پر نئے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی نہ ہو سکی جسکی وجہ سے تحصیل احمد پور شرقیہ مسائل کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔

    گراں فروش اور تجاوزات مافیا کا راج قائم ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی عدم موجودگی میں تحصلیدار، چیف آفیسر اور دیگر انتظامی افسران بھی دفاتر اور گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔

    بازار میں ناجائز منافع خور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہو گئی ہے ۔شہری حلقوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف:سی ای او ہیلتھ کا رورل ہیلتھ سنٹرکا سرپرائز وزٹ

    اوچ شریف:سی ای او ہیلتھ کا رورل ہیلتھ سنٹرکا سرپرائز وزٹ

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر تنویر شاہ کا رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کا سرپرائز وزٹ ،سہولیات کی مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ڈاکٹر تنویر شاہ سی ای او ہیلتھ بہاولپور نے ڈاکٹر رانا محمد ارشد کو رورول ہیلتھ سینٹر اوچ شریف سے بھلہ جھلن تعینات کر دیا جبکہ لیڈی ڈاکٹر لیبہ ملک کو بی ایچ یو بدھوں والی سے رورول ہیلتھ سینٹر اوچ شریف تعینات کرتے ہوئے انچارج بنا دیا

    گذشتہ روز سی ای او ہیلتھ بہاولپور ڈاکٹر تنویر شاہ نے رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف کا وزٹ کیا اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظا مات، ادویات کی مکمل دستیابی اور ادویات کی ایکسپائری کا معائنہ کیا۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر تنویر شاہ نے ہسپتال میں آئے ہوئےمریضوں کا حال احوال دریافت کیااور ہسپتال میں ضروری ادویات کی دستیابی پر اطمنان کا اظہار کیا۔

    او پی ڈی میں موجود مریضوں سے حال احوال اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف میں صفائی کے انتظامات دیکھے

  • اوچ شریف:منشیات فروشوں کی چاندی,مقامی پولیس کی مبینہ آشیرباد کاانکشاف

    اوچ شریف:منشیات فروشوں کی چاندی,مقامی پولیس کی مبینہ آشیرباد کاانکشاف

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اولیاء کرام کی دھرتی اوچ شریف میں منشیات فروشوں کی چاندی، مقامی پولیس کی مبینہ آشیرباد اور سہولت کاری بارے انکشاف، باقاعدہ منتھلیاں پولیس کے شیر جوان لینے لگے، نوجوانوں کا مستقبل تباہی کے دہانے پر، اہل علاقہ پریشان اور تشویش میں مبتلا ، وزیراعلی پنجاب ،آر پی او اور ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں اوچموغلہ، ککس، للو والی موری، قادرآباد، مانجھی والا، محلہ بخاری، محلہ گیلانی، شمیم آباد، شمس کالونی،جمال درویش سمیت گردونواح میں منشیات فروشوں چھوٹے بڑے اڈے قائم ہوچکے ہیں جن کو مقامی پولیس کے ملازمین کی مبینہ طور پر بھرپور معاونت اور سہولت کاری میسر ہے،

    باوثوق ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں ہیروئن ،چرس ،آئس پاؤڈر، افیون فروخت کرنے لگے اورکئی منشیات فروشی کے بڑے ڈیلر بن گئے ۔منشیات فروشی میں جام اللہ ڈتہ سر فہرست ہے اوچ شریف کے علاقے اوچموغلہ محلہ بلوچاں بڑے مرکز بنا لئے ہیں ۔ جن کی سرپرستی اعوان برادری کی بااثر شخص کی ہے دوسرے علاقوں سے بھی ڈیلر ان سے بھاری مقدا`ر میں منشیات خرید نے آتے رہتے ہیں۔

    منشیات فروش نوجوان نسل کو آسانی سے منشیات کا عادی بناتے ہیں اور پھر ان کو منشیات فروشی پر بھی لگا دیتے ہیں جن میں کم عمر نوجوانوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں جوبعد میں گلی محلوں اور ہوٹلوں پر سرعام منشیات فروخت کرتے نظر آتے ہیں اس سلسلے میں مقامی پولیس کی خاموشی لمہ فکریہ ہے نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن ہے۔

    منشیات فروش مبینہ طور پر بلا خوف و خطر دن رات نوجوان نسل میں موت بانٹ رہے ہیں اور اس مافیا کو کسی قسم کا کوئی بھی ڈر نہیں بلیئرڈ اور سنوکر کلبوں کی آڑ میں روزانہ لاکھوں کا جواء ہو تا ہے تشویش کا باعث یہ امر ہے کہ 13سے 18سال کے نوعمر لڑکے بھی جوئے کی لعنت میں پڑ چکے ہیں اس کے علاوہ چرس اور دیگر منشیات بھی وہاں پر سر عام فروخت کی جاتی ہے،

    اوچ شریف میں درجنوں سنوکر کلب قائم ہو چکے ہیں جس کے باعث نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، کالج و سکولز میں چھٹی کے بعد طالبعلم پڑھائی کرنے کے بجائے سارا سارا دن ان کلبوں میں گزارتے ہیں، ان مقامات پر نوجوان منشیات اور سگریٹ کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں بلیئرڈ وسنوکر کلبوں میں مبینہ طور پر منشیات فروشی بھی کی جا رہی ہے ،والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے سامان اور دوائی کے پیسوں کو بھی بلیئرڈ وسنوکر کلبوں کی نظر کر جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ تعلیم جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

    عوامی و سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعظم نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کمشنر بہاولپور ،ڈی سی بہاول پور ،ڈی پی او بہاول پور اور ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ سے اپیل کی ہے کہ فی الفور اوچ شریف شہر سے ان جوئے کے اڈوں کا ختم کیا جائے

  • ڈیرہ غازیخان:  تھانہ کالا شادن لنڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

    ڈیرہ غازیخان: تھانہ کالا شادن لنڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان )تھانہ کالا شادن لنڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک۔ڈی پی او احمد محی الدین خود موقع پر موجود، مقابلے کو خود لیڈ کر رہے ہیں۔

    مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو اور اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکار سب انسپکٹر رضوان محبوب کو شہید جبکہ اقبال ASI، طاہر سعید HC اور کانسٹیبل مظہر کو زخمی کر دیا تھا۔

    جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ہونے والے ڈاکووں کو گھیرا میں لے لیا۔ڈی پی او احمد محی الدین خود موقع پر موجود ہیں۔کافی دیر تک پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ جاری رہا۔
    یہ بھی پڑھیں
    ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

    دوران مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر سے مقابلہ جاری ہے۔ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبداللہ جیانی کے نام سے ہوئی ہے،جس نے سب انسپکٹر رضوان محبوب کو شہید اور دیگر تین کو زخمی کردیا تھا.

  • میرپورخاص:محکمہ ماحولیات نے ہسپتالوں میں ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کاجائزہ لیا

    میرپورخاص:محکمہ ماحولیات نے ہسپتالوں میں ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کاجائزہ لیا

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )محکمہء ماحولیات کی ٹیم کا میرپورخاص کے ہسپتالوں میں ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کا ماحولیاتی تجزیہ۔
    تفصیلات کے مطابق سیپا میرپورخاص کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل عبدالعزیز مہر ، کیمسٹ شاہد الرحمٰن، کیمسٹ انیل کمار ، فیلڈ سپروائزر انتظار حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پرانا سول ہسپتال اور بھٹائی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج ہسپتال میرپورخاص کا دورہ کیا۔

    دورے کے دوران پرانے سول ہسپتال میں ہسپتال کے فضلے کو کھلی فضا میں جلتے دیکھا جس میں انسانی اعضاء بھی شامل تھے۔ جس پر سپا ٹیم نے انتظامیہ کی سرزنش کی۔ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی یہی حالت دیکھنے کو ملے جب کے وہاں پر تو کروڑوں کی مالیت کا انسینریٹر بھی موجود تھا اس کے باوجود کچرا اس میں جلانے کے بجائے اس کے ارد گرد جلایا جا رہا تھا ۔

    جب ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کے دوران پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ انسنریٹر ہر دوسرے دن چلایا جاتا ہے لیکن حالات بتا رہے تھے کے حقیقت کچھ اور ہے۔ وہاں کے ایک اسٹاف کے مطابق یہ انسنریٹر یہاں ایک سال پہلے نصب کیا گیا ہے مگر ڈیزل کی عدم دستیابی کی وجہ سے غیر فعال ہے۔ اور حقیقتا جب انسنریٹر کا معائنہ کیا گیا تو وہ دیکھنے سے ہی لگ رہا تھا کہ نصب تو ہو گیا ہے مگر اب تک چلا نہیں۔

    سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ماحولیاتی NOC طلب کرنے پر مہیا نہیں کی گئی ۔ سیپا ٹیم نے متعلقہء انتظامیہ کو ڈائریکٹر جنرل کے سامنے ذاتی سنوائی پر پیش ہونے کے لئے تجاویز بھیج دی۔

    سیپا قانون 2014 کے مطابق ہر ہسپتال پابند ہے ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ جمع کرانے اور ماحولیاتی NOC لینے کے۔ بھٹائی ہاسپٹل کی انتظامیہ کے انتظامات کچھ بہتر پائے گئے کچھ مقامات پر انتظامیہ کو بہتری کے لیے تجاویز دی گئیں۔

  • ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

    ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

    ڈی جی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی، رضوان محبوب سب انسپکٹر شہید،اقبال Asi ،طاہر سعید HC،مظہر کنسٹیبل شدید زخمی ہوگئے

    تفصیل کے مطابق تھانہ کالا بمقام شادن لنڈ مسو چوک کنڈی والا روڈ ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹرشہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی، رضوان محبوب سب انسپکٹر شہید،اقبال Asi ،طاہر سعید HC،مظہر کنسٹیبل شدید زخمی ہوگئے،یہ اندوہناک واقعہ بوقت 2/45بجےدن پیش آیا،

    رضوان محبوب سب انسپکٹر قصبہ شادن لنڈ لنک روڈ کنڈی والا پر اپنی پرائیویٹ گاڑی میں موجود تھے کہ اچانک 2کس نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ہےجس سے ملازمان شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔دیہی مرکزصحت شادن لنڈ پہنچنے پر رضوان محبوب سب انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ بقیہ ملازمان اقبال Asi،طاہر سعید HCاورمظہر کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے ۔

    مقامی پولیس نےموقع پر پہنچ کر حسب ضابط قانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے

    دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سب انسپکٹر رضوان محبوب کی قربانی کو خراج عقیدت،آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان شہید سب انسپکٹر کی فیملی کے ساتھ فوری رابطہ کرنے کاحکم

    آئی جی پنجاب کا واقعہ میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی اقبال، ہیڈ کانسٹیبل طاہر سعید اور کانسٹیبل مظہر خان کی بہترین نگہداشت کا حکم،

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر رضوان محبوب نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، پنجاب پولیس سب انسپکٹر رضوان محبوب جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے،

    آئی جی پنجاب نے حکم دیاکہ زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا.

    پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدائت کی کہ فائرنگ میں ملوث موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی گرفتاری یقینی بنائیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔

  • ڈیرہ غازیخان: کھاد بحران، قیمتوں میں اضافہ سوچی سمجھی سازش ہے-سید راشد بخاری

    ڈیرہ غازیخان: کھاد بحران، قیمتوں میں اضافہ سوچی سمجھی سازش ہے-سید راشد بخاری

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی( نامہ نگارشہزادخان ) مرکزی نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری اور سینئر رہنما مستقبل پاکستان ڈیرہ غازی خان عامر محمود نے مشترکہ طور پر بیان کہا کہ کھاد بحران اور قیمتوں میں اضافہ سوچی سمجھی سازش،حکومت مافیاز کیخلاف گھیرا تنگ کرے:سید راشد حسین بخاری

    نئب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ گندم بوائی کا موسم شروع ہوتے ہی کھاد بحران اور قیمتوں میں اضافہ سوچی سمجھی سازش ہے نگران صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ کاشتکاروں کا معاشی استحصال کرنے والے مافیاز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائے تاکہ کسانوں کی مجبور کا فائدے اٹھانے والے اپنے انجام کو پہنچ سکیں،

    مستقبل پاکستان کسانوں کے مسائل کے حل کیلئےہر فورم پر آواز بلند کرے گی اس پر کسی طور بھی خاموش نہیں بیٹھے گے کیونکہ جب تک ملک کے کسان مسائل کا شکار رہیں گے تب تک ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب بھی کسی طور پورا نہیں ہوپائے گا۔ان خیالات کا اظہار کھاد بحران اور قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کھاد کا بحران کوئی نیا نہیں بلکہ ہر بار گندم و کپاس کی فصل کی بوائی کے دوران کاشتکاروں کو انہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ستم ظریفی تو یہ ہے کہ آج تک اس مسئلے کا مستقل حل تلاش نہیں کیا گیا بلکہ ہر بار ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی گئی۔

  • ڈیرہ غازیخان:سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ

    ڈیرہ غازیخان:سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی عمل کی انسپکشن،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے سبزی و فروٹ منڈی سرور والی ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا۔

    انہوں نے پیاز،آلو،ٹماٹر،گوبھی،پھلوں کی نیلامی کا موقع پر جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر منڈیوں میں نیلامی عمل کی نگرانی سے خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ کیا جارہا ہے،قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دلانا ترجیح ہے،

    نیلامی عمل کی مانیٹرنگ سے قیمتیں کنٹرول میں ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا سبزیوں اور پھلوں کے تھوک و پرچون ریٹس کا موازانہ بھی کیا جارہا ہے،چیک اینڈ بیلنس سے منڈی کے معاملات میں مزید بہتری لارہے ہیں،

    منڈی میں بغیر ریٹ لسٹ کسی کو بھی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مارکیٹ کمیٹی کاسٹاف صفائی سمیت ہر نیلامی عمل میں بہتری لائے،کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔

    منڈی دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی و دیگر افسران ہمراہ تھے۔