Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میہڑ: اساتذہ بھرتی،دوہری پالیسی،اقربا پروری کے خلاف احتجاج

    میہڑ: اساتذہ بھرتی،دوہری پالیسی،اقربا پروری کے خلاف احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک لینے والے امیدواروں کا بھرتیوں میں دوہری پالیسی،اقربا پروری کے خلاف گھنٹہ گھر چوک سے ریلی نکال کر میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،محکمہ تعلیم اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی

    تفصیل کے مطابق سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک حاصل کرنے والے امیدواروں کا مطالبات کے حصول کے لیے آصف کھوسو،عامر تنیو،اشفاق چانڈیو، ذولفقار چانڈیو کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک سے ریلی نکال کر میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی

    اس موقع پر امیدواروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں دہرا نظام متعارف کرواکر نوجوان کو نظر انداز کیا ہے اور ہارڈ ایریا کے نام پر سندھ میں اقربا پروری کی گئی ہے۔ ہم 33 سے 39 نمبر لینے والے امیدوار دوسال سے احتجاج کر رہے ہیں ہم نگران وزیر اعلی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہرا معیار ختم کیا جائے۔

  • اوکاڑہ: STEP سکول میں محفل مشاعرہ کا انعقادکیا گیا

    اوکاڑہ: STEP سکول میں محفل مشاعرہ کا انعقادکیا گیا

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ STEP سکول میں محفل مشاعرہ کا انعقادکیا گیا جس میں ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نامور شعرا ،مختلف سکولوں کے ڈائریکٹرز ،پرنسپلزکالج اور یونیورسٹی کے پروفیسرزشعبہ اداب سے تعلق رکھنے والے افراد اور مقامی صحافیوں اور سی او ایجوکیشن نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق STEPسکول کے زیر اہتمام سکول ہذا میں محفل مشاعرہ کا انعقادکیا گیا جس میں ساہیوال ڈویژن کے نامور شاعروں مصنف ،اور شعبہ ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت. جبکہ سی ای او ایجوکیشن وزیر علی آغا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی پرگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا درود وسلام کے بعدشعرا نے اپنے کلام سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا ،

    پنجابی ،اردو، معلوماتی اور مزاحیہ شاعری نے اس گھٹن اور پریشانی کے وقت میں حاضرین کے چہروں پر خوب خوشیاں بکھیریں پرگرام کے آرگنائزرڈائریکٹرSTEPسکول ساجد مختارنے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا

    انہوں نے کہا کہSTEP اسکول ایک حقیقی زندگی کا تعلیمی تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھیں گے جہاں ہم سیکھ سکیں، اپنے علم کو بانٹ سکیں، اور اچھا وقت گزار سکیں۔

    معزز مہمانوں نے اتنا زبردست پروگرام منعقد کروانے پر ڈائریکٹر سکول ،سٹاف اور عملے کو مبارکباد پیش کی

  • سیالکوٹ : کرن انٹر نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی پیدائش کے سلسلہ میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ : کرن انٹر نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی پیدائش کے سلسلہ میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)کرن انٹر نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی پیدائش کے سلسلہ میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی
    تفصیل کے مطابق کرن انٹر نیشنل ہسپتال کے کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی پیدائش کے سلسلہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کرن ہسپتال کے چیف آفیسر شیخ اسامہ نے خطاب میں کہاکہ9 نومبر پر ہم اپنے ہسپتال میں ایکسرے ۔ الٹرا ساونڈ۔ سٹی سکین غربیوں اور ۔مستحق افراد کیلئے 50٪ پر رعاعت دینگے انہوں نے کہا ڈاکٹر محمدا قبال9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے سیالکوٹ میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی انہوں نے مرےکالج سیالکوٹ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا پھر وہ اعلی تعلیم کے لئے لاہور چلے گئے اس کے بعدوہ انگلینڈ اور جرمنی گئے

    انہوں نے مسلم تمدن میں کئی نظمیں لکھیں انہوں نے مسلمانوں کوان کا شاندار ماضی یاد دلایا۔ ان کی چند کتابوں کا نام بانگِ درا۔ بالِ جبرل۔اور پیامِ مشرق ہیں، انہوں نے پاکستان کا تصور پیش کیا وہ 21اپریل 1938ءکو فوت ہوئے انہیں بادشاہی مسجد لاہور میں دفن کیا گیا۔

    تقریب میں ڈاکٹر علی عارف۔ ڈاکٹر محبوب گیلانی۔ ڈاکٹر سعد احسن۔ جوشواہ کوارڈنیٹر بزنس ڈویلپمنٹ۔ مہوش جاوید ایم آر منیجر۔ شیخ عظیم فنانس مینجر۔ مہر احمد اپریشن۔ عبدالقدس سمن نرنسنگ سٹاف۔ اور حمد میڈیکل آفسر نے بھی شرکت کی

  • میرپورخاص:انٹر اسکولز اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گاما اسٹیڈیم  میں منعقد ہوئی

    میرپورخاص:انٹر اسکولز اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گاما اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی

    میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )انٹر اسکولز اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گاما اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی

    آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام اپسما انٹر اسکولز اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈئریکٹر پرائیویٹ اسکولز پروفیسر عبدالہادی داؤدپوتہ تھے۔جبکہ دیگر مہمان اعزازی میں یوسی چیئرمین ، پریس کلب کے صدر نظیر احمد پنھور،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واسدیو مالہی،سابق ڈاٸریکٹر عبدالرزاق خاصخیلی ، پرنسپل پبلک اسکول عمران احمد لاڑک، پرنسپل کمپری ہینسیو ہاٸر سیکنڈری اسکول پروفیسر محمد جمیل قریشی، اسسٹنٹ رجسٹرار مظفر بھرگڑی و دیگر شامل تھے۔

    تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ تمام شرکاء نے قومی ترانہ انتہائی پرجوش و ولولے کے ساتھ پڑا ۔اس موقع پر مختلف اسکولز کے بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کۓ۔اس موقع پر ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں کو چیئرمین حاجی محمد علی نے اپنی جانب سے پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا،

    مہمان خاص نے تمام کھلاڑیوں سے اسپورٹس گالا کے قوائد و ضوابط کیلۓ حلف لیا۔تمام معزز مہمانوں کو اپسما کی جانب سے اجرک کے تحائف بھی پیش کۓ گۓ۔اسپورٹس گالا کے چیئرمین غضنفر علی خان نے تمام معزز مہمانوں ، طالب علموں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

    اپسما کے ریجنل صدر فیصل خان زئی نے اسپورٹس گالا کی تفصیل بتاتے ہوۓ کہا کہ اس شاندار اسپورٹس گالا میں 22 گیمز کے مقابلے منعقد کۓ جارہے ہیں جبکہ 42 اسکولز انتہائی پرجوش انداز میں تمام گیمز میں حصہ لے رہے ہیں اور اس اسپورٹس گالا کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

    مہمان خاص پروفیسر عبدالہادی داؤدپوتہ نے اپسما میرپورخاص ریجن کی جانب سے شاندار اسپورٹس گالا کے انعقاد پر تمام اپسما زمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    بعد ازاں کرکٹ کے افتتاحی میچ میں سینٹ مائیکل اسکول نے اسخیا ہائی اسکول کو جبکہ فخرامداد ہائر سیکنڈری اسکول نے لٹل فوکس ہائر سیکنڈری اسکول کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی.

  • سرگودھا: تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن کی حدود میں 4 افراد  قتل

    سرگودھا: تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن کی حدود میں 4 افراد قتل

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن کی حدود میں 4 افراد قتل
    سرگودھا کے نواحی علاقہ کوٹمومن کے گاؤں گھلہ پور اور مٹیلہ میں چار افراد قتل کر دیا ہے . آج صبح ایک نشہ کے عادی احمد شیر ہرل نے گھلہ پور میں اپنی خالہ، خالہ زاد بھائی، اور اسکی بیوی کو قتل کرنے کے بعد مٹیلہ میں اپنے جواں سالہ چچازاد بھائی کو قتل کردیا.

    تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن کی حدود میں 4 افراد کے قتل کا واقعہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا سمیت بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود،موقعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں

    مقتولین میں فیصل بعمر 30 سال، عرفہ بعمر 25 سال، مقصودہ بعمر 60 سال، سرفراز شامل ہیں ،ملزمان کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کو بذریعہ اسلحہ آتشیں گھریلو رنجش پر قتل کیا گیا

    ڈی پی او سرگودھا تمام شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں،ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

    آر پی او شارق کمال صدیقی کا نوٹس،وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے، آر پی او شارق کمال صدیقی کامزیدکہنا تھاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

  • ڈی جی خان :گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کامیاب،سمگلنگ میں ملوث قراردی گئی 25 گاڑیوں کو چھوڑدیا گیا-عبدالسلام ناصر

    ڈی جی خان :گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کامیاب،سمگلنگ میں ملوث قراردی گئی 25 گاڑیوں کو چھوڑدیا گیا-عبدالسلام ناصر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ڈیرہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی محنت رنگ لائی دو ماہ تک سبزیاں فروٹس کوئلہ کی گاڑیوں کو سمگلنگ قرار دی جانیوالی گاڑیوں کو قانونی پراسیس مکمل کرنے کے بعد 25 گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا صدر گڈز ٹرانسپورٹ عبدالسلام ناصر
    تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 6 ستمبر 2023 کو سبزیاں فروٹس کوئلہ سے لوڈ گاڑیوں کو ناجائز طور پر سمگلنگ کی مد میں پکڑ ی جانیوالی 137 گاڑیوں پر سمگلنگ ثابت نہ ہونے پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کسٹم ضلعی انتظامیہ کو فی الفور گاڑیوں کو چھوڑنے کا حکم دیا

    گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان ، کوئٹہ کے صدور نے وزیر داخلہ کو بریف کرتے ہوئے تمام تر گاڑیوں کے اندر سے نکالے جانیوالا ڈیزل/ پیٹرول کی پوری تفصیل وزیر داخلہ کو دکھائی گئی جس پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کسٹم کی بنائی گئی رپورٹ پر ناراضگی کا اظہار برہمی کرتے ہوئے پراسیس کے بعد 25 گاڑیوں کو کسٹم وئیر ہاؤس ڈیرہ غازیخان کے اندر سے مکمل پراسیس کے بعد چھوڑ دیا گیا

    ڈیرہ غازیخان میں موجود دو ماہ سے اپنے گاڑیوں کے ساتھ رہنے والے ڈرائیوروں نے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ کوئٹہ وزیر داخلہ کی دن رات کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوئی ہے

    آخر میں صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عبدالسلام ناصر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا میں اور ڈرائیور نے آج تک صبر کا دامن پکڑے رکھا ہے ہم اپنا فیصلہ اللہ پاک کی عدالت میں چھوڑتا ہیں، 137 گاڑیوں کو بند کر کے قومی خزانہ کو تقریباً کروڑوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پھر بھی ساتھ نبھانے کو تیار ہیں ۔

  • ننکانہ :نور الایمان اسکول میں اقبال ڈے کے حوالہ سے شاندار تقریب منعقد ہوئی

    ننکانہ :نور الایمان اسکول میں اقبال ڈے کے حوالہ سے شاندار تقریب منعقد ہوئی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )نور الایمان اسکول ننکانہ صاحب میں اقبال ڈے کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی سر نوید، پرنسپل میڈم مصباح مس عمارہ,اور اسکول کےاسٹاف نے شرکت کی

    تقریب کا اغاز کلام پاک سے شروع ہوا کلام پاک کے بعد تقاریر شعر و شاعری کا مقابلہ ہواجس میں بازل ایاز ،ایمان عادل،ملائکہ اور ماہ نور ایاز نے اپنی اپنی تقاریر کے ذریعے شاعر مشرق اور مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ کو اقبال کے پیغام خودی کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا

    سکول پرنسپل مصباح چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اس دور میں ہمیں جن مختلف دشواریوں کا سامنا ہے یہ تقاضا ماضی کی نسبت کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے ہم اقبال کا تذکرہ صرف رسمی حد تک محدود نہ رکھیں بلکہ فکر اقبال کو اپنی قومی نظام تعلیم و تربیت کا عملی حصہ بنائیں

    علامہ اقبال کے نزدیک نوجوان قوم کے لیے سرمایہ افتخار اور لازمی جزو ہیں عصر حاضر میں نوجوانوں کے کردار کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،قوموں کے عروج و زوال کی داستان نوجوانوں کے کردار کی ہی مرہون منت ہوا کرتی ہیں

    وہ اپنی نوجوان نسل کو خود ہی مضبوط بنانے کی تلقین کرتے ہیں علامہ اقبال کی قومی و ملی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں آخر میں انہوں نے کہا ڈاکٹر علامہ اقبال جیسے دانشور لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں

  • ڈیرہ غازیخان:6 ڈاکوؤں سے مقابلہ,ڈولفن فورس کے 2 جوانوں سے آرپی او کی ملاقات

    ڈیرہ غازیخان:6 ڈاکوؤں سے مقابلہ,ڈولفن فورس کے 2 جوانوں سے آرپی او کی ملاقات

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )6 ڈاکوؤں سے مقابلہ,ڈولفن فورس کے 2 جوانوں سے آرپی او کی ملاقات
    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع ڈیرہ غازی خان علاقہ تھانہ بی ڈویژن میں کھاد کی دوکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہونے والےچھ ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے ڈولفن فورس کے جوان محمد اسامہ اور محمد سجاد سے ریجنل آفس میں خصوصی ملاقات کی۔

    آر پی او نے فرائض کی انجام دہی کے دوران دلیری و جوانمردی سے چھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پرجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔

    آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جوانوں کی کارکردگی اور حوصلہ قابل ستائش ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

    قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ گزشتہ روز چھ ڈکیت علاقہ تھانہ بی ڈویژن میں راشد اینڈ زبیر کھاد ڈیلر کی دوکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور ڈولفن پولیس اہلکاران سے سامنا ہونے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی ۔

    ڈولفن پولیس کے جوانوں نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔مقابلہ کے دوران ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈکیت عبدالغفار لشاری زخمی ہوکرگرفتار ہوا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

  • سیالکوٹ:سموگ ایمرجنسی,9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا

    سیالکوٹ:سموگ ایمرجنسی,9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سموگ ایمرجنسی,9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا،حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ 9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 9تا 12نومبر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،دفاتر، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سینماہالز، جمنزیم بند رہیں گے،تمام مارکیٹں، دکانیں، شاپنگ مالزبند رہیں گے،

    لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال، فارمیسی، میڈیکل سٹور کھل سکیں گے۔ ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، گروسری /کریانہ سٹورزکھولنے کی اجازت ہوگی۔ ڈیریز /ملک شاپس، سویٹس شاپس، سبزی و فروٹ شاپس، چکن/میٹ شاپس کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ای کامرس، پوسٹل، کورئیر سروسز، یوٹیلٹی سروسز (بجلی، گیس، انٹر نیٹ، سیلولر نیٹ ورکس/ٹیلی کام کھل سکیں گی۔ میونسپل سروسز، ہوٹلوں سے ٹیک اوے، میرج ہالز میں پہلے سے طے شدہ شادی کے پروگرام کی اجازت ہوگی۔

    محدود نقل و حمل کے سیکٹر شہریوں کی نقل و حمل، پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود اجازت ہوگی۔ ۔ بڑے ڈیپارٹمنٹ سٹورز صرف گروسری اور فارمیسی سیکشن کھول سکیں گے۔

    سرکاری محکمہ جات ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران، نوٹیفائیڈ محکموں کے ملازمین کو ڈیوٹی پر جانے کی اجازت، جوڈیشل افسران، عملہ، وکلا، ہیلتھ سروسز سے متعلقہ اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ ضروری خدمات کے محکمے، بیمار افراد معہ دو تیمار دار، گروسری، میڈیسن خریدنے کیلئے جانیوالے افراد کو اجازت ہوگی۔

    لازمی اجتماعات نماز جنازہ، کفن دفن و متعلقہ اجتماعات کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

  • کندھ کوٹ :پیرا میڈیکل سٹاف کے قاضی اعجاز احمدفنانس سیکرٹری صوبہ سندھ مقرر

    کندھ کوٹ :پیرا میڈیکل سٹاف کے قاضی اعجاز احمدفنانس سیکرٹری صوبہ سندھ مقرر

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مکتیاراعوان )پیرا میڈیکل سابق ضلع کشمور کے جنرل سیکرٹری قاضی اعجاز احمد کی اچھی کارکردگی پر پیرا میڈیکل اسٹاف ار پی 2076 الیکٹیڈ باڈی کی جانب سے صوبہ سندھ کے فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا
    تفصیل کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف ار پی 2076 الیکٹیڈ باڈی کا بلا مقابلہ سابق ضلع کشمور کے صدر علی حسن قمبرانی کو پیرا میڈیکل اسٹاف ار پی 2076 الیکٹیڈ باڈی کا صوبہ سندھ کا چئیرمن مقرر

    سابق ضلع کشمور کے جنرل سیکرٹری قاضی اعجاز احمد کو پیرا میڈیکل اسٹاف ار پی 2076 الیکٹیڈ باڈی کا فنانس سیکرٹری مقرر اور یار علی بلوچ صوبہ سندھ کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے بعد پیرا میڈیکل اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی اور پھولوں کی ہار بھی پہنائے گئے

    اس موقع پر قاضی احمد نے کہا ہم ہر ایک غریب کی مدد اور دں رات اپنی محنت کی وجہ سے اس عہدے پر مجھے مرکز نے بنا مقابلے سلیکٹ کیا ہے ہماری یے ہی کوشش ہو گی اس عہدے پر ہر ایک غریب مستحق کو انسانی ناتہ سمجھ کر ھر ایک کی مدد کروں گا۔