Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ  :ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا مغوی بحفاظت بازیاب، 6ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ :ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا مغوی بحفاظت بازیاب، 6ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پولیس کی کاروائی، ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا مغوی بحفاظت بازیاب، 6ملزمان گرفتار۔
    تفصیلات کے مطابق نوید مسیح نے اطلاع دی کہ اسکے بھائی شکیل مسیح ولد صدیق مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا سیالکوٹ 36سال کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے اور مغوی کے موبائل فون سے ہی کال کرکے مغوی کے بھائی نوید مسیح سے ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں مغوی کو قتل کردیا جائے گا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اغواء ہونے والے شہری شکیل مسیح کی فوری بازیابی کی بابت ایس پی انویسٹی گیشن جواد اسحاق کو ہدایت جاری کیں ۔ جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اورمغوی کی بحفاظت بازیابی پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا ۔

    جائے وقوعہ سے CCTVکیمرہ جات چیک کیے گئے جو مغوی کپورووالی سے جانب کالا گھمناں بسواری موٹر سائیکل جاتا نظر آیا ۔جو جدید ٹیکنالوجی اور Human Baseانفارمیشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور ملزمان کو ٹریس کر کے مغوی کو بحفاظت علاقہ تھانہ کینٹ کی حدود سے بازیاب کروایا گیا اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 6ملزمان گرفتارکرلیا

    گرفتارملزمان میں قمر شہزاد مسیح ولد یعقوب مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ ،سنی مسیح ولد یعقوب مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،مرکس مسیح ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،پطرس مسیح ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،شاہ زیب مسیح ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،سلمان مسیح ولد عمانیوال مسیح قوم عیسائی سکنہ کپوروالی تحصیل وضلع سیالکوٹ شامل ہیں

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی دو عدد موٹرسائیکلیں اور ایک عدد ویگنار کار اور دو عدد پسٹل برآمد کیے جا چکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کوئٹہ :کانگو وائرس، 18 افراد جاں بحق، بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    کوئٹہ :کانگو وائرس، 18 افراد جاں بحق، بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان )کوئٹہ کانگو وائرس کی وجہ سے بلوچستان کی نگراں حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔
    کانگو سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، کوئٹہ میں کانگو سے متاثرہ 60 افراد سامنے آئے ہیں جن میں سے 15متاثرین کا تعلق شعبہ صحت سےہے۔

    10 ڈاکٹروں سمیت 15 افراد کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے، نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ کانگو وائرس جس وارڈ سے پھیلا اسے سیل کر دیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کانگو کے پھیلاؤ کا سبب وارڈ آئندہ ہفتے تک سیل رہے گا، نگران وزیر صحت بلوچستان نے مزید کہا کہ زیر علاج مریضوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

    ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دو ہفتے کے لیے مذبح خانوں پر پابندی عائد ہے۔

  • اوچ شریف : برلب سڑک  ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے پکوان سینٹرز قائم

    اوچ شریف : برلب سڑک ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے پکوان سینٹرز قائم

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اوچ شریف میں برلب سڑک ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے،پکوان سینٹرز قائم ،فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ کی عدم توجہ،نوٹس لینے ،کریک ڈاؤن کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اوچ شریف شہر اور اس کے قرب جوار میں قائم پکوان سینٹرز شہریوں میں بیماریاں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کے فنکشن کے لئے پکے پکائے کھانوں کے لئے بنائے جانے والے پکوان سینٹرز پر تیار کئے جائے والے کھانوں میں انتہائی ناقص اور غیر معیار ی باسی بیمار جانوروں کا گوشت ، گھی اور دیگر مصالحہ جات کا استعمال دھڑلے سے کیا جاتا ہےکھانوں کی تیاری کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں ۔

    مرکزی شاہراہوں کے اطراف قائم ان پکوان سینٹرز پر کھانوں کو دھول ، مٹی اور گردوغبار سے محفوظ رکھنے کا کو ئی انتظام موجود نہیں ہے شہری دمہ ، معدہ، ٹی بی ، پھپھڑوں کے سرطان ، سانس اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،

    ان پکوان سینٹر ز پر تیار کئے جانے والے کھانوں کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے مقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ریٹ لسٹ جاری نہیں کی جاتی ہے ۔

    شہریوں محمد صدیق خان مہر خادم حسین رجب سیال عبد الطیف محمد یعقوب نے ڈی سی بہاولپور اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پکوان سینٹر ز کے خلاف فوری طو ر پر کریک ڈاؤن کیا جائے

  • میرپورخاص:میئر اور ڈپٹی میئرکی ڈی آئی خان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان کے والد سے تعزیت

    میرپورخاص:میئر اور ڈپٹی میئرکی ڈی آئی خان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان کے والد سے تعزیت

    میرپورخاص،باغی ٹی وی(نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی میئر جنید بلند نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار شاہد اقبال شہید کے گھر پر جاکر انکے والد اور بھائیوں سے تعزیت کی

    اس موقع پر میئر رؤف غوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر شہید ہونے والوں کا ذکر کرکے دلوں کو راحت ملتی ہے کیونکہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں میئر رؤف غوری نے شہید کے والد اور بھائیوں سے کہا کہ میرے لائق کوئی بھی کام ہو تو مجھے خدمت کاموقع دیں

    اس موقع پر ہردلعزیز یونین کونسل 4 سٹلائٹ ٹاؤن کے چیئرمین کے حاجی فاروق ملک نے کہا کہ ہم سو رہے ہوتے ہیں مگر یہ ہماری پاک افواج ہی ہیں جو اپنی شہادتیں پیش کرکے ہمیں آرام اور سکون مہیا کرتی ہیں اس موقع پہ حاجی فاروق ملک نے شہید حوالدار شاہد اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

    اسکے بعد میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری ایوان صحافت کے صدر فلک شیر سے انکے والد کے انتقال تعزیت کرنے گئے اس دوران سرپرست ایوان صحافت ہاشم شر اور دیگر صحافی بھی موجود تھے جبکہ میئر عبدالرؤف غوری اور جنید بلند کے ساتھ حاجی فاروق ملک یار محمد بلوچ. رزاق ھاشمانی. شریف بلوچ. ممتاز جھنڈیر. اے بی لغاری. یوسف سومرو. ایوب. لیاقت علی شاہ. فرخ میئو اور ایوب لغاری موجود تھے

  • ڈی جی خان :ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول  بورڈ اجلاس،36کیسز کی سماعت کی گئی

    ڈی جی خان :ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس،36کیسز کی سماعت کی گئی

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان نے صدارت کی۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میں36کیسز کی سماعت کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری،ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود خان،ڈرگ انسپکٹرز محمد فرحان،فیصل حسین،سیکرٹری محمد آصف عباس اور محمد شاکر موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میڈیسن کی سیل و پرچیز کو ممکن بنایا جائے،ممنوعہ و ایکسپائری ادویات فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،غیر قانونی میڈیکل سٹورز،کلینکس اور ہسپتال سیل کئے
    جائیں،مہر شاہد زمان لک نے کہا انسانی جانیں اہمیت کی حامل ہیں،ان سے کھیلنے والوں کوشکنجہ میں لانا ہوگا،ادویات کا ریکارڈ،ایکسپائری ڈیٹس کو موقع پر چیک کیا جائے،

    انسپکشن کے دوران غیرقانونی میڈیسن کاروبار کی اطلاع ملی تو سخت ایکشن لونگا،ڈرگ انسپکٹرز ایکٹیو ہوں،دوبارہ میڈیسن کا کاروبار کرنیوالوں کو ٹریس کریں،افسران لائسنس پراسس کے رولز اینڈ ریگولیشنز بارے تیاری کرکے آئیں۔اجلاس میں12کیسز کے دوبارہ وزٹ،18عدالت بھجوانے اور6 کو وارننگ دینے کے احکامات دئیے گئے۔

  • میرپورخاص : سٹلائٹ ٹاؤن میں  نئے ٹرانسفارز اور میٹروں کی تنصیب کا عمل جاری

    میرپورخاص : سٹلائٹ ٹاؤن میں نئے ٹرانسفارز اور میٹروں کی تنصیب کا عمل جاری

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) حیسکو کی جانب سے سٹلائٹ ٹاؤن یونین کونسل 4 میں حیسکو واپڈا کی جانب سے2 دن سے نئے ٹرانسفارمروں اور میٹروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے

    علاقے کی عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے محلے کی جانب سے کوئی شکایت نہیں ہے بڑی مشکل سے ذاتی پیسے خرچ کرکے 200 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر لگوایا تھا اب ہماری شکایت دور ہوئی تھی اور اوپر سے اب ہمارے اوپر حیسکو واپڈا نے 25 کلو واٹ کے ٹرانسفارمروں کے تنصیبی عمل کی نئی مصیبت نازل کردی ہے اور اوپر سے پولیس بھی لاکر ہمارے اوپر مسلط کردی ہے

    واپڈا اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 25 کلو واٹ کے ٹرانسفارمر لگانے کا عمل بجلی چوری روکنے میں معاون اور مددگار ثابت ہوگا کہ واضح رہے پورے میرپورخاص میں حیسکو واپڈا کے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کو نام نہاد اور لسانیت کی بنیاد پر کیا جانے والا آپریشن کہا جارہا ہے

    عوام کی جانب سے کئے جانے والے مظاہروں میں بھی یہی بات سامنے آئی ہے

  • سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

    سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد
    تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پرانا دھاناوالی کے کھیت سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے لاشیں ملنے پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ایک مقتول کی شناخت یعقوب کے نام سے ہوئی ہے جو محلہ نور پورہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے تاہم دوسرے کی شناخت نہ ہق سکی ہے پولیس نے واقعہ کی ابتدائی طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں

    ایک اور واقعہ میں تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے نجی بنک سے رقم لے کر آنے والے رضوان سے دس لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر نیکاپورہ پولیس موقع پر پہنچی اور قرب و جوار سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • کندھ کوٹ:مونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کا پنشن نہ ملنے  پر مرد  و خواتین اور  بچوں سمیت احتجاج

    کندھ کوٹ:مونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کا پنشن نہ ملنے پر مرد و خواتین اور بچوں سمیت احتجاج

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراحمداعوان)مونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کا پنشن نہ ملنے پر مرد و خواتین اور بچوں سمیت احتجاج
    مونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کا پنشن نہ ملنے پر مرد و خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کندھ کوٹ سے کی رپورٹ کے مطابق زندگی کے 60 سال تک میونسپل کمیٹی میں نوکری میں گزارنے والے متاثرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،

    مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا کر اپنی حقوق کی مانگ کی،نوکری سے ریٹائر ہونے کے بعد پینشن نہیں مل رہی گھر میں فاقہ کشی چل رہا ہے ۔

    مظاہرین کاکہناتھاکہ بلدیہ ڈیپارٹمنٹ میں اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ہمیں پینشن نہیں دی جا رہی ،جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات سے درپیش ہیں،ہماری پینشن شروع نہیں کی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے

    مظاہرین نے نگران وفاقی حکومت و صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

  • سیالکوٹ: مشہور مقدمہ قتل میں مطلوب 4  اشتہاری ملزمان کراچی سے گرفتار

    سیالکوٹ: مشہور مقدمہ قتل میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کراچی سے گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ رنگپورہ پولیس کی کاروائی، مشہور مقدمہ قتل میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کراچی سے گرفتار کرلیے، 7ماہ قبل تھانہ رنگپورہ کے علاقہ محلہ سمن آباد میں شہری صدام حسین کو ملزمان عبدالہاشم ،اصغر خان،اکبر خاں ،نجیب احمد نے معمولی رنجش پر بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے قتل میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ سب انسپکٹر قیصر بشیر کو خصوصی ٹاسک دیا۔

    ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروائے کار لاتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی ، لیاری اور ٹھٹہ حیدرآباد میں کاروائی کی اور مقدمہ قتل میں ملوث ملزمان اشتہاری 1۔عبدالہاشم 2۔اصغر خان 3۔اکبر خاں 4۔نجیب احمد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

    قتل کی بابت ملزمان سے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ مدعی خاندان نے ملزمان کی گرفتاری پر سیالکوٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

  • سیالکوٹ:مساج سنٹر کی آڑ میں جیون ہوٹل جسم فروشی کا اڈہ نکلا

    سیالکوٹ:مساج سنٹر کی آڑ میں جیون ہوٹل جسم فروشی کا اڈہ نکلا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)مساج سنٹر کی آڑ میں جیون ہوٹل جسم فروشی کا اڈہ نکلا،ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی جیون ہوٹل مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کاررؤائی، جرائم کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہی ہو سکتے ایسے جرائم میں ملوث افراد سے اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ مراد پور کے متعلقہ علاقہ کشمیر روڈ پر جیون ہوٹل کے تہہ خانہ میں مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کروایا جارہا تھا تھانہ مراد پور کے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والوں کی اطلاع موصول ہوتے ہی کارؤائی عمل میں لائی گئی ہے

    ایسے افراد نہ صرف آپنی فیملیوں کی عزتوں کو پامال کرتے ہیں بلکہ ایک گناہ کبیرہ بھی کرتے ہیں جن کے خلاف مذید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ایسے جرم دار افراد بدنامی کے علاوہ معاشرے میں رسوائی بھی حاصل کرتے ہیں جن کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے

    سیالکوٹ جیون ہوٹل سے مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی آڈہ سے چھ مرد اور 5 لڑکیاں گرفتار کی گئی ہیں جو کے برہنہ حالت میں تھی انکے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا