Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :جہانگیر خان ترین، علیم خان شمس محل پہنچ گئے،افتخارحسن گیلانی  آئی پی پی میں شامل

    اوچ شریف :جہانگیر خان ترین، علیم خان شمس محل پہنچ گئے،افتخارحسن گیلانی آئی پی پی میں شامل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) جہانگیر خان ترین، علیم خان شمس محل پہنچ گئے،پی ٹی آئی کےسابق ایم پی اے افتخارحسن گیلانی نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے،عبدالعلیم خان

    تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اےمخدوم سید افتخارحسن گیلانی نےاستحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

    رپورٹس کے مطابق جہانگیرخان ترین سے اوچ شریف سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ملاقات کی جس میں انھوں نے ملاقات میں مختلف سیاسی امور و مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    اس موقع پر جہانگییر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیئے ۔سانحہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا ۔ان شاءاللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا ۔مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا ۔اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی ۔مگر ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے علیحدگی اختیار کی ۔ اس چھوڑ گئے مشن کو انشاء اللہ اب پورا کریں گے اور نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے۔ عام انتخابات اب 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے ۔ملک میں معیشت کے لئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے ۔

    اس موقع پراستحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عون چوہدری بھی موجود تھے

    خیال رہے کہ سید افتخار حسن گیلانی مسلسل 5 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں اور ان کا خاندان مسلسل صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں اور وازارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ سید افتخارالحسن گیلانی کئی ممالک کا دورہ بھی کر چکے ہیں ۔

  • سیالکوٹ : مراکیوال میں اعوان اتحاد کی اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی

    سیالکوٹ : مراکیوال میں اعوان اتحاد کی اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک اعظم اعوان)مراکیوال میں اعوان اتحاد کی اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی
    تفصیل کے مطابق آج سیالکوٹ مراکیوال میں اعوان اتحاد پاکستان ضلع سیالکوٹ کی اہم مشاورتی میٹنگ ملک اکرم اعوان کی رہائش گاہ مراکیوال زیر قیادت ڈاکٹر سجاد اعوان ہوئی

    اجلاس میں مرکزی چیئرمین ملک سجاد حیدر اعوان، ملک میثم اعوان، چیف آرگنائزر پنجاب ملک اکرم اعوان، ضلع صدر ملک طفیل اعوان ،چیئرمین ملک اسد اعوان، جنرل سیکرٹری ملک امان اللہ ،تحصیل پسرور صدر ملک مصدق حسین اعوان، ملک عارف اعوان ملک حماد اعوان ملک نذیر اعوان ،ڈاکٹر سرور اعوان، ملک اعظم اعوان، ملک شہباز اعوان میٹنگ میں شریک ہوئے

    19 نومبر بروز اتوار کو سیالکوٹ میں ہونے والے کنونشن پر مشاورت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ پورے ملک سے آنے والے اعوان قافلوں کا شہر اقبال سیالکوٹ کی دھرتی پر بے مثال استقبال کیا جائے گا

  • سیالکوٹ : ڈپٹی کمشنر کا پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    سیالکوٹ : ڈپٹی کمشنر کا پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک کے ہمراہ شہر میں پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ، منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر اور کنسلٹنٹ نیسپاک سیف کے علاؤہ پیسپ ٹیم بھی موجود تھی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر شاہ میر اقبال کے ہمراہ خواجہ صفدر روڈ، کمشنر روڈ، پیرس روڈ، لاری اڈہ، ہیڈ مرالہ روڈ اور کلووال روڈ پر سیوریج کی پائپ لائنز اور کنڈوٹس ڈالنے اور روڈ کی بحالی پر جاری کام کا معائنہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شاہ میر اقبال نے کہا کہ پیسپ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کررہی ہے اور اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرام ریویو کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور بحالی اولین ترجیح ہے۔

    ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے شہر کی اہم روڈز پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے جس قدر جلد ممکن ہو منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں۔

    پراجیکٹ ڈائریکٹر حمزہ سالک کو نیسپاک کے مقامی حکام کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ پی ڈی پیسپ نے کہا کہ کنٹریکٹر کام کی رفتار کو تیز کرے اور اربن ایریا میں سیور لائن ڈالنے کے بحالی کا جلد از جلد مکمل کریں اور اس سلسلہ میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

  • گوجرخان : زمین کا تنازعہ ،بیول میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ،ورثاء کااحتجاج

    گوجرخان : زمین کا تنازعہ ،بیول میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ،ورثاء کااحتجاج

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) زمین کا تنازعہ ،بیول میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ،ورثاء کااحتجاج
    تفصیل کے مطابق اتوار کے روز گوجرخان کے علاقہ بیول میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل دوسرازخمی ،لواحقین نے ہارون نامی نوجوان کے قتل پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کے باہر جی ٹی روڈ اورملحقہ سروس روڈز رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیں

    تقریبا 2گھنٹے ٹریفک معطل رہی ،ایس پی صدر نبیل کھوکھر راولپنڈی سے گوجرخان پہنچئے اور لواحقین سے ملاقات کے بعد سڑک کھلوائی جی ٹی روڈ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

    لواحقین ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ متعلقہ پولیس چوکی کے انچارج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے، ذرائع کے مطابق قتل کی واردات زمین کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے-

  • سیالکوٹ:ون ڈش کی خلاف ورزی ،میرج ہال ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن ،7 کوجرمانے

    سیالکوٹ:ون ڈش کی خلاف ورزی ،میرج ہال ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن ،7 کوجرمانے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہال ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن ، 7 میرج ہالز مالکان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی زیر نگرانی اے سی سیالکوٹ غلام سرور نے ایمن آباد روڈ پر مختلف شادی ہالز کو چیک کیا گیا۔ اے سی سیالکوٹ نے مہمانوں کو ایک سے زائد ڈش پیش کرنے پر ٹیولپ مارکی 100،000 روپے،سنگھار میر ج ہال 100،000 روپے ، قصر اقبال 100،000 روپے ،الماس میر ج ہال 50،000 روپے ،عرفان کانجن شادی ہال 50،000۔ روپے،الماس شادی ہال50،000 روپے اورتاج میر ج ہال مالکان پر50،000 روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

    دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر شاہ میر اقبال نے ہدایت کی ہے کہ میرج ہال مالکان ون ڈش قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

  • ڈی جی خان : جعلی ٹائیپنگ ٹیسٹ،کرپشن ،انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

    ڈی جی خان : جعلی ٹائیپنگ ٹیسٹ،کرپشن ،انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار) جعلی ٹائیپنگ ٹیسٹ،کرپشن ،انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف،کامرس کالج میں خفیہ ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے من پسند امیدوار لائے گئےجبکہ دیگرامیدواران کوبتلایاتک نہیں گیا، ٹیسٹ شیٹ بھی نمبرلگائے بغیر غائب،اکثرامیدوران کوبتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت ہی نہیں ملی جبکہ اندرون خانہ بھرتیوں کا عمل مکمل .

    تفصیلات کے مطابق سردارفتح محمد بزدارانسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خالی اسامیوں میں بھرتی کیلئے غیرقانونی طور پرتعینات آفس سپرنٹنڈنٹ فخر ملغانی جوT گروپ کاسربراہ ہے نے گروپ کے کلیدی عہدیداروں کی مشاورت سے من پسند امیدواران کے ٹائپنگ ٹیسٹ خفیہ رکھ کرکرائے جبکہ دیگرامیدواران کوبتلائے بغیرٹیسٹ کرایا اور اداروں کی معلومات پرشیٹ اپنے ہمراہ لے جانےوالے آفس سپرنٹنڈنٹ ساتھ جانے والے اہلکارمذکورنے کالج آف کامرس کی انتظامیہ کمیٹی کاکندھااستعمال کیااورنمبر لگوائے بغیر ریکارڈلے کراڑن چھو ہوا

    جس پر چھان بین کے بعد اہلکارمذکور نے بتایا کہ ریکارڈ غلطی سے ہمراہ لے گٰے تھے جس پر پرنسپل نے کہا کہ وہ کیسے نمبر لگاسکتے ہیں ریکارڈمیں مبینہ طور پرردوبدل کاقوی امکان ہےاکثرامیدوران کوبتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت ہی نہیں ملی جبکہ اندرون خانہ بھرتیوں کے عمل کومکمل کرکے اہل افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے کرپشن کی ماہر ٹیم سرگرم عمل ہے

    اس حوالے سے متعدد حلقوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیاتوانہوں نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل کیلئے فخر عزیز سے رابطہ کیاجاناہی مناسب ہے

  • اوچ شریف :شہریوں کا اورماڑہ میں پاک فوج کے 14جوانوں کی شہادت پر اظہارافسوس

    اوچ شریف :شہریوں کا اورماڑہ میں پاک فوج کے 14جوانوں کی شہادت پر اظہارافسوس

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر فائرنگ 14 فوجی شہید ہونے پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شہریوں کا اظہار افسوس،شہید جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں، پوری قوم شہدا کے لواحقین کےغم میں شریک اور ان کے ساتھ کھڑی ہے، شہری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے شہریوں حبیب اللہ خان، مکھن سائیں ،خواجہ غلام شبیر ،اظہر علی دانش، احمد حسن اعوان، ڈاکٹر ضیاء شہزاد بڈانی سمیت دیگر نے بلوچستان کےضلع گوادر کے پسنی میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید مذمت اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

    شہریوں نے آرمی کے جوانوں کی شہادت پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے، ان بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    شہریوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالی شہداء کی درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

    انہوں نے کہا کہ مضبوط اور باوقار فوج کسی بھی ریاست کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، پاک فوج ہمارا فخر ہے اورہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے بحیثیت قوم ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر کی ہے۔ اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر ہمیں سر بلند رکھنے والے شہدا پر ہمیں ناز ہے اور پاک فوج کے غازی بہترین اثاثہ ہیں۔

    شہریوں کامزید کہنا تھا کہ شہداء کے اہل خانہ کو ہر موقع پر نہ صرف یاد رکھا جاتا ہے بلکہ لواحقین کو نہ صرف یاد رکھتے ہیں بلکہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اعلی قیادت سے لے کر عام سپاہی بھی شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے ان کی خدمت کے لئے سربستہ ہیں

    شہریوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے اداروں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی پر ہر محب وطن کا دل دکھی ہے، آج وقت ہے کہ ہم پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے اپنے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال دیں اور وطن عزیز کو درست سمت کی طرف گامزن کرنے کے لیے پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کریں

  • ننکانہ : میونسپل کمیٹی کاعملہ صفائی آفیسران کو خوش کرنے میں مصروف ،شہرمیں گندگی کے انبار

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کاعملہ صفائی آفیسران کو خوش کرنے میں مصروف ،شہرمیں گندگی کے انبار

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) میونسپل کمیٹی کاعملہ صفائی آفیسران کو خوش کرنے میں مصروف ،شہرمیں گندگی کے انبار،میونسپل کمیٹی ننکانہ کے 112 ملازمین کی سالانہ 5کروڑروپے تنخواہ کارکردگی صفر ،تقریباََ 3کلو میٹر کےداٸرے میں پھیلا شہر ماڈل سٹی نہ بن سکا
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آفیسراور سینی ٹیشن برانچ کےافسران ,انچارج ,سپروائزر, ڈرائیورز اور سینٹری ورکرز کی مبینہ ہٹ دھرمی,غفلت اور لاپرواہی کے باعٹ بین الاقومی شہر ننکانہ صاحب ماڈل سٹی نہ بن سکا ,سینی ٹیشن برانچ کی ناقص اور بوگس کارکردگی کے باعث شہر بھر کی شاہراؤں ,گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں جن کی بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی کرب اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ,

    ذرائع نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی سینی ٹیشن برانچ میں ریگولر تعینات عملہ کی تعداد (112) ایک سو بارہ ہے جن میں 2 دو خواتین( 101) ایک سو ایک سینٹری ورکرز 6 چھ سپر وائزر اور باقی ڈرائیور شامل ہیں ,ننکانہ صاحب شہر تقریبا تین کلومیٹر کے دائرہ میں آباد شہر ہے اور اس شہر کو صحت وصفائی کے حوالے سے پانچ زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ایک زون کا نگران سپروائزر سینی ٹیشن کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ صحت وصفائی کے بہترین انتظامات کیے جا سکیں اور ان کے اوپر ایک سپروائزر سینی ٹیشن کو انچارچ سینٹری ورکرز مقرر کیا گیا ہے جو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کو جواب دہ ہوتا ہے

    ذرائع نے مزید بتایا کہ صفائی کے عملہ کی ماہانہ ریگولر تنخواہ 40 چالیس لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب صفائی کے عملہ کو سالانہ تقریبا 4 چار کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار کے قریب تنخواہ کی مد میں ادا کرتی ہے

    ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ 30 کے قریب ڈیلی ویجز سینٹری ورکز کو بھی بھرتی کیا ہوا ہے جو کہ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب پر ایک اضافی بوجھ ہے اور ان کی ماہانہ تنخواہ تقریبا8 آٹھ لاکھ 40 چالیس ہزار روپے بنتی ہے جبکہ سالانہ تقریبا 1 ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ان ڈیلی ویجز ملازمین کو ادا کیا جاتا ہے جو کہ غریب میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے جس کے افسران ہمیشہ فنڈز کم ہونے کا رونا روتے ہوۓ سیا سی اور غیر سیاسی فورم پر نظر آتے ہیں ایک بہت بڑا اضافی بوجھ ہے اور اس بوجھ کو فوری ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے,

    ننکانہ صاحب میں صفائی کی تو حالت انتہائی ابتر ہوگئی ہے ,عملہ صفائی چند سٹرکوں ,محلوں اور بازاروں کی صفائی کرتا دکھائی دیتا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں اور جس کے باعت شہر کے متعدد علاقے کچرا کنڈی بن چکے ہیں اور عملہ صفائی سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہا ہے جبکہ افسران میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو دو چار خوبصورت روڈ اور بازار دیکھا کر شہر بھر کے خوبصورت ہونے کی رپورٹ دے رہے ہیں

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد اور صوبائی محتسب اعلی پنجاب کو چاہیے کہ سینی ٹیشن برانچ کا آڈٹ کروایا جاۓ اور عملہ صفائی کی حاضری کو یقینی بنایا جاۓ اگر یہ سب عملہ صفائی حاضر ہو کر کام کرے تو بین الاقوامی شہر ننکانہ صاحب دنیا بھر میں صفائی کے حوالے سے ماڈل سٹی بن سکتاہے

  • چونیاں :ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہماری قومی اور معاشرتی ذمہ داری ہے- محسن نذیر

    چونیاں :ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہماری قومی اور معاشرتی ذمہ داری ہے- محسن نذیر

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہماری قومی اور معاشرتی ذمہ داری ہے،فضائی آلودگی کے باعث پیدا ہونے والی سموگ مضر صحت اور کاروباری زندگی کو مفلوج کر رہی ہے، تمام رائس ملز مالکان اپنی ملوں سے اٹھنے والے گردو غبار اور دھوئیں کو فوری کنٹرول کریں،پھوکر گوداموں پر فوری ترپالیں اور گیٹ لگوائے جائیں،ضلع قصور کے رائس مل اونرز فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمانہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گئے،ان خیالات کا اظہار ملک محسن نذیرصدر رائس ملز ایسوسی ایشن قصور نے رائس ملز مالکان اور عہدیداران کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

    انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے جسکی وجہ سے سموگ کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جو کہ شہریوں کے لئیے انتہائی خطر ناک اورکاروباری زندگیوں کو مفلوج کر رہا ہے رائس ملز مالکان اور زمیندار فضائی آ لودگی کنٹرول کرنے کے لئیے حکومتی سطح پر جاری ہونے والے احکامات پر فوری عملدرآمد کریں عدالت عالیہ اور حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں انتظامات نا ہونے کے باعث محکمہ ماحولیات کے افسران نے رواں ہفتے چند رائس ملوں کو سیل بھی کیا ہے جس پر رائس ملز ایسوسی ایشن نے ڈسٹرک آفیسر انوائرمنٹ سے ملاقات کر کے انہیں ایسوسی ایشن کی جانب سےیقین دہانی کرائی ہے کہ فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ملز اونرز محکمانہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گئے۔

    تمام رائس ملز اونرزملز کی چمنیوں سے نکلنے والے دھویں اور گردوغبار کو کنٹرول کرنے کے لئیے ممکنہ اقدامات کریں گئے۔ آخر میں شرکاء نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور ملکی سلامتی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی گئی

  • اوچ شریف : حادثات ،2جاں بحق  اور 2 افراد  زخمی ،ہسپتال منتقل

    اوچ شریف : حادثات ،2جاں بحق اور 2 افراد زخمی ،ہسپتال منتقل

    اوچ شریف ,باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) تحصیل احمد پور شرقیہ کوٹ خلیفہ حادثات میں دو افراد موقع پر جانبحق دو افراد زخمی
    تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ میں گزشتہ روز دو حادثات پیش آئے جن میں دو افراد موقع پر جاں بحق دو افراد زخمی ریسکیو سٹاف نے ہسپتال منتقل کر دئیے خبر کے مطابق احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب دس ویلر ٹینکر نے ٹریکٹر ٹرالی والے پیچھے سے ہیٹ کیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گر موقع پر جانبحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شبیر احمد ولد رشید احمد سے ہوئی جسکا تعلق اوچ شریف کے نواحی علاقے چکی مراد والی سے ہے جانبحق ہونے والے شخص شبیر احمد کی ڈیڈ باڈی ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دی

    دوسرا واقعہ اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ روڈ پر واقعہ ہوا ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ 22 ویلر ٹرالا ایک موٹر سائیکل جس پر تین لوگ سوار تھے پیچھے سے ہٹ کر کے فرار ہو گیا ہے ایک شخص جو کہ موٹر سائیکل کا ڈرائیور تھا کا سر ٹریلر کے ویل کے نیچے آگیا۔ کچل جانے کی وجہ سے موقع پر جان بحق ہو چکا ہے۔ ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    زخمی بچے کو موقع پر موجود لوگ اپنی سواری پر آر ایچ سی اوچ شریف لے کر جا چکے ہیں۔ایک خاتون جو کہ معمولی زخمی ہیں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے