Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :محلہ امیر آباد سے 2 گیس کے میٹر چوری، نامعلوم چوروں کے خلاف  مقدمہ درج

    اوچ شریف :محلہ امیر آباد سے 2 گیس کے میٹر چوری، نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اوچ شریف کے نواحی علاقے محلہ امیر آباد دو گیس کے میٹر چوری، نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ اوچ شریف میں مقدمہ درج

    تفصیل کے مطابق تھانہ اوچ شریف کی حدود محلہ امیر آباد میں نامعلوم چوروں نے سوئی گیس کے میٹر چوری کر لئے سوئی گیس صارفین حافظ محمد صادق کا سوئی گیس میٹر اکاؤنٹ نمبر 78098300003 میٹر نمبر DS041112511 اور شہری محمد اکمل کا سوئی گیس اکاؤنٹ نمبر 63550204042 میٹر نمبر CT08369733 چوری ہو گئے

    تھانہ اوچ شریف پولیس نے حافظ محمد صادق اور محمد اکمل کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

  • ڈی جی خان ڈویژن میں غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کےلئے سرچ آپریشن کا فیصلہ

    ڈی جی خان ڈویژن میں غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کےلئے سرچ آپریشن کا فیصلہ

    ڈی جی خان ،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان )ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجادحسن خان اور کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس۔ حکومت کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ۔ ڈیرہ غازی خان ریجن میں غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کےلئے سرچ آپریشن کے احکامات۔ جدید ٹیکنالوجی اور مستند ڈیٹا کے ذریعےغیرملکیوں کی شناخت اور شہریت کے کوائف کی جانچ پڑتال کا حکم۔ غیر ملکیوں کو پناہ، املاک کرایہ پر دینے اور معاونت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات۔
    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجادحسن خان اور کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران، ڈپٹی کمشنرز کے افسران نے شرکت کی ۔

    اجلاس کے دوران حکومت کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں احکامات جاری کیئے گئے کہ ڈیرہ غازی خان ریجن کے تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو تلاش کیا جائے اور غیر ملکیوں کو پناہ، املاک کرایہ پر دینے اور معاونت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جائے ۔

    جدید ٹیکنالوجی اور مستند ڈیٹا کے ذریعے غیرملکیوں کی شناخت اور شہریت کے کوائف کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ ہولڈنگ سنٹرز میں مقیم شہریوں کی سخت سیکیورٹی کےانتظامات کیے جائیں ۔سرچ آپریشن کے دوران تحویل میں لئے گئے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو عزت و تکریم کے ساتھ ہولڈنگ ایریاز میں منتقل کیا جائے اورحکومت کی ہدایت کے مطابق سخت سکیورٹی میں وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ہولڈنگ ایریاز میں قائم کی گئی عارضی رہائش گاہوں کو مہمان خانہ کا درجہ دیا جائے۔ غیر ملکیوں کو اپنے وطن کے حوالے کرنے تک مہمان خانوں میں ہر ممکن سہولیات دی جائیں۔

  • میرپورخاص: حاجی فاروق نے پبلک اسکول روڈ پر ہونے اسفالٹ روڈ کے کام کا جائزہ لیا

    میرپورخاص: حاجی فاروق نے پبلک اسکول روڈ پر ہونے اسفالٹ روڈ کے کام کا جائزہ لیا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) معروف سوشل ورکر پیپلزپارٹی میرپورخاص کے یو سی چیئرمین حاجی فاروق ملک لیاقت شاہ اور دیگر نے پبلک اسکول روڈ پر ہونے اسفالٹ روڈ کے کام کا جائزہ لیا

    موقع پر موجود انجنیئر غلام شبیر نے بتایا ہم انتہا ئی محنت لگن اور دیانت داری سے اپنا کام انجام دے رہے ہیں اس موقع پر حاجی فاروق ملک نے میڈیا کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اسکول روڈ پر اسفالٹ روڈ کا کام پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی جدوجہد اور کاوشوں سے تیاری کے مراحل میں ہے ، سید ذوالفقار علی شاہ نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے ۔

    پیپلزپارٹی کے یو سی چیئرمین نے انجنیئر غلام شبیر کے کام کی تعریف کی اور انکے خدمت کے جذبے کو سراہا ، اس موقع پر جنرل کونسلر لیاقت علی شاہ اور دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔

  • میرپورخاص: واپڈا کا بجلی چوری کیخلاف نام نہاد اپریشن ،سی سی ٹی وی کیمرے اور انٹرنیٹ کیبل بھی کاٹ دی گئی

    میرپورخاص: واپڈا کا بجلی چوری کیخلاف نام نہاد اپریشن ،سی سی ٹی وی کیمرے اور انٹرنیٹ کیبل بھی کاٹ دی گئی

    میرپورخاصباغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص کی واحد موبائل مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی حیسکو واپڈا کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف الیکٹرک وائر تبدیل کرنے کے بہانے اور میٹر تبدیل کرنے کے بہانے نام نہاد آپریشن جاری رہا

    اس موقع پر دکانداروں میں شدید اشتعال پایا گیا صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بجلی کے تاروں کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے اور انٹرنیٹ وائر کاٹ دی گئی ، جسکے بعد دکانداروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں کے ساتھ دکانوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے اور انٹرنیٹ وائر واپڈا نے کاٹ دی ہے ، واضح رہے کہ حیسکو واپڈا میرپورخاص میں جہاں بھی آپریشن کر رہی ہے عوام کی جانب سے انھیں شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    میرپورخاص میں کسی بھی علاقے جب بھی بجلی چوری کا نام نہاد آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو اس علاقے کی بجلی بند کردی جاتی ہے اور کاروبار زندگی مفلوج کردیا جاتا ہے

  • ننکانہ : مرکزی مسلم لیگ لاہورکی طرف سے ننکانہ صاحب کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا

    ننکانہ : مرکزی مسلم لیگ لاہورکی طرف سے ننکانہ صاحب کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا

    ننکانہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری محمد سرور کی طرف سے ضلع ننکانہ کے امیدواران اور جنرل سیکرٹری کا چوبرچی مسجد القادسیہ لاہور میں شاندار عشائیہ دیاگیا

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب کے جنرل سیکرٹری رانا جبران کی قیادت میں ضلع بھر کے امیدواران پی پی 134 کے میاں عابد حسین اور جنرل سیکرٹری اور سیاسی و سماجی شخصیات نےعشائیہ میں شرکت کی

    عشائیہ کے میزبان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈویژن کے صدر چودھری محمد سرور تھے عشائیے کے بعد چوہری محمد سرور نے ملکی حالات اور عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر اگاہی دی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور بتایا اور کہا کہ ہماری سیاست خدمت انسانیت پر مبنی ہے اور وہ دن قریب ہے کہ جب پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک پاکستان کی سیاسی بھاگ دوڑ سنبھالے گی اور ملک پاکستان میں لا الہ لا الہ الا اللہ کا نظام نافذ کرے گی

  • اوچ شریف: اتائی کا ہیلتھ کیئرکیمیشن ٹیم پرحملہ،تشدد،مقدمہ درج

    اوچ شریف: اتائی کا ہیلتھ کیئرکیمیشن ٹیم پرحملہ،تشدد،مقدمہ درج

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اتائی کے کلینک پر چھاپے کے دوران درجن سے زائد افراد کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم پر دھاوا، تھپڑ گھونسے مارے اور نقدی چھین لی، پولیس تھانہ اوچ شریف نے پروگرام آفیسر انفورسمنٹ ڈاکٹر اسامہ ممتاز کی مدعیت میں10 نامزد افراد سمیت 18 مرد و خواتین پر مقدمہ درج کر لیا، 4 ملزمان گرفتار،

    تفصیلات کے مطابق ریجنل آفس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بہاول پور میں تعینات پروگرام آفیسر انفورسمنٹ ڈاکٹر اسامہ ممتاز نے پولیس تھانہ اوچ شریف کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ملازم حیدر جعفر اور ڈرائیور الطاف کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر موضع لانگ گرواں بستی بیری والی میں اتائی ڈاکٹر انور کے کلینک پر پہنچے جس نے دروازہ بند کر لیا

    اسی دوران الزام علیہان محمد وسیم ولد عبدالرزاق کلہوڑا، محمد پارس منیر ولد منیر ملک، مجیب الرحمن ولد ملک واحد بخش، محمد یونس ولد اللہ بچایا، عدنان ولد عاشق بھٹی، محمد فہد ولد خادم حسین، جاوید اکرم ولد محمد اکرم، محمد شیر افگن ولد نامعلوم، فرحان شاکر ولد نامعلوم اور دیگر سات آٹھ مرد و خواتین آگئے

    جنھوں نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مارنے پیٹنے لگے ملزمان نے جیب سے 13000 روپے نکال لئے جبکہ ساتھی ملازم حیدر جعفر کا بٹوا چرا لیا جس میں اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ تھا پولیس تھانہ اوچ شریف نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

  • سیالکوٹ :ضلع بھر میں97غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست جاری کر دی گئی

    سیالکوٹ :ضلع بھر میں97غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست جاری کر دی گئی

    سیالکوٹ۔( باغی ٹی وی سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی ہدایت پر ضلع کی حدود میں 97غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے،

    ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ایسی ہاؤسنگ سکیمیں جن کے این او سی کےلئے کیسز مسترد ہو چکے ہیں اور جنکے کیسز ابھی تک منظوری کےلئے مراحل میں ہیں اور تاحال انکا فیصلہ نہیں ہو سکا شامل ہیں نیز شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری نہ کریں۔

    ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کی حدود میں کل 80ہاؤسنگ سکیمیں ایسی ہیں جنکے کیسز مسترد ہو چکے ہیں یا ابھی تک مراحل میں ہیں مگر انہیں این او سی جاری نہیں ہوا، ضلع کونسل کے علاقہ میں ان ہاؤسنگ سکیموں میں تحصیل سیالکوٹ کی حدود میں 17ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسز منظوری کے مراحل میں ہیں ان پر تاحال فیصلہ نہیں ہو ا اور ابھی تک یہ لیگل نہیں ہیں ،14ہاؤسنگ سوسائیٹوں کی منظوری کے لئے درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں۔

    تحصیل ڈسکہ کی حدود میں 13ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی درخواستیں منظوری کے مراحل میں ہیں ان پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا اور تاحال یہ لیگل نہیں ہیں، جبکہ 4درخواستیں مستر د ہو چکی ہیں،

    تحصیل پسرور کی حدود میں 6ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی منظوری کا مرحلہ ابھی مکمل نہیں ہوا تاحال ہو لیگل نہیں جبکہ دو ہاؤسنگ کالونیوں کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں،

    تحصیل سمبڑیال کی حدود میں 9ہاؤسنگ کالونیوں کی درخواستیں ابھی مختلف مراحل میں ہیں تاحال وہ لیگل نہیں ۔

    ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی حدود میں دو ہاؤسنگ سکیموں کے کیسز مختلف مراحل میں چل رہے ہیں انکی منظوری ابھی نہیں ہوئی ابتک وہ لیگل نہیں، تین ہاؤسنگ سکیموں کے کیسز مسترد کرکے انہیں غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے،

    میونسپل کمیٹی پسرور کی حدود میں اس وقت ایک ہاؤسنگ سکیم کا کیس زیر غورہے ابھی تک وہ لیگل نہیں ، میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی حدود میں ایک ہاؤسنگ سکیم کا کیس زیر غور ہے ابھی تک اسکی منظوری نہیں ہوئی اور وہ لیگل قرار نہیں دی گئی

    جبکہ 14ہاؤسنگ سکیموں کے کیسز مسترد کئے جاچکے ہیں ۔

  • اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنرکی جانب سے کھلی کچہری منعقد کی گئی

    اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنرکی جانب سے کھلی کچہری منعقد کی گئی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد اس بات کی غمازی ہے کہ پنجاب حکومت لوگوں کو ریونیو سے جڑے معاملات میں ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے محکمہ ریونیو کے تمام افسران و فیلڈ اہلکاران ایک ہی چھت تلے عوام کی شکایات کے ازالہ کے لئے سلسلہ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں

    ریونیو عوامی خدمت کچہری کا بنیادی مقصد ریونیو سے جڑے معاملات کے سلسلہ میں لوگوں کے مسائل کا موقع پر حل ہے کاشتکاروں اور کاشتکاری سے وابستہ لوگوں کی سہولت اولین مقصد ہے پنجاب حکومت لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ریو نیو عوامی خدمت کچہریاں تسلسل سے جاری رہیں گی ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری غلام مصطفی جٹ سمیت ریونیو افسران بھی موجود تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریو نیو سے متعلقہ معاملات کے میرٹ پر حل ،ڈومیسائل کے اجراء ،معائنہ ریکارڈ،انکم سرٹیفیکٹ ،رجسٹری انتقالات کا اندراج ، فرد کا اجراء اور درستگی ریکارڈ کے معاملات فوری حل کئے جا رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ہفتوں اور مہینوں میں ہونے والے ریونیو سے متعلقہ کام اب گھنٹوں میں ہو رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہیں انہوں نے محکمہ مال کے افسران و عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اپنے دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کریں انہوں نے کہا کہ رشوت ستانی کرنے والے افسران و عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں اگر کوئی رشوت لیتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    انہوں نے محکمہ مال کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کو فوراََ ختم کریں اور لوگوں کے لئے سہولت پیدا کریں

  • اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پر مرچوں میں ملاوٹ کا منصوبہ ناکام بنادیا،

    اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پر مرچوں میں ملاوٹ کا منصوبہ ناکام بنادیا،

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پر مرچوں میں ملاوٹ کا منصوبہ ناکام بنادیا، 1295 کلو ثابت سرخ مرچیں، 140 کلو ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر، 2 تھیلے کھلا رنگ، 60 کلو مکئی ضبط، چکی مالکان کیخلاف مقدمہ درج، 2 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا

    مرچوں میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کارروائی ہیڈ سلیمانکی روڈ میں گرائنڈنگ یونٹ پر کی گئی۔ چکی مالکان مرچوں میں ڈائی کلر کی ملاوٹ کر رہے تھے۔مرچوں کاسیمپل فیل ہونے پر بھاری مقدار میں مرچیں برآمد کرلی گئیں۔

    جعل سازی کرنے پر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے 2 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

    اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کے خاتمے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو سرسبز و شاداب بنانے کےلئے اقدامات شروع کردئیے گئے

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو سرسبز و شاداب بنانے کےلئے اقدامات شروع کردئیے گئے

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی ( نیوز رپورٹرشاہد خان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو سرسبز و شاداب بنانے کےلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ۔

    پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی زیر نگرانی پھول اور پودوں کی نرسریاں قائم کردی گئیں۔ایڈیشنل کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کریم بخش نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

    انہوں نے پارکس،گرین بیلٹس اور میڈینز کا معائنہ کیا۔نرسریوں کی تیاری اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کیا کہ موسم بہار کی شجرکاری کےلئے شہر کے مختلف مقامات پر پی ایچ اے نے اپنی نرسریاں تیار کرلی ہیں۔

    ایڈیشنل کمشنر کریم بخش نے کہا کہ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بھی نرسریاں تیار کی جارہی ہیں تاکہ ڈویژن کو سر سبز و شاداب بنایا جاسکے۔

    انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے حصہ کا کم سے کم ایک پودا ضرور لگاکر اس کی دیکھ بھال کریں۔انہوں نے کہا کہ درخت انسانی صحت کےلئے بہت ضروری ہیں۔