Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شاہصدردین :غیرقانونی پیٹرولیم مصنوعات کی خرید وفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    شاہصدردین :غیرقانونی پیٹرولیم مصنوعات کی خرید وفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    شاہصدردین،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہدعمران گاڈی)غیرقانونی پیٹرولیم مصنوعات کی خرید وفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
    تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی خرید وفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کی زیرنگرانی سول ڈیفنس آفیسر رب نوازخان گورمانی اور انکی ٹیم نے یارو کھوسہ میں کارروائی کے دوران غیرقانونی تیل کی فروخت پر ایک شخص کو آئل ڈسپنسری یونٹ سمیت پکڑ لیا ہے،

    دوسری کارروائی تونسہ روڈ دری پیرعادل پر کی گئی ،اس کارروائی میں غیرقانونی تیل کی فروخت پر ایک شخص کو آئل ڈسپنسری یونٹ سمیت پکڑ لیا ہے، دونوں کارروائیوں کے ملزم کیخلاف پولیس اسٹیشن کوٹ مبارک میں اندراج مقدمہ کیلئےاستغاثہ بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔

  • میرپورخاص:روز مرہ استعمال کی  اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کریں ، کمشنر

    میرپورخاص:روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کریں ، کمشنر

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )روز مرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کریں . ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کی وڈیو لنک کے ذریعے تھرپارکر عمرکوٹ اور میرپورخاص کے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ افسران کو ہدایت
    تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ روز مرہ اشیاء ضروریہ خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے اور قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے اپنے اپنے اضلاع میں فعال کردار ادا کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے . یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو دی .

    انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خورد و نوش عوام کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں اس لئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع اور تحصیل سطح پر مارکیٹوں کے اچانک دورے کئے جائیں تاکہ بیوپاری ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری نہ کر سکیں . انہوں نے بیورو آف سپلائی کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر نرخنامہ جاری کرکے دکانداروں اور کاروباری حضرات کو پابند کریں کہ وہ نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ خریداروں کو قیمتوں کا معلوم ہو سکے .

    اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر ایگریکلچر مارکیٹ شہزاد پنہور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اللہ جڑیو خاصخیلی ، اسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سلیم شیخ ،ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو اور متعلقہء افسران نے شرکت کی .

  • ڈیرہ غازیخان :سموگ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

    ڈیرہ غازیخان :سموگ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی ( نیوز رپورٹرشاہد خان )سموگ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری
    حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں قائمقام ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر کی زیرنگرانی سموگ خاتمے کیلئے کریک ڈاون جاری ہے،

    اس حوالے سے گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اشفاق حسین شاہ اور انکی ٹیم نے17بھٹوں کا معائنہ کیا،دو بھٹوں پرایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں،جس پر بھٹہ مالکان کو دو لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے۔

  • اوکاڑہ :کینٹ میں شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا

    اوکاڑہ :کینٹ میں شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ کینٹ میں شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کینٹ میں شجر کاری مہم اور آگاہی واک کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ شجر کاری مہم و آگاہی واک کا باقاعدہ آغاز سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کینٹ عمران خان نے اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر کیا ۔

    شجرکاری مہم اور آگاہی واک میں وائس پریزیڈنٹ راجہ مبشر ، سول ایریا ، ڈیفنس اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سی ای او اوکاڑہ کینٹ عمران خان نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اوکاڑہ کینٹ کو سرسبز اور شاداب بنانے پر گارڈن برانچ کی محنت کو سراہا ۔

    اس موقع پر سی ای او عمران خان نے عوام سے درخواست کی کہ پودے لگانا اور درختوں کی حفاظت کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوۓ ہم سب کو اس مہم میں اپنا خصوصی حصہ ضرور ڈالنا چاہئے ۔

  • میرپورخاص:سیلاب زدگان میں خوراک اور سلائی کڑھائی کا سامان تقسیم

    میرپورخاص:سیلاب زدگان میں خوراک اور سلائی کڑھائی کا سامان تقسیم

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایڈوکیسی، ریسرچ، ٹریننگ اینڈ سروسز (آرٹس) فاؤنڈیشن میرپورخاص نے آکسفیم پاکستان کے مالی تعاون اور ایس پی او کے تعاون سے سندھ میں دیہات کی سطح پر سیلاب زدگان کی بحالی کے منصوبے کے تحت غریبوں، ضرورت مندوں کے لیے خوراک اور معاشی استحکام کے تحت گاؤں زبیر احمد بھرگڑی یونین کونسل ڈیگان بھرگڑی میں سیلاب سے متاثرہ اور ہنرمند گھرانوں کی خواتین میں سلائی کڑھائی کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 13 گھرانوں کی خواتین کو معاشی، سماجی حالات اور فنی مہارتوں سے آگاہ کیا گیا۔ تاکہ ان کے روزگار کے ذرائع کو بہتر بنایا جا سکے۔

    اس موقع پر آرٹس فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینیجر علی حسن نون نے کہا کہ آرٹس فاؤنڈیشن یونین کونسل ڈیگان بھرگڑی کے 17 دیہاتوں میں پروجیکٹ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب زدگان کے تحفظ، صفائی ستھرائی اور معاشی استحکام کے لئے گاؤں والوں کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ یونین کونسل ڈیگان بھرگڑی کے دیہات میں رہنے والی خواتین کے لیے نئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ بنواکر دئیے جارہے ہیں آرٹس فاؤنڈیشن کی افسر کوہ نور کونج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس فاؤنڈیشن غریب اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ، سماجی، معاشی اور فنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہے آرٹس فاؤنڈیشن کے افسر محرم علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس فاؤنڈیشن 2022 کے سیلاب سے متاثرہ غریب، نادار، بے سہارا اور باصلاحیت خاندانوں کی مدد کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ایسے خاندانوں کی نشاندہی کی جو خواتین جن کی دستکاری اور سلائی کا کام متاثر ہوا یا اس دوران بند ہو گیا۔

    2022 کے سیلاب اور جن کے پاس وسائل کی کمی تھی ایسے گھرانوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ان کے چھوٹے کاروبار کو بحال کرنے یا سنبھالنے میں مدد کی جا رہی ہے تاکہ ان ہنرمند گھرانوں کی خواتین کی فنی صلاحیتوں کو برقرار رکھا جا سکے اور ان کے معاشی اور سماجی حالات بہتر ہو سکیں۔

  • میہڑ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

    میہڑ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
    تفصیل کے مطابق میہڑ کے علاقہ کاچھو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا.واقعے میں جاں بحق ہونے والے کا نام پنہل چھابرو بتایا جارہا ہے.

    ابھی تھ مقامی تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی ،نعش پولیس کے آنے کے انتظار میں جائے وقوعہ پراسی طرح پڑی ہوئی ہے.
    مقامی لوگوں نے پولیس کی نااہلی اور غفلت پرپولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ :تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کی کراروائی 2 مغویہ   چچا زاد  بہنیں کراچی سے بازیاب

    سیالکوٹ :تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کی کراروائی 2 مغویہ چچا زاد بہنیں کراچی سے بازیاب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کی کراروائی 2 مغویہ چچا زاد بہنیں کراچی سے بازیاب
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ گاؤں ڈنگہ سے ہفتہ کی شام 2 کمسن چچازاد بہنوں کے اغواء جیسے سنگین معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کی بحفاظت بازیابی ممکن بنانے کے احکامات جاری کئے تھے.

    ایس ایچ او تھانہ ہیڈمرالہ کاشف بٹ نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے دونو ں چچا زاد بہنوں کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کرکے ورثاء کے حوالے کردیا ہے.

    ڈی پی او نے پولیس ٹیم میں شامل افسران کیلئے تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے.

  • اوچ شریف: معروف ڈاکٹر خواجہ محمد طاہر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے

    اوچ شریف: معروف ڈاکٹر خواجہ محمد طاہر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اوچ شریف کے معروف ڈاکٹر خواجہ محمد طاہر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ محلہ خواجگان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کی گئی

    اوچ شریف محلہ خواجگان کے رہائشی ڈاکٹر خواجہ محمد طاہر گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے انکی نماز جنازہ محلہ خواجگان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں جس میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور صحافتی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    جن میں مخدوم سید عامر علی سائیں مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری ولی عہد چیف آف سادات مھکن سائیں خواجہ حسین نادر مخدوم سید سبطین بخاری سابق تحصیل ناظم سجاد حسین عرف سجو بھائی خواجہ اسد عباس خواجہ غلام شبیر عمران گشکوری سیکٹری یونین کونسل اوچ گیلانی۔ مخدوم سید اختر عباس بخاری طاہر منظور ایڈوکیٹ ۔ میاں ہارون شیخ حافظ جمیل لنگاہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی

    نماز جنازہ کے بعد مخدوم سید عامر علی شاہ اور مخدوم سید حسنات مزمل بخاری نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی

  • ننکانہ:پاکستان مرکزی مسلم لیگ منڈی فیض آباد  یوسی31 میں دفتر کی افتتاحی تقریب

    ننکانہ:پاکستان مرکزی مسلم لیگ منڈی فیض آباد یوسی31 میں دفتر کی افتتاحی تقریب

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ منڈی فیض اباد کے زیر اہتمام یو سی 31 کے افس کی افتتاحی تقریب کا آغاز کلام پاک سے شروع ہوا ،جس کے مہمان خصوصی حاجی غریب عالم،میاں عابد،عمار ساجد، مقامی شرکا میں سردار عمر ڈار ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،کاشف بھٹی جنرل سیکرٹری، قاری بلال موجود تھے

    آفس کی افتتاحی تقریب میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں سیاسی و سماجی لوگ بھی شامل تھے ،

    نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ صوبہ پنجاب اور امیدوار پاکستان مرکزی مسلم لیگ این اے 112 حاجی غریب عالم جٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور صرف اور صرف خدمت انسانیت ہے ہم صرف خدمت انسانیت کر کے اپنے اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں

  • چترال جیسے پسماندہ اضلاع کو بھِی ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے-سابق وزرائے اعلیٰ

    چترال جیسے پسماندہ اضلاع کو بھِی ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے-سابق وزرائے اعلیٰ

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)اگر ہمیں موقع ملا تو چترال جیسے پسماندہ اضلاع کو بھِی ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،محمود خان
    اگر ہم اقتدار میں آگئے تو ہم پاکستان کو حقیقی آزادی دلائیں گے اور انہیں بیرونی قرضوں کی ناسور سے نجات دلائیں گے۔ پاکستان میں اللہ تعالی نے سب کچھ دیا ہے مگر نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ہم اب بھی قرض مانگنے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر دفاع اور وزیر اعلیٰ پرویزخٹک اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے چترال میں ایک عوامی جلسے سے اپنے خطاب میں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو چترال جیسے پسماندہ اضلاع کو بھی ترقی کے راہ پر گامزن کرِیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جب میں بیرون ممالک جاکر ان لوگوں کی معیار زندگی دیکھتا ہوں تو ان دونوں میں زمین آسمان کا فرق دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو اسلیے چھوڑا کہ ایک تو ان کے پاس ملک کی ترقی کیلئے کوئی حاص پالیسی یا منصوبہ نہیں تھا دوسرا انہوں نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز سرگرمی شروع کی، جنہوں نے اس ملک کی دفاع کیلیے قربانیاں دی ہیں۔

    خیبر پحتون خواہ کے دونوں سابقہ وزرائے اعلیٰ تحصیل دروش کے چیئرمین شہزادہ خالد پرویز کے دعوت پر چترال آئے تھے جنہوں نے اپنی نشست کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی استعفے دیکر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر شہزادہ خالد پرویز نے جلسہ سے اظہار خیال کرتے ہویئے کہا کہ میں نے اپنے قوم سے باقاعدہ مشاورت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ پرویز خٹک کے اس کاروان میں شامل ہوکر چترال کیلئے خدمت کرسکوں، انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ حقیقی آزادی اور ترقی چاہتے ہیں اسلئے انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہویئےاتنے بڑے پیمانے پراس جلسہ میں شریک ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ کبھِی اپنے محسنوں کو نہیں بھولتے۔ پرویز خٹک نے اپنے دور حکومت میں ہمیں دوسرا ضلع دیا اور اب اگر اسے دوبارہ موقع ملا تو امید ہے کہ چترال کی موجودہ پسماندگی نہیں رہے گی اور چترال میں بھِی ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔

    سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ہم دیر سے چترال تک سڑکوں کی تعمیر پر کام کررہے تھے مگر ہماری حکومت قبل از وقت ختم ہوئی اسلئے وہ منصوبے ادھورے رہ گئے اب اگر دوبارہ اقتدار میںآئے تو ان ادھورے منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    جلسہ سے اپنے خطاب میں ان سابقہ وزرائے اعلے نے کہا کہ فی الحال ہم کوئی اعلان نہیں کریں گے مگر جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ ہم زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی کام کرتے ہیں۔

    اس موقع پر کیلاش خاتون نے اپنے روایات کے مطابق ان کو چترالی ٹوپی بھِی پیش کی۔

    اس جلسہ میں لوئر اور اپر چترال کے دونوں اضلاع سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے چترال میں کنٹریکٹر ایسوسی ایشن، مائن ایسوسی ایشن اور کونسلرز ایسوسی ایشن کے وفود سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کی مشکلات حل کر نے پر تبادلہ خیال کیا۔

    سابق وزیر اعلٰے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ چترال کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔