Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : تھانہ صدر پسرورکی کارروائی ، مانی ڈکیت گینگ گرفتار

    سیالکوٹ : تھانہ صدر پسرورکی کارروائی ، مانی ڈکیت گینگ گرفتار

    سیالکو ٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) تھانہ صدر پسرور پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈاکوعمران عرف مانی گینگ گرفتارلاکھوں روپے نقدی بھاری مقدار میں اسلحہ موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد مزید انکشافات ہونگے ۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پسرور سرکل محمد شہباز چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر پسرور انسپکٹر طارق وڑائچ نے ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکوؤں عمران عرف مانی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے

    ملزمان نے دوران تفتیش تحصیل پسرور، سیالکوٹ، ڈسکہ، سمبڑیال سمیت نارووال میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہےملزمان عمران عرف مانی ، فرحان ،حمزہ اور حمزہ جاوید سیالکوٹ، بڈیانہ۔ پھلورہ اور نارووال پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی موٹر سائیکلیں آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا، گرفتار ڈاکو گینگ نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ڈکیت روڈ ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکل سوار فیملیز کو اسلحہ کے زور پر لُوٹتے تھے۔

  • میرپور ساکرو : لدھیا سٹاپ کے قریب منی ٹرک الٹنے سے 3  بحق،25 افراد زخمی

    میرپور ساکرو : لدھیا سٹاپ کے قریب منی ٹرک الٹنے سے 3 بحق،25 افراد زخمی

    میرپورساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنواز کلوئی) لدھیا سٹاپ کے قریب منی ٹرک الٹنے سے 3 بحق،25 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق میرپورساکرو میں لدھیا سٹاپ کے قریب منی ٹرک شہزورالٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 25 زخمی ہیں
    ریسکیو1122کے مطابق بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے .

    جاں بحق افراد کی شناخت اسد جونیجو دادو کے رہائشی اور ذبی پٹھان اور اللہ دنو پٹھان کراچی کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں میں صدر بھورال وہاب عبداللہ نور وسیم سمیت 25 افراد شامل ہیں ۔

    زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، وہ کام کے سلسلے میں میرپور ساکرو آئے تھے، ان کا تعلق مختلف شہروں سے ہے۔جاں بحق اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میرپور ساکرو لایا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔

  • میرپور خاص:ایم کیو ایم کے زیراہتمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی

    میرپور خاص:ایم کیو ایم کے زیراہتمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی

    میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام سانحہ 31 اکتوبر سہراب گوٹھ اور سانحہ تیزگام کے شہداء کے ایصال ثواب کیلیئے ڈسٹرکٹ آفس پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔

    جس میں انچارج STC سلیم رزاق،رکن STC شفیق احمد،ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم،جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجزواراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،یوسیز کے ذمہ داران،ایلڈرز ونگ،یوسیز چیئرمینز،وائس چیئرمینز،کونسلرز اور کارکنان موجود تھے۔

    اس موقع پر سانحے کے شہداء کے بلند درجات،ملکی استحکام اور تحریک کی سربلندی کیلیئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  • سرگودھا :نوجوان نسل میں قلم کا شعور اور کھیل کا فروغ بہت ضروری ہے۔آر پی او

    سرگودھا :نوجوان نسل میں قلم کا شعور اور کھیل کا فروغ بہت ضروری ہے۔آر پی او

    سرگودھا (نامہ نگار باغی ٹی وی ملک شاہنواز جالپ )نوجوان نسل میں قلم کا شعور اور کھیل کا فروغ بہت ضروری ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی
    تفصیل کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور منشیات کی فروخت اور استعبمال معاشرے میں بہت سی برائیوں کو جنم دیتے ہیں سرگودھا پولیس ان سماج دشمن سرگرمیوں کے انسداد کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی سے مل کر حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کر رہی ہے منشیات کی خرید و فروخت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    والدین اپنے بچوں میں اسلحہ کی بجائے کتاب اور قلم کا شعور اُجاگر کریں۔ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

    سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4192مقدمات درج کر کے 426رائفل،253کلیشن کو ف، 3174پسٹل،657 بندوقیں،46رپیٹر،03 عددہینڈگنریڈ،12کاربین،05 عدد خنجراور 67354 عدد کارتوس برآمد کیے گئے۔

    منشیات فروشوں کے خلاف 679مقدمات کا اندراج کر کے1304کلوگرام سے زائد چرس،43410لیٹر شراب،24کلو افیون،38چالو بھٹیاں،3993 لیٹرلہن،3.5 کلوآئس اور 93 کلوہیروئن برآمدکی گئی۔

    آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کی اولین ذمہ دارے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے اور سرگودھا ریجن پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

  • اوچ شریف :اسسٹنٹ کمشنر کو پیشہ ورانہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سے  معطل کردیا گیا

    اوچ شریف :اسسٹنٹ کمشنر کو پیشہ ورانہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سے معطل کردیا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اسسٹنٹ کمشنر کو پیشہ ورانہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سے معطل کردیا گیا
    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی کوپیشہ ورانہ غفلت اور نااہلی کی پاداش میں معطل کردیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے فوری طور پر ایس اینڈ جی اے ڈی ایڈمنسٹریشن ونگ پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا.

    گورنمنٹ آف پنجاب سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمن ونگ کی طرف جاری شدہ لیٹرنمبرSO(Admn-II)4-355/2017جاری شدہ 30 اکتوبر2023جس میں لکھاگیا ہے کہ مسٹراحمدندیم سکیل 17 اسسٹنٹ کمشنراحمدپورشرقیہ کوفوری طورپر90 دن کیلئے معطل کردیاگیا ہے,

    یہ کارروائی پنجاب ملازمین کی کارکردگی، نظم و ضبط اور احتساب، ایکٹ 2006 کے سیکشن 6 کے تحت کی گئی ۔

    معطل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنراحمدپورشرقیہ احمدامین کو فوری طور پر ایس اینڈ جی اے ڈی ایڈمنسٹریشن ونگ پنجاب میں رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے

  • سیالکوٹ:ڈی پی او  کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ

    سیالکوٹ:ڈی پی او کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈی پی او کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ ،جدید اینٹی رائٹ کٹس میں ملبوس جوانوں نے ہنگامی صورتحال سے نپٹنے، مشتعل مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کرنے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے مہارتوں کا مظاہرہ کیا.

    ڈی پی او نے عملی طور پر جوانوں کی مہارت کو چیک کیا اور انہیں اہم تکنیکس کے متعلق آگاہی دی.

    ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت کے مطابق ضلع میں اینٹی رائٹ تربیتی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے مرحلہ وار تمام جوانوں کو اینٹی رائٹ سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی

    تربیت یافتہ انٹی رائٹ فورس شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔

  • چترال : ان پڑھ باہمت خاتون نے اپنی مددآپ کے تحت دستکاری مرکز کھول کر 3 ہزار لڑکیوں ہنرمند بنا دیا

    چترال : ان پڑھ باہمت خاتون نے اپنی مددآپ کے تحت دستکاری مرکز کھول کر 3 ہزار لڑکیوں ہنرمند بنا دیا

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)ان پڑھ باہمت خاتون نے اپنی مددآپ کے تحت دستکاری مرکز کھول کر 3 ہزار لڑکیوں ہنرمند بنا کرانہیں باعزت طریقے سے رزق حلال کمانے کا قابل بنایا
    لوئر چترال گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والی صفت گل نے ہمت اور بہادری کی داستان رقم کرادی، وہ ناخواندہ ہونے کے باوجود دوسری ان پڑھ اور تعلیم یافتہ خواتین کیلئے ایک مثال بن گیی

    وہ بچپن میں کسی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ گئی مگر اس نے ٹھان لی کہ وہ کوئی ہنر سیکھ کر اپنے پاؤں پر خود کھڑے ہوکر کسی پر بوجھ نہ بنوں۔صفت گل دو گھنٹے سفر کرکے ایک ادارے میں سلائی، کڑھائی، قالین بافی، بنیان سازی اور دیگر مختلف دستکاری کام سیکھے اور اس نے اپنے گاؤں میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک دستکاری مرکز کھولا تاکہ اس میں ایسی لڑکیاں ، خواتین مختلف ہنر سیکھیں جو صفت گل کی طرح کسی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے قاصررہیں

    اس کے دستکاری مرکز میں علاقے بھر کے خواتین اور کم عمر کی لڑکیوں نے بھی آکر کام سیکھا۔ جب اس کا کام بڑھنے لگا تو عوام کے پرزور مطالبے پر اس نے چترال ٹاون کے زرگراندہ میں ایک اور دستکاری مرکز کھولا جس میں دستکاری اور قالین بافی کے علاوہ واسکٹ، خواتین کی چادروں پر کشیدہ کاری کرنا، پرس بنانا اور سینگ سے انگھوٹِیاں بنانا بھی لڑکیوں کو سکھانے لگی۔اس کے دستکاری مرکز میں لوئر چترال اور اپر چترال کے نہایت دور افتادہ علاقوں کے علاوہ صوبہ گلگت بلتستان کے لڑکیاں بھی آکر مختلف ہنر سیکھتی ہیں۔

    ان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ یہاں ہنر سیکھ کر اپنے گھر میں باعزت طریقے سے اپنے اہل خانہ کیلیے رزق حلال کماتی ہیں۔ قالین بنانے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کا ملک بھر سے طلب یعنی ڈیمانڈہے یہ مشین کے نسبت زیادہ پایہ دار اور خوبصورت بھی ہے۔ تاہم صفت گل کے ساتھ ابھی تک کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری اداروں نے کوئی تعاون نہیں کیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی یا غیر سرکاری ادارے ان کو جدید مشینری اور بڑا مرکز فراہم کرکے ان کے ساتھ مالی تعاون کریں تو وہ چترال میں جیم سٹون یعنی قیمتی پتھروں کی کٹنگ، پالشنگ اور پیکنگ وغیرہ بھِی ان خواتین کو سکھانا چاہتی ہے جو کسی وجہ سے ان کو ملازمت نہیں ملی اور وہ اس طریقے سے اپنے بچوں کیلئے پیسے کما کر ان کو اچھی تعلیم دلاسکتی ہیں۔

    اس مرکز کا دورہ کرنے والی سماجی کارکن شاہدہ سحر، ضیاء الرحمان اور پروفیسر حفیظ اللہ نے صفت گل کی اس کاوش کو نہایت سراہا جس نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ایسا دستکاری مرکز کھول رکھا ہے جہاں سے تقریباً تین ہزار لڑکیوں کو مختلف ہنر کی تربیت دی گئی اور اب وہ خواتین گھر بیٹھے باعزت طریقے سے رزق حلال کماتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چترال میں خواتین کیلیے روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اور خواتین میں خودکشی کا بڑھتا ہورا رحجان بھی اسی کی ایک کڑی ہے تو اس مرکز میں جو خواتین ہنر سیکھ کر کچھ کمانے کی قابل ہوجاتی ہیں وہ کبھِی بھِی خودکشی جیسے ملعون فعل کا سوج بھی نہیں سکتیں

    انہوں نے بھِی مطالبہ کیا کہ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے صفت گل جیسے باہمت خاتون کے ساتھ اگر تعاون کریں تو یہ چترال میں ایک بڑا دستکاری مرکز کھول کر جس میں جدید مشینری بھِی ہو اور اس سے ہزاروں خواتین کو کام سیکھنے کے بعد روزگارکا موقع میسر ہوگا۔

    اس طریقے سے چترال جیسے پسماندہ ضلع سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے گا۔

  • ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت و لاپرواہی سے شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہونے لگا

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت و لاپرواہی سے شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہونے لگا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)مبینہ کرپشن ،وزیر اعلی پنجاب کا خواب چکنا چُور ,ننکانہ صاحب شہر میں میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گندگی کے ڈھیروں میں اضافہ,گندگی کے تعفن اور بدبو کے باعث مکینوں کو شدید کرب کا سامنا,شہروں کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں صفائی عملہ کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جن پر ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے تاکہ اب گاٶں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنایا جاسکے اس حوالے سے ہر یونین کونسل میں صفائی کی خصوصی مہم جاری ہے اور اس مہم کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ ضلع بھر کی عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا

    جبکہ اس کے برعکس ننکانہ صاحب شہر جو ایک بین الاقوامی حثیت کا حامل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر بھی ہےلیکن اس کے باوجود صحت وصفائی کی انتہائی ابتر صورت حال پیدا ہو چکی ہے ،سینی ٹیشن کی کڑوروں روپے کی سالانہ گرانٹ اور اخراجات کےباوجودمیونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران کی مبینہ کرپشن، غفلت,ہٹ دھرمی اور لاپرواہی کے باعت شہر بھر کے متعدد علاقوں میں اس وقت گندگی کے ڈھیرے پڑے ہوۓ ہیں جس کے باعث شہر ننکانہ صاحب کچرا کنڈی میں تبدیل ہو کر رہ گیاہے

    صفائی پر معمور عملہ صرف اور صرف چند سڑکوں اور چند گلی محلوں کے علاوہ کہیں بھی نظر نہیں آتا ہے ,مکینوں کوان کچرہ کنڈیوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بدبو اور تعفن کے باعث شہری شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہو چکے ہیں,

    شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت وہی سہولیات جو شہر میں عوام کو صفائی و ستھراٸی کے حوالے سےدے رہی ہے تو پھر دیہاتوں کا اللہ ہی حافظ ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے کہ اور ان کا کہنا ہے کہ غفلت کےمرتکب افسران اورملازمین کے خلاف محکمانہ کارر وائی بھی عمل میں لائی جاۓ-

  • سرگودھا : پولیس عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آر پی او

    سرگودھا : پولیس عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آر پی او

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہنواز جالپ سے)سرگودھا ریجن پولیس عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آر پی او شارق کمال صدیقی
    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت ِعملی کے تحت کاروائی کی جائے۔اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے مقامی اداروں کے ساتھ مل کر انسدادی کاروائی کی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے واقعات میں مطلوب 162 خطرناک گینگز کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے چھینا گیا55 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان و نقدی برآمد کر کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

    سنگین مقدمات میں مطلوب 6226 اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتا ر کر کے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا اسی طرح اندھے قتل کی 34وارداتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے مقدمات کو منتقی انجام تک پہنچایاگیا۔

    آر پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے انسداد کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ تمام افسران اپنے اپنے دفاتر اور تھانوں میں مقررہ اوقات میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ریجن فری اور فوری مقدمات کی اندارج کے لیے واضح احکامات موجود ہیں جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پبلک سروس ڈلیوری کا معیار مزید بہتر کریں

  • سیالکوٹ : پولیو ایک جان لیوا موذی مرض ہے جس کے خاتمہ کیلئے بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں- ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ : پولیو ایک جان لیوا موذی مرض ہے جس کے خاتمہ کیلئے بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں- ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض س) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ریٹائرڈ)شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ پولیو ایک جان لیوا موذی مرض ہے جس کے خاتمہ کیلئے لازمی ہے 5سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر بار پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں

    اس امر کو یقینی بنانے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے ہمراہ مائیکرو پلان مرتب کریں اور نومبر میں قومی انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے تمام پیشگی انتظامات کو اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنرز سیالکوٹ غلام سرور، سمبڑیال احسن ممتاز، پسرور قمر منج، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو وائرس کے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جائے اور علماء کرام کی خدمات حاصل کی جائے کہ وہ عوام الناس کو تاکید کریں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے اور پولیو ٹیموں کے ہمراہ تعاون کریں۔