Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان : خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو ریلیف دلا رہے ہیں-قائمقام ڈپٹی کمشنر

    ڈی جی خان : خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو ریلیف دلا رہے ہیں-قائمقام ڈپٹی کمشنر

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان ) خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو ریلیف دلا رہے ہیں-قائمقام ڈپٹی کمشنر
    تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی عمل کی انسپکشن،قائمقام ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں رضوان نذیر نے سبزی و فروٹ منڈی سرور والی کا دورہ کیا،سبزیوں،پھلوں کی نیلامی کا موقع پر جائزہ لیا۔

    قائمقام ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کی ہدایت پر خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو ریلیف دلا رہے ہیں،ہم قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچا رہے ہیں،

    نیلامی عمل کی مانیٹرنگ سے قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں مدد ملتی ہے،میاں رضوان نذیر نے کہا سبزیوں و پھلوں کے تھوک و پرچون ریٹ میں چیک اینڈ بیلنس ضرور ہونا چاہیئے،کسی کو بھی اوورچاجنگ نہیں کرنے دینگے،

    منڈی کی صفائی و ستھرائی میں مزید بہتری لا رہے ہیں،بغیر ریٹ لسٹ کسی کو بھی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہے۔میاں رضوان نذیر نے سبزی و فروٹ منڈی میں معاملات بہتری کی ہدایات بھی دیں۔

  • تنگوانی :مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی :مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی میں پولیس اور ڈاکووں میں مبینہ مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گھنو شاخ کے پاس ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق جب پولیس گشت پر تھی تو کجھ ڈاکو واردات کرنے کی نیت سے کھڑے تھے

    تو پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو طارق ولد پیسو مرہٹو زخمی حالت میں ٹی ٹی پستول کی ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر مقابلہ کا کیس داخل کردیا گیا ہے

  • سیالکوٹ : فائرنگ سے ایک زخمی،چوری ڈکیتی کی وارداتیں،گارمنٹس فیکٹری کوآگ لگ گئی

    سیالکوٹ : فائرنگ سے ایک زخمی،چوری ڈکیتی کی وارداتیں،گارمنٹس فیکٹری کوآگ لگ گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )پسرور غلہ منڈی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خالد محمود ولد محمد دین عمر 60 سال محلہ پیر جہانیاں پسرور زخمی، ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کردیا گیا، نامعلوم شخص فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا

    ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں شہری نقدی‘موبائل فونز اور موٹرسائیکل سے محروم ہوگئے، تھانہ موترہ کے علاقہ لڈھر کے رہائشی طیب اور علی کو فضل آباد کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے تیرہ ہزار روپے‘ موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کرفرار ہو گئے۔

    گلوٹیاں موڑ کے حسن سے دو مسلح ڈاکوؤں نے نقدی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے اور گڑھا کلاں کے عرفان سے بھی تین مسلح ڈاکوؤں نے نقدی تیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

    ڈسکہ۔روڈ گارمنٹس بنانےبوالی فیکٹری میں آگ لگ گئی،ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ ہر قابو پا لیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی
    آگ لگنے سے 5 لاکھ مالیت کا نقصان۔ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے 5کروڈ مالیت کا سامان بچا لیا گیا۔

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے امیگریشن کی  ایئرپورٹ پر کارروائی،سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر کارروائی،سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر کارروائی،سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ملزم ارسلان علی نے یو اے ای فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

    ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ملزم کی گرفتاری ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔رواں سال کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے سینکڑوں انتہائی مطلوب ملزمان کو مختلف ایئرپورٹس سے گرفتار کیا۔

    ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے ایف آئی اے امیگریشن ہمہ وقت کوشاں ہے۔

  • اوچ شریف : سول سوسائٹی کی جانب سے 40 جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب منقعد کی گئی

    اوچ شریف : سول سوسائٹی کی جانب سے 40 جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب منقعد کی گئی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )سول سوسائٹی کی جانب سے 40 جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب منقعد کی گئی
    خدمت خلق سے نہ صرف دلی راحت و چین ملتا ہے بلکہ پروردگار کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، ۔ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی میاں عبد الروف چوہدری اظہر جاوید پروین عطا ایڈووکیٹ آمنہ نذر کا مشترکہ بیان

    تفصیلات کے مطابق اوچ سول سوسائٹی اوچ شریف کی جانب سے 40اجتماعی شادیوں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جسمیں۔ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی چوہدری اظہر جاوید میاں عبد الروف حاجی غلام یسین سومرو پروین عطا ایڈووکیٹ آمنہ نذر سمیت سیاسی وسماجی شخصیات سمیت دیگر شہریوں نے شرکت کی ۔

    ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی میاں عبد الروف پروین عطا ایڈووکیٹ آمنہ نذر نے اوچ سول سوسائٹی کی جانب سے امسال 2023 میں 40 یتیم اور غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کے حوالے سے اوچ سول سوسائٹی کے صدر عمر خورشید سہمن ناہب صدر اوچ سول سوسائٹی شفیق شہزاد خان اور سول سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ شیخ محمد اکمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوچ سول سوسائٹی کو اس سال 100 کے قریب مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی درخواست موصول ہوئی ہیں مگر ان میں سے گھر گھر سروے کرکے 40 بچیوں کو میرٹ کی بنیاد پر اللہ پاک کی رضا کی خاطر شارٹ لسٹ کرلیا گیا

    ان 40 غریب اور یتیم بچیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی انہیں جہیز بھی دیا گیا اور باعزت طریقے سے رخصت کیاگیا،ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی صدیق خان میاں عبد الروف نے مخیر حضرات سے درد مندانہ ایپل کی ھے کہ مہنگائی کے اس دورمیں آپ اوچ سول سوسائٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ ہم سب مل کر غریب اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھ سکیں

    مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی پروین عطا آمنہ نذر حاجی غلام یسین سومرو نے صدر سول سوسائٹی عمر خورشید سہمن اور شفیق شہزاد سمیت اوچ سول سوسائٹی کے تمام ممبران کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ خدمت خلق ایک ایسا جذبہ ہے جس سے نہ صرف دلی راحت و سکون ملتا ہے بلکہ یہ پروردگار کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

    خدا کی مخلوق پر مہربان اور احسان کرنے والے افراد پر خدا راضی اور خوش ہوتا ہے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے انہوں نے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار سول سوسائٹی اوچشریف کے عہدیداران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا

  • میرپورخاص: اسلحہ بردار شخص کی ہیڈماسٹرکوقتل کرنے کی دھمکی،پولیس کارروائی  کرنے سے گریزاں

    میرپورخاص: اسلحہ بردار شخص کی ہیڈماسٹرکوقتل کرنے کی دھمکی،پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں

    میرپوخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) اسلحہ بردار شخص کی ہیڈماسٹرقتل کرنے کی دھمکی،پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں،ہیڈماسٹرکا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

    تفصیل کے مطابق کچھ دن پہلے ایک مسلح نامعلوم شخص نے گورنمنٹ پرائمری نشتر اسکول میرپور خاص واقعہ نزد شاہ پمپ حیدرآباد روڈ میں داخل ہو کر ہیڈ ماسٹر عبدالقدوس میمن کو ریپیٹر سر پر رکھ کر اسٹاف کے سامنے گالیاں دیں اور مغلظات بکیں اور قتل کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا

    اس واقعے کے بعد اسکول اساتذہ میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا جبکہ اساتذہ برادری نئی ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی میر پور خاص عادل میمن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لے کر قانونی کاروائی کی جائے تاہم تین دن واقعے کو گذرنے کے باوجود اب تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی

    رابطہ کرنے پر ہیڈ ماسٹر عبدالقدوس میمن نے بتایا کہ میرے اسکول میں عبدالرؤوف نامی ٹیچر اکثر غیر حاضر ہو جاتا ہے اور اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں دے رہا تھا جس پر میں نے اسے خبردار کیا تاہم اسکول کی ڈیوٹی ٹائم میں مذکورہ ٹیچر کا بھائی حافظ عمران جو خود بھی سر سید اسکول میں ٹیچر ہے مسلح ہو کر میرے اسکول آیا اور اسلحہ دکھا کر مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مغلظات بکیں اور دھمکی دی کہ میرا بھائی عبدالرؤف اسی طرح ڈیوٹی دے گا اگر اسے نظر انداز نہیں کیا تو میں تمہیں قتل کر دوں گا اس وقت دیگر اسٹاف نے اسے مجھ سے دور کیا اور وہ دھمکیاں اور گالیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا

    ہیڈماسٹرنے بتایا کہ میں نےاس واقعہ کی رپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو دے دی ہے جس پر جلدہی قانونی اقدام کی توقع ہے اس نے بالا افسران سے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا مذکورہ واقعے کی سول سوسائٹی اور صحافی برادری نے بھی شدید مذمت کی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ مسلح شخص کی غیر قانونی حرکت کا نوٹس لے کر فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے ۔

  • سیالکوٹ:پولیس تحفظ مرکز نے نشے میں مبتلا مزید 11 افراد کو زندگی کی طرف لوٹا دیا

    سیالکوٹ:پولیس تحفظ مرکز نے نشے میں مبتلا مزید 11 افراد کو زندگی کی طرف لوٹا دیا

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض )سیالکوٹ پولیس کا پولیس تحفظ مرکز کے فورم سے نشے کے عادی زندگی سے بیزار افراد کی زندگیاں بدلنے کا سفر جاری مزید 11 افراد کو زندگی کی طرف لوٹا دیا .
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق سیالکوٹ میں معاشرے کے کمزور، محکوم اور نظر انداز شدہ طبقات کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم نے مختلف شاہراہوں پر بھٹکتے ہوئے معاشرے کے دھتکارے ہوئے عادی نشئی افراد کو تحویل میں لے کر مختلف اداروں کے تعاون سے ان افراد کا علاج کروانے اور انہیں پھر سے معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے جس کے تحت 427 افرد کو فرسٹ ایڈ جبکہ 33 افراد کا مکمل علاج کروایا جا چکا ہے

    اس سلسلہ میں آج بحالی سنٹر (فاطمہ لائف کئیر ہسپتال ) پر علاج مکمل ہونے کے بعد واپس آنے والے 11 افراد کے اعزاز میں ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں کانفرنس روم پولیس لائنز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نشہ کی لت کو چھوڑ کر زندگی کی طرف واپس آنے والے افراد کی فیملیز کے ساتھ ساتھ سماجی کاروباری و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

    معاشرے کے دھتکارے ہوئے لوگوں کو زندگی کی طرف واپس لوٹتا ہوا دیکھ کر شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کی خوب ستائش کی جبکہ ان افراد کے گھر والوں نے پولیس کا خوب شکریہ ادا کیا

    اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی زندگیاں برباد کر چکے ہیں سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ذلت و رسوائی میں گرے ہوئے نشے کے عادی افراد کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا کر معاشرے کا کار آمد فرد بنانا ہے

  • کوٹ مبارک:بی ایچ یو میں ایل ایچ وی کی مبینہ غفلت و لاپرواہی زچہ و بچہ جاں بحق

    کوٹ مبارک:بی ایچ یو میں ایل ایچ وی کی مبینہ غفلت و لاپرواہی زچہ و بچہ جاں بحق

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی ( نامہ نگار امداداللہ تھہیم)بنیادی مرکز صحت کوٹ مبارک میں ایل ایچ وی کی مبینہ غفلت و لاپرواہی زچہ و بچہ جاں بحق،ورثاء کا کارروائی کامطالبہ

    تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت کوٹ مبارک میں ایل ایچ وی شہلا نامی کی نااہلی لاپرواہی کی وجہ سے چک نوآباد ریبڑی کی رہائشی زچہ اور بچہ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ۔ حاملہ خاتون ( الف) ڈیلیوری ہونے کے بعد عورت خون سے لت پت ہوگئی ۔ اور بچی کی پیدائش بھی ہوگئی تھی ۔
    ایل ایچ وی شہلامائی خون نہ روک سکی اورخون زیادہ بہتا گیا ، ہسپتال کا کمرہ بھی خون سے بھر گیا اور شہلا نے کہا کہ اب میری ڈیوٹی نہیں ہے میرا واسطہ نہیں ہے جہاں جانا ہے جاؤ اور بہانہ بنا کر تقریباََ 12 بجے دن کے بعد گھر چلی گئی زچہ اور ننھی بچی کو بے یار و مدد گار چھوڑ کر نکل گئی ۔

    دونوں ماں بیٹی یعنی زچہ اور پیدا ہونے والی معصوم بچی ہسپتال میں تڑپتی رہیں اور خون ضائع ہوتا رہا ،حالانکہ پیدائش کی بعد بچی بھی ٹھیک سے سانسیں لے رہی تھی ۔مگر ظالم اورنااہل ایل ایچ وی نے پرواہ نہ کی۔

    حالانکہ ڈیوٹی کا وقت دن 2بجے تک ہوتا ہے اور پھر جب تک مریض کی حالت ٹھیک نہ ہو وہ گھر کیسے جاسکتی تھی،ایل ایچ وی کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے بارہا کہا مگر ایل ایچ وی نے ایک نہ سنی اور نہ ایمبولینس مگوائی اور نہ ان کا ساتھ دیا ۔
    اور ایل ایچ وی کی وجہ سے 2 انسان موت کے منہ میں چلے گئے

    جاں بحق ہونے والی زچہ و بچہ کے وارثان شوہر عاشق ،یوسف خان قوم حجانی و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ ،اور سی او ہیلتھ ڈیرہ سے متعلقہ نااہل و ظالم قاتل ایل ایل ایچ ؤی شہلاء کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ ہمیں انصاف دیں ۔

  • سیالکوٹ : سردار بیگم ہسپتال میں خواتین کے لئے انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا گیا

    سیالکوٹ : سردار بیگم ہسپتال میں خواتین کے لئے انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) سردار بیگم ہسپتال میں خواتین کے لئے انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا گیا
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں خواتین کے لیے انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا گیا مہمان خصوصی کے طور پر خواجہ صفدر میڈیکل کالج سے پرنسپل ڈاکٹر عبدالستارتشریف لائے

    افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالمنان،ڈاکٹر رانا محمد الیاس، ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر خافظ قاری رفیق، ڈاکٹر جاوید اقبال، ارشد محمود بھٹی، خافظ طیب، اختر رشید، رشید احمد، نوید پطرس، محمد شفیق ، خالد جمیل،رضوان طارق، میاں افضل محمود نے شرکت کی اور اپریشن تھیٹر اور بلڈ وارڈ کا بھی دورہ کیا

  • سیالکوٹ :ڈیفنس روڈ  نزد اٹک پمپ گھر میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ :ڈیفنس روڈ نزد اٹک پمپ گھر میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈیفنس روڈ نزد اٹک پمپ گھر میں آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں ڈیفنس روڈ نزد اٹک پمپ گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
    آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    فرسٹ فلور پرسٹور میں پڑا گھریلو سامان جل گیا۔ آک لگنے سے مالک حاجی ساجد کے مطابق 10لاکھ کا سامان جل گیا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاوش سے 20لاکھ مالیت کےسامان اور گھر کو بچا لیا گیا۔