Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان : ایکسیئن محکمہ بلڈنگ کا مک مکا ،  مبینہ طور ٹینڈرز میں پول کرانے کا انکشاف

    ڈی جی خان : ایکسیئن محکمہ بلڈنگ کا مک مکا ، مبینہ طور ٹینڈرز میں پول کرانے کا انکشاف

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)ایکسیئن محکمہ بلڈنگ کا مک مکا ، مبینہ طور ٹینڈرز میں پول کرانے کا انکشاف
    محکمہ بلڈنگ ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز ڈرامائی انداز میں کمشنر آفس میں کروائے گئے جس میں ٹھیکیداروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

    گذشتہ روز ہونے والے ٹینڈروں میں 30کروڑ روپے کے منصوبے کا ٹینڈر ایڈیشنل ایکسیئن محمد شفیق کی ایماء پر پول پر دینے کے لیے کامیاب نا ہو سکے۔ایکسیئن محمد شفیق نے ٹھیکیداروں کو ٹینڈر ڈالنے کے لیے 2بجے کا وقت دینے کی بجائے ساڑھے تین بجے تک کا اضافی وقت دیا کہ شاید پول ہو جائے اور وہ کمیشن کھرا کر سکے۔لیکن منصوبہ لینے کے خواہش مند ٹھیکیدار نے کمیشن کی رقم90لاکھ روپے 3فیصد ارینج نا ہونے کی وجہ سے 30کروڑ روپے کے منصوبے پر اضافی وقت دینے کے بجائے پھر ٹینڈر بکس میں نہ ڈالے گئے۔جس پر ایکسیئن شفیق ٹھیکیداروں پر برہم ہوا۔

    لیکن مزید بلیک میلر کمیشن خور ایکسیئن نے ساتھ ہی دوسرے منصوبے پر من پسند ٹھیکیدار کو 77لاکھ روپے کا منصوبہ 4.30فیصد زائد ریٹ پر ڈالوا کر اوپننگ کروائی،جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا۔

    ٹینڈروں کی صورتحال پر جب ایس ای چوہدری ارشد اور ایکسیئن شفیق اور ٹھیکیدار سے مؤقف مانگا گیا تو انہوں ٹال مٹول کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کے کمرے سے نکل کر چلے گئے اور ٹھیکیدار یہ بھی کہتا ہوا چلا گیا کہ کمشنر میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہم ایک ساتھ شام کو جمخانہ میں ٹینس بال کھیلتے ہیں اور مزید تمام افسر میرے ووٹرزبھی ہیں اور سپورٹر زبھی ہیں۔

    مبینہ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچنے پر ایس ای چوہدری ارشد نے ایکسیئن شفیق کو محکمے کا ایڈیشنل چارج فوری چھوڑنے فوری حکم دے دیا اورشہریوں نے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کو مبینہ پول شدہ ٹینڈرز کینسل کرنے کی درخواست دے دی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایکسیئن سمیت پول پر ٹینڈرز حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی اور دوبارہ ٹینڈر اشتہار جاری کرکے دوبارہ ٹینڈرز کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور مقابلے پر کام ایوارڈ کیئے جائیں تاکہ قومی خزانے کو فائدہ حاصل ہو سکے

  • اوچ شریف اولیاء کرام کی سرزمین ہے ،یہاں بزرگان دین نے اسلام کی کرنیں بکھیریں -حکیم طارق محمود

    اوچ شریف اولیاء کرام کی سرزمین ہے ،یہاں بزرگان دین نے اسلام کی کرنیں بکھیریں -حکیم طارق محمود

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اوچ شریف اولیاء کرام کی سرزمین ہے ،یہاں بزرگان دین نے اسلام کی کرنیں بکھیریں -حکیم طارق محمود چغتائی
    تفصیل کے مطابق ملک کی معروف شخصیت حکیم طارق محمود چغتائی کی سربراہی میں سابق صوبائی وزیر کے پی کے ولی عہد کالا باغ ، اقلیتی برادری ہندو سکھ کمیونٹی کے وفد کی اوچ شریف شمس محل آمد ، سجادہ نشین دربار قادریہ غوثیہ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کے صاحبزادہ مخدوم زادہ سید احمد رضا گیلانی نے تبرکات و نوادرات کی زیارت کرائی ۔

    قومی اور بین الاقوامی سطح کی معروف شخصیت حکیم طارق محمود چغتائی (عبقری حویلی والے ) نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف اولیاء کرام کی سرزمین ہے تاریخ کے اوراق بتاتے ہیں کہ یہاں بزرگان دین نے اسلام کی کرنیں بکھیریں اور لاکھوں لوگوں کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا ،

    حضرت ثانی عبدالقادر محبوب سبحانی ، حضرت سید جلال الدین سرخپوش بخاری ، حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت سمیت دیگر اولیاء کرام وہ ہستیاں ہیں جن کی محنت سے اسلامی تعلیمات سے لوگ روشناس ہوئے ،

    انہوں نے کہا کہ شمس محل میں تاریخی تبرکات و نوادرات کی زیارت کرکے دلی سکون حاصل ہوا ، شمس محل پر آنے والے وفد میں سابق صوبائی وزیر کے پی کے ولی عہد نواب آف کالا باغ سید احمد حسین شاہ ، اقلیتی کمیونٹی سے رمیش کمار اور کرتار پور ننکانہ کے متولی سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے ۔

    ولی عہد مخدوم زادہ سید احمر رضا گیلانی کی جانب سے مہمانوں کی تواضع کی گئی

  • ننکانہ :میونسپل کمیٹی کے سینٹری سپروائزر نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات دھوئیں میں اڑادیئے

    ننکانہ :میونسپل کمیٹی کے سینٹری سپروائزر نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات دھوئیں میں اڑادیئے

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )میونسپل کمیٹی کے سینٹری سپروائزر نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات دھوئیں میں اڑادیئے
    وزیراعلی پنجاب کے احکامات نظر انداز میونسپل کمیٹی ننکانہ کے سینٹری سپروائزر کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ سینٹری سپروائزر کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر میں موحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا, سینٹری ورکز کا کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگانا معمول بن گیا ,ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راو انوار سے فوری نوٹس اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں موحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں ,دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور لاکھوں روپے جرمانہ کیا جا رہا ہےاور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر افسران اپنے اپنے محکموں کی ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے رپورٹ اعلی افسران کو پیش کر رہے ہیں جبکہ فصلوں کی باقیات کو جلانےوالے زمینداروں کے خلاف مقدمات کا اندارج بھی کیا جا رہا ہے

    لیکن میونسل کمیٹی ننکانہ صاحب کا صفائی کا عملہ اپنے سینٹری سپر وائزر عمران کی سرپرستی میں کوڑے کے ڈھیروں کا روزانہ کی بنیاد پر آگ لگا کر موحولیاتی آلودگی کو پیدا کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں,گزشتہ روز بھی میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم کے کارنر پر بنائی گئی گوڑے کی جگہ پر موجود کوڑے کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی اور جس کا دھواں ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا

    میونسپل کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی سختی سے منع کیا گیا ہے لیکن صفائی کا عملہ کوڑے کے ڈھیروں کو روزانہ کی بنیاد پر آگ لگا دیتا ہے متعدد مرتبہ شکایات ہونے کے باوجود ان کی سخت سرزنش کی گئی ہے لیکن جب تک ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو اس وقت تک کوڑے کو لگنے والے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا

    ننکانہ صاحب کے شہریوں ،مذہبی ،سیاسی اور سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد اور چیف مونسپل آفیسرراؤ انوار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورغفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف تادیبی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے.

  • ڈی جی خان :کمشنر کا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ  اور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

    ڈی جی خان :کمشنر کا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتالوں کے مختلف شعبے دیکھے اور مشینری کا جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن چانڈیہ اور ڈاکٹر صائمہ بتول نے بریفنگ دی ۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ دل ہسپتال خطہ کےلئے بہت بڑی سہولت ہے۔انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام کی جلد تکمیل اور دیگر شعبے شروع کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کو بہترین علاج گاہ بنائیں گے۔صفائی اور ہارٹیکلچر ورک کو مزید بہتر کیا جائے۔استعمال نہ ہونے والی مشینری کو محفوظ کیا جائے۔

    کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کسی بھی وقت کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا معائنہ کرسکتے ہیں۔ان کے دورہ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ٹیچنگ ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس وسیم اختر جتوئی،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈیپ اور دیگر افسران ہمراہ تھے

  • 27 اکتوبر یوم سیاہ،کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا

    27 اکتوبر یوم سیاہ،کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا

    سیالکوٹ ،کندھ کوٹ،ڈیرہ غازیخان ،اوچ شریف ،لاہور(اپنے نمائندگان سے) 27 اکتوبر یوم سیاہ،کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا
    سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ضلعی اانتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں انعقاد پذیر ہوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور سمیت کثیر تعداد میں انتظامی افسران ، اساتذہ، طالب علموں،سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ 27اکتوبر 1947میں بھارتی فوج نے اپنی فوج کو کشمیر میں داخل کرکے اس پر غاصب ہوگیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر اب تک ناجائز قابض ہے، 27اکتوبر کو پاکستان اور کشمیر میں یوم سیاہ کے طور منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی اخلاقی، سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں روا رکھے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔

    تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرورنے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے جو دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تقریب سے دیگر مقررین نے بھی کیا اورسکولوں اور کالجوں کے بچوں نے کشمیری نغمے پیش کئے۔تقریب کے آخر میں ریلی نکالی گئی جو ایوان صنعت و تجارت پر جاکر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء ریلی نے پاکستانی اور کشمیر پرچم اٹھا رکھے تھے۔ آخر میں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

    کندھ کوٹ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مختیااعوان کی رپورٹ کے مطابق 27 اکتوبر یوم سیاہ پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالمجید زہرانی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے سول اسپتال تک ریلی نکالی گئی

    ریلی میں شریک شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور بھارت کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف نعرے لگائے پاکستان اور کشمیر کا پرچم بھی لہرایا،

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اور اسسٹنٹ کمشنر کندہ کوٹ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا جس کی ہم آج بھی مذمت کرتے ہیں۔ اس لیے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے حاصل کر کے رہیں گے ہم کشمیر بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے

    دیگر شرکاء نے کہا کہ ریلی میں شریک لوگو نے یکجہتی کر کے ثابت کردیا کہ ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے بھارت نے کشمیری عوام اور کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے شرکاء نے مزید کہا کہ ہم پوری قوم بھارت کے ناپاک ارادوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

    ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں ، سیاسی و سماجی ضلعی سربراہان، ،پولیس، صحافی برادران اور سرکاری اور نجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ڈیرہ غازیخان سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارشہزادخان کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تسلط،بربریت کیخلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجتی کیلئے پوری پاکستانی قوم ایک پیچ پر ہے،ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کی حمایت میں تقریبات ملی جوش جذبہ سے جاری ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ڈویژن کی سب بڑی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ایس پی بختیار احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،زبیر خان سمیت تمام افسران،وکلا،تاجر و صحافی برادری،
    سول سوسائٹی،اساتذہ،طلباء،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ریلی کے شرکاء "کشمیر بنے گا پاکستان”کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،اسکے بغیر ہمارا ملک نامکمل ہے،
    بھارت جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر قابض ہے اسے ہر صورت کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی،محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ کشمیریوں کو اقلیتی کمیونٹی میں تبدیل کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی،بے گناہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی قتل و غارت کو روکے۔

    اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کہا کہدل و جان سے پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ایس پی بختیار احمد نے کہا کہبھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔تحصیل چوک میں ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملکی استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔

    اوچ شریف سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب خان کی رپورٹ کے مطابق اوچ شریف میں تاجروں ، شہریوں کی یوم سیاہ کے حوالہ سے کشمیر فلسطین اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ،کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نعرے ، بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی

    ریلی کے شرکاء کے پاک افواج کے حق میں نعرے ،

    شرکاءکا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے اور بھارتی فوج کا محاصرہ ختم کرائے ، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی فوری بند کی جائے ۔ اسرائیل اور بھارت دنیا کے دو بڑے دہشتگرد ہیں ، مسلم ممالک لگام ڈلوانے کے لئے کردار ادا کریں ۔

    لاہور سے باغی ٹی وی کے مطابق لاہور راوی روڈ کے علاقے میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، یوم سیاہ کشمیر ڈے کے حوالے سے پاک آرمی لورز موومنٹ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    اس موقع پر شرکاء احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک آرمی لورز موومنٹ جان ایم رمضان نے کہا کہ ھم کشمیر میں غاصبانہ بھارتی قبضہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

    چیئرمین جان ایم رمضان نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے جارحیت اور بربریت کی داستان رقم کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہم کشمیریوں کے حقوق کیلئے خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں .کشمیریوں کا استحصال کسی صورت قبول نہ کیا جائے گا ھم کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوا کر بھارتی ناجاٸز قبضے سے چھڑوا کر دم لینگے

    اس موقع پر احتجاج میں ضلعی صدور و سیکرٹریز و عہدیداران و علاقائی و سماجی حلقوں و تاجران نے بھرپور شرکت کرکے کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنے غم و غصہ بیان کیا

  • چترال :تحصیل دروش کے چیئرمین شہزادہ خالد پرویز نےعہدے سےاستعفےٰ دے دیا۔پیپلزپارٹی بھی چھوڑ دی

    چترال :تحصیل دروش کے چیئرمین شہزادہ خالد پرویز نےعہدے سےاستعفےٰ دے دیا۔پیپلزپارٹی بھی چھوڑ دی

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی)ضلع لوئر چترال تحصیل دروش کے منتحب چیئرمین شہزادہ خالد پرویز نے صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں فنڈز نہ دینے کے حلاف اختجاج کے طور پر استعفے دے دیا اور وہ اپنی پارٹی رکنیت سے بھی استعفے دیکر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے تاکہ چترال کی عوام کا بہتر طریقے سے خدمت کرسکے

    ضلع چترال تحصیل دروش کے چیئرمین شہزادہ خالد پرویز نے اپنے عہدے سے استعفےِ دے دیا اور وہ اب اپنی پارٹی بھی چھوڑ کر نئی سیاسی پارٹی میں شمولیت احتیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد کروایا جس کی صدارت سید احمد شاہ عرف قاید اعظم نے کی۔

    تحصیل چیئرمین خالد پرویز شہزادہ محی الدین مرحوم کے بیٹے ہیں جن کا چترال کی سیاست میں بڑا نام ہے اور وہ ضلع ناظم رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں جن کا اپنا ایک اچھا خاصا ووٹ بنک ہے۔

    شہزادہ خالد پرویز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تحصیل دروش کے چیئرمین کے نشست کیلئے بلدیاتی انتحابات میں حصہ لیا تھا اور تحصیل چیئرمین منتحب ہوئے تھے۔ تاہم ان کا کہنا ہے صوبائی حکومت نے منتحب چیرمین، ناظمین، کونسلرز کے ساتھ کھلواڑ کیا اور ان کے ساتھ جو فنڈ دینے اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقل کرنے کے بابت وعدے وعید ہوئے تھے وہ سب دھرے کے دھرے رہ گیے اور ان کو کوئی فنڈ نہیں دیا گیا

    شہزادہ خالد پرویز نے اس مشاورتی اجلاس میں پاک افغان سرحدی علاقے ارندو سے لیکر گرم چشمہ تک علاقے کے عمائدین کومشاورت کیلئے بلایا تھا تاکہ ان کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد اپنی پارٹی چھوڑ کر پرویز خٹک کی نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا اعلان کرے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ چترال کے عوام کے دور رس مفاد میں ایسا کرنا چاہتے ہیں تاکہ جس پارٹی کی صوبے میں حکومت میں ہو ان کے ساتھ مل کر چترال کے عوام کا خدمت کرسکوں۔ ان کا کہنا ہے ماضی میں ہم لوگوں یعنی ووٹرز حضرات سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں مرکز میں جس پارٹی کی حکومت ہو ہم ایم این اے کسی اور پارٹی کا منتحب کرتے ہیں اور صوبے میں جس پارٹی کی حکومت ہو ہم اپوزیشن پارٹی سے ایم پی اے منتخب کرکے اسمبلی بھیجتے ہیں جو حزب اختلاف کی نشست پر بیٹھ کر خالی ڈیسک بجاتے ہیں اور کوئی فنڈ یا ترقیاتی منصوبہ چترال نہیں لاسکتا ہے۔ اب ایسا نہیں ہوگا ہماری کوشش ہوگی کہ جس پارٹی کی حکومت متوقع ہو ہم اسی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بناکر اسمبلی میں اگر بھیجیں گے تو چترال کی ترقی کی راہیں کھل جائیں گی۔

    ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ اپ کا بڑا بھائی شہزادہ افتحار الدین پاکستان مسلم لیگ ن میں ہے اور وہ پرویز مشرف کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تو اس سے آپس میں اختلافات پیدا نہیں ہوں گے جس کا انہوں نے نفی میں‌جواب دیا۔

    اس مشاورتی اجلاس میں تحصیل دروش اور تحصیل چترال کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں متفقہ طور پر شہزادہ خالد پرویز پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے انہیں مکمل اختیاردیا کہ وہ جس پارٹی میں چاہیں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

    اس مشاورتی جلسے سے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین نے اظہار خیال کیا جو بعد میں قائد اعظم بابا کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

  • سیالکوٹ :نجی سکول میں دوران اسمبلی طلباءکافلسطین کا پرچم اٹھائے دعااوراظہارِ یکجہتی

    سیالکوٹ :نجی سکول میں دوران اسمبلی طلباءکافلسطین کا پرچم اٹھائے دعااوراظہارِ یکجہتی

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ )نجی سکول میں دوران اسمبلی طلباءکافلسطین کا پرچم اٹھائے دعااوراظہارِ یکجہتی
    اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر ظلم حد سے بڑھ چکا ہے اسرائیل کی طرف سے جارحیت میں ہلاکتوں کی تعداد دن با دن زیادہ ہوتی جارہی ہے

    فلسطین کی عوام تمام اسلامی ممالک کی مدد کی منتظر ہے سیالکوٹ کے ایک نجی سکول ELC حسنات کیمپس میں آج خصوصی جمعہ مبارک کے دن دوران اسمبلی سکول کے بچوں نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے پکڑ کر فلسطین کے حق میں دعا کی ۔

    اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی ، سکول کے پرنسپل محسن سردار نے اپنی طرف سے اور سکول کی طرف سے اس واقعہ کی پرزور مزمت کی،سکول کے بچوں نے فلسطین کے لیے دعا کی

  • سیالکوٹ:  چارواہ سیکٹر پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

    سیالکوٹ: چارواہ سیکٹر پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جبکہ پاکستان نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

    اطلاع کے مطابق سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی سرحدی فوج نے علی الصبح بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ شروع کردیااس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم گولہ باری اور فائرنگ سے لوگوں کی املاک اور مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے،

    بھارتی جارحیت پر رینجرز کے جوانوںٕ نے بھی ملک کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہ رکھی اور بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی بندوقوں اور توپوں کو خاموش کرادیا۔

    سیالکوٹ جموں ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کے بعد پاکستان رینجرز بھر پور جوابی کارروائی کر رہی ہے۔ اے سی پسرور قمر محمود مَنج نے فوری طور پر تحصیلدار پسرور عثمان غنی چودھری، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے عملہ کو بارڈر ایریا میں پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں کرنے کا حکم دے دیا۔

    سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی نے اپنے بھائی رانا شوکت علی، سابق چیرمین یونین کونسل چاروہ رانا افتخار حسین اور اپنے سیکرٹری وسیم سلہری کو ہدایت کی ہے زیرو پواٸنٹ کے قریب واقع تمام دیہات کے لوگوں سے رابطہ کریں اور انہیں ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے راجپوت رائس ملز بھی متاثرین کے لیے کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق سبز پیر سیکٹر میں ایمرجنسی وہیکلز تعینات کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

    سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری سیکٹر ہرپال اور اس کے اردگرد انڈیا نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارٹر بم برساناشروع کر دئیے ہیں۔ہیوی مشین گن اور مارٹر گولوں کا استعمال ، متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں.

    سیالکوٹ ورکنگ باونڈری معراجکے اور چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ علاقے میں شدید خوف ہراس پاکستان رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی جاری دہی اکھنور اور مراجکے میں مساجد میں اعلانات کرواے جارہے ہیں

    بجوات میں بھی شروع ہو گئی جن میں لونی اور خیری گاؤں پر مارٹر گولے برسائے جا رہے ہیں۔ پاک رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے کچھ سویلین کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔

    محکمہ صحت تحصیل پسرور کے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عثمان ارشد کی ہدایت پرمیڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں کسی بھی ایمرجنسی صورت میں ان نمبرز پر رابطہ کریں 03000836261صدام حسین فارمیسی ٹیکنیشن بی ایچ یو بینی سلہریاں 03069696723وارث سلہری سلمان لیاقت 03127757958فیض رسول فارمیسی ٹیکنیشن 03004553341

    دوسری طرف فاطمہ ویلفئیر فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ ) نے حسب روایت فی سبیل اللہ ایمبولینس ریسکو آپریشن کیلئے روانہ کردی ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی ہیلپ کیلئے ان نمبرز پر فوراً اطلاع کریں03107181122-03307181122

    واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی جاری ہے۔

  • سرگودھا:آر پی اوسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فیصل آباد ریجن کی ملاقات

    سرگودھا:آر پی اوسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فیصل آباد ریجن کی ملاقات

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )آر پی او شارق کمال صدیقی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فیصل آباد ریجن سلمان ہندل کی ملاقات
    تفصیل کے مطابق آر پی او شارق کمال صدیقی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فیصل آباد ریجن سلمان ہندل سے ملاقات کی جس میں منشیات کی رو ک تھام اور ملوث عناصر کے خلاف باہم مل کر کارروائی کرنے اور اس سلسلہ میں معلومات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آر پی او سرگودھا نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کو باہم مل کر کام کرنا ہو گا۔سرگودھا ریجن پولیس ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتے ہوئے حکمت ِعملی کے تحت بھرپور اقدام کر رہی ہے اور منشیات کے گھناؤنے کاروبار سے منسلک تمام افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ منشیات کے عادی افرادکی بحالی صحت کے لیے اُن کو مختلف ہسپتالوں اور بحالی مراکز میں داخل کروایا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس نے منشیات کے خلاف سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کو مثالی قراردیا اور آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی

  • لیہ :ہیلتھ آفس سے لاکھوں روپے مالیت کی سانپ اورکتے کاٹے  کی ویکسین چوری

    لیہ :ہیلتھ آفس سے لاکھوں روپے مالیت کی سانپ اورکتے کاٹے کی ویکسین چوری

    لیہ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)ہیلتھ آفس سے لاکھوں روپے مالیت کی سانپ اورکتے کاٹے کی ویکسین چوری
    لیہ کے سی ای او ہیلتھ کے مطابق میڈیسن اسٹور کے فریزر سے سانپ اورکتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی 4 ہزار 710 ویکسین چوری کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

    سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ تبدیل ہونے پر چوری ہونےکا شبہ ہوا ہے۔
    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سی ای او ہیلتھ نے پولیس کومقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے اور انکوائری کیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    سی ای او ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین برآمد کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔