Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: مرکزی قیادت کی گرفتاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    اوچ شریف: مرکزی قیادت کی گرفتاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچشریف سمیت دیگر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا احتجاج ، مرکزی رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری اور اساتذہ پر پولیس تشدد کی مذمت ، مطالبات تسلیم کیے جانے تک تدریسی و دفتری امور کا بائیکاٹ ۔
    تفصیلات کے مطابق اوچشریف میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمیت دیگر اسکولوں کے اساتذہ نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر ملازمین کے بنیادی مطالبات لیو انکیشمنٹ/ ایل پی آر کی رننگ بیسک پے پر ادائیگی، پنشن رولز میں ملازم کش ترامیم اور گریجویٹی میں کمی کے خاتمے جیسے مطالبات کی منظوری کے لیے پرامن احتجاج کرنے پر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پپلا) اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری اور اساتذہ پر پولیس تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور مطالبات کی منظوری تک اسکولوں میں تدریسی امور کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا

    احتجاج کے اس موقع پر میاں عمران صدیقی ، اللہ ڈتہ ، طارق مقبول خان ، اکمل خان ، اسحاق جوئیہ ، ملک ظفر ہمشیرہ و دیگر اساتذہ کرام کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ پر ملنے والے ایک اہم بینیفٹ یعنی لیو انکیشمنٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کے خاتمے کے مطالبے کو حکومت پنجاب نے جولائی میں تسلیم کر لیا تھا لیکن بعد میں حسب روایت وہ اپنے وعدے سے مکر گئی تھی، انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے اور پنجاب میں ہزاروں سرکاری سکولوں کی نجکاری بھی کی جا رہی ہے، ان ملازم دشمن اقدامات کا فوری خاتمہ پپلا اور اگیگا کے بنیادی مطالبات میں شامل ہے

  • اوچ شریف:موسم سرما کی پہلی بارش ، موسم سرد ہو گیا ، تیزآندھی سےدھان کی فصل کو نقصان

    اوچ شریف:موسم سرما کی پہلی بارش ، موسم سرد ہو گیا ، تیزآندھی سےدھان کی فصل کو نقصان

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )موسم سرما کی پہلی بارش ، موسم سرد ہو گیا ، تیزآندھی سےدھان کی فصل کو نقصان پہنچا
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا بارش اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی آمد کا آغاز ہو گیا ہے

    تاہم اوچ شریف کے نواحی علاقوں ترنڈبشارت، سرور آباد حلیم پور، نلکہ اڈا ،بیٹ بخیتاری چک کہل، رسول پور ،کچی شکرانی سمیت دیگر علاقوں میں دھان کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے طوفانی ہواؤں کے سبب کئی مقامات پر سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

  • ڈیرہ غازیخان :تھانہ راکھی گاج میں بی ایم پی اہلکار دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان :تھانہ راکھی گاج میں بی ایم پی اہلکار دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) تھانہ راکھی گاج میں بی ایم پی اہلکار دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق
    تفصیل کے مطابق تمن لغاری تھانہ راکھی گاج میں تعینات بی ایم پی(BMP) اہلکار سوار محمد بخش عرف ددو لغاری جاڑانی ڈیوٹی کے دوران روڈ کھولتے ہوے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وفات پاگئے ہیں

    بی ایم پی اہلکار محمد بخش بالکل ٹھیک ٹھاک اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اچانک ڈیوٹی کے دوران ان کو ہارٹ اٹیک ہوا اور موقع پر ہی ان کا انتقال ہو گیا ان کے اس طرح اچانک انتقال پر ان کے ساتھی اہلکاروں نے بہت افسوس کا اظہار کیا

  • میہڑ:واپڈا ملازمین کا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے  حلف

    میہڑ:واپڈا ملازمین کا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے حلف

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)واپڈا ملازمین کا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے حلف
    میہڑ واپڈا آفیسران اور ملازمین نے بجلی چوری کے خلاف مہم چلانے کہ لئے حلف برداری کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ای مشتاق احمد عباسی ایکسین مجیب الرحمنٰ عباسی ایس ڈی اوفرقان وارث حسین بخش جتوئی ممتازعلی تہلو سعید احمد کلہوڑواور دیگر نے حلف اٹھاکر اقرار کیا کہ ہم نے واپڈا سے ہر حال میں وفاداری کی ہے اورکرینگے

    بجلی چورکتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں مگر انکے خلاف سخت کارروائی کرینگے ، حلف برداری پروگرام میں میہڑ رادھن خیرپور ناتھن شاہ دیگر علاقوں کے واپڈاملازمین نے شرکت کی اور حلف اٹھایا.

  • ڈیرہ غازیخان : بی ایم پی ایس ایچ او راکھی گاج نے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا

    ڈیرہ غازیخان : بی ایم پی ایس ایچ او راکھی گاج نے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) بی ایم پی ایس ایچ او راکھی گاج نے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا،بلوچستان سے پنجاب لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان کی سمنگلنگ کی کوشش ناکام
    تفصیل کے مطابق بی ایم پی تھانہ راکھی گاج میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او دفعدار لیاقت عباس لغاری کا سمنگلروں کے گرد گھیرا تنگ بلوچستان سے پنجاب لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس زاہد اقبال گجر کی ہدایت پر انچارج چیک پوسٹ راکھی گاج دفعدار لیاقت عباس لغاری نے بلوچستان سے پنجاب سمگل ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ کپڑا، سگریٹ ،ٹائیرز وغیرہ کی سمنگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    یہ نان کسٹم پیڈ سامان بلوچستان سے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا قانونی پراسیس کے بعد سامان کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا عوامی و سماجی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہا کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس زاہد اقبال گجر بھی چیک پوسٹ راکھی گاج پہنچ گئے لیاقت عباس لغاری اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی

    ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری کا کہنا تھا کہ سینئر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس مہر شاہد زمان لک اور کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس زاہد اقبال گجر کی ہدایت پر چیک پوسٹ راکھی گاج پر جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

  • اساتذہ کااحتجاج،غریب طلباء کاتاریک ہوتامستقبل

    اساتذہ کااحتجاج،غریب طلباء کاتاریک ہوتامستقبل

    اساتذہ کااحتجاج،غریب طلباء کاتاریک ہوتامستقبل

    تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی لیوانکیشمنٹ پالیسی میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کیخلاف پنجاب بھر میں اساتذہ اور دوسرے تمام صوبائی محکموں کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ کئی شہروں میں تدریسی عمل معطل ہوچکا ہے جبکہ پولیس نے متعدد ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو گرفتار کررکھا ہے۔سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل گذشتہ کئی روز سے معطل ہے اور اساتذہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ اساتذہ نے اپنے مئوقف میں کہا ہے کہ ان کے مطالبات کو فوری منظور کیا جائے۔ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ پنجاب حکومت لیوانکیشمنٹ، سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لے۔

    اس قسم کی روزانہ خبریں سوشل میڈیا اور مین سٹریم ،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر پڑھنے اور دیکھنے کو مل رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کوریج کیلئے بھی ان حتجاجی ریلیوں میں جانا پڑتا ہے اور حالات وواقعات کو قریب سے دیکھنے اور ملازمین کا مئوقف بخوبی جاننے کاموقع ملا ،جن کے مطالبات جائزہیں اور ایسی صوبائی حکومت جو مانگے کی ہے جس کے پاس کوئی مینڈیڈیٹ بھی نہیں وہ اس قسم کے ظالمانہ فیصلے زبردستی مسلط کرنے لگی ہے

    ان جابرانہ اقدامات کوواپس لینے کیلئے تمام صوبائی سرکاری ملازمین بشمول اساتذہ کا احتجاج جاری ہے ،پنجاب کی صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی اورگھبرا کر پنجاب پولیس کے ذریعے لاہور میں جاری اساتذہ کے دھرنے پر رات دو بجے دھاوا بول دیا، دھرنے میں شریک ایک سو دو سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیاگیا، انکا ذاتی سامان اور دھرنے کا سارا سامان قبضہ میں کر لیاگیا، ان کے خلاف دو ایف آئی آرز درج کر دی گئیں ایک میں 53 اور دوسری میں 49 کے نام درج ہیں۔پولیس تشدد کی اطلاع ملتے ہی تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند کردی گئیں ، اساتذہ نے احتجاج شروع کردیا، جنوبی پنجاب میں اساتذہ نے مکمل تدریسی بائیکاٹ کیا،اساتذہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ظالمانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، اس لئے اپنے کسی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں ، دھرناجاری رکھنے کیلئے اساتذہ کے دوسری کھیپ لاہور پہنچ گئی ہے۔

    سوشل میڈیا خاص طور فیس بک پر ایک ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا جو کہ بھارتی ویڈیو ہے جس میں ٹیچر بلیک بورڈپر لکھ بتا رہی ہے کہ سرکارنے اخبار میں اشتہار دیا ہے ،جس میں گورنمنٹ نے کہا ہے کہ ہریانہ میں جس کی آمدنی ایک لاکھ اسی ہزار سے کم ہے ،ان کے بچے اگر گورنمنٹ سکول میں جاتے ہیں تو انہیں 500روپے ماہانہ فیس دینا ہوگی اور اگر انہیں والدین کے بچے پرائیویٹ سکول میں جاتے ہیں توانہیں سرکار 1100روپے دیگی،اب بات یہ ہے کہ جس کا بچہ سرکاری سکول میں جائے گا وہ 500روپے فیس دے گا،اگراس کابچہ پرائیویٹ سکول میں جائے گا تو اسے سرکار سے 1100روپے ملیں گے ،تو صاف ظاہر ہے وہ اپنے گھر سے پیسے کیوں دے گا ایک سرکاری اور اوپر سے فیس کے پیسے بھی جیب سے دینے پڑیں توعام آدمی اپنے بچے کو سرکاری سکول کے بجائے پرائیویٹ سکول میں ہی بھیجے گا کیونکہ وہاں بھیجنے سے سرکار پیسے دے گی

    کبھی کسی نے سوچا ہے کہ سرکار کیا چال چل رہی ہے، آپ کے بچے کی فیس ہم دیں گے ،آپ کو چنتا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، آپ سوچیں گے اگرسرکاری میں پڑھایا تو 500روپے دینے پڑیں گے، اگرآپ کے دو بچے سکول پڑھتے ہیں توآپ سوچیں گے چلو 1000روپے تو بچتے ہیں اس سے تو بہتر ہے کہ پرائیویٹ سکول بھیجوں اور ان کی فیس بھی سرکار دے گی،ایک دوسال بعدکیا ہوگا سرکاری سکول خالی ہوجائیں اور ختم ہوجائیں گے ،بلڈنگ خالی ،ایڈمشن زیرو،ایک سال ،دوسال پھرپانچ سال تک ایڈمشن زیرو زیرو،پھر سرکار دکھائے گی یہ سرکاری سکول تو گھاٹے کاسودا ہے ،سرکاری سکول بند پڑے ہیں ،ہم مفت میں ٹیچرزکوتنخواہیں دے رہے ہیں ،چپڑاسی رکھے ہوئے ہیں ،باقی ملازمین ہیں ،اب ان سکولوں میں کوئی بچہ پڑھنے کیلئے بھی نہیں آتا ہے تو اب اس پراپرٹی کو بیچنا شروع کردو،

    سرکاری پراپرٹی ہے ہرگاؤں میں ہرشہر میں سرکاری سکول موجود ہیں ،آپ سوچ رہے ہوں گے کتنے سرکاری سکول ہوں گے،تمام سرکاری سکول کی قیمت لگائی جائے گی ،اب جو پراپرٹی مہنگی ہوگی وہ کوئی عام آدمی تو نہیں خرید سکے گا،اب پورے ملک کے سکولوں کوکون خریدے گا،جس کے پاس اتنا پیسہ ہوگا تو وہ ہیں دو امیر ترین شخص مکیش امبانی اور گوتم اڈانی،یہ سرکار سے سکول لے لیں گے اور کہیں گے کہ اتنے کروڑ روپے آپ کودے دیتے ہیں ہم ان سکولوں کو ڈیویلپ کرلیں گے

    پھر سرکارایک دوسال بعد کہے گی کہ ہم بہت خسارے میں جارہے ہیں ہمارے پاس آپ کے بچے کی فیس 1100روپے دینے کے پیسے نہیں ہیں ،اب یہاں پر غریب آدمی پھنس گیا کیونکہ اس کا بچہ تو ساتویں کلاس میں پہنچ چکا ہوگا،سرکارنے 5،6 سال پیسہ دیا ،اب انکار کردیا گیااورکہا کہ ہم نے پیسے نہیں دینے، پڑھانا ہے تو پڑھا لو ،نہیں پڑھانا تو ان پڑھ رہنے دو،اگروہ بندہ واپس سرکاری سکول کی طرف جاتا ہے وہاں تو پہلے ہی تالا لگا ہوتا ہے اور بورڈبھی بدلا ہواہے ،بورڈ کس کا ہے مکیش امبانی یا گوتم اڈانی کا ہے کیونکہ وہ اب سرکاری سکول نہیں رہا وہ امبانی ،ایڈانی پرائیویٹ سکول ہے

    جب فیس کا پتہ کرے گا تو وہ کہے گا میں تو اتنی فیس نہیں دے سکتا ،اب ہوا کیا سرکاری سکول بھی ختم اور پرائیویٹ کی اوقات نہیں ہے ،اب سکول میں بچے صرف ان کے لوگوں کے پڑھیں گے جن کے پاس پیسے ہوں گے،اس طرح حکومت عوام کودی جانیوالی تمام سہولتیں واپس لے لیگی اور سب کچھ پرائیویٹ کردیا جائے گا جب تک عوام کی آنکھ کھلے گی اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوگی-

    اب دیکھتے ہیں پاکستان اور خاص طور پنجاب میں سرکاری سکولوں کو کیسے ناکام کیا گیا اور سکول بند کیوں ہونے لگے ،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کا قیام 1991 میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے ذریعے ہوا تھا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے ذریعہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے، تکنیکی اور مالی مدد کے ذریعے نجی شعبے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کریں اور غریبوں کو سستی لاگت پر وسیع تر تعلیمی مواقع دے کر ترقی کریں۔ فاؤنڈیشن کے وژن، مشن اور مقاصد کو بی او ڈی نے منظور کرلیا۔ پی ای ایف نے حیرت انگیز اقدامات متعارف کروائے اور انہیں چوہدری پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلی پنجاب اور مسٹر سلمان صدیق چیف سیکرٹری پنجاب کی مکمل حمایت حاصل رہی

    جس خدشے کااظہارانڈین مووی میں کیا جارہا ہے وہ خدشہ پاکستان میں حقیقت بن کر اژدھا کی طرح پھن پھیلائے سامنے آن کھڑا ہے ،سب سے پہلے پرائیویٹ سکولوں کو خود رو جھاڑیوں کی طرح اُگایا گیا۔ پہلے تو بہت ہی خوبصور ت نظم وضبط دکھایا گیا مگرآج تک ان سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعلیمی قابلیت کو دیکھا بھی نہیں گیا جہاں مڈل اور میٹرک پاس اساتذہ غریب والدین کے بچوں کامستقبل تاریک کرنے میں سب سے آگے ہیں ،ان خود روPEFپارٹنر سکولوں کے کھلنے کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں داخلہ اور بچوں کی تعداد کم ہونے لگی ،

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے 1991 میں دئے گئے تحفے PEF کے نتائج کھل کر سامنے آچکے ہیں ،سرکاری سکول بند ہوچکے ہیں وہی انڈین مووی والافارمولا اپلائی کردیا گیا ہے ،سرکاری سکولوں میں حاضری زیرو،طلباء کے نئے داخلے زیرو،اب کہا یہ جانے لگا کہ جب یہ اساتذہ سکولوں میں پڑھاتے نہیں ہیں تو ہم نے اس فوج ظفرموج کاکیا کرنا ہے ،ہم ان کو مفت تنخواہیں کیوں دیں ،اور سکولوں کی عمارتیں اور پراپرٹی بیکارپڑی ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے بھی کثیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے

    کچھ سال قبل پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پیف پارٹنرکے نام پر بیچا گیا تھا، اس وقت سب خواب خرگوش میں مگن رہے تب کسی نے کوئی آواز نہ اٹھائی ،اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے گورنمنٹ نے سب سے پہلے لیو انکیشمنٹ کے خاتمہ کااعلان کیا جس پر پنجاب بھر کے ملازمین نے احتجاج کیا ،جھوٹے وعدوں کے ذریعے اس احتجاج کوختم کرایاگیاتھالیکن اس قانون کی واپسی کانوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا جس پر ملازمین پھر سڑکوں پر آگئے اوراس دوران تمام سرکاری سکولوں کوبیچنے کااعلان کردیاگیا،اس اعلان کے ساتھ ہی اساتذہ کوجھٹکا لگاتواساتذہ بھی پنجاب کے دیگرملازمین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئے اور اعلان کیا ہے کہ سرکاری سکولوں کو کسی صورت نیلام نہیں ہونے دیں گے۔

    اب اگرغورکیاجائے تو اس سارے فساد کی جڑ چوہدری پرویزالٰہی ہیں جو 1991میں وزیراعلیٰ پنجاب تھے اور ر مسٹر سلمان صدیق چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف لگایا PEFسکولوں کاپودا کتناخطرناک درخت بن چکا ہے جو تمام سرکاری سکولوں کو کھا گیا اور باقی بچ جانے والے سکولوں تباہ وبرباد کردیا ہے ،سرکاری سکولوں کی تباہی و بربادی کرنے کے بعد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنےPEFپارٹنرسکولوں کو بھی آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں اور ان کے فنڈزبند کرنا شروع کردئے ہیں ،سرکاری سکول توپہلے ہی غریب کے بچوں کیلئے بند ہوچکے ہیں اور اب PEF سکولوں میں بھی غریب کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کئے جارہے ہیں ۔

    اب پاکستان میں بھی مکیش امبانی یا گوتم اڈانی کاکوئی بھائی ملک ریاض یاکوئی یا کسی اور بندے کے روپ میں ان سرکاری سکولوں پرقبضہ جمانے کیلئے تیار بیٹھاہے ،اگرتمام سرکاری سکول فروخت ہوگئے تو غریب والدین کے بچوں کیلئے تعلیم کے دروزے ہمیشہ کیلئے بند ہوجائیں گے ۔اب عوام کو بھی چاہئے اساتذہ کے دست بازوبنیں تاکہ حکومت پنجاب سرکاری سکول بیچنے سے باز رہے اورغریب والدین کے بچے بھی تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل روشن کرسکیں ،اگراب بھی عوام کی آنکھیں نہ کھلیں توان کے بچوں کے تاریک ہوتے مستقبل کوکوئی روک نہیں پائے گا۔

  • اوچ شریف :نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے میاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق ،بیٹی زخمی

    اوچ شریف :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق ،بیٹی زخمی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )احمدپورشرقیہ قلعہ دراورکے قریب عظیم والا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اورجبکہ ایک بچی زخمی ہوئی ہے
    ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم بہاولپور کو کال موصول ہوئی ہے جس میں کالر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو لوگوں کو زخمی کر دیا ہے- جس پرریسکیو کنٹرول نے فوری طور پر 1 ایمبولینس روانہ کروا دی ہے،جب سٹاف جائے وقوع پر پہنچاتو 3بندے موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے،

    جاں بحق ہونے والوں میں مختیارولدشیرخان بعمر35سال جسے سرمیں گولی لگی ہوئی تھی،روبینہ مائی زوجہ مختیارعمر33سال جسے بایاں بازو اور پیٹ میں گولی لگی ہوئی تھی اور بچہ قدیرولدمختیارعمر6سال جسے پیٹھ میں گولی لگی پائی گئی اور 7سالہ بچی زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ریسکیو1122کے مطابق موقع پر موجودلواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہمارے تین بندے موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک سات سالہ بچی زخمی ہوئی ہے جسے ابتدائی طبعی امداد دی گئی ،بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور لاشیں پولیس کے حوالے کردی گئیں

    پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغازکردیا ہے

  • نوری آباد: ایم 9پر 4 تیز رفتار گاڑیوں کی ایک ساتھ  ٹکر،15 سے زائد زخمی

    نوری آباد: ایم 9پر 4 تیز رفتار گاڑیوں کی ایک ساتھ ٹکر،15 سے زائد زخمی

    نوری آباد ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) نوری آباد کے قریب ایم 9 موٹروے پر چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

    تیز رفتاری کے باعث ایک سوزوکی، 2 کاریں اور 1 مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر نوری آباد منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں محمد زمان، نورزادہ، بانو، علیشا، رخسار، عبدالرحیم، خدیجہ، تنزیلہ، محمد عاطف، ردا، ذکیہ، عبدالرحیم اور دیگر شامل ہیں۔

    زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

  • گوجرہ :گرلز ہائرسیکنڈری سکول نواں لاہور کے اساتذہ اور طلباء سراپا احتجاج

    گوجرہ :گرلز ہائرسیکنڈری سکول نواں لاہور کے اساتذہ اور طلباء سراپا احتجاج

    گوجرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گرلز ہائرسیکنڈری سکول نواں لاہور کے اساتذہ اور طلباء سراپا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نواں لاہور میں بھی تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ اور طلباء نے احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی یہ احتجاج جاری رہے گا۔

    سکول اساتذہ نےبازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تعلیمی اداروں کی نج کاری, لیوانکیشمنٹ کے قوانین میں ترمیم اور پینشن رولز کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔ اس موقع پر تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا گیا، اساتذہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم حکومت کی سرکاری ملازمین کے خلاف ظالمانہ پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

    اساتذہ نے اعلان کیا کہ جب تک پنجاب حکومت اپنے ملازم کش فیصلوں پر نظر ثانی نہیں کرتی یہ احتجاج جاری رہے گا

  • گوجرہ:جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی کسان اتحاد عوامی پارٹی میں شمولیت

    گوجرہ:جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی کسان اتحاد عوامی پارٹی میں شمولیت

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ)جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی کسان اتحاد عوامی پارٹی میں شمولیت
    تفصیل کے مرکزی چیئرمین کسان اتحاد عوامی پارٹی چوہدری عبد الرؤف تتلہ امیدوار ایم این اے حلقہ 105 کے ڈیرہ پر کسان اتحاد عوامی پارٹی کی طرف سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات نے کسان اتحاد عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی

    جس میں جنوبی پنجاب سے ملک شہزاد اختر کھوہارا کو کسان اتحاد عوامی پارٹی کی طرف سے صدرجنوبی پنجاب، محمد عمران بلوچ جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب، غلام شبیر خان عرف شبو خان بلوچ، صدرضلع وہاڑی، ملک محمد اجمل کو تحصیل صدر وہاڑی کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا

    اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری شہباز چیمہ، ضلعی صدر جھنگ مہر رمضان نول، ضلعی صدر ٹوبہ چوہدری محمد عثمان جٹ، جنرل سیکرٹری جھنگ مہر قیصر، چوہدری علی اکبر جٹ جنرل سیکرٹری فیصل آباد قیصر نوید، حاجی اصغر علی بھی ہمراہ تھے۔