میرپورخاص، باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) بس ٹرمینل میرپورخاص پر گذشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے واقعات کے بعد پرانے میرپور تھانے میں خانو مری ضلع ٹنڈواللہ یار کے وائس چیئرمین دریا خان مری اور مری برادری کے دیگر دیگر 15 افراد پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
یاد رہے کہ گذشتہ روزمیرپورخاص بس ٹرمینل پر ٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹر گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق علی الصبح میرپورخاص بس ٹرمینل پر گاڑیوں کے معاملے پر ٹرانسپورٹر اور ٹھیکیدار کے گروپوں میں تصادم میں فائرنگ سے تین افراد معشوق چانڈیو ، اسد پٹھان اور فیضان آرائیں زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے معشوق چانڈیو اور اسد پٹھان کو حیدرآباد ریفر کریا گیا ہے جبکہ معمولی زخمی فیضان آرائیں میرپورخاص سول ہسپتال میں ہی زیر علاج ہے
یہ بھی پڑھیں
میرپور خاص :بس ٹرمینل پرٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹرز میں تصادم ،فائرنگ 3 زخمی
فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص عأدل میمن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات پر کنٹرول کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر سے اضافی نفری بھی طلب کی۔ اس وقت ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن عبدالستار گرگیج ، ڈی ایس پی پی سٹی فضل حق چانڈیو ، ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن وجے کمار ، ایس ایچ او اولڈ میرپور عابد نون ، ایس ایچ او مہران تھانہ مجید گرگیج ، ایس ایچ او محمودآباد سنجے کمار اور سٹیلائٹ ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی عباس علی عباسی بھی پولیس ہیڈکوارٹر کی اضافی نفری کے ہمراہ بس ٹرمینل میرپورخاص پر موجود رہے تھے.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میرپور خاص :بس ٹرمینل میں ہونیوالا تصادم ،15 افرادکے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
-

گوجرخان :مندرہ پولیس نے ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا
گوجرخان ،باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) مندرہ پولیس کی بڑی کارروائی،تابی ڈکیت گینگ کا سرغنہ آفتاب عرف تابی 04 ساتھیوں سمیت گرفتار،28 لاکھ روپے، 05 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد
ملزمان نے دو ماہ قبل جی ٹی روڈ پر واردات کے دوران رقم چھینی تھی، ملزمان نے دوران واردات فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی بھی کیا تھا،
ملزمان کے قبضہ سے 05 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ افتاب عرف طابی، عاطف، عاقب محسن اور عبدالمجید شامل ہیںگینگ کے دو ارکان اختر اور حامد کو قبل ازیں گرفتار کر کے شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جا چکا ہے،ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات اور مزید بھاری رقم کی برآمدگی متوقع ہے،تابی گینگ کی گرفتاری مندرہ و گوجرخان پولیس کے لئے ایک چیلنج تھا
مطلوب گینگ کی گرفتاری اور بھاری رقم کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور مندرہ پولیس کو شاباش
سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے- -

اوچ شریف :گورنمنٹ کالج برائے خواتین نے اساتذہ کی غیر قانونی گرفتاریاں ، پولیس تشددکیخلاف تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا
اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرہ گیلانی ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوچ شریف میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مقامی قیادت کا اجلاس، مرکزی رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری اور اساتذہ پر پولیس تشدد کی مذمت، اساتذہ کا احتجاج ، مطالبات تسلیم کیے جانے تک تدریسی و دفتری امور کا بائیکاٹ-
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرہ گیلانی ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوچ شریف میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مقامی قیادت کا ہنگامی اجلاس پرنسپل مسز انیسہ بتول کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وائس پرنسپل مسز عشرت پروین سمیت کالج کے تدریسی سٹاف نے شرکت کی، اس موقع پر اجلاس میں ملازمین کے بنیادی مطالبات لیو انکیشمنٹ/ ایل پی آر کی رننگ بیسک پے پر ادائیگی، پنشن رولز میں ملازم کش ترامیم اور گریجویٹی میں کمی کے خاتمے جیسے مطالبات کی منظوری کے لیے پرامن احتجاج کرنے پر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پپلا) اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری اور اساتذہ پر پولیس تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبات کی منظوری تک کالج میں تدریسی امور کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز انیسہ بتول نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر ملنے والے ایک اہم بینیفٹ یعنی لیو انکیشمنٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کے خاتمے کے مطالبے کو حکومت پنجاب نے جولائی میں تسلیم کر لیا تھا لیکن بعد میں حسب روایت وہ اپنے وعدے سے مکر گئی تھی، انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے
اور پنجاب میں ہزاروں سرکاری سکولوں کی نجکاری بھی کی جا رہی ہے، ان ملازم دشمن اقدامات کا فوری خاتمہ پپلا اور اگیگا کے بنیادی مطالبات میں شامل ہے، اجلاس کے اختتام پر اساتذہ نے مسز انیسہ بتول کی قیادت میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔
-

سیالکوٹ :پسرور،ڈسکہ ،سمبڑیال میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، فصلوں کو شدید نقصان
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)پسرور،ڈسکہ ،سمبڑیال میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، فصلوں کو شدید نقصان پہنچا
تفصیل کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور ڈسکہ سمبڑیال کے علاقوں ڈھوڈا، کلاس والہ، سوکن ونڈ ، بھیلر باجوہ ڈسک گھوئینکی ماجرہ اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے دھان سمیت باغ اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہےہزاروں ایکڑکھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں کسان پریشان ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لینے کا مطالبہ
-

سیالکوٹ :رکشہ روک کر ڈکیتی، بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی لڑکی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)رکشہ روک کر ڈکیتی، بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی لڑکی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق،ضلع بھرمیں نان سٹاپ بدترین خونی وارداتیں ،ڈی پی او سیالکوٹ احسن اقبال اور ان کی ٹیم ڈاکوؤں کے سامنے بے بس
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ضلع میں تاریخ کی بدترین خونی وارداتیں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں ڈی پی او سیالکوٹ احسن اقبال اور ان کی ٹیم ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے ،ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکشہ روک کر ڈکیتی ،دوران ڈکیتی ملزمان نے فائرنگ کردی
فائرنگ کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حلیمہ سرور دختر محمد سرور قوم جٹ واہلہ سکنہ واہلے بعمر قریب 21/22سال جو ڈسکہ میں پارلر کا کام کرتی تھی دم توڑگئی ،جاں بحق ہونے والی لڑکی رکشہ پر واپس جارہی تھی ،ڈاکوؤں نے رکشہ روک کر موبائل اور پرس چھینے کے بعد فائرنگ کر دی تھی.
-

سیالکوٹ : جعلی آئی ایس آئی اہلکار ،جعلی پولیس کار ،مشتبہ گینگ کے 3 کارندے گرفتار
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)جعلی آئی ایس آئی اہلکار ،جعلی پولیس کار ،مشتبہ گینگ کے 3 کارندے گرفتار
تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ پوسٹ انچارج SI محمد یوسف معہ ملازمان کے مطابق دوران گشت و ناکہ بندی انہوں نے پل نہر موترہ ایک مشکوک کار کرولا نمبری CH 3164 جس پر دونوں طرف پولیس لکھا ہوا تھا جسکے ساتھ ایک VIGO ڈالا بھی تھا جنکو روکنے کی کوشش کی جو فرار ہو گئےتا ہم پٹرولنگ پارٹی نے کار کو قابو کر لیا جس میں تین کس سوار تھے جنکے نام و پتہ جات 1۔ منور خان ولد خورشید سکنہ صوابی 2۔ احسان الہی ولد چوہدری نادر علی سکنہ گجرات اور 3۔ حافظ الرحمان سکنہ صوابی معلوم ہوئے جنہوں نے اپنے آپ کو ISI ایجنسی کا رکن ظاہر کیا
جنکی جامہ تلاشی پر احسان الہی کے ہاتھ میں پکڑا ایک میٹرولہ سیٹ 10 راونڈ 30 بور و دیگر نقدی موبائل برآمد ہوئے جبکہ حافظ الرحمان کی جامہ تلاشی پر مذکورہ سے ایک میٹرولہ سیٹ و نقدی موبائل جبکہ ڈرائیور منور خان سے نقدی موبائل وغیرہ برآمد ہوئے جو تین کس اپنے بارے کوئی تسلی نہ کروا سکے لہذا تین کس مشتبہ گان کو معہ ریکوری برائے آئندہ تفتیش حوالے ASI عبدالحمید تھانہ سمبڑیال کیا گیا۔
متذکرہ بالا رپورٹ کے تحت دوران ڈیوٹی SI محمد یوسف 345/PHP ایک مشتبہ گینگ پکڑا جسکو حوالے تھانہ سمبڑیال جن کے خلاف مقدمہ نمبر 23 /8215 مورخہ 23-10-12 کو تھانہ سمڑیال میں اندراج کروایا گیا ہے۔
-

اوچ شریف:سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی
اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی کا بھی سافٹ ویئر مبینہ اپڈیٹ، پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل، حلقہ کے ووٹرز میں شدید مایوسی کی لہر،
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 249 صاحبزادہ میاں گزین عباسی جن کو چند ہفتے قبل مبینہ طور پر کراچی سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا جو کہ بعد ازاں خیریت سے واپس بھی آگئے تھے نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے اور نو مئی کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے جماعت کو خیر باد کہہ دیا ہے،
مزکورہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور انکے اس بیان کی وجہ سے انکا اچھا خاصا ووٹ بینک ان سے نالاں اور مایوس دکھائی دیتا ہے، یاد رہے جنوبی پنجاب کی اس سرائیکی بیلٹ کے سیاست دانوں کو وفاقی لیول پر مبینہ طور سے ” بکاؤ مال ” سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر دور اقتدار میں آنے والی جماعتیں اسی پٹی کے منتخب شدہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی "خریداری” کرکے اپنے نمبر زآف گیم مکمل کرتی رہی ہیں اور اقتدار کا ہماسر پر سجا کر حکمرانی کو انجوائے کیا، اس سے پہلے نواب آف بہاولپور بہاول خان عباسی بھی پاکستان تحریک انصاف کو اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے داغ مفارقت دے چکے ہیں
اس وقت زمینی حقائق کے برعکس کچھ ایسے بھی سیاست دان ہیں جو تاحال پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے دکھائی دیتے ہیں جن میں سرفہرست سردار ملک عامر یار وارن اور سردار عامر نواز چانڈیہ ہیں، حلقہ پی پی 249 کے پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز میں میاں گزین عباسی کے پارٹی چھوڑنے کے مزکورہ ویڈیو پیغام پر شدید تشویش پائی جاتی ہے
عباسی خاندان کی مستقبل قریب کی سیاست کا رخ یکسر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے، تاہم حتمی طور پر کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ حلقہ کا ووٹر اب کس کو اپنے ووٹ کا حقدار سمجھے گا
-

اوچ شریف:نامعلوم تیزرفتارکار موٹرسائیکل سوارکوٹکرمار کرفرار 2 زخمی
اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )نامعلوم تیزرفتارکار موٹرسائیکل سوارکوٹکرمار کرفرار 2 زخمی
تفصیل کے مطابق جھانگڑا انٹر چینج روڈ پر نو شہرہ جدید کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ ہوا ہے ،حادثہ میں کار سوار موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کرفرار ہو گیاریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل سوار احمد پور شرقیہ موضع انور آباد کے رہائشی ہیں زخمی باپ بیٹ ا ہیں انور آباد کا رہائشی زخمی غلام حسن اور اس کا بیٹا بہاول پور سے دوائی لے کر گھر واپس جا رہے تھے
ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کی جانب سے نو شہرہ جدید میں تعینات ریسکیو محافظ نےزخمیوں کو طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیا
-

ننکانہ:وزیر اعلی پنجاب نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا ،چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب، ڈی پی او صاعد عزیز ننکانہ اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھی اس موقع پر موجود تھے. کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح تھانہ صدر ننکانہ میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا. چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب، ڈی پی او صاعد عزیز ننکانہ۔ اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد ننکانہ بھی اس موقع پر موجود تھے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح تھانہ صدر ننکانہ میں کیا گیا. کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ذریعے شہر بھر کو کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا . وزیر اعلی کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو ننکانہ صاحب عالمی اہمیت کا شہر ہے .دنیا بھر سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب آتے ہیں, منصوبے پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی.منصوبے کی تکمیل سے پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوئی .دنیا بھر سے سیاح بھی ننکانہ صاحب آتے ہیں ننکانہ صاحب کو عالمی معیار کا شہر بنایا جائے گا.ننکانہ صاحب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گرودوارہ جنم استھان کا دورہ بھی کیا. وزیر اعلیٰ پنجاب نے گرودوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کو بھی دیکھا . وزیر اعلی نے بابا گورو نانک کی جائے پیدائش پر بہترین انتظامات کو سراہا.
ننکانہ میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بہت زیادہ ضرورت تھی .سیف سٹی پراجیکٹ 40 کروڑ کا تھا جس میں پانچ کروڑ کی بچت کی گئی . سیف سٹی پراجیکٹ سکھ ٹورازم کے لئے مفید ثابت ہوگا.6 سے زائد سکھ یاتریوں کو ایک کال کے ذریعہ جلد تمام سہولیات 12 سو ڈالر میں ملیں گی.
ننکانہ صاحب،کرتار پور ،سکھ یاتریوں کے لئے اہم مقامات ہیں،اسلام کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے،سو بلین کا پراجیکٹ اب ستر بلین میں کرنے جا رہے ہیں، فیصل آباد،گوجرانوالہ سمیت تین شہریوں میں آئندہ 120 دنوں میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہوگا

-

کوٹ مبارک:قبرستان میں کئی سال پرانی قبرکو توڑ کر قبر سے ہڈیاں نکال لیں
کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم کی رپورٹ )قبرستان میں کئی سال پرانی قبرکو توڑ کر قبر سے ہڈیاں نکال لیں
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے کوٹ مبارک کی حدود میں گھمن قبرستان پتی گھمرانی میں کئی سال پرانی قبر کی بہ حرمتی ہوئی ہے قبر کو توڑ کر قبر سے ہڈیا نکال لی گئیں ،قبرکئی سال قبل فوت والے شخص مہرا خان مرحوم کی بتائی جا رہی ہے قبر کی بے حرمتی کی وجہ زمینی تنازعات پر ممبنی ہے ۔کچھ افراد نے کئی سال قبل فوت والےشخص مہرا خان کی قبر کو توڑ کر ہڈیا نکال لیں علاقہ بھر میں شدید غم کی فضاء اور اہل علاقہ کا ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔قبر کی بے حرمتی کی وجہ زمین کا تنازع بتایا گیا ہے