چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)ضلع اپر چترال کے جنت نظیر وادی ریشن کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلیے حفاظتی دیوارں اور شیلٹر ہوم کی تعمیر مکمل۔
ضلع اپر چترال کے خوبصورت وادی ریشن جو پچھلے تیرہ سالوں سے سیلاب کی زد میں ہے۔ یہاں پہاڑوں پر پڑی ہوئی صدیوں پرانے گلیشیر یعنی برفانی تودے پٹھنے سے اچانک سیلاب آتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان کا سامنا ہوا ہے۔2015 میں جو تباہ کن سیلاب آیا تھا اس نے نہ صرف ریشن میں رابطے کا واحد پل تباہ کیا تھا بلکہ پشاور چترال کی مین شاہراہ بھی کئی میٹر تک سیلاب کی زد میں آکر دریا برد ہوئی تھی۔اس تباہ کن سیلاب میں یہاں کئی مکانات، دکانیں، زیر کاشت رقبہ، کھڑی فصل اور پھلدار درختوں کے باغات بھی سیلاب کی وجہ سے تباہ ہویئے تھے۔ سیلاب کی تباہ کاری کی پیش نظر یہاں سے متعدد گھرانے بے گھر ہوکر متاثرین دوسری جگہہ پناہ لینے پر مجبور ہوگیے۔

ریشن کے اوپر صدیوں پرانے برفانی تودے موسم گرما میں گرمی کی شدت کی وجہ سے اچانک پھٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بغیر بارش یا پیشگی اطلاع کے سیلاب آتا ہے۔ اس خوبصورت علاقے کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے محکمہ سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن نے ریشن کے برساتی نالے میں حفاظتی دیوار تعمیر کی تاکہ اس علاقے کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔ اسی جگہہ گورنمنٹ ہائی سکول کا ہال اور لیبارٹری بھی سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوئےتھے۔ لوگوں کو محفوظ جگہ میں پناہ کیلئے ایک شیلٹر ہوم بھی تعمیر کروایا گیا جسے علاقے کے لوگ ضرورت کے مطابق کمیونٹی ہال کے طور پر استعمال کرسکیں گے-

ان تعمیراتی کاموں کیلئے گلوف ٹو پراجیکٹ کے ذریعے یونائٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام نے فنڈ فراہم کیا تھا۔ محکمہ سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن نے یہ کام صرف تین مہینے کے قلیل مدت میں مکمل کیا۔ ان ترقیاتی کاموں کا معینہ کرنے اور اس کا افتتاح کرنے کیلئے یو ای ڈی پی کے ریذیڈنٹ ریپریزنٹیٹیو ڈاکٹر سموئیل ریزک اور یو ای ڈی پی کے خاتون کنٹری ڈایریکٹر نے اس کام کو بہت سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر کمیونٹی ہال کے سامنے پودے بھی لگائے۔

اس موقع پر سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن کے ڈایریکٹر جنرل محمد یسین خان وزیر محکمہ جنگلات اور گلوف ٹو کے نمائندے بھی موجود تھے۔ گلوف ٹو پراجیکٹ کے صوبائی نمائندے شہزادہ اقتدارالملک نے یو ای ڈی پی کے نمائندگان کو بریفنگ دی۔ ان مہمانوں نے ریشن میں اس تباہ شدہ مقام کا بھی دورہ کیا جو آٹھ سال پہلے سیلاب کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوا تھا اور پشاور چترال سڑک بھِی سیلاب میں بہہ گئی تھی جس کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گاؤں کے اندر سے متبادل راستہ بنوایا۔

اس سلسلے میں ریشن میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس مِیں علاقے کے لوگوں نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریشن جو بار بار سیلاب کی زد مِیں آتا ہے اسے سیلاب سے محفوظ کرنے کی لئے کوئی دیرپا منصوبہ منظور کیا جائے۔ یو این ڈی پی کے ریذیڈنٹ نمائندے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ریشن کے خوبصورتی کے بارے میں جو کچھ سنا تھا اسے آج اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاری کو دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام آپ کو کبھِی مایوس نہیں کرے گی اور نہ آپ کو بے یارومدد گار چھوڑےگا۔ اس موقع پر مہمانوں کو چترال کے روایات کے مطابق چوغہ اور پکول پہنائےگیے جب کہ اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ جس کا تعلق روس سے ہے ان کو روایتی ٹوپی پیش کی گئی۔

یو این ڈی پی کے ٹیم نے ریشن میں بجلی گھر کا بھی دورہ کیا جو سال دو ہزار پندرہ کے سیلاب میں مکمل طور پر تباہ ہوا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت بھی کرلی۔ڈایریکٹر جنرل سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن کے اعزاز میں ریشن کے لوگوں نے بادشاہوں کا کھیل یعنی پولو کا ایک میچ بھی کروایا ۔ اس موقع پر ڈی جی محمد یسین خان وزیر نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

علاقے کے لوگوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ان کی زندگی ہر وقت خطرے سے دوچار تھی مگر اب ان حفاظتی دیواروں کی تعمیر سے وہ سکون کی نیند سوکر زندگی بسر کریں گے۔ یاسین وزیر نے علاقے کے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی کوشش ہوگی کہ جتنا ہوسکے چترال میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ زیر کاشت زمین کو بھی سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی نقصان سے بچایاجاسکے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں علاقے کے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ضلع اپر چترال وادی ریشن سیلاب سے بچاؤ کی حفاظتی دیوار اور شیلٹر ہوم کی تعمیر مکمل
-

میرپور خاص :بس ٹرمینل پرٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹرز میں تصادم ،فائرنگ 3 زخمی
میرپور خاص ،باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص بس ٹرمینل پر ٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹر گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق علی الصبح میرپورخاص بس ٹرمینل پر گاڑیوں کے معاملے پر ٹرانسپورٹر اور ٹھیکیدار کے گروپوں میں تصادم میں فائرنگ سے تین افراد معشوق چانڈیو ، اسد پٹھان اور فیضان آرائیں زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے معشوق چانڈیو اور اسد پٹھان کو حیدرآباد ریفر کریا گیا ہے جبکہ معمولی زخمی فیضان آرائیں میرپورخاص سول ہسپتال میں ہی زیر علاج ہےفائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص عأدل میمن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات پر کنٹرول کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر سے اضافی نفری بھی طلب کرلی ۔ اس وقت ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن عبدالستار گرگیج ، ڈی ایس پی پی سٹی فضل حق چانڈیو ، ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن وجے کمار ، ایس ایچ او اولڈ میرپور عابد نون ، ایس ایچ او مہران تھانہ مجید گرگیج ، ایس ایچ او محمودآباد سنجے کمار اور سٹیلائٹ ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی عباس علی عباسی بھی پولیس ہیڈکوارٹر کی اضافی نفری کے ہمراہ بس ٹرمینل میرپورخاص پر موجود ہیں
باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کے حالیہ واقعے میں گرفتاری سے متعلق سوال پر پولیس ذرائع کی جانب سے جواب دیا گیا کہ اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی عوام پرسکون رہیں حالات قابو میں ہیں افواہوں پر کان نہ دھر ےجائیں ، جو قانون ہاتھ میں لے گا اس سے سختی سے نمٹا جائیگا –
-

اوچ شریف :پینشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی، اساتذہ کا بھرپور احتجاج
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)پینشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی اساتذہ کا بھرپور احتجاج
پنشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف پنجاب بھر کی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خیر پور ڈاہا خیر پور ڈاہا ۔گورنمنٹ ایلیمنٹری بوائز سکول غلاموں کھاکھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مبارک پور سمیت دیگر سکولوں کے اساتذہ اور طلبا کا احتجاج گرفتار قیادت کی فوری رہائی ، تمام مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے ، چیئرمین اگیگا رحمن باجوہ کی لاہور میں اچانک گرفتاری پر تحصیل احمد پور شرقیہ وگردونواح علاقوں کے سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کا لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں ترمیم سکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیاگیااساتذہ نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کر دیا تحصیل احمد پور شرقیہ بھر سے ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ اور دیگر محکموں کے ملازمین نے لیو انکیشمنٹ،پنشن رولز میں تبدیلی اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی پوری زندگی ریاست کا پہیہ چلانے میں گزار دیتے ہیں لیکن نگران حکومت کے ظالمانہ اقدامات نے نہ صرف ملازمین کو جیتے جی مار دیا ہے بلکہ ان کے بچوں کا مستقبل بھی داؤ پر لگا دیاہے۔
اساتذہ نے کہا کہ وہ پر امن طبقہ ہیں جسکی وجہ سے حکومت ان کے قائدین کے خلاف ایکشن کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قائدین کی فوری رہائی اور مطالبات کی منظوری نہ کی گئی تو ملک بھر کے تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر کے ملازمین اور طلبہ و طالبات سڑکوں پر ہوں گے
-

اوچ شریف :ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری کاسلسلہ جاری
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری کاسلسلہ جاری،سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود تھانہ اوچ شریف پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف رورول ہیلتھ سینٹر سے نامعلوم چورموٹر سائیکل لے اڑے، قبل ازیں بھی ہسپتال سے سے متعدد موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں، گورنمنٹ ڈگری کالج سید شمس الدین گیلانی کے پروفیسر جام صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میرا بیٹا دوائی کے سلسلے میں رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف پہنچا تو اس نے اپنا موٹر سائیکل نمبری MNO 1248 سی ڈی ماڈل 2017ہسپتال کی عمارت کے سامنے گیٹ میں کھڑا کیا، 20منٹ بعد جب وہ واپس لوٹا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھاانہوں نے کہا کہ اس سے قبل رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف سےکئی موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں جبکہ اوچ شریف پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی کیمرہ کی مدد سے ویڈیوز پیکچرز حاصل کیں لیکن تاحال اوچ شریف پولیس چوروں کو ٹریس نہیں کرسکی ،
دوسری اوچ شریف پولیس کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی فوٹیج کاجائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا
-

جھنگ: اندھے قتل کا معمہ حل،بیٹا باپ کا قاتل نکلا
جھنگ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) پولیس نے اندھے قتل کا ملزم ٹریس کر لیا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ نافرمان بیٹا باپ کا قاتل تھا، جس نے 80 سالہ باپ کو جائیداد کے تنازع پر چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔
ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادرنے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ تھانہ موچیوالہ کے علاقے چک نمبر 216 میں قتل کی واردات ہوئی، جس میں 82 سالہ ممور خان کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا تھا۔
ایس پی رحمان قادر نے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی کارروائی میں مقتول کے بھتیجوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، تاہم جب ٹیکنیکل اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا تو مقتول کا اکلوتا بیٹا ظہیر قاتل نکلا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم ظہیر نے اعتراف جرم کرلیا ہے، اور بتایا ہے کہ اس سے زمین فروخت کر نے کی اجازت نہ دینے پر حقیقی باپ کو قتل کیا تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ڈی پی او جھنگ کی جانب سے بلائنڈ مرڈر ٹریس کر کے ملزمان کو پولیس حراست میں لینے پر تفتیشی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملزم کا چالان پیش کرکے سخت کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔
-

ڈیرہ غازیخان: ڈی پی او کا تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کا سرپرائز وزٹ
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) ڈی پی او کا تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کا سرپرائز وزٹ
ڈی پی او احمد محی الدین نے ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد کے ہمراہ تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کا سرپرائز وزٹ کیا. دوران وزٹ تھانوں کی حوالات میں بند ملزمان کے متعلق دریافت کیا۔محرر تھانہ جات نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈی پی او احمد محی الدین نے تھانہ کے اسلحہ کو چیک کیا اور اسلحہ کی حفاظت اور خبر گیری کے متعلق ہدایت دی۔ فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاران کی رہائشی بیرکس کا بھی معائنہ کیا۔

-

ٹانک:بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل )ٹانک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
پیسکو کی جانب سے ضلع بھر میں 20 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،ضلع بھر میں 9 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 بھی نافذ ہے
بجلی کے 8 فیڈرز بھی مکمل طور پر بند کردیئے گئے ہیں8 بجلی فیڈرز کی بندش سے سینکڑوں دیہاتوں کی بجلی 25 روز سے منقطع ہےبجلی بندش سے ضلع بھر میں پینے کا پانی بھی ناپید ہوگیا ہے، شہری پینے کیلئے پانی بازاروں سے خریدنے پر مجبور ہیں،شٹر ڈاؤن کی کال ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہے، بجلی بندش سے کاروباری طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے یومیہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے
ٹانک شہر میں آج تمام تجارتی مراکز پرائیویٹ سکول اور کالجز اور دکانیں بھی بند رہیں گے، ضلع بھر سے احتجاجی ریلیاں ٹانک تک نکالی جارہی ہیں
گل امام اماخیل رنوال گومل وزیر آباد صابر آباد اور ڈیرہ روڈ پر مظاہرین اکھٹا ہونا شروع ہوگئے ہیںپیسکو کی جانب سے بجلی سرکاری اداروں اور بعض بجلی فیڈرز پر بھاری بقایاجات کی وجہ سے بند کی گئی ہے، پیسکو ٹانک ایک دہائی سے سینکڑوں دیہاتوں سے ماہانہ کنڈوں کی مد میں لاکھوں روپے بٹورتے چلے آرہے ہیں،دیہی علاقوں سے کنڈوں کی مد میں ملنے والی رقم کے چند لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے
پیسکو ٹانک اہلکار افسران کی آشیرواد سے گھر بیٹھے ریڈنگ لکھتے چکے آرہے ہیں ،پیسکو سرکاری محکموں اور بااثر افراد سے ریکوری کرنے میں ناکام ہے، احتجاج کیلئے شہری اور دیہی علاقوں میں اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے
شہر جامع مسجد سپین وزیر آباد صابر آباد الہی آباد رنوال اور میاں لال کے مقام پر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے ہیں،مظاہرین پیسکو ٹانک کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے ہیں، مختلف مقامات پر مظاہرین جمع ہونے کے بعد 9 بجے کشمیر چوک پر جمع ہونگے
ٹانک شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں، سرکاری ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے،پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں
-

کوٹ ادو : تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
کوٹ ادو(باغی ٹی وی )کوٹ ادو میں تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
افسوسناک حادثہ کوٹ ادو کے علاقے نورشاہ طلائی روڈ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اندھیرا ہونے کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑے خراب ٹرالے سے جا ٹکرائی،تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، کار میں سوار 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔مرنے والوں کی شناخت اقبال، غلام قاسم، سعید، بلال اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے،
تمام افراد کا تعلق کوٹ سلطان ضلع لیہ سے ہے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مشینری کے ذریعے لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
-

سیالکوٹ:نگران صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) نگران صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ 39 کروڑ روپے لاگت سے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی تزئین و آرائش کا کام نومبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا ، 21 کروڑ روپے لاگت سے سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ بھی کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا، صوبائی وزیر نے ہسپتال میں جاری کام کا معائنہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال ، پرنسپل ڈاکٹر عبدالستار ، ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس ، ایکسین بلڈنگز، ایس ڈی او چوہدری اعجاز نے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ سیالکوٹ: نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہسپتال کی تزئین و آرائش پر 39 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کے پہلے فیز میں ہسپتال کے 60 ہزار مربع فٹ ایریا پر کام 15 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا اس فیز میں سائیکالوجی ، ای این ٹی نفرالوجی، گائنی، سرجیکل وارڈ، متعدد آپریشن تھیٹرز کی تزئین و آرائش کی جائے گی ،دوسرے مرحلے میں میڈیکل ایمرجنسی ، ٹی بی ، فیملی وارڈ میں کام ہوگااسکا ایریا 40 ہزار مربع فٹ ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ ریونیو کمپوننٹ کا تخمینہ فوری مکمل کرے، خراب بیڈ اور آلات تبدیل کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تین کنال رقبہ پر پیڈز وارڈ تعمیر کی جائے گی ، ہسپتال میں ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنانے ، بیڈز کی تعداد میں اضافہ ، انجیو گرافی کا منصوبہ بھی ہے۔ صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔
-

چونیاں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتلا لٹا کر اساتذہ کی فاتحہ خوانی
چونیاں،باغی ٹی وی (عدیل اشرف نامہ نگار)اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں سکولوں کی تالا بندی کر کے دفاتر و دیگر جگہوں پر احتجاجی مظاہرہ، لیوانکیشمنٹ اور پینشن رولز میں تبدیلی نامنظور کے نعرے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتلا لٹا کر اساتذہ کی فاتحہ خوانی،مسلسل تین روز سے دوردراز سےسکول آنے والے غریب طلبہ وطالبات بغیر تعلیم حاصل کیے گھر واپس لوٹنے پر مجبور،طلبہ و طالبات کاکہنا حکومت ہمارے اساتذہ کے ساتھ معاملات جلد نپٹائے تاکہ ہماری تعلیمی سرگرمیاں جاری ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، چھانگا مانگا کنگن پور اور دیگر قصبوں میں اپنے مطالبات کے حق میں سینکڑوں سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے کلاسوں کی تالا بندی کر کے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دئیے رکھا اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی،مسلسل تین روز سے دوردراز سے آنے والے غریب طلبہ وطالبات بغیر تعلیم حاصل کیے گھر واپس لوٹنے پر مجبور،بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں رک گئی،
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ مار اجا رہا ہے، لیو انکیشمنٹ اور پینشن رولز میں تبدیلی نامنظور ہے، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چونیاں کے اساتذہ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پتلا لٹا کر احتجاجی طور پر فاتحہ خوانی کی اور نعرے لگاتے رہے اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ سکولوں کی پرائیویٹائزیشن بند کی جائے ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اساتذہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت لیوانکیشمنٹ میں ترمیم اور پنشن پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا پنجاب حکومت ملازمین کے حقوق پر ظلم بند کریں ہمارے ساتھیوں پر گزشتہ رات لاہور میں پنجاب پولیس نے تشدد کیا اور 20 سے زائد سنیئر اساتذہ کو حوالات میں بند کر دیا جو سراسر زیادتی ہے
سرکاری ملازمین اساتذہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے ان کو فوری رہا کیا جائے۔احتجاج ہمارا حق ہے اپنے حق کے لیے احتجاج کرتے رہیں گے ہم اپنے ملازمین کے حق کے لیے جلد ایک بڑی ہڑتال کا اعلان کریں گے پنجاب حکومت کو ہمارے مطالبات ماننے پڑیں گے اگر احتجاج کے دائرہ کار وسیع کی کال دے دی تو ہم پنجاب حکومت کا کوئی بھی مطالبہ تسلیم نہیں کریں گے، طلبہ وطالبات کا کہنا ہماری تعلیم کا حرج ہو رہا حکومت ہمارے اساتذہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرے اور ہماری تعلیمی سرگرمیاں جاری کی جائیں تاکہ ہمارا تعلیمی حرج نہ ہو