Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں:محکمہ سول ڈیفنس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    چونیاں:محکمہ سول ڈیفنس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    چونیاں،باغی ٹی وی(عدیل اشرف نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ شاپس کی بھرمارا سپیشل برانچ کی واضح رپورٹ کے باوجود ضلعی انتظامیہ کرپٹ سول ڈیفنس اہلکاران و افسران کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر۔شہرکی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تحصیل بھر میں حتیٰ کہ گلی محلوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کی شاپس قائم ہو چکیں ہیں، یہ گورکھ اور خطرناک دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔ جب بھی برائے نام کارروائی کی جاتی ہے تو منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ شاپس کے مالکان کو بذریعہ موبائل فون میسج پہنچا دیا جاتا ہے لاکھوں روپے منتھلیاں اکٹھی کرنے والے سول ڈیفنس اہلکاروں کے خلاف سپیشل برانچ کچھ عرصہ قبل تفصیلی رپورٹ دے چکی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ کرپٹ اہلکاران تحصیل کے کن کن مقامات سے کتنی منتھلی اکٹھی کرتے ہیں مگر عوامی مسائل میں عدم دلچسپی رکھنے والی ضلعی و تحصیل انتظامیہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر کرپٹ سول ڈیفنس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے

    اسی طرح سول ڈیفنس اہلکاروں اورپٹرول پمپس مالکان کی ملی بھگت سے شہر بھر کے پٹرول پمپس پر کم پیمانہ اور ایرانی پٹرول کی دھڑلے سے فروخت جاری ہے۔ انتظامیہ کی نااہلی اور کرپٹ سول ڈیفنس اہلکاروں کے باعث شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ شہرکی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لے کر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے والے ان منی پیٹرول پمپ اور دیگر شاپس کے خلاف فوری طورپر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ڈی جی خان :غازی یونیورسٹی،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے بریسٹ کینسر کا عالمی دن منایا گیا

    ڈی جی خان :غازی یونیورسٹی،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے بریسٹ کینسر کا عالمی دن منایا گیا

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی ( شہزاد خان نامہ نگار )غازی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے بریسٹ کینسر کا عالمی دن منایا گیا ،
    غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے اور ہر پروگرام وغیرہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ گزشتہ دن یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بریسٹ کینسر کا عالمی دن منایا گیا

    جس کی صدارت شعبہ فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی نے کی ۔ اس میں طالبہ اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ کیا۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی کا کہنا ہے کہ اس دن کو منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اس خطرناک بیماری کی بروقت تشخیص کریں اور اس کے اثرات سے بچ سکیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہیے یہ عالمی دن کے بارے میں سمینار منعقد کیا جائے تاکہ مزید طالبہ و طالبات کو پتہ لگ سکے۔

  • میرپورخاص:حیسکو کے متعدد ملازمین کا  ٹرانسفر کردیا گیا

    میرپورخاص:حیسکو کے متعدد ملازمین کا ٹرانسفر کردیا گیا

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )حیسکو کے متعدد ملازمین کا ٹرانسفر کردیا گیا
    اسسٹنٹ مئنیجر حیسکو حیدرآباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میرپورخاص حیسکو میں متعدد ملازمین کا ٹرانسفر کردیا گیا.

    ٹرانسفر ملازمین میں شامل ساجد حسین ولد صادق حسین LS ii سب ڈویژن ہیررآباد میرپورخاص , جہانگیر عادل ولد نسیم احمد LS ii سب ڈویژن ہیرآباد میرپورخاص ، کامران احمد ولد عبدالستار LS i سب ڈویژن سٹی میرپورخاص ، سید غوث جیلانی ولد معین الدین LS ii سب ڈویژن سٹی میرہورخاص ،محمد سلیم ولد محمد افضل LS i سب آفس کے جی ایم ، ڈگری ڈویژن , اور راؤ محمد صادق ولد عبدالمجید LS ii ڈگری سب ڈویژن ڈگری کو حیدرآباد ٹرانسفر کر دیا گیاہے.

  • میرپورخاص:ہنگامی حالات میں متاثرین کی امداد و بحالی میں ہلال احمر کاکردار اہم ہے-ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص:ہنگامی حالات میں متاثرین کی امداد و بحالی میں ہلال احمر کاکردار اہم ہے-ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر و صدر ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں متاثرین کی امداد و بحالی اور غریب عوام کی مدد کرنے میں ہلال احمرکا کردار اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہلال احمر کی سرگرمیوں کو مزید وسیع و تیز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ میرپورخاص کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

    انہوں نے عہدیداران کو ہدایت کی کہ ہلال احمر کا ریکارڈ مکمل رکھا جائے انہوں نے یقین دلایا کہ ہلال احمر کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے اجلاس میں ہلال احمر ڈسٹرکٹ برانچ کے چیئر مین ڈاکٹر سید رضی محمد اعزازی سیکریٹری اظہر عباس اور نمائندہ سندھ رئیس احمد خان نے ہلال احمر کے اخراجات،آمدنی اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر کے شاپنگ سینٹر کی دکانوں کا کرایہ بہت کم مل رہا ہے اورکچھ دکاندار کافی عرصہ سے کرایہ نہیں دے رہے ہیں اورنہ ہی دکانیں خالی کررہے ہیں

    جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو شاپنگ سینٹر کا معائنہ کرکے دکانداروں سے ملاقات کرے گی اورقانون اورموجودہ ریٹ کے مطابق نیا کرایہ طے کریگی تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو اور فلاحی سرگرمیوں میں مدد مل سکے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام دستگیر شیخ اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سلیم شیخ،ہلال احمرڈسٹرکٹ برانچ کے جوائنٹ سیکریٹری رفیق لغاری،خزانچی کریم میمن،ممبران امین بھٹی،جمیل احمد،ڈاکٹر زوار لغاری،منصورچیمہ،فرحان قریشی اورفرقان شیخ نے شرکت کی۔

  • میرپورخاص:ادارہ تحفظ ماحولیات کاجعلی پلاسٹک کی بوتلیں بنانے کی فیکٹری پرچھاپہ

    میرپورخاص:ادارہ تحفظ ماحولیات کاجعلی پلاسٹک کی بوتلیں بنانے کی فیکٹری پرچھاپہ

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ریجن آفس ميرپورخاص سندھ کی ٹیم کا میرپورخاص میں بوتلیں بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ
    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نعیم احمد مغل اور اسٹنٹ ڈائریکٹر و ریجنل انچارج علی محمد رند کی ہدایات پر کیمسٹ شاہدالرحمان، کیمسٹ انیل کمار اور فیلڈ سپروائزر انتظار حسین کا میرپورخاص میں پرانی کاٹن فیکٹری کے نزدیک جعلی پلاسٹک کی بوتلیں بنانے کی فیکٹری پر خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ جس کے دوران ممنوعہ پلاسٹک کچرے سے بوتلیں بنائی جا رہیں تھیں ۔

    اس موقع پر محکمہ ماحولیات ٹیم میرپورخاص کا کہنا تھا کہ ڈسپوز ایبل پلاسٹک کی بوتلوں کا یہ جنون ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جو پہلے ہی انسانی صحت اور ماحولیاتی پریشانیوں کا سبب بن رہا ہے۔پلاسٹک کی بوتلوں سے وابستہ ماحولیاتی مسائل پیداوار کے عمل میں شروع ہوتے ہیں۔ خام مال کی تیاری۔پولی تھیلین ٹیرفتھلٹ (پی ای ٹی) پلاسٹک کی بوتلوں کی تیاری میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مواد ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت میں وہ ماحول مضر اثرات مرتب کرتے ہیں ۔کیونکہ اس طرح کی بہت کم قیمت پلاسٹک کی بوتلوں سے منسلک ہوتی ہے لوگ اکثر انہیں زمین پر ضائع کردیتے ہیں زمین اور سمندروں پر پلاسٹک کی بوتلیں وقت کے ساتھ چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹ جاتی ہیں۔ ان ٹکڑوں میں پولی کلورینٹڈ جیسے نقصان دہ کیمیکل شامل ہیں چھاپے کے دوران وہاں پر موجود ورکرز نے کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کردیا ۔

    سیپا ٹیم نے قانونی راستہ اپناتے ہوئے فیکٹری مالکان کو ذاتی شنوائی کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے۔بصورت دیگر عمل نہ کرنے کی صورت میں سیپا ایکٹ 2014 کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

  • میرپورخاص:چوریاں، ڈکیتیاں روز کا معمول،پولیس حقائق چھپاکراعلیٰ حکام کو گمراہ کرتی ہے- حافظ حفیظ

    میرپورخاص:چوریاں، ڈکیتیاں روز کا معمول،پولیس حقائق چھپاکراعلیٰ حکام کو گمراہ کرتی ہے- حافظ حفیظ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ضلع میرپورخاص کرائم کا گڑھ بن چکا ہے موٹرسائکل چھیننا چوری ہونا اور ڈکیٹیاں روز کا معمول بن چکا ہے میرپورخاص کے پولیس آفیسرز آئی جی سندھ اور وزیر داخلہ کو امن و امان کے سلسلے میں غلط معلومات فراہم کر کے انہیں گمراہ کر رہے ہیں ۔

    ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور علماء ایکشن کمیٹی کے رہنما حافظ حفیظ الرحمن نے میرپورخاص کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ چوریوں ڈکیتیوں کے علاوہ میرپورخاص کے پرامن شہری اپنی گاڑیاں موٹرسائیکل گھروں کے باہر چوروں کے خوف سے کھڑی نہیں کرسکتے یہاں تک کہ بھینسیں بھی چوری ہورہی ہیں جبکہ ان متاثرین میں ہم بھی شامل ہیں میرپورخاص پولیس کی کارکردگی لاکھوں شہریوں کے سامنے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔

    مولانا حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ اس ساری صورتحال کو حکام بالا سے کیوں چھپایا جا رہا ہے ، انھیں سب اچھا ہے کی رپورٹ کیوں دی جارہی ہے، میرپورخاص منشیات اور کرائم کی وجہ سے بےحال ہوچکا ہے

    انہوں نے آئی جی سندھ رفعت مختار اور صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز سے اپیل کی ہے کہ میرپورخاص میں شہریوں کی عزت جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا کر لاکھوں شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

  • نواب شاہ:میاں محمد نواز شریف کی 21 تاریخ کو آمد,قاضی احمد میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز

    نواب شاہ:میاں محمد نواز شریف کی 21 تاریخ کو آمد,قاضی احمد میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز

    نواب شاہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعنایت اللہ)میاں محمد نواز شریف کی 21 تاریخ کو آمد,قاضی احمد میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز،قاضی احمد پاکستان میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 تاریخ کو آمد کے موقع پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز اور نکالی گئی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت
    تفصیل کے مطابق نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں 21 اکتوبر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں ضلع نواب شاہ کے سینئر نائب صدر سید اعجاز علی شاہ لکیاری اور تحصیل قاضی احمد کے صدر علی خان جتوئی کی جانب سے کوٹ مقبول شاہ لکیاری سے قاضی احمد تک ریلی نکالی گئی جوکہ سید ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی

    ریلی موٹر سائیکلوں اور کاروں میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جو کہ قاضی احمد پہنچی جہاں پر کارکنان کی جانب سے جگہ جگہ پر پھول نچھاور کرکے ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا گیا، سید ہاؤس پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع نواب شاہ کے سینئر نائب صدر سید اعجاز علی شاہ لکیاری،تحصیل قاضی احمد کے صدر علی خان جتوئی و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ جلد میاں محمد نواز شریف پاکستان میں اپنے عوام کے پاس پہنچنے والے ہیں ،ہماری ریلی کا مقصد عوامی رابطہ مہم کو شروع کرنا اور تیز سے تیز کرنا ہے تاکہ سندھ کے عوام زیادہ سے زیادہ لاہور پہنچ کر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں

    پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن جیت کر ایک بار پھر عوام کی بھرپور خدمت کرے گی اور ملک کو ماضی کی طرح مشکلات سے نکالے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اس موقعہ تحصیل قاضی احمد کے جنرل سیکرٹری رب نواز ملاح،اشفاق احمد راجپوت،عبدالغنی سہتو،ڈویژن نوابشاہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شفیق آرائیں،حاجی اشرف بھٹی،عبدالمجید سیال،اشتیاق احمد راجپوت و دیگر موجود تھے

  • اوچ شریف:گورنمنٹ سید شمس الدین گیلانی ایسوسی ایٹ کالج ، ریسکیوکی طلباء کوٹریننگ

    اوچ شریف:گورنمنٹ سید شمس الدین گیلانی ایسوسی ایٹ کالج ، ریسکیوکی طلباء کوٹریننگ

    اوچ شریف ، باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) گورنمنٹ سید شمس الدین گیلانی ایسوسی ایٹ کالج میں پاکستان لائف سیورز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیاگی
    تفصیل کےمطابق اوچ شریف میں گورنمنٹ سید شمس الدین گیلانی ایسوسی ایٹ کالج میں پاکستان لائف سیورز ٹریننگ پروگرام کا انعقادکیا گیا جس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز عابد رحیم نے طلبا کوابتدائی طبی امداد مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی کے طریقے تفصیل سے بتائے

    ریسکیو آفیسرز نے طلبا کو بہتے ہوئے خون کو روکنے کے متعلق تفصیل سے بتایا ، ریسکیو آفیسر عابد رحیم کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد شرکا ء کو ایمرجنسی سے متعلق نبرد آزما ہونے کے متعلق آگاہی دینا تھا

  • کندھ کوٹ:شہرمیں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیا

    کندھ کوٹ:شہرمیں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیا

    کندھ کوٹ ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار مختیاراحمداعوان)شہرمیں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیا
    کتفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر راشد خان سندرانی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر مقصود احمد جتوئی نے انکروچمنٹ کے چیف سپروائیز سجاد احمدسہریانی اور اس کی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مین روڈ اور راستوں پر غیر قانونی انکروچمنٹ اور غیر قانونی ٹھیلوں کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا

    اس موقع پر انکروچمنٹ کے چیف سپروائیزر سجاد احمدسہریانی نے کہا کہ ہم اپنے چیئرمین میر راشد خان سندرانی کے حکم پر شہر میں غیر قانونی انکروچمنٹ کو ہٹانے کا آپریشن جاری کیا ہے اب شہر میں ٹریفک کو تجاوزات کے حوالے سے کوئی رکاوٹیں نہیں ہو گی اس پر ہم سارا سارا دن اپنی ٹیم کی ہمراہ بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

  • اوکاڑہ: ٹیچرز کا سٹوڈنٹس کے ہمراپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

    اوکاڑہ: ٹیچرز کا سٹوڈنٹس کے ہمراپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفراقبال) ٹیچرز کا سٹوڈنٹس کے ہمراپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں ٹیچرز کا سٹوڈنٹس کے ہمراپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،لاہور میں گرفتار قائدین کی رہائی کا مطالبہ ،مظاہرین میں ٹیچرز کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد شریک ہوئی

    مظاہرین کی حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی ،سٹوڈنٹ نے سڑک پر دھرنا دے دیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا ہمارے مطالبات پورے ہونے اور قائدین کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا